Tag: خاتون گرفتار

  • کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون گرفتار

    کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون گرفتار

    کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش تھی جس میں وہ ہوائی فائرنگ کرتی نظر آرہی تھی، کورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 2 ملزم فرار ہوگئے ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون جسے گرفتار کیا گیا وہ پولیس قومی رضاکار کی سابق افسر ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مقدمے میں نامزد ملزم سعید اور اویس فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے، ملزم اویس نے خاتون کو پستول دی تھی جس سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

    خیال رہے کہ کراچی کے علاقے عزیز آباد میں 14 اگست کو ہوائی فائرنگ 6 سالہ معصوم بچی مرحا کی جان لے گئی تھی، 14 اگست کو جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے معصوم بچی مرحا کے گھر کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئی تھیں۔

    والد نے بتایا کہ مجھے 12:30 کے قریب بھابھی کی کال آئی کہ جلدی آجاؤ مرحا کو کچھ ہوگیا ہے، دادی نے کہا کہ ہمارے تو پیروں تلے زمین نکل گئی جب یہ دیکھا کہ والدہ بچی کو خون میں لت پت لے کر پہنچی ہے، والدہ نے کہا کہ ہمیں ہر جگہ بیٹی نظر آتی ہے، کچھ نہیں بس انصاف چاہیے۔

    عزیزآباد پولیس نے جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستولیں برآمد کرلی ہے۔

    برآمد کی جانے والی پستول اور بچی کو لگنے والی نائن ایم ایم پستول کی گولی کا خول فارنزک رپورٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، رپورٹ سے معلوم ہو سکے گا بچی کو گولی کس اسلحہ سے چلنے والی گولی سے لگی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/independence-day-karachi-firing-90-suspects-arrested/

  • بھیک مانگنے کیلیے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالی خاتون گرفتار

    بھیک مانگنے کیلیے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالی خاتون گرفتار

    بھیک مانگنے کے لیے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اےامیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری کے لیے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے تاہم وہ جھانسہ دے کر وزٹ ویزے پر بحرین جانے کی کوشش کر رہی تھی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمہ کو اس سے قبل سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔
    اس کے علاوہ ایف آئی اے امیگریشن نے ایک اور کامیاب کارروائی میں جعلی دستاویزات پر سینیگال سے پاکستان پہنچنے والے شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم جس کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے پاسپورٹ پر اٹلی کی امیگریشن کی جعلی مہر لگی ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ گداگری کیلیے مختلف بہانوں سے بیرون ملک جا کر پاکستان کا نام بدنام کرنے والے افراد کے خلاف حکومتی اداروں کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    اب تک ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے ایسے درجنوں مرد وخواتین کو گرفتار کیا گیا ہے جو عمرے کی آڑ میں سعودی عرب یا مختلف بہانوں سے دیگر ممالک جانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/fia-arrested-hindu-women-going-saudi-arabia-for-begging/

  • ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون گرفتار

    ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون گرفتار

    چنیوٹ: ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس  نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس  نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ بلیک میلنگ گروہ کی سرغنہ تھی، ملزمہ مجبور اور غریب خواتین کو استعمال کراکر مقدمات درج کراتی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ جھوٹے میڈیکل بنوا کر لاکھوں روپے بٹورتی تھی، ملزمہ نے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے والی خاتون گرفتار

    بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے والی خاتون گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی جانب سے 2 مختلف کارروائیاں کی گئیں، گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کو حراست میں لیا گیا۔

    پہلی کارروائی میں گداگری کےغرض سےسعودی عرب سفرکرنیوالی خاتون کو گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہوٹل بکنگ کے حوالے سے دستاویزات دینے میں ناکام رہی۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمہ سفری اخراجات کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکی، ملزمہ کی جانب سے پیش کیا گیا ریٹرن ٹکٹ بھی دوسرے مسافر کے نام پر تھا۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور کارروائی میں جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر پکڑا گیا، ملزم وزٹ ویزے پر ملاوی جا رہا تھا، پاسپورٹ پر جنوبی افریقہ کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

  • 50 سالہ شخص کو زندہ جلانے کے شبے میں خاتون گرفتار

    50 سالہ شخص کو زندہ جلانے کے شبے میں خاتون گرفتار

    گھر میں آگ لگنے کے باعث ایک شخص کی ہلاکت کے بعد خاتون کو مذکورہ شخص کے قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے شمالی علاقے میں ایک عورت کو مرد کو جلا کر مارنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پریسٹن روڈ میں آج صبح اس واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر فائٹرز، پولیس اور پیرا میڈیکس جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔

    مرنے والے شخص کی عمر 50 سال ہے جسے جائے وقوع پر ہی مردہ قرار دیا گیا تھا جب کہ 36 سالہ خاتون کو ملزمہ ہونے کے شبے میں پولیس نے پکڑ لیا ہے۔

    پریسٹن روڈ لندن شہر کی ایک مصروف سڑک ہے جسے واقعے کے بعد بند کر دیا گیا جبکہ فائر سروس نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

    ترجمان سسیکس پولیس نے بتایا کہ واقعے سے متعلق حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں، جس شخص کے پاس بھی اس واقعے سے متعلق معلومات ہیں وہ ہمیں آگاہ کرے۔

  • پارک میں ادھیڑ عمر شخص کی لاش ملنے کے بعد خاتون گرفتار

    پارک میں ادھیڑ عمر شخص کی لاش ملنے کے بعد خاتون گرفتار

    پارک میں ادھیڑ عمر شخص کی لاش ملنے کے بعد ایک خاتون کو اسے قتل کرنے کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔

    برطانیہ میں نیو کیسل انڈر لائم کے کوئین الزبتھ پارک میں آج صبح سویرے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا تھا جس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ ایک خاتون کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    افسران نے اس مہلک حملے کے بعد، اسٹوک آن ٹرینٹ کے علاقے سے تقریباً دو میل کے فاصلے پر مارکیٹ ٹاؤن سے ایک خاتون کو پکڑا ہے۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے سلور ڈیل روڈ کے جائے وقوع کا جائزہ لیا ہے، جو کہ ایک رہائشی سڑک ہے، یہ پارک سے دور اور مرکزی ہائی اسٹریٹ تک پھیلی ہوئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ صبح 7:45 پر ہمیں کوئین الزبتھ پارک سے اطلاع ملی کہ وہاں ایک لاش ملی ہے۔ جائے وقوع پر موجود مرنے والیے شخص کی عمر 50 سال کے آس پاس ہے۔

    نیو کیسل انڈر لائم سے تعلق رکھنے والی ایک 30 سالہ خاتون کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے اور وہ زیر حراست ہے جبکہ اہلکار ابھی بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔

    پولیس نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ ’اگر آپ کے پاس کوئی ایسی معلومات ہے جو 3 مارچ کے واقعے کے حوالے سے ہماری مدد کرسکتی ہے تو 101 پر کال کریں یا ہماری ویب سائٹ پر لائیو چیٹ کا استعمال کرتے ہوئے میسج کریں‘۔

  • امریکی ویزے کیلئے جعلسازی کرنے والی خاتون گرفتار

    امریکی ویزے کیلئے جعلسازی کرنے والی خاتون گرفتار

    کراچی: امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے نے اسٹوڈنٹ ویزے کے لیے جعل سازی کرنے والی خاتون کوگرفتار کرلیا،ملزمہ مریم گلوبل سٹیپ پرائیویٹ کے نام سے کنسلٹینسی چلارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ویزے کے حصول کیلئے جعلی دستاویزات میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمہ کیخلاف کارروائی امریکی قونصل خانےکی درخواست پر کی گئی اور کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمہ مریم گلوبل سٹیپ پرائیویٹ کے نام سے کنسلٹینسی چلارہی تھی، ملزمہ نے کلائنٹ کے ویزے حصول کیلئے جعلی تعلیمی دستاویزات دیں، دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے جعلی ڈگری بنوائی۔

  • بس کنڈیکٹروں کی درگت بنانے والی خاتون گرفتار

    بس کنڈیکٹروں کی درگت بنانے والی خاتون گرفتار

    بھارتی حیدرآباد کے حیات آباد بس ڈپو سے تعلق رکھنے والے دو کنڈیکٹروں پر حملہ کرکے زخمی کرنے والی خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون کی شناخت عنبر پیٹ کی رہنے والی سید ثمینہ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، عدالت نے خاتون کو 14 دن تک کیلئے ریمانڈ پر دے دیا۔

    ٹی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی وی سی سجنار نے قانونی کارروائی کرنے پر پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل پیش آئے واقعے میں خاتون مسافر نے کنڈیکٹر کو ٹکٹ لینے کے لئے بڑا نوٹ دیا، جس پر کنڈیکٹر نے خاتون سے درخواست کی کہ یہ اس کا پہلا ٹرپ ہے اور اس کے پاس کھلے پیسے نہیں ہیں، جس پر خاتون غصے میں آگئی اور کنڈیکٹر پر تشدد شروع کردیا۔

    آر ٹی سی بس انتظامیہ نے موقف اپنایا تھا کہ اگر اس طرح کے واقعات کا ارتکاب ان کے عملے کے خلاف ہوتا ہے جو عزم کے ساتھ اپنے فرائض کو مستعدی سے انجام دے رہے ہیں تو انہیں ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

  • دبئی: جعلی ویزے پر سفر کرنا خاتون کو مہنگا پڑگیا

    دبئی: جعلی ویزے پر سفر کرنا خاتون کو مہنگا پڑگیا

    دبئی ایئرپورٹ پر جعلی شنگن ویزے پر یورپ کا سفر کرنے والی ایک افریقی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ کے ایک اہلکار کو مسافر خاتون پر شک ہوا، اہلکار نے اس بات کو محسوس کیا کہ مذکورہ خاتون دبئی سمیت مختلف ہوائی اڈوں سے ٹرانزٹ کرتے ہوئے یورپ جانے کی خواہش مند ہے۔

    خاتون سے جب ویزے کے بارے میں معلومات لی گئیں تو شک یقین میں بدل گیا کہ خاتون کہ کا ویزہ جعلی ہے، اہلکار نے مسافر خاتون کا کیس متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا جہاں تفتیش پرمعلوم ہوا کہ ویزا دو نمبر ہے۔

    معاملہ کھلنے کے بعد خاتون کو پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا، پبلک پراسیکیوشن نے خاتون پر انجانے شخص کے ساتھ مل کر جعلی ویزے کی فرد جرم عائد کر دی۔ مسافر خاتون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس نے امارات کا ویزہ ایک خاتون کے ذریعے حاصل کیا تھا۔

    ملزمہ خاتون نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’ایجنٹ خاتون کو پاسپورٹ اور تصاویر دی تھیں جس کے کچھ عرصے بعد اسے اس کا پاسپورٹ امارات ہی نہیں بلکہ شنگن ویزے کے ساتھ واپس کیا گیا، خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا قطعی طور پر علم نہیں کہ ویزا جعلی ہے۔

    عدالت نے سارے معاملے کو سامنے رکھتے ہوئے مسافر خاتون کو دو ہفتے قید کی سزا سنائی اور اس کے ساتھ رحمدلی کا معاملہ کرتے ہوئے امارات سے بے دخل کرنے کا حکم سنایا۔

  • عمان: جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی

    عمان: جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی

    عمان: پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ جعلی رسیدوں پر زیورات چوری کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسقط گورنریٹ میں پولیس کمانڈ نے ایک خاتون شہری کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ خاتون نے جعلی رسیدوں کا استعمال کرتے ہوئے زیورات کی دکان سے متعدد بار زیورات خریدے تھے۔

    پولیس نے مذکورہ خاتون سے زیورات اور نقدی رقم ضبط کرلی، رائل عمان نے پولیس نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ مدعا علیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جاری ہے۔

    پولیس کی جانب سے جنوبی البطینہ گورنریٹ میں چندہ باکس چوری کرنے کے الزام میں تین ایشیائی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ پولیس کمانڈ نے شمالی البطینہ گورنریٹ میں ایشیائی قومیتوں کے 10 افراد کو اس وقت حراست میں لیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشیائی قومیتوں کے افراد جھگڑا کرنے میں مصروف تھے اور عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انکوائریز اینڈ کریمنل انویسٹی گیشن نے پولیس کمانڈ کے تعاون سے جنوبی الشرقیہ گورنری میں عرب باشندوں کو منی ایکسچینج فراڈ کے الزام میں حراست میں لے لیا، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔