Tag: خاتون ہراساں

  • خاتون کو سر عام ہراساں کرنے والے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا

    خاتون کو سر عام ہراساں کرنے والے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا

    لاہور:خاتون کو سر عام ہراساں کرنے والے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا، اوباشوں نے خاتون کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں خاتون کوہراساں کرنے والے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا‌۔

    راوی روڈ کے قریب اوباشوں نے خاتون کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، خاتون نے الزام لگایا کہ اوباشوں نے گاڑی کے ساتھ موٹر سائیکل لگائی اور دروازے پر ہاتھ بھی مارا۔

    خاتون نےویمن سیفٹی ایپ کے”چیٹ فیچر”کے ذریعے شکایت درج کروائی ، جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا۔

    خاتون کے بتائے گئے حلیے اورلوکیشن سے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ملزمان کو تلاش کیا گیا۔

    خاتون کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرکے شواہد پولیس کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔

  • خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کو آگ لگا دی

    خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کو آگ لگا دی

    فیصل آباد: پولیس کا بتانا ہے کہ رسول پارک میں خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کو آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد مدینہ ٹائون محلہ رسول پارک میں بیڈ شیٹ فروخت کرنے کے بہانے گھر میں گھس کر خاتون کو ہراساں کیا جس کے بعد خاتون نے اسے آگ لگا دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ  خاتون نے سائیکل سوار شخص پر تیل پھینک کر آگ لگا دی جس سے اس شخص کا چہرہ، بازو اور پیٹ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس نے جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا، دوسری جانب تھانہ مدینہ ٹائون پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

  • موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جانب سے ایک اور خاتون کو ہراساں کا واقعہ

    موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جانب سے ایک اور خاتون کو ہراساں کا واقعہ

    لاہور میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جانب سے ایک اور خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے تاہم یہ واقعہ لاہور ٹاؤن شپ میں پیش آیا۔

    پیلی شرٹ پہنے موٹر سائیکل سوار کی خاتون کو ہراسا کرنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج  سامنے آئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے ردعمل پر ملزم فرار ہوگیا لیکن تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے فوٹیج کی مدد سے جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔

    پولیس نے مزید یہ بتایا کہ چند روز قبل مسلم ٹاؤن میں بھی رکشہ ڈرائیور خاتون کو ہراساں کررہا تھا، رکشہ ڈرائیور کو بھی ہراساں کرنے پر گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے گلستان جوہر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار شخص کی جانب سے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا تاہم اس کیس میں اب تک مذکورہ شخص کی شناخت کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

  • دبئی: خاتون کو ہراساں کرنے پر سری لنکن شہری کو قید کی سزا

    دبئی: خاتون کو ہراساں کرنے پر سری لنکن شہری کو قید کی سزا

    دبئی : اماراتی عدالت نے فلپائنی خاتون کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں سری لنکن شہری کو تین ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں سری لنکن شہری کو قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ دبئی کورٹ میں سیلز ایگزیکٹو 28 سالہ سری لنکن شہری نے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا لیکن عدالت نے جرم ثابت ہونے سزا سنائی اور قید مکمل ہونے پر ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلپائنی خاتون نے رواں برس 17 جولائی کو دبئی پولیس کو المقربات کے علاقے سے حملے کی شکایت درج کروائی تھی۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق متاثرہ خاتون رات کو 10 بجے فارمیسی سے گھر جانے کے لیے نکلی تو اس نے محسوس کیا کوئی شخص اس کا پیچھا کررہا ہے۔

    فلپائنی خاتون کا کہنا تھا کہ سری لنکن شخص نے مجھے اچانک سے پکڑ لیا، میں حیران ہوئی اور پلاسٹک بیگ سے مذکورہ شخص کو مارا اور رونے لگی۔

    متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ میں نے ملزم کو پولیس کی دھمکی تو ملزم نے میری گردن پکڑ کر مجھے دھکا دیا جس کے بعد میں اپنی رہائشی عمارت کی لفٹ میں داخل ہوگئی تاہم سری لنکن شخص بھی لفٹ میں داخل ہوا اور پھر ہراساں کرنے لگا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر موجود عرب شہری نے ملزم کو متاثرہ خاتون پر حملہ کرنے سے یہ کہتے ہوئے روکا کہ کیا کررہے ہو۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد پولیس وقوعہ پر پہنچی اور سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیو چیک کرنے کے بعد سری لنکن شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ عدالت نے ملزم کو خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں تین ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنایا تھا۔