Tag: خاتون ہلاک

  • کراچی : بس کی ٹکر سے زخمی خاتون اسپتال پہنچ کر چل بسی

    کراچی : بس کی ٹکر سے زخمی خاتون اسپتال پہنچ کر چل بسی

    کراچی : شہر قائد میں تیز رفتار ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان کا دشمن بن گیا، ڈمپر کے بعد بس کی ٹکر  سے  ایک اور خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

    بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار فیملی شدید زخمی ہوگئی، حادثے میں اایک خاتون جاں بحق جبکہ ان کی بیٹی زخمی ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والی خاتون اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

    اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 30 سالہ عائشہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر ماری، افسوسناک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 8 سالہ مریم زخمی ہوگئی تاہم باپ زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ 30 سالہ عائشہ کے دیور نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے پیش آیا۔

    دیور کا کہنا تھا کہ بھائی اور بھابھی بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آرہے تھے، تیز رفتار مسافربس نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا، حادثے میں بھابھی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوئی۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ 21 جنوری کو کراچی میں سہراب گوٹھ سپر ہائی وے پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، پولیس کے مطابق خاتون رکشہ سے اتر رہی تھی کہ اس دوران ڈمپر نے اسے کچل دیا حادثے کے بعد ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-umper-crushed-three-people-riding-a-motorcycle/

  • پیرا گلائیڈنگ کرنے والی خاتون اچانک موت کا نوالہ بن گئی، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    پیرا گلائیڈنگ کرنے والی خاتون اچانک موت کا نوالہ بن گئی، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    کولمبیا میں پیرا گلائیڈنگ کرنے والی پولش خاتون سیاح کی ایک معمولی سی لاپرواہی انہیں اچانک موت کے منہ میں لے گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح خاتون کولمبیا میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوکر  ہلاک ہوگئیں۔

    38سالہ پولش خاتون کولمبیا میں پیرا گلائیڈنگ کے سفر پر دوستوں کے ایک گروپ میں شامل ہوئی تھیں جہاں یہ خوفناک حادثہ یش آیا۔

    واقعے کی فوٹیج میں وہ منظر دکھائی دے رہا ہے جب پیرا گلائیڈنگ کی مشق کرنے والی خاتون سیاح اپنی بیلٹ پھسلنے کے باعث ہزاروں فٹ کی اونچائی سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔

    ایک عینی شاہد کی طرف سے لی گئی ویڈیو میں بِسکوپ کو اپنے پیراشوٹ پر کنٹرول کھوتے ہوئے اور اس کے ٹوٹنے سے پہلے ہوا میں خوفناک انداز میں جھولتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    Paraglider falls

    حادثہ کے وقت ان کا اپنا موبائل کیمرا بھی کھلا ہوا تھا جس میں ویڈیو محفوظ ہوگئی، ویڈیو میں ایک خاتون کو چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’’دیکھو میں گر گئی ہوں۔!

    کولمبیا نیشنل پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون نے اپنی پٹی نہیں باندھی اور اس کے نتیجے میں وہ کھائی میں گرگئی۔ بعد زاں امدادی ٹیم کو گہری کھائی میں خاتون سیاح کی زخموں سے چُور لاش مل گئی۔

    یہ جان لیوا حادثہ اس واقعہ کے ایک ہفتے کے بعد پیش آیا جب ایک روسی کھلاڑی رولڈانیلو اور بولیوار کے درمیان جنگل میں گر کر زخمی ہوگیا تھا۔ روسی کھلاڑی کا ٹخنہ ٹوٹ گیا تھا۔

    اسی طرح مارچ 2024 میں 27 سالہ ڈینییلا بیریوس کوئنڈیو کے اوپر اڑتے ہوئے گلائیڈر کے شریک پائلٹ کی سیٹ سے پھسلنے کے بعد گر کر ہلاک ہوگئی تھی۔

  • امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودی عبادت گاہ پرفائرنگ، خاتون ہلاک

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودی عبادت گاہ پرفائرنگ، خاتون ہلاک

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر پووے میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے خاتون ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر پووے میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے خاتون ہلاک جبکہ راہب سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شوشل میڈیا سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ آن لائن شائع کیے گئے ایک خط کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ نفرت پر مبنی جرم دکھائی دیتا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے متاثرہ افراد کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی تہہ تک جائیں گے۔

    امریکی نائب صدر مائیک پنس نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شطانی اور بزدلانہ قرار دیا ہے۔

    امریکا میں بس پر فائرنگ‘ 1 شخص ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے شمالی شہر سیاٹل میں مسافربس پر فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا جبکہ متعدد مسافرزخمی ہوگئے۔

  • متحدہ عرب امارات میں چاقو زنی کی واردات، خاتون ہلاک

    متحدہ عرب امارات میں چاقو زنی کی واردات، خاتون ہلاک

    شارجہ : متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے جانے والی نیپالی خاتون شاقو زنی کی واردات میں قتل ہوگئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ملازمت کی غرض سے جانے والی نیپالی خواتین کا نامعلوم وجوہات کی بنا پر آپس میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد ایک خاتون کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لڑائی میں چاقو کے وار سے زخمی ہونے والی 32 سالہ خاتون کو اسپتال کے عملے نے بچانے کی بہت کوشش کی تاہم وہ شدید زخموں کے باعث جانبر نہ ہوسکی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خواتین ملازموں کی لڑائی شارجہ کے انڈسٹریل ایریا نمبر 4 میں واقع کمپنی ہوئی میں ہوئی تھی، جس میں مقتولہ کے علاوہ بھی مزید 4 خواتین زخمی ہوئیں ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے لڑائی کے دوران زخمی ہونے والی ایک خاتون نے بتایا کہ چاقو زنی کی واردات میں ہلاک ہونے خاتون پر مبینہ طور پر 5 خواتین نے حملہ کیا تھا۔

    متاثرہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ’میرا خیال ہے کہ حادثے میں قتل ہونے والی 32 سالہ نیپالی خاتون ذہنی طور پر کچھ پریشان تھیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے مقتول خاتون کی لاش فارنسک لیب منتقل کردی گئی ہے تاکہ لاش کا میڈیکل ٹیسٹ کیا جاسکے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شارجہ پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقتول کی ساتھی ملازمین سے بھی تفتیش جاری ہے۔

  • پوکے مون کھیلتے ہوئے ٹرک ڈرائیور نے خاتون کو کچل دیا

    پوکے مون کھیلتے ہوئے ٹرک ڈرائیور نے خاتون کو کچل دیا

    ٹوکیو: جاپان میں ایک ٹرک ڈرائیور نے موبائل پر پوکے مون گو گیم کھیلتے ہوئے دو خواتین کو کچل دیا جن میں سے ایک ہلاک اور دوسری شدید زخمی ہوگئی.

    تفصیلات کےمطابق جاپان میں ٹرک ڈرائیور کو غلفت برتنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس نے بتایا کہ گیم کی وجہ سے اس کا دھیان بٹ گیا تھا اور حادثہ پیش آیا.

    جاپانی کمپنی کے ساتھ مل کر پوکے مون گو گیم تیار کرنے والی کمپنی نیانٹک انکارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ گیم میں ایک فیچر متعارف کرارہے ہیں جس کے تحت جیسے ہی موبائل فون تھامے ہوئے شخص کی رفتار تیز ہوگی ایک ونڈو کھل جائے گی جو اس سے پوچھے گی کہ آپ ڈرائیونگ تو نہیں کررہے.

    یاد رہے کہ پوکے مون گو متعارف ہوتے ہی دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوگیا تھا اور ’پوکے مون گو‘ میں صارفین کو دنیا کے حقیقی مقامات پر مونسٹرز کو تلاش کرنا ہوتا ہے.

    اپنے موبائل فون پر دیکھتے ہوئے حقیقی دنیا میں مونسٹرز کی تلاش کے دوران لوگ اکثر کسی چیز سے ٹکرا جاتے ہیں یا ان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آجاتا ہے.

    *ایران نے پوکے مون گو گیم کھیلنے پر پابندی لگادی

    یاد رہے کہ ایران نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک میں ویڈیو گیم ’پوکے مون گو‘ کھیلنے پر پابندی عائد کردی.

    *مقبول ترین موبائل ویڈیو گیم ’پوکی مون گو‘ کھیلنا حرام قرار

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک سعودی عالم پوکے مون گیم کھیلنے کے خلاف فتویٰ بھی جاری کرچکے ہیں۔

  • کراچی : ڈیفنس میں ملازم کے ہاتھوں مالکن قتل

    کراچی : ڈیفنس میں ملازم کے ہاتھوں مالکن قتل

    کراچی :ڈیفنس میں گھریلو ملازم نےمعمرمالکن کوقتل کردیا، ملزم لاکھوں روپے نقدی اورجیولری لیکر فرار.

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خادم نذیر نے پیسے کی ہوس میں گھرکی مالکن کوقتل کردیا، پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے خاتون پر حملہ کیا اور پھر منہ پر تکیہ رکھ کر دم گھوٹ دیا۔

    ماں کےعالمی دن پرجب مقتول کی بیٹی اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے اپنی ماں کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ اس دنیا میں اس کو سب سےعزیزاس کی پیاری ماں زندہ نہ تھی جس پراس نے فورآ پولیس کوواقعے کے بارے میں اطلاع دی۔

    پولیس کے مطابق ملزم پانچ ماہ سے بیمار خاتون کا ڈرائیوار تھا،ملزم نذیرگھرسے جیولری، نقدرقم اورقیمتی سامان لیکر فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہناہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے اور پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے.