Tag: خاتون

  • خاتون کا ملزمہ کو قتل کرکے اپنے ہی موت کا دعویٰ، دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے

    خاتون کا ملزمہ کو قتل کرکے اپنے ہی موت کا دعویٰ، دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے

    نوئیڈا میں 22 سالہ خاتون نے ایک مال کی ملازمہ کو قتل کرکے اور لاش کو اپنے ہی کپڑوں سے تبدیل کرکے اپنی موت کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔

    بھارت میڈیا کے مطابق نوئیڈا کی ایک 22 سالہ خاتون پائل نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو قتل کرنے اور گرم تیل کا استعمال کرکے اس کا چہرہ بگاڑ کر اپنی موت کا جھوٹا دعویٰ کیا، اس جرم میں مبینہ طور پر اس کا شوہر اجے بھی اس کے ساتھ تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پائل بھٹی کا شوہر اجے ٹھاکر نے اس متاثرہ لڑکی ہیملتا سے پہلی دوستی کی اور پھر اسے مار ڈالا، ساتھ ہی پایل بھٹی کے نام سے ایک نوٹ بھی چھوڑا جس سے یہ سب معاملہ خودکشی ظاہر ہو۔

    خودکشی نوٹ میں پائل نے لکھا کہ میرا چہرہ اب جل گیا ہے، اور میں اب زندہ نہیں رہنا چاہتی۔

    12 نومبر کو گورسٹی مال کے قریب سے لاپتہ ہونے کے بعد ہیملتا کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

    پولیس نے ہیملتا کا نمبر ٹریس کیا اور اس کے کال ریکارڈ میں اجے نامی شخص کا نمبر دریافت کیا۔ اس کے بعد پولیس نے اس کا نمبر ٹریس کر کے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ اجے اور اس کی بیوی پائل نے ہیملتا کا قتل کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم متاثرہ کو پائل بھٹی کے گھر لے گیا، اسے قتل کیا اور اس کی شناخت مشکل بنانے کے لیے اس کا چہرہ مسخ کر دیا۔ اس کے بعد پائل نے مبینہ طور پر لاش کو اپنا کپڑا پہنا کر اپنے ہی گھر میں پھینک کر موت کا جھوٹا دعویٰ کیا اور پھر اجے کے ساتھ فرار ہوگئی۔

    ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پائل بھٹی کے والدین کی موت تقریباً چھ ماہ قبل خودکشی سے ہوئی تھی اور اس نے ان کی موت کا ذمہ دار اپنے بھائی کے سسرال والوں کو ٹھہرایا تھا۔

    پائل کے رشتہ داروں نے اس کے والد سے قرض لیا تھا اور جب انہوں نے رقم واپس کرنے کو کہا تو رشتہ داروں نے اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا جس پر پائل کے والد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    پائل نے اپنے رشتہ داروں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے لیے اپنی موت کا ڈرامہ کیا۔

  • ڈاکوؤں نے سونے کی بالیاں حاصل کرنے کیلئے خاتون کا کان ہی کاٹ ڈالا

    ڈاکوؤں نے سونے کی بالیاں حاصل کرنے کیلئے خاتون کا کان ہی کاٹ ڈالا

    لکھنؤ: بھارت میں ڈاکوؤں نے سونے کی بالیاں حاصل کرنے کیلئے خاتون کا کان ہی کاٹ ڈالا۔

    یہ واقعہ بھارت کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا، جہاں نرملا سنگھ نامی خاتون گھر کا سودا لینے باہر جاتی ہیں کہ انہیں دو ڈاکو گھیر لیتے ہیں۔

    ڈاکوؤں نرملا سے اس کی بالیا چھینے کے کوشش کرتے ہیں جس پر وہ شدید مزاحمت کرتی ہے، جب ڈاکو بالیا حاصل کرنے میں ناکام ہونے لگے تو انہوں نے تیز دھار آلے کے خاتون کا کان ڈالا اور بالیا لے کر فرار ہوگئے۔

    پولیس اہلکار کے مطابق نرملا کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

  • بچے نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے خود کو اغوا ہونے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

    بچے نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے خود کو اغوا ہونے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

    امریکا میں ایک بچے نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے خود کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، بچے نے قریبی دکان کی کیشیئر خاتون سے مدد لی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست پینسلوینیا میں پیش آیا، 10 سالہ سیمی گرین اسکول سے گھر جارہا تھا جب ایک خاتون نے اس کا پیچھا شروع کردیا۔

    بچے کا کہنا ہے کہ خاتون اس کے قریب آگئیں اور اس سے اس کے گھر اور فیملی کے بارے میں پوچھنے لگیں۔

    بچہ انہیں نہیں جانتا تھا لیکن ان کا اصرار تھا کہ وہ اس کے گھر والوں کو جانتی ہیں اور ان سے ملنے آئی ہیں، اس کے بعد انہوں نے بچے سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ قریبی اسٹور تک چلے وہ اسے اس کی پسند کی چیزیں دلائیں گی۔

    بچہ ان کے ساتھ گھر کے قریب ایک اسٹور میں چلا گیا جہاں وہ اکثر جاتا رہتا تھا۔

    اسٹور میں لگے سیکیورٹی کیمرے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ سیدھا خاتون کیشیئر کے پاس گیا اور سرگوشی میں کہا، ’ایسا ظاہر کریں جیسے آپ میری والدہ ہیں، وہ عورت میرا پیچھا کر رہی ہے‘۔

    بچے کی سرگوشی سننے کے بعد کیشیئر اٹھی اور بچے کو اپنے پیچھے کرلیا، اس کے بعد اس نے اسٹور کا دروازہ اندر سے بند کرلیا، مشکوک خاتون باہر ہی کھڑی رہ گئیں۔

    واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے تھوڑی ہی دیر میں خاتون کو ٹریک کرلیا، خاتون ذہنی مریضہ کے طور پر شناخت کی گئیں۔

    بچے کے والدین نے خاتون کیشیئر کا بے حد شکریہ ادا کیا، دکان کے مالک نے بھی بچے اور کیشیئر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بچے نے نہایت حاضر دماغی سے اپنا بچاؤ کیا، کیشیئر بھی صرف 17 سالہ نوجوان ہے لیکن اس نے بھرپور احساس ذمہ داری ادا کرتے ہوئے بچے کو کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچایا۔

  • جیسی کرنی ویسی بھرنی، خاتون موٹر سائیکل سے کیوں گری؟ ویڈیو دیکھیں

    جیسی کرنی ویسی بھرنی، خاتون موٹر سائیکل سے کیوں گری؟ ویڈیو دیکھیں

    جیسی کرنی ویسی بھرنی، آپ نے یہ محاورہ تو سن رکھا ہوگا، اور کبھی کبھی اسے استعمال بھی کرتے ہوں گے، لیکن ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو اس محاورے کی بہترین عملی تفسیر بن گئی ہے۔

    انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں لوگوں نے دیکھا کہ ایک موٹر سائیکل پر رائیڈر کے ساتھ پیچھے ایک خاتون بیٹھی ہوئی ہیں، پاس ہی ایک اور موٹر سائیکل جا رہی ہے جسے ایک خاتون چلا رہی ہیں۔

    ویڈیو کے مطابق اچانک خاتون نے دوسری موٹر سائیکل والی خاتون کو لات مار دی، یا تو وہ انھیں گرانا چاہ رہی تھیں یا ایسے ہی تنگ کرنے کے لیے لات ماری تھی، تاہم اس عمل کا نتیجہ بہت بھیانک نکل آیا۔

    موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون دوسرے سوار کو لات مارنے کی کوشش میں توازن بری طرح بگڑنے پر موٹر سائیکل سے سڑک پر گر گئیں۔

    انٹرنیٹ پر جب یہ ویڈیو سامنے آئی تو بہت تیزی سے وائرل ہو گئی، کئی صارفین نے اسے ’فوری کرما‘ قرار دیا، یعنی مکافات عمل، تاہم اس طرح کے فوری کرما کے واقعات عموماً کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ خاتون کو اپنے کیے کا پھل مل گیا، ایک اور صارف نے لکھا کہ خاتون کو وہ مل گیا جس کی وہ حق دار تھی۔

  • بھارت: خاتون کو چڑیل قرار دے کر زندہ جلا دیا گیا

    بھارت: خاتون کو چڑیل قرار دے کر زندہ جلا دیا گیا

    نئی دہلی: بھارت کے ایک گاؤں میں ایک خاتون کو چڑیل قرار دے کر زندہ جلا دیا گیا، گاؤں والوں نے خاتون پر جادو ٹونے کا الزام لگایا اور بہیمانہ تشدد کر کے انہیں آگ لگا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ ریاست بہار کے ضلع گیا کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں خاتون کو چڑیل قرار دے کر زندہ جلا دیا گیا۔

    واقعے سے قبل پنچایت کا اجلاس بھی ہوا تھا جس میں پنچایت کے مکھیا، سرپنج اور مقامی سیاسی رہنما بھی شامل ہوئے تھے۔

    خاتون ہیمنتی دیوی کے شوہر کا کہنا ہے کہ دو روز قبل سہ پہر کے وقت ان کے گھر پر کم از کم 200 افراد نے حملہ کیا، اس وقت ان کی اہلیہ گھر کی چھت پر موجود تھیں۔

    ہجوم انہیں لے کر گھر کے ایک کمرے میں گیا اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بعد انہیں زندہ جلا دیا، غیر انسانی تشدد اور شدید طور پر جھلسنے کی وجہ سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

    حملے کی زد میں اہلخانہ بھی آئے جنہوں نے خاتون کو بچانے کی کوشش کی۔

    واقعے کے بعد پورے گاؤں میں خوف و سراسیمگی کی فضا قائم ہے، پولیس بڑے پیمانے پر ملزمان کی تلاش کر رہی ہے اور جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے قبل خاتون کے ایک رشتے دار کی موت ہوئی تھی جس کے بعد اس کے گھر والوں نے ہیمنتی دیوی پر جادو ٹونے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ قتل کی ذمہ دار ہے۔

    گاؤں والوں کے مطابق رشتے دار کی موت کسی سنگین بیماری کی وجہ سے ہوئی تھی لیکن اس کے گھر والے یہ بات ماننے کو تیار نہیں تھے۔

    وقوعے کے روز انہوں نے اسی معاملے پر پنچایت بلانے کی درخواست دی تھی اور اس موقع پر جھاڑ کھنڈ سے ایک جھاڑ پھونک کرنے والے فقیر کو بھی بلایا گیا تھا۔

    اس فقیر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ہیمنتی پر ایسا عمل کرے گا کہ وہ اپنے جرم کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔

    تاہم پنچایت کے دوران دونوں فریقین کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی، فقیر موقع دیکھ کر وہاں سے بھاگ گیا اور پنچایت بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی۔

    اس کے بعد رشتے دار کے گھر والوں نے گاؤں والوں کو اکسا کر اپنے ساتھ ملایا اور ہیمنتی کے گھر پر حملہ کردیا، اس دوران ہیمنتی کے بیٹے اور شوہر نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن حالات قابو سے باہر دیکھ کر انہیں بھی فرار ہونا پڑا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق گاؤں میں موبائل کا نیٹ ورک نہایت کمزور ہے جس کی وجہ سے پولیس کو ملزمان کی تلاش میں دشواری کا سامنا ہے۔

  • خاتون کی اصل عمر کیا ہوگی؟ آپ بھی جان کر حیران رہ جائیں گے

    خاتون کی اصل عمر کیا ہوگی؟ آپ بھی جان کر حیران رہ جائیں گے

    کیا آپ تصویر دیکھ کر اس خاتون کی اصل عمر بتا سکتے ہیں؟

    جاپان سے تعلق رکھنے والی ماڈل ریسا ہیراکو ماڈل ہے، یہ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی عمر کے حوالے سے معروف ہیں۔

    اس 20 سے 25 سال کی نظر آنے والی خاتون کی عمر 51 سال ہے، جی ہاں یہ ایک حیران کن بات ہے کہ اس خاتون کی عمر واقعی 51 سال ہے۔

    اس خاتون کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جسم پر عمر بڑھنے کے اثرات رک چکے ہیں کیوں کہ اس خاتون کو دیکھنے والوں کا یہی ماننا ہے کہ ان کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان ہوگی۔

    ماڈل ریساہیرا 1971 میں پیدا ہوئیں، ان کے بارے میں لوگوں کو تجسس ہے کہ ان کی عمر بڑھنے کے باوجود ان کے چہرے پر نشان یا جھریاں کیوں نہیں ہے۔

    ریسا ہیرا ماڈلنگ کے علاوہ پروڈیوسر اور آرٹسٹ بھی ہیں، وہ اپنا زیادہ تر وقت گھومنے میں گزارتی ہیں۔

     

    ریسا ہیرا کا کہنا ہے کہ بالوں کا رنگ اور ہیئر کٹ شخصیت پر نمایاں اثرات مرتب کرتے ہیں، مگر ان کی خوب صورتی کا سب سے بڑا راز غذا ہے، وہ خالص غذا کو اہمیت دیتی ہیں۔

    ماڈل کا کہنا تھا کہ میں خالص غذا کھانا پسند کرتی ہوں، اور سی فوڈ کا بھی زیادہ استعمال کرتی ہوں۔

  • چوہے بلی کے کھیل میں چھپی خاتون کا چہرہ ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    چوہے بلی کے کھیل میں چھپی خاتون کا چہرہ ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں چھپی ہوئی ایک اور تصویر ڈھونڈنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    اس تصویر میں ایک بلی نے چوہے کو منہ میں دبوچ رکھا ہے جو فرار ہونا چاہتا ہے، بلی کے پنجوں کے پاس سرخ مرچ بھی موجود ہے۔

    آپ نے اس تصویر کا بغور جائزہ لینا ہے اور اس میں ایک خاتون کا چہرہ ڈھونڈنا ہے۔

    کیا آپ نے ڈھونڈ لیا؟

    دراصل چوہے کا چہرہ عورت کی آنکھیں ہیں اور بلی کے پاؤں کے پاس پڑی لال مرچ اس خاتون کے ہونٹ ہیں۔

    بلی اور لٹکے ہوئے چوہے کے درمیان کی جگہ خاتون کے چہرے کو واضح کر رہی ہے۔

  • انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں  جلد دوا دلانے کا جھانسہ دے خاتون سے اجتماعی زیادتی

    انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جلد دوا دلانے کا جھانسہ دے خاتون سے اجتماعی زیادتی

    فیصل آباد : انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون کو جلد دوا دلانے کا جھانسہ دے کر زیادتی بنا ڈالا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، فیصل آباد میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سیکیورٹی گارڈ نے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کا زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ خاتون کو جلد دوا دلانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے فیصل آبادانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ ملزمان کیخلاف کارروائی اورخاتون کو انصاف دلایاجائے اور واقعےکی ہر پہلو سےتحقیقات اور حقائق منظر عام پر لانے جائیں۔

  • مارکیٹ کی خود کار لفٹ میں خاتون کے ساتھ انوکھا واقعہ، ویڈیو وائرل

    مارکیٹ کی خود کار لفٹ میں خاتون کے ساتھ انوکھا واقعہ، ویڈیو وائرل

    سنگاپور : شہر کے معروف تجارتی مرکز میں خود کار لفٹ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر لوگ تجسس اور خوف میں مبتلا ہوگئے۔

    شینگ سیونگ نامی سپر مارکیٹ کی خود کار لفٹ میں ایک ٹرالی نیچے کی جانب تیزی سے لڑھکتی ہوئی آئی اور خاتون کو گراتی ہوئی چلی گئی۔

    ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

    @user8836264941608ali

    ♬ original sound – user8836264941608

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون خودکار زینے سے نیچے اتر رہی ہے، اسی دوران ایک ٹرالی جس میں کچھ ڈبے رکھے ہوئے ہیں تیزی سے نیچے کی جانب جانے لگتی ہے۔

    زینے کی چوڑائی کم ہونے کی وجہ سے وہاں اتنا راستہ نہیں ہے کہ ٹرالی اور خاتون ایک ساتھ جاسکیں تاہم خاتون اس بات سے لاعلم تھی کہ اس کے پیچھے کیا ہورہا ہے۔

    اچانک ٹرالی پیچھے سے اس خاتون کے جسم کے دائیں جانب زور سے ٹکرائی اور خاتون خود پر قابو نہ رکھ سکی، ٹرالی اس کے دائیں بازو اور ٹانگ کو زخمی کرتے ہوئے نیچے جاکر گرگئی۔

    خاتون کو ٹکر لگنے کے بعد وہ زمین پر منہ کے بل گری اور کچھ دیر تک تو اس کو پتہ ہی نہ چلا کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔ مارکیٹ کے عملے کی ایک خاتون دوڑتی ہوئی آئی بجائے اس کے کہ وہ زخمی خاتون کی مدد کرتی اس نے ٹرالی کا پیچھا کیا لیکن پھر بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

  • ’کرونا وڑا‘ کی ترکیب نے لوگوں کو پریشان کردیا

    ’کرونا وڑا‘ کی ترکیب نے لوگوں کو پریشان کردیا

    گزشتہ 2 سال سے دنیا کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم یہ مشکل وقت کچھ لوگوں کے لیے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی بنا ہے۔

    ایسی ہی ایک بھارتی خاتون نے اپنی تخلیقی صلاحیت کا اظہار کرتے ہوئے کرونا وڑے بنا لیے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون چاول کے آٹے میں مختلف مصالحہ جات ملا کر وڑے تیار کر رہی ہیں۔

    آخری مرحلے میں وہ ایک حیران کن طریقہ اپناتے ہوئے تیار شدہ وڑوں کو بھیگے ہوئے چاولوں میں بھگوتی ہیں اور انہیں بھاپ سے پکاتی ہیں، پکنے کے بعد بالکل کرونا وائرس کی شکل جیسے وڑے سامنے آتے ہیں۔

    ٹویٹر پر ان خاتون کی تخلیقی صلاحیت پر انہیں بے حد داد دی گئی، لوگوں نے ان کرونا وڑوں کو لذیذ قرار دیتے ہوئے انہیں کھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    ایک شخص نے لکھا کہ جب زندگی آپ کو کرونا دے تو اس کے کرونا وڑے بنالیں۔

    اس سے قبل بھی کرونا وائرس کی نسبت سے کئی کھانے تیار کیے جاچکے ہیں، مغربی بنگال میں ایک حلوائی نے وائرس کی ہمشکل مٹھائی تیار کی تھی جبکہ ویت نام میں ایک ریستوران نے بھی کرونا برگر فروخت کرنا شروع کردیا تھا۔