Tag: خاتون

  • سعودی عرب: شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کرنے والی خاتون کو قانونی کارروائی کا خطرہ

    سعودی عرب: شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کرنے والی خاتون کو قانونی کارروائی کا خطرہ

    ریاض: سعودی عرب میں ایک خاتون نے 9 ماہ تک اپنے شوہر کے واٹس ایپ پیغامات کی نگرانی کرنے کے بعد اس سے طلاق کا مطالبہ کردیا، قانونی مشیروں کے مطابق بیوی کی حرکت قابل گرفت ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا۔

    خاتون خاوند کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی کاپی کر کے 9 ماہ تک اس کی نگرانی کرتی رہیں اور پھر شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کردی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بیوی کو شبہ ہوگیا تھا کہ شوہر اسے دھوکہ دے رہا ہے، شبہ دور کرنے کے لیے وہ مسلسل 9 ماہ تک ان کے تمام واٹس ایپ پیغامات کا جائزہ لیتی رہی اور پھر علیحدگی اور طلاق کی درخواست کردی۔

    شوہر نے تنازعہ سے بچنے کے لیے مصالحت کی پیشکش کی ہے۔

    قانونی مشیر خالد ابو راشد نے واٹس ایپ کی کاپی کر کے اس کی نگرانی کی قانونی حیثیت پر قانونی رائے دیتے ہوئے کہا کہ خاتون نے جو کچھ کیا وہ قانون کی نظر میں جرم ہے، یہ انفارمیشن کرائم کے دائرے میں آتا ہے جس کی سزا ایک برس قید اور 5 لاکھ ریال تک جرمانہ ہے۔

    ابو راشد نے کہا کہ شوہر، بیوی، باپ یا بھائی کوئی بھی کسی کے بھی موبائل کو ہیک کرنے کا مجاز نہیں۔ ایسا کرنا قانوناً جرم ہے۔

    ان کے مطابق اس سلسلے میں خاندانی تعلقات کو بھی مدنظر نہیں رکھا جاتا، خاندان کا کوئی بھی فرد کسی بھی فرد کے موبائل کو ہیک کرنے یا اس میں مذکور معلومات حاصل کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

  • 4 فلیٹس کی مالک گداگر خاتون بہو کے ہاتھوں قتل

    4 فلیٹس کی مالک گداگر خاتون بہو کے ہاتھوں قتل

    نئی دہلی: بھارت میں ایک گداگر خاتون کو ان کی بہو نے قتل کردیا، قتل کی وجہ وہ 4 فلیٹس بنے جو گداگر خاتون کی ملکیت تھے اور بہو انہیں ہتھیانا چاہتی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ ممبئی میں پیش آیا، بہو انجنا اپنی 70 سالہ ساس کو شدید زخمی حالت میں لے کر اسپتال پہنچیں اور بتایا کہ وہ باتھ روم میں سلپ ہو کر گر گئی تھیں۔

    70 سالہ خاتون اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکی تھیں۔ خاتون کو 14 کے قریب زخم آئے تھے جبکہ ان کی گردن پر بھی نشانات تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

    پولیس کی تفتیش کے مطابق 70 سالہ مقتولہ سنجنا کے شوہر کچھ عرصہ قبل وفات پاچکے تھے جس کے بعد سنجنا نے اپنے دیور کے بیٹے کو گود لے لیا تھا۔

    سنجنا 4 عدد فلیٹس کی مالک تھیں جن میں سے 3 انہوں نے کرایے پر دے رکھے تھے جبکہ ایک میں وہ خود اپنے لے پالک بیٹے اور اس کی بیوی کے ساتھ رہتی تھیں۔

    تاہم سنجنا ممبئی کے ایک جین مندر کے باہر بھیک مانگا کرتی تھیں، پولیس کے مطابق سنجنا اپنی بھیک کی کمائی کہیں چھپا دیتی تھیں اور اس کے بعد اپنی بہو سے پیسے مانگا کرتیں جس کے باعث دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا۔

    وقوعے کے روز بھی دونوں ساس بہو کے درمیان سخت لڑائی ہوئی جس کے بعد انجنا نے غصے میں کرکٹ بیٹ سے ساس پر حملہ کردیا، اس نے ایک موبائل چارجر ساس کی گردن کے گرد لپیٹ دیا جس سے سنجنا کا دم گھٹ گیا۔

    پولیس کی حراست میں انجنا نے بتایا کہ وہ روز روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آگئی تھی اور ساس کے 4 فلیٹس کی ملکیت بھی چاہتی تھی اسی لیے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

    پولیس نے انجنا کے پاس سے مقتول ساس کے طلائی زیورات بھی برآمد کیے۔ پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • امریکی خاتون نے 3 سالہ بچے کو سوئمنگ پول میں پھینک دیا

    امریکی خاتون نے 3 سالہ بچے کو سوئمنگ پول میں پھینک دیا

    امریکا میں ایک خاتون نے نشے کی حالت میں 3 سالہ بچے کو گردن سے پکڑ کر سوئمنگ پول میں پھینک دیا، خوش قسمتی سے بچہ محفوظ رہا۔

    یہ واقعہ امریکی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں پیش آیا جہاں پولیس نے خاتون کو چائلڈ ابیوز کے الزام میں گرفتار کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 33 سالہ ایشٹن ہیڈنز اس وقت نشے کی حالت میں تھیں جب وہ اپنی حوالگی میں موجود ایک 3 سالہ بچے کو سوئمنگ پول کے قریب لے گئیں۔

    پولیس کے مطابق بچے نے ان سے کہا کہ مجھے تیرنا نہیں آتا جس کے بعد خاتون نے بچے کو گردن سے پکڑا اور سوئمنگ پول میں پھینک دیا۔

    میڈیکس کی جانچ کے دوران بچے کی گردن پر ناخنوں کے نشانات بھی پائے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کا تعلق امریکی ریاست پنسلوینیا سے ہے جو کام کے سلسلے میں سینٹ پیٹرز برگ آئیں۔ دوران حراست انہوں نے پولیس سے تعاون بھی نہیں کیا۔

    واقعے میں بچہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔

  • امریکا: پہلے نالے اور پھر دریا میں گرنے والی خاتون کیسے بچی؟

    امریکا: پہلے نالے اور پھر دریا میں گرنے والی خاتون کیسے بچی؟

    نیو جرسی: امریکی ریاست نیو جرسی میں سیلاب کی وجہ سے پہلے نالے اور پھر دریا میں گرنے والی خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی۔

    کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، اس مثال کا عملی نمونہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک خاتون سیلاب کی وجہ سے پہلے نالے اور پھر دریا میں گرنے کے بعد بھی محفوظ رہیں۔

    امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر پیسایک میں 24 سالہ ناتھلیہ برونو کھانے کی ڈلیوری کے لیے جا رہی تھیں کہ سیلاب کے پانی میں پھنس گئیں،خاتون کار سے باہر نکلنے میں تو کامیاب رہیں لیکن تیز پانی کے بہاؤ سے نہ بچ سکیں اور پہلے نالے اور پھر دریا میں جا گریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ناتھلیہ برونو کا کہنا تھا کہ دریا میں گرنے کے بعد وہ پانی میں اس وقت تک تیرتی رہیں جب انہیں یہ محسوس نہ ہوا کہ وہ دریا کے کنارے پر پہنچ گئی ہیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اچھی تیراک نہیں ہیں، لیکن 5 سال کی عمر میں انہوں نے سوئمنگ کی کلاسز لی تھیں، جو ان کی جان پجانے میں مددگار ثابت ہوئیں۔اس سارے واقعے میں ناتھلیہ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم اس کی کار تباہ ہوگئی۔

    فوڈ ڈلیور کرنے والی کمپنی ڈور ڈیش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ناتھلیہ کو مالی مدد کے ساتھ حادثاتی انشورنس بھی فراہم کرے گی۔

  • ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ضمانت منظور

    ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ضمانت منظور

    لاہور: لاہور کی سیشن کورٹ نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ضمانت منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں ٹریفک وارڈن پر تشدد ،تضحیک آمیز رویےسے متعلق سماعت ہوئی۔عدالت نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ضمانت منظور کر کر لی۔

    سیشن کورٹ نے پولیس کو 22 جولائی تک خاتون کوگرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی۔

    لاہور، ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت ہوگئی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گلبرگ میں ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت 29 سالہ رئیسہ مسعود کے نام سے ہوئی تھی، خاتون لاہور کے علاقے نیو گارڈن ٹاؤن کی رہائشی ہے۔

    خاتون کی جانب سے غلط جگہ گاڑی پارک کرنے پر وارڈن نے اسے آگاہ کیا اور کار ہٹانے کو کہا تھا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی۔

    خاتون ڈرائیور کو یہ ہدایت بری لگی اور وہ آپے سے باہر ہوکر ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنے لگی۔اس دوران خاتون نے وارڈن سے وائر لیس سیٹ بھی چھیننے کی کوشش کی تھی۔

  • سعودی عرب: 101 سالہ خاتون کرونا وائرس سے صحتیاب

    سعودی عرب: 101 سالہ خاتون کرونا وائرس سے صحتیاب

    ریاض: سعودی عرب میں 101 سالہ خاتون کرونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں، سعودی عرب میں وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں 101 سالہ معمر خاتون کرونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں، انہیں سنیچر کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    ریاض کی کنگ سعودی یونیورسٹی کے زیر انتظام میڈیکل سٹی نے کہا ہے کہ معمر خاتون کنگ خالد اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

    میڈیکل سٹی نے صحتیاب ہونے والی معمر خاتون کی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے کہا کہ مذکورہ خاتون کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں اسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے مطابق وزارت صحت نے مملکت بھر میں 16 ہزار 130 لیبارٹریاں کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے مہیا کر رکھی ہیں۔ یہ لیبارٹریاں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنے جملہ وسائل وقف کیے ہوئے ہے۔

  • امریکی پولیس اس خاتون کو کیوں تلاش کررہی ہے؟

    امریکی پولیس اس خاتون کو کیوں تلاش کررہی ہے؟

    ٹورنس:ایشیائی لوگوں سے نفرت کرنے والی بزرگ خاتون کی شناخت ہوگئی، پولیس کو ملزمہ کی گرفتاری میں تاحال ناکامی کا سامنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر ٹورنس کے پارک میں 56 سالہ لینا نامی خاتون نے ورزش کرنے والی ایشیائی خاتون کو مخاطب کر کے اپنے پاس بلایا اور پھر ان کے لیے کھل کر اپنی نفرت کا اظہار کیا۔

    بزرگ خاتون نے ایشیا سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون کو چینخ کر کہا کہ ‘تم جس بھی ایشیائی ملک سے تعلق رکھتی ہو فوراََ واپس جاؤ اور ہمارے ملک کو چھوڑ دو۔’

    متاثرہ خاتون نے پولیس کو مطلع کیا کہ ان کے ساتھ پارک میں ہراسانی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون کی شناخت کر لی۔

    پولیس حکام کے مطابق ایشیائی خاتون کو ہراساں کرنے والی 56 سالہ خاتون کی شناخت لینا ہرنینڈس کے نام سے ہوئی ہے، مذکورہ خاتون اس سے قبل بھی ایشائی شخص سے اپنی نفرت کا اظہار کرچکی ہے۔

    ٹورنس پولیس چیف ایو ارون کے مطابق ملزمہ کی تلاش جاری ہے، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کروانے والی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

  • ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی،خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی،خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کو بلیک میل، ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم پر غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کرنے،بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کو ریسٹورنٹ ملنے کے لیے بلایا جہاں ٹیم پہلے سے ہی موجود تھی۔ملزم لڑکی کو نہ ملنے پر غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔

    اس سے قبل رواں سال 25 اپریل کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے والے امتیاز حسین نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے خاتون کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں برس یکم مارچ کو ایف آئی اے نے گلبہار کراچی کی رہائشی خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم محمد اطہر خان کو گرفتار کر کے شواہد حاصل کر لیے تھے۔

  • خاتون اور اُلو آمنے سامنے، عجیب وغریب واقعہ

    خاتون اور اُلو آمنے سامنے، عجیب وغریب واقعہ

    نئی دہلی: بھارتی خاتون نے الو کی جان بچا کر پرندوں سے دوستی کی نئی مثال قائم کردی، خاتون کچن میں اچانک الو کو دیکھ کر چونک گئی تاہم اس نے فوراً حالات کو بھانپ کر اسے کوّوں سے بچا لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ الو دن کی روشنی میں بھٹک گیا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوّوں اور چیلوں سمیت دیگر پرندوں نے بھی الو پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ بچا کر ایک گھر کے کچن میں گھس گیا جہاں خاتون کھانا پکا رہی تھی۔

    خاتون نے فضا میں کوّوں اور چیلوں کی اڑان دیکھ کر فوراً کچن کی کھڑکی اور دروازہ بند کردیا اس طرح الو کی جان بچ گئی۔ قبل ازیں خاتون اپنے سامنے الو کو دیکھ کر ڈر اور خوف کا شکار ہوگئی تھی۔

    بھارتی خاتون کے شوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الو کی تصاویر شیئر کیں اور اپنی بیوی کا کارنامہ صارفین کو بتایا جس پر صارفین نے مذکورہ عورت کی خوب تعریف کی اور اسے پرندوں سے دوستی کی نئی مثال قرار دی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ الو کی بصیرت دن کی روشنی میں کم ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ رات کی تاریکی میں اپنا شکار کرتے ہیں اور دن بھر سو کر اپنا وقت گزارتے ہیں۔

  • بھارت: خاتون کو راشن کا لالچ دے کر ہولناک جرم کا ارتکاب

    بھارت: خاتون کو راشن کا لالچ دے کر ہولناک جرم کا ارتکاب

    ہماچل پردیش: بھارتی شہر بلاسپور میں ایک پولیس اہل کار نے مزدور خاتون کو راشن دینے کا جھانسا دے کر اس کی آبرو ریزی کر دی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر بلاسپور میں پولیس اہل کار مزدوری کرنے والی ایک خاتون کو راشن کا جھانسا دے کر گھر لے گیا اور آبرو ریزی کر دی۔

    یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ مزدور خاتون نے برمانہ پولیس کو شکایت درج کرائی کہ اس کے ساتھ دو دن قبل ایک پولیس اہل کار نے زیادتی کی، جس پر پولیس نے اہل کار اجے کمار کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

    خاتون کے بیان کے مطابق دو دن قبل رات کو کھارسی پولیس چوکی میں تعینات اہل کار اس کے گھر آیا، اور راشن دینے کا کہہ کر لے جانے لگا، سڑک پر ایک گاڑی کھڑی تھی جس کی ڈرائیونگ سیٹ پر ایک اور شخص بیٹھا ہوا تھا۔

    بھارت لاک ڈاؤن : ایمبولینس کے انتظار میں 3 گھنٹوں سے کرسی پر بیٹھا مریض چل بسا

    خاتون نے بتایا کہ اہل کار اسے زبردستی گھماروی کے علاقے میں ایک کوارٹر میں لے گیا، وہاں آبرو ریزی کر کے اسے وہیں چھوڑ دیا گیا۔ خاتون کا بیان تھا کہ گاڑی میں موجود دوسرے شخص کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتی، اس سارے واقعے کے دوران وہ بالکل خاموش رہا تھا۔

    متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔