Tag: خاتون

  • کروناوائرس کا ڈرامہ، خاتون کی عزت بچ گئی، جنسی درندہ فرار

    کروناوائرس کا ڈرامہ، خاتون کی عزت بچ گئی، جنسی درندہ فرار

    بیجنگ: چینی خاتون نے کروناوائرس کا ڈرامہ رچا کر اپنی عزت بچالی، جنسی درندہ خوف زدہ ہوکر فرار ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے جنگشن میں پیش آیا، متاثرہ خاتون نے ملزم کے سامنے کھانستے ہوئے ڈرامہ کیا کہ وہ کروناوائرس کی متاثرہ ہے، جس پر درندہ خوف زدہ ہوگیا اور موقع دیکھ کر راہ فرار اختیار کرلی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون کے 339 پاؤنڈ لوٹ کر فرار ہوا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد کامیاب کارروائی کی جس کے نتیجے میں ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔ متاثرہ خاتون کی شناخت ’یی‘ کے نام سے ہوئی ہے۔

    کورونا وائرس، باپ اسپتال منتقل، معذور بیٹا بھوک سے ہلاک

    خاتون نے بتایا کہ ملزم رات کی تاریکی میں گھر میں گھسا اور مجھ سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر میں نے چلاتے ہوئے خبردار کیا کہ میں کروناوائرس کی متاثرہ ہوں اسی لیے تنہا یہاں رہائش پذیر ہوں، اس دوران کھانسے کا بھی ڈرامہ کیا۔ مذکورہ خاتون نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ کروناوائرس سے متاثر رہ چکی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون نے افرا تفری مچاتے ہوئے ملزم کو یہ بھی کہا تھا کہ وہ چینی شہر ووہان سے تعلق رکھتی ہے، گرفتار ملزم کی شناخت ژاؤ کے نام سے ہوئی۔

  • عاشق نے ٹھکرانے پر خاتون لیکچرار کو زندہ جلا ڈالا

    عاشق نے ٹھکرانے پر خاتون لیکچرار کو زندہ جلا ڈالا

    مہاراشٹر: بھارت میں عاشق نے ٹھکرانے پر خاتون لیکچرار کو تیل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع وردہ میں پیش آیا جہاں یکطرفہ محبت کرنے والا سفاک ملزم ٹھکرانے پر جلاد بن گیا۔

    واقعے کے حوالے سے پولیس افسر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی عمر 24 سال اور وہ غیر شادی شدہ ہے، خاتون لیکچرار معمول کے مطابق صبح 7 بجے گھر سے کالج کے لیے نکلی تو راستے میں ملزم نے مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔

    پولیس افسر کا کہنا ہے کہ خاتون کو مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال لے گئے جہاں خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ناگپور کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کا 40 فیصد جسم بری طرح جھلس چکا ہے، خاتون کے چہرے، بازو، گردن اور دھڑ کے مختلف حصے جھلس گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عاشق نے ٹھکرائے جانے پر خاتون کو زندہ جلایا اور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے، واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور خاتون کی طبعیت بہتر ہونے پر بیانات قلمبند کر کے تفتیش مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

  • ایسی لڑکی جس کے سانس لینے سے میوزک کی آوازیں آتی رہیں، ویڈیو وائرل

    ایسی لڑکی جس کے سانس لینے سے میوزک کی آوازیں آتی رہیں، ویڈیو وائرل

    اوٹاوا: کینیڈا میں ایک ایسی لڑکی منظر عام پر آئی جس کے سانس لینے سے میوزک کی آوازیں آنے لگیں، یہ ماجرا کیا ہے؟ آپ بھی جان کر حیران رہ جائیں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے صوبے انٹاریو میں حیرت انگیز اور مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکی ہارمونیکا بچاتے ہوئے میوزیکل آلہ اپنے منہ میں ہی پھنسا بیٹھی۔

    آپ نے ایسے مناظر ڈراموں اور فلموں میں ہی دیکھا ہوگا لیکن انٹاریو میں یہ حقیقی مناظر شہریوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا جہاں لڑکی نے اپنے کزن کو خوش کرنے کے لیے ہارمونیکا بجایا تاہم اسے اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے جب یہی میوزیکل آلہ اس کے منہ میں پھنس گیا۔

    اس حادثے کے بعد لڑکی کی حالت ابتر ہوگئی، وہ نہ کچھ بول پا رہی تھی نہ ہی کچھ کھایا پیا جاسکتا تھا۔ اس نے پورے واقعے کی تفصیل سوشل میڈیا پر بیان کی اور مقبول ترین ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر بھی شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کچھ بھی کرنے سے قاصر ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس نے وضاحت کی کہ جب اس کے منہ میں ہارمونیکا پھنسا تو وہ جب جب سانس لیتی اس کے منہ سے میوزک کی آوازیں آتی تھیں۔ واقعے کے فوری بعد متاثرہ لڑکی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مخصوص آلے کی مدد سے ہارمونیکا باہر نکالا۔ اس واقعے کے ردعمل میں ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کا خوب مذاق بھی اڑایا۔

  • سر عام بچی کو اغوا کرنے والی خاتون کی ویڈیو جاری

    سر عام بچی کو اغوا کرنے والی خاتون کی ویڈیو جاری

    بیجنگ: چین میں سرعام بچی کو اغوا کرنے والی خاتون کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چند گھنٹوں میں ہی گرفتا کر لیا گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ چین کے جنوب مغربی صوبے ینان میں پیش آیا جہاں زاہوٹونگ شہر کے بھرے بازار میں اغوا کار خاتون دو سالہ بچی کو اغوا کر لیا.

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارکیٹ میں گہما گہمی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ خریداری میں مصروف ہیں، اس دوران بازار کے بیچ و بیچ ایک خاتون اغوا کار بچی کو اٹھائے گھوم رہی ہے۔

    اغوا کار بچی کو اٹھائے مارکیٹ میں چہل قدمی کررہی ہے اور حالات کا جائزہ لے رہی ہے، تھوڑی دیر بعد وہ مغوی بچی کو موٹرسائیکل رکشہ میں بٹھا کر وہاں سے فرار ہو جاتی ہے اور کسی کو اس پر شک تک نہیں ہوتا۔

    مغوی بچی کے والدین نے مقامی پولیس اسٹیشن میں بیٹی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی جس پر پولیس حرکت میں آگئی اور شہر بھر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچی کی تلاش شروع کی۔

    مارکیٹ میں لگے خفیہ کیمرے کی مدد سے اغوا کار کی شناخت ہوئی تو پولیس نے چند گھنٹو بعد ہی اسے گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروا لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار خاتون پیشہ وار انسانی اسمگلر ہے اور ایسی واردادتیں کرتی رہی ہے، اغوا کار سے اس کے ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • ٹریفک پولیس اہلکارسے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

    ٹریفک پولیس اہلکارسے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی: شہر قائد میں ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون معمر خاتون سے بدتمیزی کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکارسے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں خاتون عوامی مقام پر معمر خاتون سے بدتمیزی کرتے دیکھی جا سکتی ہے۔

    ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون معمر خاتون سے بدتمیزی اور ہراساں کر رہی ہے۔

    کراچی میں خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی، مقدمہ درج

    خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کراچی میں خاتون نے خیابان شجاعت سے خیابان شہباز کا سگنل توڑا، ٹریفک پولیس نے بدر کمرشل پر گاڑی روک لی۔

    ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے روکے جانے پر خاتون شرمندہ ہونے اور اہلکار سے تعاون کرنے کے بجائے کسی سے فون پر بات کررہی تھی اور مسلسل اہلکار پر بااثر ہونے کا رعب جھاڑ رہی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر خیابان شہباز پر پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، مقدمہ تھانہ درخشاں میں کار سرکار میں مداخلت پر درج کیا گیا تھا۔

  • خاتون راتوں رات ارب پتی بن گئی، مگر کیسے؟

    خاتون راتوں رات ارب پتی بن گئی، مگر کیسے؟

    واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں بینک کی غلطی کے باعث رتھ بالون نامی خاتون ارب پتی بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیلاس سے تعلق رکھنے والی خاتون اس وقت حیران رہ گئی جب ہفتے کے آغاز میں اپنا اکاؤنٹ چیک کیا تو اس میں 3 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر یعنیٰ (5 ارب 73 کروڑ) پاکستانی روپے تھے۔

    امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ بینک کے اوقات کار ختم ہونے کی وجہ سے وہ اس رقم کے حوالے سے بینک سے بات نہ کرسکی۔ خاتون نے اس ٹرانزیکشن کا اسکرین شاٹ اپنے شوہر کو بھیجا اور پوچھا کہ ہمارے اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کہاں سے آئے؟

    بعدازاں بینک نے خود خاتون سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ یہ کوئی تحفہ نہیں ہے بلکہ یہ بینک کی طرف سے ہونے والی ایک غلطی ہے، بینک نے معذرت کرتے ہوئے خاتون کے اکاؤنٹ سے رقم واپس نکلوالی۔

    رتھ بالون کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹ میں رقم دیکھتے ہی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا تھا، کاش ایسا ہوتا کہ کوئی ہمیں واقعی 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر دے دیتا، میں کروڑ پتی بن جاتی۔

    امریکی شہری نے لاٹری ٹکٹ سے 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر جیت لیے

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں امریکی شہری منگل نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث امریکا کی پاور بال نامی لاٹری کے ٹکٹ سے 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم انعام میں جیت لی تھی۔

  • دل بند ہونے کے باوجود خاتون  زندہ !

    دل بند ہونے کے باوجود خاتون زندہ !

    بارسلونا: برطانوی خاتون 6 گھنٹے تک دل بند رہنے کے بعد معجزاتی طور پر زندہ ہوگئی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین میں ایک ہیپوتھرمیا میں مبتلا 34 سالہ برطانوی خاتون کا دل 6 گھنٹے تک بند رہا اور ڈاکٹرز نے سرتوڑ کوشش کرکے دل کی دھڑکن کو بحال کردیا۔

    آرڈرے مارش نامی خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ پہاڑی سلسلے میں چہل قدمی کے دوران برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئی تھیں، جب تک ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچتیں دل کی دھڑکن کو بند ہوئے ڈھائی گھنٹے سے زائد گزر چکے تھے۔

    خاتون کے دل کی تمام سرگرمیاں غیر فعال ہوچکی تھیں اور جسم کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا تھا۔

    ابتدائی طور طبی امداد بے سود ثابت ہوئی اور بچنے کے تمام امکانات معدوم ہوچکے تھے، جائے وقوعہ پر اس کی بحالی کی ابتدائی کوششوں کا کوئی اثر نہیں ہوا اورخاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بارسلونا کے ایک اسپتال لے جایا گیا جو ایکسٹرا پوروریل جھلی آکسیجن مشین (ای سی ایم او) سے لیس ہے۔

    جب یہ مشین مریض کے قلبی نظام سے منسلک کی جاتی ہے تو یہ دل اور پھیپھڑوں کو فعال کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ اسپین کی تاریخ میں اس مشین کا پہلی بار استعمال کیا گیا جو کارگر رہا۔

    ڈاکٹرز کے ہمراہ موت کے منہ سے واپس آنے والی خاتون نے میڈیا سے بات چیت کی اور اپنی آب بیتی سنائی۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسپین میں دستاویزی طور پر یہ واقعہ ہے جس میں اتنے لمبے وقت کے لیے دل بند رہا اور مریض کی جان بچ گئی۔

  • لاشوں  کے ساتھ رہنے والی خاتون پکڑی گئی

    لاشوں کے ساتھ رہنے والی خاتون پکڑی گئی

    ایودھا: بھارت میں پولیس نے ایک ایسی عورت کو گرفتار کیا ہے جو 2 ماہ سے لاشوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں پولیس نے شہریوں کی اطلاع پر ایک گھر کا تالہ توڑا تو وہاں ایک خاتون موجود تھی جو لاشوں کے ساتھ کافی دن سے وقت گزار رہی تھی۔

    پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ برابر والے گھر سے شدید بدبو آرہی ہے اور گھر کے باہر تالا لگا ہے جب کہ مکینوں کے بارےمیں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈاکٹر نے خاتون کو بیٹے سمیت زندہ جلا ڈالا

    پولیس جب گھر کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو وہاں ایک خاتون دو لاشوں کے ہمراہ موجود تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لاشیں خاتون کی والدہ اور بہن کی تھیں ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں 2 ماہ پرانی تھیں جن کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے جب کہ خاتون کو گرفتار کرکے اس کا میڈیکل چیک اپ کروایا جارہا ہے اور ڈاکٹرز کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد خاتون کی ذہنی حالت کے بارے میں معلوم ہو سکے گا۔

  • کراچی: پاگل کتے کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق

    کراچی: پاگل کتے کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق

    کراچی: سگ گزیدگی کا شکار  55 سالہ خاتون جناح اسپتال میں دوران علاج  دم توڑ گئیں۔

    جناح اسپتال کی سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کے مطابق نوابشاہ کی رہائشی 55 سالہ حور بی بی کو 16 اکتوبر کو جناح اسپتال لایا گیا تھا، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاتون کو انجیکشن لگوایا مگر اس کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔

    سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ خاتون کو پاگل کتے نے گردن کے حصے پر کاٹا تھا، ڈاکٹرز نے اُن کو مکمل علاج کی سہولیات فراہم کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں۔ ایم ایس کے مطابق رواں سال 9 سگ گزیدگی سے متاثرہ افراد کو جناح اسپتال لایا گیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں 5ماہ کے دوران تقریبا 70ہزار افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار

    یاد رہے کہ تین روز قبل شہر قائد کے علاقے ایف سی ایریا میں پاگل کتے نے سب انسپکٹر سمیت 12 افراد کو کاٹ لیا تھا۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے رے بیز کیسز سے بڑھتی اموات کے پیش نظر صوبے بھر میں کتا مار مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر سمیت تمام بلدیاتی کونسلرز کو آوارہ کتے پکڑنے کا ٹاسک دیا تھا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، جبکہ رے بیز سے اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

  • ندا ڈار انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹربن گئیں

    ندا ڈار انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹربن گئیں

    اسلام آباد: قومی کرکٹر ندا ڈار کا آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر سے معاہدہ طے پاگیا ہے،وہ کسی بھی انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

    پی سی بی پوڈ کاسٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار کاکہنا ہے کہ ویمنز بگ بیش لیگ میں شمولیت کا موقع ملنے پر وہ بہت مسرور ہیں۔ امید ہے رواں سال آسٹریلوی لیگ میں ان کی شرکت مستقبل میں دیگر قومی خواتین کرکٹرز کی ڈبلیو بی بی ایل میں شرکت کا باعث بنے گی۔

    71 ایک روزہ اور 96 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ندا ڈار نے 2010 میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ آلراونڈر 5 اکتوبر کو سڈنی کے لیے روانہ ہوں گی جس کے بعد وہ یکم دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمن چمپئن شپ میں شرکت کےلئے کوالالمپور پہنچیں گی۔ سڈنی تھنڈر ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو کھیلے گی۔

    ندا ڈار نے کہا کہ ویمنز بگ بیش لیگ میں بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث معیاری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی لیگ میں شمولیت سے انہیں کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں مدد ملے گی۔

    21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل ندا ڈار کی ویمنز بگ بیش لیگ میں شمولیت کا تنقیدی جائزہ لینے کے بعد پی سی بی نے قومی خاتون کرکٹر کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں عدم شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگ میں شرکت ندا ڈار اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم دونوں کے لیے مفید رہے گی۔