Tag: خاتون

  • قصورمیں سسرالیوں نے بہو کومبینہ طورپرآگ لگادی

    قصورمیں سسرالیوں نے بہو کومبینہ طورپرآگ لگادی

    قصور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں سسرالیوں نے مبینہ طوربہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قصور کے گاؤں لدھیکی میں سسرالیوں نے مبینہ طوربہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اسپتال حکام کے مطابق خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا ہے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

    خاتون کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کا کچھ روز سے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا، انہوں نے اسے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

    دوسری جانب سسرالیوں کا موقف ہے کہ بہو نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خود کوآگ لگائی۔

    پولیس نے قصور کے نواحی گاؤں لدھیکی میں مبینہ طورپربہوکوجلانے کا مقدمہ درج کرلیا۔


    شادی سے انکار، لڑکی نے لڑکے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 7 مارچ کو ملتان میں شادی سے انکار پر لڑکی نے پٹرول چھڑک کر لڑکے کو آگ لگا دی تھی، لڑکے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اہلِ خانہ کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیے خاتون لوہار بن گئیں

    اہلِ خانہ کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیے خاتون لوہار بن گئیں

    قاہرہ : مصرکی خاتون نے مالی مشکلات سے پریشان ہو کر اپنا آبائی پیشہ لوہار کو اپنا لیا ہے جس کے لیے طاقت اور مضبوط جسم کی ضرورت ہوتی ہے.

    تفصیلات کے مطابق اسماء السید کو سخت مالی مشکلات اور حالات کی ستم ظریفی نے 26 سالہ خاتون کو لوہار کا پیشہ اپنانے پر مجبورکردیا ہے اور مالی بوجھ نہ اُٹھا سکنے والی اسماء اب لوہوں پر بھاری ضربیں لگانے کی مشقت اُٹھا رہی ہیں.

    عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی مصر کی رہائشی اسماء نے ایک ورک شاپ بنایا ہے جہاں وہ لوہے کے مختلف اوزار ڈھالتی ہیں جس کے لیے انہیں بھاری لوہے کی طاقت ور ضربیں لگانی پڑتی ہیں جو کہ خاتون ہونے کی وجہ سے مشکل ہوجاتا ہے جس کے باعث ان کے ہاتھ زخمی ہو گئے ہیں اور پٹھوں میں شدید درد رہنے لگا ہے.

    بہادر خاتون کا کہنا تھا کہ آبائی پیشہ ہونے کی وجہ سے مجھے کوئی دقت نہیں ہوئی اور میرا کام لوگوں کے معیار پر پورا اترا جس سے مجھے حوصلہ ملا اور اب میں اتنا کام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے جس سے اپنے اخراجات اور ضروریات کو احسن طریقے سے نبھا لیتی ہوں جس کے باعث خود کو کافی مطمئن محسوس کرتی ہوں.

    شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواہش ضرور ہے لیکن اس کا کوئی ادارہ نہیں ہے کیوں کہ مجھ پر کافی ذمہ داریاں ہیں اور شادی کی وجہ سے میں کام نہیں کرپاؤں گئی اور میرے گاہک بھی ٹوٹ جائیں گے جس سے میرے اہل خانہ دوبارہ مالی مشکلات میں آجائیں گے جو مجھے منظور نہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پُرتعیش سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل پٹرول اسٹیشن، پہلی بارسعودی خاتون انچارج مقرر

    پُرتعیش سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل پٹرول اسٹیشن، پہلی بارسعودی خاتون انچارج مقرر

    ریاض : سعودیہ عرب میں جدید ڈیجیٹل پٹرول پمپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں کسی خوبصورت ہوٹل کی سی تمام خصوصیات موجود ہیں جس کی سب سے خاص بات اس پمپ کی انچارج ایک سعودی خاتون کا ہونا ہے اور ایسا سعودی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے.

    موجودہ ولی عہد محمد بن سلمان وژن 2023 کے تحت قدامت پسندی سے جڑی کئی رسومات اور اقدامات کا خاتمہ کر رہے ہیں جس کے باعث دھیرے دھیرے ایک روشن خیال سعودی عرب کا تاثر اجاگر ہو رہا ہے جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اب سعودی خواتین معیشت میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں.

    ایسی ہی ایک باہمت سعودی خاتون مرفت بخاری ریاض کے جدید ترین ڈیجیٹل پٹرول پمپ الحقیل پیٹرول اسٹیشن میں بہ طور انچارج ذمہ داری نبھا رہی ہے، سعودی عرب کی پہلی خاتون پٹرول اسٹیشن انچارج بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی مرفت دیگر سعودی خواتین کے لیے حوصلہ افزاء اور امید کی کرن بن گئی ہیں.

     

    مرفت بخاری اسی گروپ کے میڈیا سیکشن کی سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں اور اب جدید پٹرول اسٹیشن کی سربراہ کے طور اپنی نئی ذمہ داریوں کو سنبھالتے ہوئے اس تجربے کو انہوں نے خوشگوار قرار دیا اور دیگر سعودی خواتین کو بھی معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دعوت دی.

    اپنے نئے اسائنمنٹ پر خوش مرفت بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پٹرول اسٹیشن سعودی عرب میں جملہ خدمات فراہم کرنے والا پہلا ڈیجیٹل اور ماڈل پیٹرول اسٹیشن ہے جس میں کسی معروف ہوٹل کی مانند رہائش کا انتظام بھی ہے جب کہ صفائی ستھرائی بھی منفرد ہے.

     

     

    پہلی خاتون انچارج نے دیگر سعودی خواتین کے لیے خود کو ایک مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو آگے آنا چاہیئے اور معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیئے اس میں کوئی بری یا اچنبھے کی بات نہیں بلکہ یہ ایسا کرنا خواتین کے اچھے اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہوگا.

  • عمرےکی ادائیگی کے بعد واپس آنے والی خاتون دوران پرواز انتقال کرگئیں

    عمرےکی ادائیگی کے بعد واپس آنے والی خاتون دوران پرواز انتقال کرگئیں

    اسلام آباد : عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آنے والی خاتون دوران پرواز انتقال کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں دوران سفر خاتون دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں، نجی ایئرلائن کی پرواز میں سفر کرنے والی خاتون عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔

    خاتون کا تعلق منڈی بہاالدین سے ہے اور وہ عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آرہی تھیں۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : دورانِ پرواز خاتون مسافردل کے دورے سے انتقال کرگئیں


    یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا ، جب ملتان سے جدہ جانیوالی پروز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں‘ طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔

    پی آئی اے کی پرواز پی کے739ملتان سے جدہ جارہی تھی ۔

    ڈاکٹر کے مطابق مسافر رضیہ بی بی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی خاتون کیوں ڈی این اے ٹیسٹ کرانا چاہتی ہیں ؟ حیران کن وجہ

    بھارتی خاتون کیوں ڈی این اے ٹیسٹ کرانا چاہتی ہیں ؟ حیران کن وجہ

    سرخ بال، گہری زمرد آنکھیں اور سفید رنگ کی حامل پوجا گناترا بھارتی کے بجائے آئرلینڈ کی شہری لگتی ہیں اور ان سے ملنے والا ہر شخص مخمصے کا شکار ہوجاتاہے کچھ کا خیال ہوتا ہے کہ شاید پوجا کے والدین میں سے کوئی ایک آئرش ہو۔

    بھارتی نقش ونگار سے یکسر مختلف شباہت رکھنے والی پوجا خود بھی حیران ہیں کہ ان کا ناک نقشہ اس قدر الگ کیوں ہے اور وہ بھارتی نہ صحیح جنوبی ایشیائی رنگت اور نقش کیوں نہیں رکھتیں.

     

     

    چوبیس سالہ پوجا جو کپڑا تیار کی صنعت سے وابستہ ہیں اور خود اپنا بزنس چلا رہی ہیں نے انہی سوالوں کے جوابات جاننے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا ارداہ کیا تھا تاکہ غیر معمولی شباہت کی وجہ جان سکیں.

     

    پوجا کا کہنا ہے کہ میں خاندان میں واحد لڑکی ہوں جو بھارتی نظر آجانے کے بجائے آئرش دکھائی دیتی ہوں اور اس بات پر میں ہی نہیں اور بہت سے لوگ حیران ہیں.

     

     

    پوجا کے چہرے پر بہت سے تل کے نشانات ہیں جو کہ عمومی طور آئرلینڈ کے رہنے والے افراد کے چہرے پر ہوتے ہیں اپنے ان نشانات سے پریشان پوجا نے ماہر معالج سے بھی رجوع کیا لیکن خاطر خواہ افاقہ نہیں ہوسکا.

     

     

    پوجا کے بچپن کی تصاویر دیکھی جائیں تو وہ اپنے والدین کے نقوش سے یکسر مختلف شبیہ رکھتی ہیں اور یہ تصاویر دیکھ کر نہیں کہا جاسکتا کہ وہ انڈین شہری ہیں.

  • شامی فوج میں پہلی خاتون بریگیڈیئر جنرل کا تقرر

    شامی فوج میں پہلی خاتون بریگیڈیئر جنرل کا تقرر

    دمشق: شامی فوج میں پہلی بار بریگیڈیئر جنرل کے عہدے پر ایک خاتون کو تعینات کردیا گیا۔ وہ پہلی خاتون ہیں جو فوج کے اس اعلیٰ عہدے تک پہنچی ہیں۔

    نبل مدحت بدر نامی یہ فوجی افسر شام کے شہر تارتوس سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس سے قبل شامی فوج میں خواتین کی شمولیت اور مختلف عہدوں پر ان کی ترقی کوئی نئی بات نہیں تاہم اس عہدے تک پہنچنے والی مدحت پہلی خاتون ہیں۔

    شام کی فوج میں اس وقت کئی خواتین ہیں جو ملک میں جاری جنگ میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور داعش کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

    صرف ایک شام ہی نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں داعش کے عفریت سے لڑنے کے لیے صرف مرد ہی نہیں بلکہ بچے اور خواتین بھی میدان میں آچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: داعش کے خلاف برسر پیکار برقع پوش افغان خواتین

    ان میں سے کچھ خواتین نے باقاعدہ فوج میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ زیادہ تر گھریلو عام خواتین ہیں جو تربیت حاصل کرنے کے بعد اب اپنے علاقے اور اہل خانہ کی حفاظت پر کمر بستہ ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی سرکاری ملازم کا روزے دار خاتون ورکر پر تشدد

    بھارتی سرکاری ملازم کا روزے دار خاتون ورکر پر تشدد

    نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک سرکاری ملازم نے خاتون ساتھی ورکر کو روزے کی حالت میں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    سی سی ٹی وی پر ریکارڈ ہوجانے والا یہ واقعہ کرناٹک کے شہر رائیچر میں پیش آیا۔ سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر خاتون ورکر کو دیر سے آنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    نسرین نامی یہ خاتون روزے سے تھیں اور اپنے دیر سے آنے کی وضاحت بھی پیش کرچکی تھیں، تاہم انہیں تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص نے کسی قسم کا اختیار نہ ہونے کے باوجود شدید غصے کا اظہار کیا اور بعد ازاں اٹھ کر نسرین کو لات دے ماری۔

    واقعے کے بعد خاتون فوری طور پر آفس سے نکل کر قریبی پولیس اسٹیشن گئیں جہاں انہوں نے واقعے کی شکایت درج کروا دی۔

    سی سی ٹی وی ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ دفتر انتظامیہ نے بھی اسے فوری طور پر نوکری سے فارغ کردیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تھر: عدالت کے حکم پر زنجیروں سے بندھی خاتون بازیاب

    تھر: عدالت کے حکم پر زنجیروں سے بندھی خاتون بازیاب

    تھر پارکر: صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گاؤں مبارک رند میں کارروائی کرتے ہوئے رنجیروں میں قید پٹھانی بھیل نامی خاتون کو بازیاب کرلیا۔ خاتون کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق زنجیروں میں جکڑی خاتون کو ایک ماہ بعد رہائی مل گئی۔ تھر پارکر کے گوٹھ مبارک رند میں پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے زبردستی قیدی بنائی گئی پٹھانی بھیل کو بازیاب کرلیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون کو مقامی وڈیرے کے ڈیرے پر زنجیریں ڈال کر رکھا گیا تھا۔ چھاپے کے دوران ڈیرے میں موجود مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو پلاٹ کے معاملے پر اغوا کیا گیا تھا اور اس کے اہل خانہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

  • برطانیہ میں پہلی خاتون پولیس کمشنر تعینات

    برطانیہ میں پہلی خاتون پولیس کمشنر تعینات

    لندن : برطانیہ میں جرائم پر قابو پانے کے لئے میٹرو پولیٹن پولیس کی سربراہ کے عہدے پر خاتون کو تعینات کردیا گیا ہے جو برطانیہ میں ایک سو اٹھاسی سال بعد بہ طور خاتون چیف پولیس کمشنر تعینات ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک سو اتحاسی سال کے بعد کسی خاتون کو پولیس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور یہ اعزاز کریسٹا ڈک نامی خاتون کے حصے میں آیا جنہیں آج کمشنر میٹرو پولیٹن پولیس کا عہدہ سونپا گیا ہے۔

    انسداد دہشت گردی کی تجربہ کار افسر کریسٹا ڈک اس سے پہلے بھی پولیس محکمے کے لیے مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور میٹرو پولیٹن پولیس کی سربراہی ملنے کے بعد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری اور مہارت سے نبھاؤں گی۔

    metro

    اسی سے متعلق : پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئرمنتخب

    نوجوان میئر لندن صادق خان جو عہدہ سنبھالنے کے بعد سے نہایت متحرک نظر آرہے ہیں اور اپنے نظریات اور انفرادی سوچ کے تحت نئے تجربات کر رہے ہیں اور میٹرو پولیٹن پولیس کے کمشنر کے لیے خاتون کا انتخاب بھی میئر صادق خان نے ہی کیا ہے۔

    میئر لندن کی سفارش پر ملکہ برطانیہ نے کریسٹا ڈک کیی بہ طور کمشنر میٹرو پولیٹن پولیس تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں جب کہ موجودہ مکمشنر پولیس کو اگلے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

  • جعلی پیر کے بہیمانہ تشدد سے خاتون جاں بحق

    جعلی پیر کے بہیمانہ تشدد سے خاتون جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں جعلی پیر کے تشدد سے 34 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے خاتون پر شدید تشدد کیا اور ہاتھ پاؤں بھی داغے۔ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون کے شوہر نذر حسین نے پولیس کو بتایا کہ 34 سالہ ثریا کی طبیعت ناساز تھی جسے دم کروانے کے لیے وہ سجاد آباد کے رہائشی جعلی پیر امان اللہ کو گھر لایا۔

    جعلی پیر امان اللہ اور اس کے چیلے عبد الحمید نے اسے آگاہ کیا کہ اس کی بیوی پر جن کا قبضہ ہے جسے بھگانے کے لیے عمل کرنا ہوگا۔

    بعد ازاں انہوں نے ثریا کو کمرے میں بند کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ جعلی پیر نے خاتون کے سر پر ڈنڈے سے ضربیں لگائیں اور اس کے ہاتھ پاؤں آگ سے داغے۔ اس دوران خاتون کا شوہر انہیں غیر انسانی سلوک سے روکتا رہا۔

    خاتون کی حالت غیر ہونے پر جعلی پیر اور اس کا ساتھی اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جعلی پیر کے تشدد سے شدید زخمی ہونے والی خاتون کو بعد ازاں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ مقتولہ ثریا 3 بچوں کی ماں تھی۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے جعلی پیر اور اس کے چیلے کی گرفتاری کے لیے تلاشی اور چھاپے شروع کردیے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں ضعیف الاعتقادی، جہالت اور کم علمی کے سبب اکثر افراد اپنے مختلف مسائل کے حل اور بیماریوں کے علاج کے لیے پیر فقیروں سے رجوع کرتے ہیں جو اکثر اوقات جعلی نکلتے ہیں۔

    ان جعلی پیروں کے غیر انسانی سلوک، تشدد اور ناقص مشوروں کی وجہ سے کئی افسوسناک حادثات پیش آچکے ہیں۔

    اس سے قبل پنجاب ہی کے شہر فیروز والہ میں جعلی پیر کے کہنے پر ماں اور نانی نے 7 سالہ بچے کو پھندہ لگا کر مار ڈالا تھا۔ جعلی پیر نے انہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے بچے کی قربانی دینے کا کہا تھا جس کے بعد خاتون نے اپنے ہی بیٹے کو قربان کر ڈالا۔