Tag: خاتون

  • پشاور : خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دے دیا

    پشاور : خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دے دیا

    پشاور :رواں ہفتے پشاورمیں تین بچوں کی ماں نے ایک ساتھ پانچ بچوں کو جنم دیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پشاور کے علاقے جمرود ٹاون میں واقع خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 28 سالہ آسیہ بی بی نے 5 بچوں کو جنم دے دیا۔ پیدا ہونے بچوں میں 4 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی حالت تسلی بخش نہ ہونے کی بنا پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا، جبکہ ماں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    بدقسمتی سے پانچ میں سے ایک لڑکا جان کی بازی ہار گیا جبکہ باقی تینوں بچوں کی زچگی نارمل ہوئی ہے۔

  • ظلم کی شکار خاتون نے خاندان سمیت خودسوزی کی دھمکی دے دی

    ظلم کی شکار خاتون نے خاندان سمیت خودسوزی کی دھمکی دے دی

    لاہور : ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں زمینداروں کے ظلم اور زیاتی کا شکار ہونے والی اللہ رکھی نے انصاف نہ ملنے پر وزیراعظم کی رہائیش گاہ کے باہر خاندان سمیت خودسوزی کا اعلان کردیا۔

    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والی اللہ رکھی نے کہا کہ علاقے کے زمیندار محمد ارشد نے اس کے ساتھ گن پوائینٹ پر نہ صرف زیاتی کی بلکہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر اس کے خاندان پر مختلف نوعیت کے ناجائز مقدمات قائم کردئیے گئے۔

    اللہ رکھی نے اس موقع پر وزیراعلی اور سنئیر پولیس افسران سے اس واقعے میں فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی۔

    اس کا کہنا تھا کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وزیراعظم کی رہائیش گاہ کے باہر خودسوزی کرلے گی۔

  • خاتون نے شوہر اورتین بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    خاتون نے شوہر اورتین بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    اسلام آباد :تھانہ آبپارہ کے علاقے میں ایک ماں نے تین  بچوں اور شوہر کو قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی  گولی مار کر ختم کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماں نے تین بچوں اور شوہرکو قتل کر کے خود کشی کرلی،واقعہ تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس ون تھری میں پیش آیا  ۔زخمی ہونے والے11 سالہ محمد رافع نے پولیس کو بتایا کہ والدہ اور والد کے درمیان اکثر جھگڑارہتا تھا ۔

    آج صبح جب والدہ ناشتہ بنا رہی تھیں اس دوران والد اور والدہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہورہا تھا،ہمارے والد نے ہمیں آج پارک میں گھومنے کے لئے لے جانا تھا۔

    والدہ نے ناشتہ کرنے کے بعد پستول سے فائر کر کے 3 بچوں اوروالد فاروق خٹک کو قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو گولی مارلی ۔ ایک گولی مجھے چھوتے ہوئے گزر گئی، پولیس نے فوری طور پر لاشیں پولی کلینک منتقل کردیں۔

  • کراچی، خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی، خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی : مختلف علاقوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس حکام کے مطابق کلفٹن کے ساحل کے قریب سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی، جسے ریسکیو اداروں کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    سپر ہائی وے ہاشم آباد سے بھی ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی۔ اورنگی ٹاون چشتی نگر کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جسے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتول کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے کی گئی۔

    منگھوپیر میانوالی کالونی سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ، لاشوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، اورنگی ٹاون مہاجر چوک کے قریب پولیس مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ کے بعد دوزخمی سمیت چار ملزمان گرفتار کئے گئے۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا،فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار ملزمان گرفتارکئے گئے جن کے قبضے سے چار ایوان گولے اور اسلحہ برآمد ہواملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔