Tag: خاتون

  • خاتون نے بغیر ٹکٹ امریکا سے فرانس تک سفر کیسے کیا؟ جان کر حیران رہ جائیں

    خاتون نے بغیر ٹکٹ امریکا سے فرانس تک سفر کیسے کیا؟ جان کر حیران رہ جائیں

    بغیر ٹکٹ بس یا ٹرین کا سفر غیر معمولی نہیں مگر ایک خاتون کو بغیر ٹکٹ جہاز میں سوار ہو کر امریکا سے پیرس پہنچ گئی۔

    بغیر ٹکٹ کسی بھی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا قانوناً جرم ہے تاہم پھر بھی لوگ لوکل بسوں یا ٹرینوں میں بلا ٹکٹ سفر کرتے اور اکثر پکڑے بھی جاتے ہیں مگر امریکا میں تو ایک خاتون بغیر ٹکٹ ہوائی جہاز میں سوار ہوئی اور فرانس کے دارالحکومت پیرس جا پہنچی۔

    امریکی اخبار کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ نیویارک سے پیرس جانے والی فلائٹ میں پیش آیا جہاں جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر تعطیلات کے باعث مسافروں کے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چیک پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بغیر بورڈنگ اور ٹکٹ کے جہاز میں سوار ہونے کے بعد فرانس جا پہنچی۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے مسافروں کے رش میں دو شناختی کاؤنٹرز کو بائی پاس کیا اور اس کے بعد بورڈنگ پاس جاری کرنے والے اسٹیشن سے بھی گزر گئی۔

    خاتون کے بغیر ٹکٹ اور بورڈنگ ہوائی سفر کرنے کا راز سفر کے اختتام کے قریب کھلا جب جہاز کے عملے کو پتہ چلا کہ ایک خاتون جہاز کے باتھ روم میں موجود ہے جو بغیر ٹکٹ سفر کر رہی ہے۔

    جہاز کے پیرس لینڈ کرتے وقت عملے نے مسافروں کو اس حوالے سے ہوشیار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جہاز کے لینڈ کرنے کے بعد پیرس پولیس سنگین سیکیورٹی ایشو کے باعث جہاز میں داخل ہو رہی ہے۔

    کپتان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تمام مسافر اس وقت تک جہاز میں ہی بیٹھے رہیں، جب تک کہ بغیر ٹکٹ مسافر کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا۔

    مذکورہ ایئر لائن نے خاتون مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ اس نے شنات کے کاؤنٹرز کو کیسے بائی پاس کیا جب کہ اس بارے بھی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں کہ فرانسیسی پولیس نے خاتون کے ساتھ کیا سلوک کیا۔

    تاہم اس حوالے سے ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ایک ترجمان کے مطابق مذکورہ خاتون نے دو جگہ سکیورٹی سکریننگ مکمل کرکے جہاز پر سوار ہوئی جس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس کوئی ممنوعہ شے نہیں تھی اور اس سے پرواز کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔

  • ہئیر کیراٹین کرانے سے سر میں انفیکشن : خاتون کا بیوٹی سیلون کیخلاف ایک  کروڑ ہر جانے کا دعویٰ

    ہئیر کیراٹین کرانے سے سر میں انفیکشن : خاتون کا بیوٹی سیلون کیخلاف ایک کروڑ ہر جانے کا دعویٰ

    لاہور : ہئیر کیراٹین کرانے سے سر میں انفیکشن پر خاتون نے بیوٹی سیلون کیخلاف ایک کروڑ ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین بالوں کو بالوں کو لمبا، گھنے اور چمکدار بنانے کے لئے خواتین سیلون کا رُخ کرتی ہیں ، کوئی مختلف قسم کے ٹرٹمنٹ کرواتی ہے تو کوئی ہیئر ایکسٹینشن لگوانا پسند کرتی ہیں۔

    ہئیر کیراٹین کرانے والی خاتون سر میں انفیکشن ہونے پر صارف عدالت پہنچ گئی، لاہور چیمبر آف کامرس کی ممبر روبینہ ندیم نے بیوٹی سیلون کیخلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔

    روبینہ ندیم نے بتایا کہ کیمیکلز کی مدد سے بالوں کو سیدھا کرانے کے بعد انفیکشن غیر معیاری آلات استعمال کرنے پر ہوا، جس سے انفیکشن کے باعث ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    لاہور چیمبر کی مصالحتی عدالت میں نبیلہ سیلون کی مالک پیش نہیں ہوئی تاہم روبینہ ندیم کی درخواست پر صارف عدالت نے سیلون مالک 29 نومبر کو طلب کرلیا۔

  • جعلی عامل نے خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

    جعلی عامل نے خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

    اوکاڑہ: نواحی علاقے میں جعلی عامل نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، عورت اپنے بچوں کے حصول کے لیے مذکورہ شخص کے پاس گئی تھی۔

    پولیس نے واقعے کی تصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلوجھگڑے پر خاتون کے شوہرنے بچے چھین لیے تھے، وہ اپنے بچوں کو واپس اپنے پاس لانا چاہتی تھی، خاتون بچوں کے حصول کیلئے کسی کے کہنے پر جعلی عامل کے پاس گئی۔

    ممتا کے ہاتھوں مجبور خاتون اپنے بچوں کی خاطر جعلی عامل کے پاس گئی تھی، جعلی عامل نے مذکورہ خاتون کو 21 روز تک آنے کا کہا۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون تیسرے روز گئی تو جعلی عامل نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ تھانہ صدرمیں درج کرلیا گیا ہے، جعلی عامل کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گاؤں دیہاتوں میں جعلی عاملوں کی جانب سے اس طرح کے جرائم تواتر سے سامنے آتے رہے ہیں جس میں سادہ لوح خواتین کو زیادتی کے قبیح فعل کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    اس کے علاوہ اکثر شہروں میں بھی جعلی عاملوں کی بھرمار ہے جہاں وہ اپنے پاس آنے والے عوام کی جائز و ناجائز خواہشات کو پورا کرنے کے لیے نہ صرف ان سے پیسے اینٹھتے ہیں بلکہ ان کی عزتیں بھی پامال کرتے ہیں۔

  • شوہر سے جھگڑا ، خاتون نے 2 بیٹیوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    شوہر سے جھگڑا ، خاتون نے 2 بیٹیوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    پیرمحل : شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے 2 بیٹیوں کو زہر دے کر مار ڈالا ، مرنے والی بچیوں میں تیرہ سال کی انعم عمراورآٹھ سال کی مصباح عمرشامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیرمحل میں گھریلو جھگڑے نے دو بچیوں کی جان لے لی، واقعہ تھانہ اروتی کے گاؤں میں پیش آیا۔

    شوہرسے جھگڑے کےبعد خاتون نے دو بیٹیوں کوزہر دے کرموت کی نیند سلادیا، مرنے والی بچیوں میں تیرہ سال کی انعم عمراورآٹھ سال کی مصباح عمرشامل ہیں۔۔

    پولیس اطلاع ملنے پرجائے وقوع پہنچ گئی ہے اور تفتیش کی جاری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے گجرات میں شوہر سے معمولی جھگڑے پر خاتون نے دو بچوں کی جان لے لی تھی، جاں بحق بچوں میں 6 سال کا آہل اور7 سال کا ساحل شامل تھے جبکہ ملزمہ کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔

    پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے خاتون کو کو حراست میں لے لیا تھا ، ملزمہ سدرہ نے بتایا تھا کہ خاوندمشاہد سےفون پرجھگڑاہوا تھا۔ اس نے طلاق کی دھمکی دی تھی، جس پروہ غصے میں آگئی ، جس کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے بچوں کو تیزاب پلایا پھر گلا دبا کرقتل کیا اور خود بھی تیزاب پی کر ڈوپٹے سے لٹک کرخودکشی کی کوشش کی تاہم اس کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • ٹی وی شو دیکھ کر خاتون نے خوفناک واردات انجام دے ڈالی

    ٹی وی شو دیکھ کر خاتون نے خوفناک واردات انجام دے ڈالی

    ٹیلی ویژن شو دیکھنے کے بعد خاتون نے بھیانک واردات کرتے ہوئے انسانیت کو شرمادیا، سیریل ‘کرائم پٹرول’ دیکھ کر انتہائی قدم اٹھایا۔

    بھارتی ریاست بہار کے مظفر پور ضلع میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنی معصوم بچی کو قتل کرکے لاش سوٹ کیس میں پھینک دی، پولیس نے بتایا کہ گرفتار خاتون نے سیریل ‘کرائم پٹرول’ دیکھ کر بچی کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔

    خاتون نے وقوع کے دن اپنے شوہر منوج کو فون کر کے بتایا تھا کہ وہ اپنی خالہ کے گھر جا رہی ہے، پولیس نے چھان بین کی تو عقدہ کھلا، فرانزک ٹیم کو فرش، سنک اور چھت پر خون کے نشانات ملے جبکہ لڑکی کی ماں کاجل لاپتہ تھی۔

    متوفی کے والد نے مٹھن پورہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی، کیس کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت پر ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔

    پولیس ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کو آگے بڑھایا تو سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر لڑکی کی والدہ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی اور سارا معاملہ بے نقاب ہو گیا۔

    ملزمہ خاتون نے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کو اکیلے قتل کیا ہے، وہ کرائم پیٹرول دیکھتی تھی اور اپنی بیٹی کو قتل کرنے اور اس کی لاش کو سوٹ کیس میں بھرنے کا خیال ٹی وی شو کی کچھ اقساط دیکھ کر آیا۔

    سپرنٹنڈنٹ اودھیش سروج ڈکشٹ نے بتایا کہ ملزمہ دوسرے نوجوان کے ساتھ تعلقات میں تھی، نوجوان خاتون کو بچے کے ساتھ قبول کرنے کو تیار نہیں تھا۔

    ان وجوہات کی بنا پر ملزم نے 23 اگست کو اپنی ہی بیٹی کا گلا چھری سے کاٹ کر قتل کر دیا۔ لاش کو سوٹ کیس میں باندھ کر گھر کے پیچھے چھت سے پھینک دیا گیا تاکہ شواہد کو مٹایا جا سکے، تاہم پولیس نے اسے پکڑ لیا۔

  • خاتون نے چاول پکائے تو وہ پلاسٹک کے نکلے! حقیقت کیا ہے؟

    خاتون نے چاول پکائے تو وہ پلاسٹک کے نکلے! حقیقت کیا ہے؟

    چاول اکثر گھروں میں بڑے ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں، تاہم اگر یہ چاول پلاسٹک کے نکل آئے تو بڑی مشکل ہوسکتی ہے۔

    بھارتی ضلع پوڑی گڑھوال سئ ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ سرکاری سستے اناج کی دکان سے چاول خریدے۔ اس میں سے پلاسٹک کے چاول نکل رہے ہیں، خاتون کے مطابق اس نے چاول کو جلایا تو وہ تمام چاول گل گئے۔

    مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی محکمہ بھی حرکت میں آگیا، محکمے واضح کیا کہ یہ پلاسٹک کے چاول نہیں بلکہ فورٹیفائیڈ چاول ہیں۔ ایف ایس ایس اے آئی کے طے کردہ پیرامیٹرز کے مطابق اس چاول کو عام چاول کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔

    سری نگر گڑھوال کے ریجنل فوڈ آفیسر وجے ڈوول کا کہنا تھا کہ ایسی گمراہ کن ویڈیوز اور معلومات سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ یہ چاول پلاسٹک کے نہیں ہیں بلکہ فورٹیفائیڈ چاول ہیں۔ گزشتہ دو تین سالوں سے مرکزی حکومت کی ہدایت پر راشن کارڈ ہولڈروں کو سرکاری سستا کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

    صارفین سے درخواست ہے کہ وہ چاولوں کو چننے، دھونے اور پکاتے وقت ان چاولوں کو نہ پھینکیں بلکہ اسے استعمال کریں تاکہ انھیں روزمرّہ کی خوراک میں آئرن، وٹامنز اور فولک ایسڈ کی مقدار متوازن طور پر مل سکے۔

    فورٹیفائیڈ چاول ہے کیا؟

    فورٹیفائیڈ چاول یا کرنل رائس مشینوں کے ذریعے چاول کی شکل میں عام چاولوں کو پیس کر اور اس میں فولاد، وٹامنز اور فولک ایسڈ ملا کر FSSAI کے طے کردہ پیرامیٹرز کے مطابق بنایا جاتا ہے۔

    ہر 100 کلو چاول کے لیے، 1 کلو مضبوط چاول کے دانے شامل کیے جاتے ہیں، یہ چاول آئرن، وٹامنز اور فولک ایسڈ جیسے مائکرو نیوٹرینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ آئرن خون کی کمی کو روکنے میں مددگار ہے، فولک ایسڈ خون کی تشکیل میں مددگار ہے اور وٹامن بی 12 اعصابی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔

  • لیڈی ڈاکٹرز کی غفلت ، خاتون نے گائنی وارڈ کے باہر پارک میں بچے کو جنم دے دیا

    لیڈی ڈاکٹرز کی غفلت ، خاتون نے گائنی وارڈ کے باہر پارک میں بچے کو جنم دے دیا

    عارف والا : ٹی ایچ کیواسپتال عارف والا میں خاتون نے گائنی وارڈ کے باہر پارک میں بچے کو جنم دے دیا، ورثا نے حکام بالا سے لیڈی ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی ایک تحصیل عارف والا میں ٹی ایچ کیواسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے گائنی وارڈ کے باہر پارک میں بچےکو جنم دے دیا۔

    ورثا نے الزام عائد کیا کہ وارڈ میں خاتون کو دیرتک بٹھانےکے بعدلیڈی ڈاکٹر نے باہر نکال دیاتھا، خاتون 2گھنٹے زمین پر پڑی رہی عملہ نے وارڈ میں منتقل نہ کیا۔

    ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام بالا لیڈی ڈاکٹر کیخلاف فوری نوٹس لیکر کر کارروائی کریں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے سامنے خاتون کے بچے کو سڑک پر جنم دینے کا واقعہ پیش آیا تھا،

    اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں سرگودھا میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جہاں صحت کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے خاتون نے سڑک کنارے بچے کو جنم دے دیا تھا۔

  • خاتون نے اپنے دو چھوٹے بھتیجوں کو کس طرح موت کے گھاٹ اتارا؟

    خاتون نے اپنے دو چھوٹے بھتیجوں کو کس طرح موت کے گھاٹ اتارا؟

    ذہنی مرض میں مبتلا خاتون نے اپنے دو چھوٹے بھتیجوں کو ڈنڈے سے مار مار کر موت کے منہ میں پہنچا دیا۔

    بھارتی شہر پریاگ راج میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون نے لکڑی کے تختے سے اپنے دو چھوٹے بھتیجوں کو بری طرح مارا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے واقعے کے بعد سے ذہنی میں مبتلا خاتون فرار ہے۔

    ڈپٹی کمشنر پولیس شرادھا نریندرا پانڈے نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا جبکہ خاتون کی شناخت پوجا کے نام سے ہوئی ہے۔

    مبینہ طور پر پوجا نے تین سالہ ابھی اور چھ سالہ لکی کو لکڑی کے تختے سے اتنا مارا کہ وہ جاں بحق ہوگئے۔ بچوں کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

  • خون کے تالاب میں لت پت پڑی خاتون کا قاتل کون نکلا؟

    خون کے تالاب میں لت پت پڑی خاتون کا قاتل کون نکلا؟

    خاتون کو اس کے اپنے ہی محبوب نے بے دردی سے مار ڈالا، پولیس تفتیش میں ملزم مسلسل جھوٹ بولتا رہا.

    مارلین ڈوئل نامی خاتون کے اہلخانہ نے پولیس کو اس کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی، پولیس نے کھوج لگائی تو خاتون کی لاش اسی کے گھر میں خون میں لت پت ملی، اس دوران پولیس کو شک ہوگیا کہ مارلین کو اس کے محبوب پیٹرک اسکوپینسکی نے قتل کیا ہے جس کے ساتھ وہ رہتی تھی۔

    تین دنوں سے لاپتہ مارلین کے بارے میں پولیس نے جب اس کے محبوب اسکوپنسکی سے پوچھ گوچھ کی تو وہ مسلسل جھوٹ بولتا رہا اور اس کے قتل کے بارے میں ثبوت بھی چھپائے۔

    پولیس اور ماہرین کی تفتیش اور سی سی ٹی وی فوٹیج شواہد سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے ہی خاتون کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

    جب پولیس خاتون اور اس کے دوست کے مشترکہ گھر میں زبردستی داخل ہوئی تو وہاں انھوں نے مارلین کی لاش دیکھی جبکہ اس کے اطراف ہر جگہ خون بکھرا ہوا تھا۔

    32 سالہ مارلین کے سر میں چوٹوں کے شدید نشانات موجود تھے جبکہ خون کی مقدار سے اندازہ لگایا گیا کہ وہ کافی دیر سے وہاں پڑی تھی جبکہ اس نے واقعے میں کوئی جدوجہد یا لڑائی نہیں کی تھی۔

    تلاش کے دوران اسکوپنسکی کو پولیس نے اسکی ماں کے گھر سے پکڑا، پولیس کی آمد پر اس نے بالکونی سے چھلانگ لگانے کی دھمکی بھی دی اور مزاحم دکھائی دیا تاہم اسے قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا۔

    بطور ملزم اسکوپنسکی کی شناخت کرتے ہوئے پولیس اس پر قتل کا الزام عائد کیا جبکہ دو مزید افراد پر بھی فرد جرم عائد کیا گیا ہے جنھوں نے اس کی اور اس کی ماں کی مدد کی۔

    تاہم مقتول خاتون کے دوست کو عدالت میں عدم ثبوت کی بنا پر قتل کا قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکا، لیکن عدالت نے اسے پھر بھی عمر قید کی سزا سناتے ہوئے کم از کم 13 سال کی سزا دی ہے۔

    دیگر تین لوگوں کو بھی قصوروار پایا گیا ہے جس میں سے ایک شخص کو 42 ماہ جبکہ اس کے ساتھی اور اسکوپنسکی کی ماں کو بھی 15 ماہ قید کی سزا ہوئی ہے۔

  • لڑکے نے اچانک اپنی دوست کو ٹرین کے سامنے دھکا دیدیا!

    لڑکے نے اچانک اپنی دوست کو ٹرین کے سامنے دھکا دیدیا!

    دوست خاتون کے ساتھ جھگڑے کے بعد ظالم شخص اسے ٹرین کے سامنے پٹریوں پر دھکا دے کر فرار ہو گیا۔

    مذکورہ واقعہ نیویارک کے سب وے اسٹیشن میں پیش آیا جہاں ہفتے کے روز خاتون کو اس کے بوائے فرینڈ نے پٹریوں پر دھکا دے دیا، اس واقعے میں مذکورہ خاتون اپنے دونوں پاؤں گنوا بیٹھی۔

    نیویارک پولیس نے بتایا کہ 29 سالہ خاتون کو مین ہٹن کے علاقے میں فلٹن اسٹریٹ اسٹیشن پر جنوب کی طرف جانے والی ٹرین نے ٹکر ماری۔

    پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو خاتون ہوش میں تھی اسے وہاں سے فوراً ہی اسپتال لے جایا گیا، جہاں خاتون کے دونوں پاؤں کاٹ دیے گئے۔

    پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے بوائے فرینڈ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس شخص نے خاتون کو ٹرین کے سامنے پٹریوں پر دھکا دیا اور فرار ہو گیا۔

    خاتون، جس کی شناخت جاری نہیں کی گئی، نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہسپتال بیلیو میں مستحکم حالت میں بتائی گئی۔

    میڈیا نے اس واقعے کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ واقعہ صبح تقریباً 10:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس خاتون کے بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہے۔