Tag: خاتون

  • خاتون نے ساتھ والی سیٹ پر لاش کو کیوں بٹھایا؟

    خاتون نے ساتھ والی سیٹ پر لاش کو کیوں بٹھایا؟

    بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کی لالچ میں دو خواتین نے انتہا کردی، ضعیف شخص کی لاش لے کر بینک پہنچ گئیں۔

    امریکی پولیس نے دو خواتین پر الزام عائد کیا ہے انھوں نے کار کی سیٹ پر ایک لاش کو بٹھایا اور اس مردہ شخص کو لے کر بینک پہنچ گئیں جبکہ اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کے لیے اس لاش کا بطور شناخت کے استعمال کیا گیا۔

    پولیس نے انکشاف کیا کہ 55 سالہ بی فیرالو اور 63 سالہ کیرن کاسبوہم نے اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کے بعد لاش کو اسپتال لے گئے اور وہاں سے دونوں بغیر کسی وضاحت کے فرار ہوگئیں۔

    عدالت میں استغاثہ نے دنوں خواتین پر چوری اور لاش کے ساتھ بدسلوکی کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، فیرالو اور کاسبوہم، اوہائیو میں 80 سالہ شخص ڈگلس لیمین کے ساتھ رہتی تھیں لیکن ان کا اس شخص سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ایک تیسرے شخص کی مدد سے خواتین نے ضعیف آدمی کی لاش کو کار میں منتقل کیا اور اسے قریبی بینک کی ڈرائیو تھرو ونڈو تک لے گئیں اور اسے مسافر سیٹ پر بٹھائے رکھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک نے خواتین کو اس شخص کے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی تھی کیوں کہ وہ کار میں ان کے ساتھ موجود تھا۔

    جب دونوں خواتین 4 مارچ کو لاش لے کر بین کی ونڈو پر آئے تو کیشئر کو یہ احساس نہ ہوسکا کہ ضعیف شخص واقعی مر چکا ہے جبکہ دنوں نے اس کے اکاؤنٹ سے 900 ڈاکرزنکالے۔

    تفتیشی افسر نے الزام عائد کیا ہے کہ فیرالو اور کاسبوہم نے لاش کو گاڑی میں اس طرح رکھا کہ وہ بینک کے عملے کو نظر آئے تاکہ رقم نکلوائی جا سکے۔

    خواتین کا اپنے بیان میں کا کہنا تھا کہ ڈگلس لیمین کی موت گھر میں ہوئی جبکہ پولیس اس کی موت کی وجہ کی ابھی بھی تفتیش کررہی ہے۔

    عدالتی ریکارڈ کے مطابق مذکورہ دونوں خواتین پہلے بھی منشیات رکھنے، مجرمانہ مداخلت، چوری کی جائیداد حاصل کرنے اور مختلف مجرمانہ سرگرمیں میں ملوث رہ چکی ہیں۔

  • خاتون اچانک شٹر سے اُلٹی لٹک گئی

    خاتون اچانک شٹر سے اُلٹی لٹک گئی

    ٹونٹیگ : برطانیہ میں ایک بند دکان کے باہر کھڑی ایک خاتون کو اس وقت ایک عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اچانک دکان کے شٹر سے الٹی لٹک گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارکیٹ میں این ہیوز نامی 71 سالہ عورت اپنے سامان کی ٹرالی کے ساتھ ایک دکان کے پاس کھڑی ہے۔

    اس دوران مذکورہ دکان کا الیکٹریکل شٹر اچانک کھل جاتا ہے، مضحکہ خیز منظر اس وقت سامنے آیا جب دکان کے شٹر میں لگے ہُک میں خاتون کے کوٹ کا پچھلا حصہ پھنس گیا۔

    خاتون بھی اس شٹر کے ساتھ اپر اُٹھتی چلی گئی اور الٹا لٹک گئی، اس دوران اس نے گھبرا کر چیخنا چلانا شروع کردیا اور اپنے بچاؤ کی تدبیر اختیار کرنے لگی جس میں اس ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    تھوڑی دیر بعد خاتون کی چیخ و پکار سن کر دکاندار اندر سے بھاگتا ہوا آیا اور بہت احتیاط سے ساتھ خاتون کو پکڑ کر زمین پر اتارا۔

    مذکورہ سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے اسے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔

  • خاتون کے ساتھ عجیب واقعہ، وہ اجنبی کون تھا؟

    خاتون کے ساتھ عجیب واقعہ، وہ اجنبی کون تھا؟

    خاتون کے ساتھ گھر پہنچنے پرعجیب واقعہ پیش آیا، جب وہ اپنے گھر کا دروازہ کھول کراندر گئی تو اسے انتہائی خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

    اگر کوئی شخص اکیلے اپنے گھر میں داخل ہو اور اچانک اسے احساس ہو کہ اس کے علاوہ کوئی اجنبی بھی کمرے میں موجود ہے تو یہ احساس کافی دل دہلانے دینے والا ہوتا ہے۔ خاتون تو دور کوئی بہادر شخص بھی اس تجربے سے گزرنا ہرز پسند نہیں کرے گا۔

    تاہم بھارتی شہر حیدرآباد میں اس طرح کا واقعہ ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا ہے۔ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً ہی اس واقعے کی ویڈیو بنانا شروع کردی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجنبی شخص خاتون کے گھر کے ایک کمرے میں کونے میں بیـٹھا ہوا ہے۔

    اس دوران خاتون نہایت پہلے تو تذبذب کا شکار ہوتی ہے پھر اس سے غصے میں پوچھتی ہے کہ تم کون ہو اور کیا نام ہے تمہارا۔ کیا تمہیں اتنی تمیز نہیں ہے کہ کسی کے گھر آنے سے پہلے بیل بجاتے ہیں۔

    وہ شخص خاتون کے شور شرابے گھبرا کر اچانک اٹھتا ہے اور گرل سے باہر کود جاتا ہے۔ مبینہ طور پر اس شخص نے فرار ہونے کے لیے دوسری منزل سے چھلانگ لگائی اور کسی نہ کسی طرح بھاگ نکلا۔

    یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر صارفین کی کافی توجہ حاصل کررہی ہے جبکہ اکثر لوگ خاتون کی بہادی کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں کہ انھوں نے اس واقعے کو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • بس میں سوئی خاتون کے ساتھ نوجوان کی قبیح حرکت

    بس میں سوئی خاتون کے ساتھ نوجوان کی قبیح حرکت

    بس میں سفر کرنے کے دوران خاتون کی آنکھ لگ گئی، اس موقع سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان نے خاتون پر جنسی حملہ کردیا۔

    مذکورہ واقعہ لندن کی بس میں پیش آیا جب ساتھ بیٹھنے والے شخص نے مسافر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک عورت جو بس میں سو گئی تھی، اس دوران ساتھ بیٹھے ہوئے مسافر نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کو کوشش کی جس پر وہ جاگ گئی۔

    پچھلے مہینے 27 جنوری کو بس میں یہ حرکت کی گئی، ایک اجنبی مسافر ٹوٹنہم ہیل بس اسٹیشن پر رات 10.50 بجے کے قریب سوار ہوا۔ جس نے خاتون کو غافل پا کر اپنی خواہش پوری کرنے کی کوشش کی۔

    خاتون کے جاگنے پر اجنبی شخص بس نمبر 192 سے اتر گیا۔ پولیس کے جاسوسوں نے بس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے اس کی تصویر جاری کی ہے۔

    پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جو فرد بھی مذکورہ شخص کو پہچانتا ہے وہ ہم سے برائے مہربانی رابطہ کرے۔

    مشتبہ شخص کو جو حلیہ بیان کیا گیا ہے اس کے مطابق اس کے بال اور داڑھی سیاہ تھے جبکہ اس کا لہجہ بھی برطانوی نہیں تھا۔ اس نے کالے رنگ کی ٹوپی پہن رکھی تھی۔

  • خاتون نے سابق شوہر کے دفتر کے سامنے خود کو آگ لگالی

    خاتون نے سابق شوہر کے دفتر کے سامنے خود کو آگ لگالی

    لاہور: خاتون نے سابق شوہر کے دفتر کے سامنے خود کو آگ لگالی، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہورمیں کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں خاتون کو خود کوآگ لگالی۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون نےسابق شوہر کے دفتر کے سامنے خود کو آگ لگائی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے 8سال قبل آصف سے پسند کی شادی کی تھی تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • ائیرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے کروڑوں مالیت کے زہریلے مینڈک برآمد

    ائیرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے کروڑوں مالیت کے زہریلے مینڈک برآمد

    کولمبیا کے بوگوٹا ائیرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے 3 کروڑ 60 لاکھ کے زہریلے مینڈک برآمد ہوگئے جس کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے بوگوٹا ائیرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے 130 زہریلے مینڈک برآمد ہوئے جن کی مالیت 3 کروڑ 60 روپے ہے، پولیس نے جنگلی حیات کی اسمگلنگ کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    حکام کے مطابق،خاتون کا تعلق برازیلین سے ہے وہ براستہ پاناما ساؤ پالو جا رہیں تھیں، خاتون نے دعویٰ کیا کہ مینڈک انہیں جنوبی کولمبیا کی ایک مقامی برادری کی جانب سے تحفے کے طور پر دیے گئے تھے۔

    مقامی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹ میں ایک مینڈک کی قیمت تقریباً 1,000 ڈالر ہے۔ مینڈکوں کو چھوٹے کنستروں میں انتہائی نامناسب حالات میں چھپا کر رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پانی کی کمی کا شکار تھے۔

  • بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون کی زندگی پر سیریز بنانے کی تیاری

    بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون کی زندگی پر سیریز بنانے کی تیاری

    کولمبیا کی بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون گرزیلڈا بلانکو کی زندگی پر ایک نیٹ فلکس سیریز بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کی بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون گرزیلڈا بلانکو کی زندگی پر سیریز  بنائی جائے گئی جس میں مرکزی کردارمعروف اداکارہ صوفیہ ورگارا ادا کر رہی ہیں۔

    ڈیلی اسٹار کے مطابق گرزیلڈا بلانکو اس دھندے میں منشیات اسمگلر پیبلو ایسکوبار کی حریف تھی، بلانکو اس قدر سفاک تھی کہ اپنے مخالف گینگز کے کارندوں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے ایک بار بھی نہیں سوچتی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق اسمگلر خاتوں نے 2 شادیاں کیں اور اپنے دونوں شوہروں کو بھی قتل کر دیا تھا،  بلانکو کے گینگ میں کام کرنے والے ایک ملزم نے بعد ازاں بتایا تھا کہ گرزیلڈا بلانکو لوگوں کو قتل کرنے کا آرڈر اس طرح دیا کرتی تھی جیسے لوگ پیزا آرڈر کرتے ہیں۔

    گرزیلڈا بلانکو نے 70 اور 80 کی دہائیوں میں منشیات اسمگلنگ سے ڈیڑھ ارب پاﺅنڈ سے زائد کی دولت کمائی، اس نے 11سال کی عمر میں 10سالہ لڑکے کو قتل کیا تھا اور یہ اس کی زندگی کی پہلی واردات تھی۔

    رپورٹس کے مطابق گرزیلڈا بلانکو کی سفاکیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے ایک بار ایک 2سالہ بچے کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    گرزیلڈا بلانکو نے 200 سے 2 ہزار کے درمیان لوگوں کو قتل کرایا، اب اس کی زندگی پر نیٹ فلکس سیریز کی شوٹنگ جاری ہے۔

    اداکارہ صوفیہ ورگارا کا کہنا ہے کہ اسے گرزیلڈا بلانکو بننے کے لیے روزانہ 2گھنٹے میک اپ کروانے میں لگ جاتے ہیں۔

  • خاتون نے اپنے شوہر کو ٹرک سے کچل ڈالا مگر کیوں؟

    خاتون نے اپنے شوہر کو ٹرک سے کچل ڈالا مگر کیوں؟

    خاتون نے اپنے شوہر پر تیز رفتار ٹرک چڑھا دی، بعد ازاں لاش سڑک پر چھوڑ کر گاڑی کو واپس گھر لے آئی کہ کسی کو شک نہ ہو۔

    امریکی ریاست وسکونسن کی ایک خاتون پر الزام ہے کہ انھوں نے نشے میں دھت ہو کر اپنے پک اپ ٹرک سے شوہر کو کچل ڈالا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ عدالت میں اس ہفتے خاتون کا ٹرائل کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 49 سالہ میری ٹیری نشے میں تھیں اس دوران انھوں نے اپنی گاڑی کا نہایت غلط استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر اپنے شوہر کو قتل کیا۔ اسی تناظر میں کیس کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

    خبروں کے مطابق ٹیری کے شوہر ڈونلڈ برٹن جونیئر کو 19 اکتوبر کو لاونا کے قصبے میں ٹرک سے کچل کر ہلاک کیا گیا تھا۔

    اس واقعے کے شاہد ایک پڑوسی نے اپنی کھڑکی کے باہر بریک لائٹس دیکھی تھیں اور ایک زوردار آواز سنی تھی۔ اس کے بعد انھوں نے ایک شخص کو گلی میں پڑا دیکھ کر 911 پر کال کی تھی۔

    خاتون ٹیری کے بیان میں مذکورہ رات کے حوالے سے تضاد پایا جاتا ہے۔ انھوں نے پولیس حکام کو دو مختلف قسم کی کہانیاں سنائی ہیں

    تاہم دونوں کہانیوں میں ان کا یہی کہنا تھا کہ ان کا شوہر گھر سے ٹرک لے کر نکلا تھا اور وہ کسی نامعلوم شخص کے ہاتھوں مارا گیا۔

    خاتون نے مزید بتایا کہ اس نے سڑک پر اپنا ٹرک دیکھا تھا جسے ہ واپس گھر پر لے آئی، اس نے آس پاس اپنے شوہر کو نہیں دیکھا تھا۔

    تاہم پولیس کو برٹن کے جسم کچلے جانے کے نشانات ملے ہیں جبکہ ٹیری کے ٹرک کو بھی سامنے سے نقصان پہنچا ہے جو قتل کے شبہات کو پختہ کررہا ہے۔

    حکام کے مطابق اس دوران خاتون کے خون میں الکوحل کی سطح بھی تقریباً 0.3 فیصد پائی گئی، ان کے فیلڈ سوبرائٹی ٹیسٹ میں نشہ کے 18 میں سے 17 اشارے مثبت تھے۔

    ٹیری نے اپنے شوہر کو ٹرک سے کچلنے سے انکار کیا ہے لیکن ابھی تک عدالت میں کوئی درخواست داخل نہیں کی ہے۔ اگلے ماہ ان کا ٹرائل کیا جائے گا۔

  • خاتون کے جسم سے دنیا کا سب سے بڑا اپینڈکس نکال دیا گیا

    خاتون کے جسم سے دنیا کا سب سے بڑا اپینڈکس نکال دیا گیا

    جموں کشمیر میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرتے ہوئے عورت کے پیٹ سے دنیا کے سب سے بڑی اپینڈکس کو نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں کشمیر کے شہر اننت ناگ میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے آپریشن کے دوران ایک مریضہ کے جسم سے دنیا کا سب سے بڑا اپینڈکس کامیابی سے نکال لیا ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے مذکورہ اپینڈکس کی لمبائی نو انچ یا 23 سینٹی میٹر کے قریب ہے۔ نجی اسپتال ’الحیات‘ سرجن ملک آزاد اور ان کی ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے عورت کے پیٹ سے یہ اپینڈکس نکالا۔

    اب تک کسی بھی انسان کے جسم جو سب سے بڑا اپینڈکس نکالا گیا ہے اس کی لمبائی 22 سینٹی میٹر بتائی جاتی ہے۔ تاہم اننت ناگ کے ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا کہ 20 سالہ خاتون کے پیٹ سے نکلنے والے اپینڈکس کی لمبائی 23.7 سینٹی میٹر ہے۔

    ڈاکٹرز نے بتایا کہ عام طور پر ایک انسان کے جسم مین 7 سے 11 سینٹی میٹر طویل اپینڈکس ہوتا ہے۔ تاہم اب تک کسی انسان کے جسم سے نکالے جانے والے سب سے بڑے اپینڈکس کی لمبائی 22 سینٹی میٹر رہی ہے۔

    یہ اپینڈیکس افریقی ملک میں ایک شخص کے پیٹ سے نکالا گیا تھا اور طب کی کتابوں میں بھی یہی درج ہے۔

    ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپریشن سے قبل انھیں اندازہ نہیں تھا کہ پیٹ سے اتنا بڑا اپینڈکس نکلے گا۔ اس اپینڈکس کو طالب علموں کے لیے سنبھال کر رکھا جائے گا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ آپریشن کے بعد مذکورہ مریض خاتون کی حالت بہتر ہے اور انھیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

  • خاتون نے دوران سفر چلتی ٹرین میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی

    خاتون نے دوران سفر چلتی ٹرین میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی

    بھارت میں ایک خاتون نے سفر کے دوران ٹرین میں اپنی ساڑھی سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مدھیہ پردیش کے دموہ میں پیش آیا ہے، جہاں خاتون نے جبل پور  ایکسپریس کے جنرل کوچ میں بیت الخلاء کے اندر خودکشی کی ہے۔

    دموہ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے ٹرین کے دموہ پہنچنے پر انھوں نے ٹرین کے بیت الخلاء سے خاتون کی لاش باہر نکالی، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کی شناحت 35 سالہ بائی اتھیا کے نام سے ہوئی ہے خاتون نے خودکشی کی ہے لیکن خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بائی اتھیا اپنے شوہر، بچوں اور دیگر گھر والوں کے ساتھ دہلی سے دموہ جا رہی تھی، سفر کے دوران خاتون کے لاپتہ ہونے کے بعد رشتہ داروں نے تلاش شروع کی جس کے بعد بیت الخلاء سے لاش برآمد ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق سفر کے دروان رات میں ہی خاتون اچانک غائب ہو گئی تھی جب گھر والوں نے دیر تک اسے نہیں دیکھا تو پوری ٹرین میں تلاش کرنے کا عمل شروع ہوا، کافی دیر تلاشی کے بعد لوگوں نے بیت الخلاء میں تلاش کرنا شروع کیا وہاں وہ مردہ پائی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو قبضہ میں لے لیا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھائی جائے گی۔