Tag: خاتون

  • سالگرہ منانے کے لیے دبئی نہ لے جانے پر بیوی نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    سالگرہ منانے کے لیے دبئی نہ لے جانے پر بیوی نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    پونا: سالگرہ کیلیے دبئی نہ لےجانے اور قیمتی تحائف نہ دلانے پر ناراض بیوی نے شوہر کو  موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر پونے کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا، جہاں 36 سالہ رینوکا نے اپنے شوہر بزنس مین نکھل سے اپنی سالگرہ پر قیمتی تحائف اور دبئی لے جانے کی خواہش کی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رینوکا اپنی خواہش پوری نہ ہونے پر نکھل کھنہ سے ناراض تھی، اس دوران دونوں کے درمیان قیمتی تحائف نہ دینے پر بھی تلخ کلامی ہوئی جس پررینوکا نے اپنے شوہر کی ناک پر گھونسہ مار دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گھونسا اتنا شدید تھا کہ نکھل کھنہ کی ناک سے بے تحاشا خون بہنے لگا اور اس کے دانت بھی ٹوٹ گئے، بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے نکھل اپنا ہوش کھو بیٹھا۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نکھل کو  اسپتال منتقل کیا  جہاں ڈاکٹرز نے بزنس مین کی موت کی تصدیق کردی۔

    دریں اثنا پولیس نے رینوکا کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے اسے گرفتار کر لیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نکھل اور رینوکا نے 6 سال پہلے پسند کی شادی کی تھی۔

  • خاتون نے ’سکون تلاش‘ کرنے کے لیے مدد مانگی تو ممبئی پولیس نے لاجواب کردیا!

    خاتون نے ’سکون تلاش‘ کرنے کے لیے مدد مانگی تو ممبئی پولیس نے لاجواب کردیا!

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لوگ اکثر اوقات بڑے اداروں کے لیے پوسٹ لگاتے ہیں اور انھیں ٹیگ بھی کرتے ہیں تاکہ ان کانقظہ نظر اس ادارے تک پہنچ جائے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لوگ اکثر اوقات بڑے اداروں کے لیے پوسٹ لگاتے ہیں اور انھیں ٹیگ بھی کرتے ہیں تاکہ ان کانقظہ نظر اس ادارے تک پہنچ جائے۔

    ممبئی میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک خاتوں نے اپنی پوسٹ میں ممبئی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے ’سکون‘ کھو جانے پر اسے ’تلاش‘ کرنے کے لیے کہا جس پر ممبی پولیس کے جواب نے انھیں لاجواب کردیا۔

    ودھیکا آریا نامی خاتون نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی اور ممبئی کی پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پولیس اسٹیشن جارہی ہوں سکون کھو گیا ہے میرا!

    اس پوسٹ پر فور طور پر جواب دیتے ہوئے پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب کہا گیا کہ ’محترمہ آریہ! ہم میں سے بہت سے لوگ بھی ’سکون‘ کی ’تلاش‘ میں ہیں ہم آپ کی جانب سے کیے گئے ’اعتبار‘ کو سراہتے ہیں۔

    ممبئی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اور ہمیں یقین ہے کہ آپ اسے اپنے ’روح‘ میں تلاش کرپائیں گی۔ کسی اور چیز غیر مرئی چیز کی تلاش کے لیے، آپ ’بیشک‘ ہمارے پاس آ سکتی ہیں۔ ساتھ ہی پولیس نے سکون اور ممبئی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    سوشل میڈیا صارفین ممبئی پولیس کے سوشل میڈیا پیج کے ایڈمن کی حس مزاح کو سراہ رہے ہیں اور بہت سے لوگ اس شخص کو دیکھنے کے متمنی ہیں جس نے خاتون کو اتنا عمدہ جواب دیا۔

  • کالے جادو کیلئے خاتون کی قبر سے ’سر‘ چوری کرلیا گیا

    کالے جادو کیلئے خاتون کی قبر سے ’سر‘ چوری کرلیا گیا

    ریو ڈی جنیرو: برازیل میں کالے جادو کیلئے خاتون کی قبر سے اس کا سر نکال لیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق برازیل میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کی قبر سے ان کا سر نکال لیا گیا جسے جادو یا دیگر سفلی مقاصد میں استعمال کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    اگست 2022 میں ایک نوجوان خاتون ’سبرینا ٹیورس ڈی المیڈا‘ کو فائرنگ کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور اب حال ہی میں معلوم ہوا کہ ان کی قبر کھودی گئی ہے۔

    بھارت: کالے جادو اور سفلی کی طاقت کا نشہ، شوہر نے بیوی کو ذبح کردیا

    برازیل کے ریوڈی جنیرو کی انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کرکے تفتیش شروع کردی، اب پولیس مجرم کی تلاش میں ہے تاکہ اس ہول ناک جرم کی تہہ تک پہنچا جاسکے۔

    پولیس کے مطابق سر نکالنے کے لیے پتھر کی سلیب ہٹائی گئی اور لکڑی کا تابوت توڑا گیا،  اس کے بعد اندر موجود جسدِ خاکی سے سر غائب کردیا گیا۔

    قبر کے پاس موجود بعض شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ لاش کے سر کو کالا جادو کے مقصد کے لیے چرایا گیا ہے کیوں کہ قبرکے پاس ایک پیالہ ملا ہے جس میں جلی ہوئی اشیا اور کچھ راکھ بھی ملی ہے۔

  • خاتون نے ریچھ کو مکا مار کر کتے کی زندگی بچالی

    خاتون نے ریچھ کو مکا مار کر کتے کی زندگی بچالی

    امریکی خاتون نے ایک سیاہ ریچھ کے منہ پر مکا مار کر اپنے کتے کی زندگی بچالی۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست میئن کے علاقے پورٹر میں پیش آیا جہاں امریکا سے تعلق رکھنے والی 64 سالہ خاتون لین کیلی نے ایک سیاہ ریچھ کے منہ پر مکا مار کر اپنے کتے کی زندگی بچائی ہے۔

    لین کیلی نے بتایا کہ ’ میں نے اپنے گھر کے قریب ریچھ کو کتے کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا تھا، پھر میں نے دیکھا کہ میرا کتا گھر کے سامنے پہاڑی کی جانب بھاگ رہا ہے‘۔

    لین نے مزید بتایا کہ میں نے کتے کو چیختے ہوئے سنا تو میں بھاگ کر اس کی طرف گئی اور اسے واپس آنے کو کہا، جب میرا کتا میری جانب آیا تو اس کے پیچھے ایک ریچھ بھی تھا۔

    ’ریچھ نے میری جانب دیکھا اور میں نے اس کی آنکھوں میں دیکھا تو مجھے لگا کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے ڈر گئے ہیں، میں نے چیخ کر ریچھ کو ڈرانے کی کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، جس کے بعد میں نے ریچھ کے منہ پر مکا مارا‘۔

    لین کا کہنا تھا کہ ’ریچھ مجھ سے لمبا تھا تو میں نے اسے آتے دیکھ کر چیخنا چلانا شروع کر دیا، میں وہاں سے بھاگنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ وہ مجھے پکڑلے گا تو میں نے مکا مارنے کی کوشش کی’۔

    مکے کے جواب میں ریچھ نے خاتون کو کاٹ لیا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا، حکام کے مطابق ہم شہریوں کو ریچھ سے مقابلہ کرنے کا مشورہ نہیں دے سکتے اور ممکنہ طور پر مکا مارنے کی وجہ سے جانور نے کاٹا ہوگا۔

  • ڈاکو نے راہ چلتی خاتون کے گلے سے چین کھینچ لی، پھر کیا ہوا ؟

    ڈاکو نے راہ چلتی خاتون کے گلے سے چین کھینچ لی، پھر کیا ہوا ؟

    لکھنؤ : بھارت میں رہزنی کی واردات کے دوران ملزم نے راہ چلتی خاتون کے گلے سے طلائی چین توڑ کر بھاگ نکلا۔

    ان دنوں سوشل میڈیا پر22 سیکںڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ملزم گلی سے گزرنے والی خاتون کے گلے سے چین کھینچ کر فرارہوگیا۔

    گومتی نگر کے ویرم کھنڈ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں واردات کا سارا منظر محفوظ ہوگیا تاہم پولیس ملزم کو تاحال گرفت میں نہ لے سکی۔ مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ عورت سڑک پر چل رہی ہے اسی دوران اچانک ایک شخص پیچھے سے آکر اس کی زنجیر چھین لیتا ہے اور اسے سڑک پر دھکا دے کر فرار ہو جاتا ہے، خاتون سنبھکنے کے فوری بعد اس کے پیچھے بھاگتی ہے، لیکن ملزم بہت دور جاچکا ہوتا ہے۔

    اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں جانکی پورم پولیس نے ایک 25 سالہ شخص کو ایک خاتون کی زنجیر چھیننے کے الزام میں گرفتار کیا۔

    پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی شناخت راجویر سنگھ عرف اجیت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، جو پیشہ کے لحاظ سے ایک مزدور ہے اور شاملی ضلع کا رہنے والا ہے، جس کے خلاف یو پی کے مختلف اضلاع میں کئی مقدمات درج ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک منگل سوتر اور ایک سونے کا لاکٹ ملا ہے۔ اس شخص کو ہفتہ کو لکھنؤ پولیس نے جانکی پورم ایکسٹینشن میں سی ڈی آر آئی کیمپس کے قریب سے گرفتار کیا تھا اور اب اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

  • خاتون کے ہاتھوں جنسی ہراساں کرنے والے شخص کا عبرت ناک انجام

    خاتون کے ہاتھوں جنسی ہراساں کرنے والے شخص کا عبرت ناک انجام

    حیدرآباد: بھارت کے شہر حیدرآباد میں میں ایک نشے میں مدہوش شخص کو خاتون نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بدویل میں پیش آیا، جہاں ‌مقامی سرینواس نامی شخص رات دیر گئے جیہ نامی خاتون کے گھر میں گھس گیا اور اسکے ساتھ زبردستی جنسی ہراسانی کی کوشش کی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اس دوران خاتون نیند سے بیدار ہوئی تو سرینواس بھاگنے لگا تاہم توازن کھو جانے کی وجہ سے وہ گرپڑا جس کے بعد خاتون نے اس پر پائپ سےحملہ کردیا اس حملے میں اس شخص کی جان چلی گئی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بُری طرح سے پٹائی کے نتیجے میں شراب کے نشہ میں مدہوش سرینواس کی موت کے بعد خاتون اپنے گھر میں چلی گئی اور دروازہ بند کرکے سو گئی۔

    جب صبح پڑوسیوں نے خاتون کے مکان کے سامنے نعش دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔ بعد ازاں خاتون ن اپنے شوہر کے ساتھ راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں سرینڈر کردیا۔

  • حج کا خواب دیکھنے والی خاتون نے نصف صدی بعد تعبیر پا لی

    حج کا خواب دیکھنے والی خاتون نے نصف صدی بعد تعبیر پا لی

    ریاض: سعودی عرب میں سفر مقدس کے لیے آنے والی 84 سالہ مراکشی خاتون نصف صدی سے حج کرنے کا خواب دیکھ رہی تھیں جو بالآخر پورا ہوا۔

    اردو نیوز کے مطابق مراکش کی 84 سالہ خاتون کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا، مراکش کی 84 سالہ زاہیہ بوشتا نصف صدی سے زیادہ عرصے سے سفر حج کے انتظار میں تھیں۔

    زاہیہ بوشتا نے دار بیضا کے محمد الخامس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ روٹ ٹو مکہ انیشی ایٹو نے میری سفری کارروائی بھی آسان کردی۔

    زاہیہ بوشتا کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کے ساتھ حج پر جانے پر بے حد خوش ہیں اور ان کے شوہر کا بھی یہ پہلا حج ہے۔

    زاہیہ بوشتا نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ میں خود کو اس وقت 25 برس کی خاتون سمجھ رہی ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ صحت مند ہوں اور حج کے تمام امور احسن طریقے سے انجام دے سکتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت میری عمر 84 سال ہے، اس سے قبل حج نہیں کیا۔ اللہ تعالی نے مجھے ایسے بیٹے سے نوازا جس نے حج کے اخراجات برداشت کیے اور دیگر انتظامات بھی کروائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ روٹ ٹو مکہ انیشی ایٹو کے تحت سفری کارروائی کے حوالے سے بات کروں تو یہاں شاندار استقبال کیا گیا، تمام کام لمحوں میں ہو گئے اور بے حد خیال رکھا گیا۔

  • خاتون کو مائیکرو ویو میں انڈے اُبالنا مہنگا پڑ گیا

    خاتون کو مائیکرو ویو میں انڈے اُبالنا مہنگا پڑ گیا

    ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو کو فالو کرتے ہوئے خاتون کو مائیکروویو  اوون میں انڈے اُبالنا بہت مہنگا پڑ گیا۔

    رپورٹس کے مطابق 37 سالہ خاتون نے ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی انڈے کو نئے انداز میں ابالنے کی ویڈیو کو دیکھتے ہوئے اسے کرنے کوشش کی جو خاتون کے گلے پڑ گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے ایک برتن میں ابلتے ہوئے پانی میں انڈوں کو ڈالا اور  پھر اسے کچھ وقت کے لیے مائیکرو ویو میں رکھ دیا تاہم چند منٹ بعد خاتون نے مائیکرو ویو سے برتن نکالا اور ٹھنڈا چمچ انڈوں پر لگایا۔

    خاتون نے چمچ انڈوں پر لگایا ہی تھا کہ انڈے پھٹ گئے، گرم پانی اور انڈے خاتون کے چہرے پر گرے جس کی وجہ سے ان کا چہرہ کچھ جگہوں سے جھلس گیا۔

    واقعے کے بعد خاتون نےگزارش کی کہ ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے ٹرینڈ کو کبھی فالو نہ کریں اس سے آپ خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

  • ریلوے ملازم کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والے خاتون کا بیان سامنے آگیا

    ریلوے ملازم کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والے خاتون کا بیان سامنے آگیا

    اوکاڑہ : ریلوے ملازم کے ہاتھوں زیادتی کا شکار متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ حسیب نےشادی کا وعدہ کیا اور 10مئی کو زیادتی کانشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے ملازم کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والے متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر میری حسیب اور عابد سے دوستی ہوئی، حسیب نےشادی کا وعدہ کیا اور 10مئی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا حسیب نے خیبر میل کا ٹکٹ دلوایا اورمجھے کراچی پہنچنے کا کہا، کراچی میں پولیس اہلکار مجھے ہیلپ سینٹر لے آئے۔

    دوسری جانب اوکاڑہ پولیس نے زیادتی کے ملزم کوگرفتارکرلیا ہے، کراچی کینٹ تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

    ایس ایس پی شوکت کھٹیان نے بتایا کہ اوکاڑہ سے کراچی پہنچنے پرخاتون نے زیادتی کا بتایا، زیادتی کا واقعہ اوکاڑہ اسٹیشن پر پیش آیاتھا۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ خاتون نے کراچی میں شکایت کی تو مقدمہ کراچی کینٹ میں ہوا، مسافرریل کے سفر کے دوران جہاں چاہے مقدمہ درج کراسکتا ہے۔

  • خاتون نے موٹر سائیکل کو آگ لگا دی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    خاتون نے موٹر سائیکل کو آگ لگا دی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارت میں ایک خاتون نے چلتے پھرتے موٹرسائیکل کو آگ لگادی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔

    یہ واقعہ جمعہ کی صبح جنوب مشرقی دہلی سے پیش آیا منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو دیکھا گیا کہ وہ پہلے موٹرسائیکل کی پیٹرول لائن منقطع کرتی ہے اور جب پیٹرول زمین پر پھیل گیا تو موٹر سائیکل کو ماچس جلا کر  آگ لگا دیتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب خاتون نے دوسری موٹر سائیکل کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی تو لوگوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون کی اس انتہائی اقدام کے پیچھے کیا وجہ تھی۔

    تاہم پولیس خاتون سے اس کی شناخت کررہی ہے اور پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے، رپورٹ کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔