Tag: خاتون

  • ارجیت سنگھ کو لائیو پرفارمنس کے دوران خاتون نے زخمی کردیا

    ارجیت سنگھ کو لائیو پرفارمنس کے دوران خاتون نے زخمی کردیا

    مہاراشٹرا: بھارت کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ کو لائیو پرفارمنس کے دوران  مداح خاتون نے ہاتھ کھینچ کر زخمی کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجیت سنگھ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں لائیو پرفارمنس دے رہے تھے کہ اس دوران ایک خاتون مداح نے اُن کا ہاتھ کھینچ کر زخمی کر دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arjit Singh (@arjit_singh.___)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کنسرٹ میں ارجیت سنگھ کے مداح محوِ سماعت تھے، اس دوران اُن کے قریب ایک مداح آئیں اور ارجیت سنگھ سے بات کرنے لگیں۔

    ارجیت سنگھ بھی مداح سے پرسکون انداز میں بات کرتے دکھائی دیئے، اس دوران مداح نے ارجیت سنگھ کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا اور گلوکار کو زخمی کر دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arjit Singh (@arjit_singh.___)

    اس واقع سے متعلق ارجیت سنگھ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجیت سنگھ اپنی مداح کو اسٹیج پر بلا رہے ہیں جبکہ مداح اُنہیں نیچے کی جانب کھینچ رہی ہے۔

    ارجیت سنگھ نے زخمی ہوجانے کے باوجود اپنی پرفارمنس جاری رکھی کنسرٹ میں موجود تمام مداح لطف اندوز ہوتے رہے۔

  • بھارت : باتھ روم سے خاتون کی جلی ہوئی لاش ملی

    بھارت : باتھ روم سے خاتون کی جلی ہوئی لاش ملی

    نئی دہلی : بھارت میں ایک فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث 30 سالہ لڑکی جل کر خاکستر ہوگئی، متوفیہ کی سوختہ لاش فیکٹری کے باتھ روم سے ملی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے چاند باغ میں لیپ ٹاپ سیل کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ اس قدر شدید تھی کہ شعلے آسمان سے باتیں کررہے تھے،

    حادثہ گزشتہ روز دوپہر سوا تین بجے پیش آیا، آگ عمارت کے تہہ خانے میں قائم لیپ ٹاپ سیل فیکٹری میں لگی، آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کے عملے کو تقریباً تین گھنٹے لگے۔

    ریسکیو ٹیم کو فیکٹری کے باتھ روم سے ایک لڑکی کی سوختہ لاش ملی جسے آتشزدگی کے بعد باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا اور وہ وہی جل کر ہلاک ہوگئی۔

    متوفیہ کی شناخت 30سالہ مایا زوجہ گووند رام کے نام سے ہوئی ہے جو گوکل پور دہلی کی رہائشی بتائی جارہی ہے، بعد ازاں پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

    کرائم ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شرع کردی، تاہم آخری اطلاعات تک آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

  • مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

    مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

    ناگپور: بھارت میں مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ ایئر انڈیا کے جہاز میں پیش آیا، طیارہ ناگپور سے ممبئی جارہا تھا۔

    بھارتی ایئر لائن کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ڈاکٹر نے خاتون کا معائنہ کیا اور بعد ازاں اسپتال میں علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

    ایئرپورٹ کی لفٹ سے گر کر خاتون ہلاک، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

    بھارتی ایئر لائن نے واقعے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق طیارے کا مکمل معائنہ کر کے بچھو کو ڈھونڈ لیا گیا اور جہاز میں فیومیگیشن بھی کردی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی جہاز میں رینگنے والے جانور پائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، گزشتہ سال دسمبر میں ایئر انڈیا ایکسپریس کے کارگو ہولڈ میں سانپ ملا تھا۔

  • میڈیکل اسٹور پر دوا لینے آئیں خاتون دکان دار کا موبائل اٹھا کر چلتی بنیں

    میڈیکل اسٹور پر دوا لینے آئیں خاتون دکان دار کا موبائل اٹھا کر چلتی بنیں

    نئی دہلی: بھارت میں ایک میڈیکل اسٹور پر دوا لینے آئیں خاتون دکان دار کا موبائل فون اٹھا کر چلتی بنیں، دکان دار ان کی ہوشیاری سے لاعلم رہا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر سیتا پور میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میڈیکل اسٹور پر کھڑی خاتون دوا لے رہی ہیں۔

    لیکن اس دوران نہایت مہارت سے وہاں رکھا موبائل فون اٹھا لیتی ہیں اور اس کے بعد چلی جاتی ہیں۔

    دکان دار کو خاتون کی ہوشیاری کا علم نہیں ہوسکا، دکان پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے سارا واقعہ ریکارڈ کرلیا جس کے بعد ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا گیا۔

  • کراچی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

    کراچی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

    کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں گھر سے ایک خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ  کالونی میں ایک گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ہے جس کی شناخت نسرین لطیف کے نام سے ہوئی، مقتولہ کو چھُری سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ شوہر کی جانب سے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت بتایا جارہا ہے، لیکن گھر کے اندر ڈکیتی کے کوئی شواہد نہیں ملے، قتل کے وقت خاتون کی جانب سےمزاحمت کے آثار بھی نہیں ملے، ایسا لگتا ہے خاتون کو قتل سے پہلے کوئی چیز کھلائی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے خاتون کو شوہر یا سوتیلے بیٹے نے قتل کیا ہے، یہ بھی امکان ہےکہ غیرت یا جائیداد کی خاطر قتل کیا گیا ہو۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون کی سونے کی انگوٹھی اور چین بھی موجود ہے، گھر میں مقتولہ کے تمام بچے بھی موجود تھے، مقتولہ کی دوسری اور شوہر کی تیسری شادی تھی مزید پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

  • لین دین کے تنازعے پر گھر پہ فائرنگ، خاتون جاں بحق

    لین دین کے تنازعے پر گھر پہ فائرنگ، خاتون جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کی گئی جس سے خاتون جاں بحق ہوگئیں، پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے ٹبہ شیر کوٹ میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رقم کے تنازعے پر احمد اور جاوید نامی ملزمان نے فائرنگ کی۔

    پولیس نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

  • سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں کپڑا بھول گئے

    سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں کپڑا بھول گئے

    نئی دہلی: بھارت میں ڈیڑھ سال سے پیٹ کے درد میں مبتلا ایک خاتون کے بارے میں انکشاف ہوا کہ ان کے پیٹ میں کپڑا موجود ہے، جو سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز ان کی ڈیلیوی کے دوران بیٹ میں بھول گئے تھے۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ایک سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر ایک حاملہ خاتون کی ڈیلیوری کے بعد اس کے پیٹ میں دستی نما کپڑا بھول گئے۔ خاتون ڈیڑھ سال سے شدید پیٹ کے درد میں مبتلا تھیں۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی ڈیلیوری دسمبر 2021 میں سرکاری اسپتال میں ہوئی تھی، ڈاکٹروں نے اس کا سیزیرین آپریشن کرتے ہوئے ڈیلیوری انجام دی لیکن ایک کپڑا اس کے پیٹ میں ہی چھوڑ دیا۔

    خاتون دو تین دن بعد اپنے گھر لوٹ گئیں، چند دن بعد سے انہیں پیٹ میں شدید درد شروع ہوا، ڈاکٹرز کو دکھانے پر وہ طویل عرصے تک مختلف دوائیں کھاتی رہیں لیکن ان کی تکلیف میں کوئی افاقہ نہیں ہوا۔

    ڈیڑھ سال بعد ایک اسپتال میں ان کی اسکریننگ ہوئی جس کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کے پیٹ میں کپڑا موجود ہے، جس کے بعد ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے ان کے پیٹ سے کپڑا نکالا۔

    خاتون کے رشتہ داروں نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے خلاف ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پانچ سو دن غار میں گزارنے کے بعد باہر آنے والی خاتون!

    پانچ سو دن غار میں گزارنے کے بعد باہر آنے والی خاتون!

    میڈرڈ: اسپین میں ایک خاتون نے 500 دن ایک غار میں کسی سے بغیر رابطے کے گزار لیے، ان کی غار میں رہائش ایک تجربے کا حصہ تھی۔

    ایک ہسپانوی ایتھلیٹ 500 دن بغیر کسی انسانی رابطے کے ایک غار کے اندر گزارنے کے بعد زندہ نکل آئیں، خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک عالمی ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

    جس وقت بیٹریز فلامینی غرناطہ کے غار میں داخل ہوئیں اس وقت روس نے یوکرین پر حملہ نہیں کیا تھا اور دنیا ابھی تک کووڈ کی گرفت میں تھی۔

    یہ دراصل ایک تجربے کا حصہ تھا جس کی سائنسدانوں نے کڑی نگرانی کی۔

    انہوں نے غار سے نکلنے کے بعد کہا کہ میں اب بھی 21 نومبر 2021 کی تاریخ میں پھنسی ہوئی ہوں، مجھے دنیا کے بارے میں کچھ نہیں معلوم۔

    50 سالہ فلامنی 48 سال کی عمر میں غار میں داخل ہوئیں تھیں، انہوں نے اپنا وقت 70 میٹر (230 فٹ) گہرے غار میں ورزش، ڈرائنگ اور اونی ٹوپیاں بننے میں گزارا۔

    ان کی معاون ٹیم کے مطابق انہوں نے 60 کتابیں پڑھیں اور 1000 لیٹر پانی پیا۔

    ان کی نگرانی ماہرین نفسیات، محققین، سپیلیوجسٹ (غاروں پر تحقیق کرنے والا ایک گروپ) نے کی تھی لیکن کسی بھی ماہر نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

    ہسپانوی ٹی وی ای سٹیشن پر فوٹیج میں انہیں مسکراتے ہوئے غار سے نکلتے اور اپنی ٹیم کو گلے لگاتے دکھایا گیا ہے، تھوڑی دیر بعد انہوں نے اپنے تجربے کو بہترین، اور بے مثال قرار دیا۔

    جب صحافیوں نے ان پر مزید تفصیلات کے لیے دباؤ ڈالا تو انہوں نے کہا کہ میں ڈیڑھ سال سے خاموش ہوں، اپنے علاوہ کسی سے بات نہیں کر رہی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنا توازن کھو چکی ہوں اسی لیے مجھے سہارا دیا جا رہا ہے، اگر آپ مجھے نہانے کی اجازت دیں تو میں تھوڑی دیر بعد آپ سے ملوں گی۔۔۔ میں نے ڈیڑھ سال سے پانی کو ہاتھ نہیں لگایا ہے۔

    بعد میں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک لمحہ ایسا آیا جب مجھے دن گننا بند کرنا پڑا، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سوچا کہ میں غار میں 160 یا 170 دن سے رہ رہی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سب سے مشکل لمحات میں سے ایک وہ وقت تھا جب غار کے اندر مکھیوں کا حملہ ہوا اور انھیں خود کو بہت سے کپڑوں سے ڈھکنا پڑا، انہوں نے ہذیان کی کیفیت کو بھی بیان کیا اور انہوں نے کہا کہ چونکہ آپ چپ رہتے ہیں تو دماغ عجیب و غریب خیالات بن لیتا ہے۔

    ماہرین ان کے تنہائی میں گزارے وقت کا استعمال کرتے ہوئے سماجی تنہائی اور لوگوں کی وقت کے بارے میں انتہائی عارضی بے راہ روی کے اثرات پر تحقیق کر رہے ہیں۔

    فلامینی کی معاون ٹیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے غار میں طویل ترین وقت گزارنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے، لیکن گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا غار میں رضا کارانہ وقت گزارنے کا کوئی ریکارڈ موجود ہے۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈ نے چلی اور بولیویا کے زیرِ زمین پھنسے ان 33 کان کنوں کو سب سے طویل عرصے تک زندہ رہنے کا اعزاز دے رکھا ہے جنہوں نے 2010 میں چلی میں تانبے اور سونے کی کان گرنے کے بعد 69 دن 688 میٹر زیر زمین گزارے تھے۔

  • خاتون کی بہتے دریا  پر چلنے کی حیرت انگیز ویڈیو۔۔۔ حقیقت کیا ہے؟

    خاتون کی بہتے دریا پر چلنے کی حیرت انگیز ویڈیو۔۔۔ حقیقت کیا ہے؟

    خاتون کی بہتے دریا پر چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے صارفین دیکھ کر حیران ہوگئے تاہم اس ویڈیو کی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔

    سوشل میڈیا مختلف قسم کے کنٹینت سے بھرا ہوا ہے۔ اس کنٹینٹ میں خصوصی مہارت سے لے کر جنگلی حیات تک آپ کو بے شمار تصاویر اور ویڈیوز مل سکتے ہیں۔ بعض اوقات، کچھ مواد ایسے ہوتے ہیں جسے دیکھ کر آپ میں بہت زیادہ تجسس پیدا ہوتا ہے اور آپ حیران ہوجاتے ہیں۔

    تاہم اسی طرح کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو بہتے دریا پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے،  ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بڑی چریا ہے جس پر خاتون ڈوبے بغیر اس کی سطح پر چل رہی ہے۔

    ویڈیو شیئر کرنے والے صارف کے مطابق یہ ویڈیو دریائے نرمدا، جبل پور، مدھیہ پردیش بھارت کی ہے، مقامی بھارتی عقیدت مندوں نے  جیسے ہی یہ وائرل ویڈیو  دیکھی تو "ما نرمدا کے درشن” کے لیے دریا پر پہنچ گئے۔

    جس کے بعد پراسرار خاتون جیوتی رگھوونشی جس کو دریا کی دیوی کے طور پر سراہا جا رہا تھا، اس نے  پولیس کو بتایا کہ وہ نرمدا پورن کی رہنے والی ہے اور 10 ماہ قبل اپنا گھر چھوڑ کر گئی تھی۔

    جیوتی نے بتایا کہ چونکہ دریائے نرمدا کے پانی کی سطح کچھ جگہوں پر بہت کم تھی  اور وہ صرف دریا کے کنارے پر چل رہی تھی اس لیے وہ نہیں ڈوبی۔

  • کراچی : بینک سے رقم لیکر نکلنے والی خاتون کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا

    کراچی : بینک سے رقم لیکر نکلنے والی خاتون کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا

    کراچی : بینک سے رقم لے کر نکلنے والی خاتون کو گھر کی دہلیز پر ہی لوٹ لیا گیا اور ملزمان لوٹ مار کرنے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی شاہراہیں، رہائشی علاقے، تجارتی مراکز کوئی جگہ محفوظ نہیں، ڈکیت کہیں بھی دندناتے آتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر واردات کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والی خاتون کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے خاتون اپنے گھر کے باہر رکشے سے اترتی ہے، اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان پہنچ جاتے ہیں۔

    فوٹیج کے مطابق ملزمان کو دیکھ کر خاتون جلدی جلدی دروازے پر دستک دیتی ہے، اسی دوران مسلح ملزمان خاتون سے پرس چھین لیتے ہیں اور رکشہ ڈرائیور سے بھی لوٹ مار کرتے ہیں۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ گھر کا دروازہ کھلتے ہی خاتون گھر میں داخل ہوتی ہے اور مرد باہر آتے ہیں لیکن ملزمان لوٹ مار کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوجاتے ہیں۔

    خیال رہے رواں سال کے تین ماہ کے دوران 19 ہزار سے زائد شہریوں کو موٹرسائیکل، موبائل فون اور گاڑیوں سے محروم کردیا گیا جبکہ مزاحمت کرنے پر 34شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل بھی ہوئے۔