کویت میں خادم کا ویزا رکھنے والے والوں کے لئے اہم وضاحت کی گئی ہے، گھریلو ملازم کے ملک سے چلے جانے کے تین ماہ بعد، اسپانسرز کے پاس ”سہل” ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے کارکن کا اقامہ (آرٹیکل 20 کے تحت) کو ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس ایپلی کیشن سروس کو 5نومبر 2023 سے دستیاب کردیا جائے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر کفیل اپنے ملازم کا اقامہ تین ماہ گزر جانے کے بعد بھی منسوخ کرنے کا عمل شروع نہیں کرتا ہے تو اس صورت میں گھریلو کارکن کا اقامہ اس کی ملک سے روانگی کے 6 ماہ کی مدت کے بعد خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ پیشرفت کویت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح کی براہ راست ہدایات کے باعث سامنے آئی ہے۔
کویتی شہریوں کی سہولت کے لئے اس عمل کو آسان کو سہل بنانے کے لئے ریزیڈنسی افیئر سیکٹر نے اعلان کیا ہے کہ، 5 نومبر 2023 سے، افراد 6 ماہ کا انتظار کئے بغیر 3 ماہ بعد ہی یا تو ”سہل”ایپلی کیشن کا استعمال کر سکتے ہیں یا ریزیڈنسی افیئر ڈپارٹمنٹ میں سے کسی ایک میں جا کر اپنے گھریلو ملازم کے اقامہ کومنسوخ کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب کویت میں قانون شکنی کرنے والے 107غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی جارہی ہے۔
وزارت داخلہ نے 9 جعلی نوکرانیوں کے دفاتر کے خلاف کامیابی سے کارروائی کی اور العقیلہ، سلوی، فروانیہ، خیطان اور احمدی گورنریٹ میں رہائش اور کام کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 107 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔
سرچ اینڈ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک ایشیائی شہریت رکھنے والے باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے، مذکورہ شخص نے اپنے رشتہ دار کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے حکام کو رشوت دینے کی کوشش کی۔