Tag: خارجہ پالیسی

  • بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہیں: فواد چوہدری

    بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہیں: فواد چوہدری

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ماحول بنائے، بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات غیر مستحکم ہیں 4 کروڑ ووٹ لینے والے کو کیسے مائنس کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی تنہا ہوگئی ہے، ایک ماہ میں 84 لوگ دہشتگردی میں شہید ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی دور میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا، اس وقت ملکی مسائل کا واحد حل گرینڈ ڈائیلاگ ہے۔

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے، ملکی مسائل کا واحد حل ہے گرینڈ ڈائیلاگ کیے جائیں، پاکستان کی تمام لیڈر شپ اور متعلقہ ادارے بیٹھ کربات کریں۔

    فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ماحول بدلنے کی ضرورت ہے۔

  • مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے،وزیرخارجہ

    مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے،وزیرخارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی دفتر خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکا کو پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق بریفنگ دی شاہ۔ محمود قریشی نے شرکا کے ساتھ ملکی سلامتی کے امور اور خارجہ پالیسی پرتبادلہ خیال کیا۔

    وزیرخارجہ نے شرکا کو بین الاقوامی سفارتی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں، عالمی سطح پر چیلنجز اور دفترخارجہ کے اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد عالمی برادری سےتعلقات کو نئے زاویے سے استوار کرنا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغان امن کے لیے اہم جزو سمجھاجا رہا ہےجو سفارتی کامیابی ہے، پاکستان کی ٹیرر فنانسنگ کے خلاف کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر سب سے اہم ایشو ہے، 5 اگست2019 کا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمنافی تھا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، کشمیری عوام کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے۔

  • ملک کے معاشی، دفاعی اور خارجہ چیلنجز پر وفاقی وزرا کی اہم ملاقات

    ملک کے معاشی، دفاعی اور خارجہ چیلنجز پر وفاقی وزرا کی اہم ملاقات

    اسلام آباد: ملک کے معاشی، دفاعی اور خارجہ چیلنجز پر تین وفاقی وزرا نے اہم ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں وزیرِ خزانہ، وزیرِ دفاع اور وزیرِ خارجہ شامل تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کو درپیش معاشی، دفاعی اور بیرونی سطح پر درپیش چیلنجز کے حوالے سے وفاقی وزرا اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں ملکی معیشت، دفاع سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی اور معاشی استحکام کے لیے سفارت کاری کا اقدام سود مند ثابت ہوگا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی استحکام میں ای ویزا، سیاحت، تجارت اور بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ سنگِ میل ثابت ہوگی۔

    وزیرِ دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزارتِ خارجہ نے بہترین سفارت کاری کے ذریعے دنیا کی توجہ پاکستان کی طرف مبذول کرائی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کر دیا

    دریں اثنا، وفاقی وزرا نے دنیا میں پاکستان کا تشخص مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو مبارک باد پیش کی۔

    خیال رہے کہ ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے آج وزیرِ اعظم عمران خان نے نئی ویزا پالیسی کا افتتاح بٹن دبا کر کیا، جس کے تحت 175 ملکوں کے لیے آن لائن ویزا جب کہ 50 ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری ہوگا۔

  • پالیسی سازی میں عالمی شہرت یافتہ سابق سفارت کاروں سے استفادہ کریں گے: شاہ محمود قریشی

    پالیسی سازی میں عالمی شہرت یافتہ سابق سفارت کاروں سے استفادہ کریں گے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پالیسی سازی میں ماہرین کی مشاورت اہم ہوتی ہے، سابق سفارت کار عالمی شہرت کے حامل ہیں، ان سے استفادہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی سازی میں عالمی شہرت یافتہ سابق سفارت کاروں سے استفادہ کیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”ملک کو معاشی چیلنجز درپیش ہیں، اگلے کچھ سال میں پاکستان کی سمت کا سوچنا ہوگا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شاہ محمود”][/bs-quote]

    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ خارجہ سیکریٹریز سے مشاورت کا عمل جاری ہے، خارجہ پالیسی کے لیے ماہرین کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ’پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، مؤثر خارجہ پالیسی کے لیے لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھیں گے، ملکی مسائل کے پائیدار حل کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی درکار ہے۔‘

    انھوں نے مزید کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے قومی سطح پر اتفاق رائے بھی ناگزیر ہے، حکومتیں آتی جاتی ہیں، ملک کو معاشی چیلنجز درپیش ہیں، اگلے کچھ سال میں پاکستان کی سمت کا سوچنا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملائیشین وزیراعظم 23 مارچ کو پاکستان آئیں گے، شاہ محمود قریشی

    یاد رہے چار دن قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملائیشین وزیرِ اعظم 23 مارچ کو سرمایہ کاری وفد کے ہمراہ پاکستان آ رہے ہیں۔

    وزیرِ خارجہ نے کہا کہ محاذ آرائی ہماری پالیسی نہیں ہے، جو مقدمات عدالت میں ہیں ان میں سے ایک بھی پی ٹی آئی کا بنایا ہوا نہیں ہے یہ سب مقدمات ماضی کی حکومتوں کے ادوار میں بنائے گئے ہیں۔

  • دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے: شاہ محمود قریشی

    دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے جغرافیائی حدود اور وقار کے تحفظ کے لیے دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود نے این ڈی یو (نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی) میں نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔

    [bs-quote quote=”حکومت خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شاہ محمود قریشی” author_job=” وزیرِ خارجہ پاکستان”][/bs-quote]

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں شاہ محمود قریشی نے خارجہ پالیسی اور ملک کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

    وزیرِ خارجہ نے کہا کہ حکومت خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ’شرح نمو کو بڑھا کر اقتصادی استحکام کو فروغ دیا جا رہا ہے، ہم تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ بنیاد اور تعاون پر مبنی تعلقات کے لیے کوشاں ہیں۔‘


    یہ بھی ملاحظہ کریں: دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف


    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام بڑی طاقتوں اور ہم سایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، اور مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے دیرپا امن کا خواہاں ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار پاکستان ہے، فورسز نے قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف کام یاب جنگ لڑی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لیے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

  • بھارت کواپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا‘ نگراں وزیرخارجہ

    بھارت کواپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا‘ نگراں وزیرخارجہ

    اسلام آباد: نگراں وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ امریکی اورروسی صدرکے درمیان مذاکرات کا فائدہ دنیا کوہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نگراں وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب چاہتے ہیں ہمسائے اورعالمی برادری خوش رہے، جلد یا بدیربھارت کواپنی غلطیوں کا احساس ہوگا۔

    عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پرانے مسائل کا شکار ہے، پاکستان کو افغانستان، بھارت اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

    عبداللہ حسین ہارون کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی نسل معاشی ترقی اورتعلیم کی طرف دیکھتی ہے، صورت حال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ عالمی منظرنامے پرکیا کچھ ہونے جا رہا ہے، دنیا میں آہستہ آہستہ نئے اتحاد بنیں گے، دنیا میں فوجی اورمعاشی اتحاد بھی بنیں گے۔

    امریکی اورروسی صدر کی ملاقات سے متعلق نگراں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان مذاکرات سے دنیا کو فائدہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 30 جون کو صدرآزاد جموں وکشمیر سردارمسعود خان نے نگراں وزیرخارجہ سے ملاقات کی تھی۔

    سردارمسعود خان نے نگراں وزیرخارجہ کو کشمیر کی موجودہ صورت حال بتائے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں۔

    اس موقع پرنگراں وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکا کے مطالبے ’ڈومور‘  کو نہیں مانتے، سیکرٹری خارجہ

    امریکا کے مطالبے ’ڈومور‘ کو نہیں مانتے، سیکرٹری خارجہ

    اسلام آباد : سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کے باعث دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور قوم نے بتادیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔

    یہ بات انہوں نے ایئر یونیورسٹی میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کی بدولت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے متحد ہو کر یہ ثابت کردیا ہے کہ نہ تو دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ ہے اور نہ ہی دہشت گردی کی کوئی گنجائش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا میں نئی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس کے تحت دیکھا جا سکتا ہے کل کے دشمن آج کے دوست بن رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ چین اور روس بھی ایک دوسرے کے قریب ہورہے ہیں جب کہ امریکا اور بھارت کے بڑھتے تعلقات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

    اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک نہیں جان پائے ہیں ہم کس کی جنگ لڑرہے ہیں؟ جس کے لیے ہمیں پالیسی کو وضع کرنا ہوگا اوراپنی ترجیحات متعین کرنا ہوں گی۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں سیمینار کے شرکاء کو بتایا کہ حکومت خطے میں تیزی سے تبدیل ہوتی سیاسی صورتِ حال کے پیش نظر 4 سے 5 اہم نکات پر اپنی خارجہ پالیسی بنا رہی ہے اور جلد ایک اہم اور متفقہ بیانیہ سامنے آجائے گا۔

    اعزازچوہدری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے طے کی جانے والی خارجہ پالیسی میں کسی دوسرے ملک کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کو اپنے ملک میں مداخلت کرنے دیں گے کے سمیت تمام ممالک سے دوستی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے سارک میں شرکت نہ کر کے پاکستان کو نہیں بلکہ سارک کو تنہا کیا ہے اور بھارت کی ضطے میں ابھی وہ پوزیشن بھی نہیں کہ پاکستان کو تنہا کر سکے۔

    چوہدری اعزاز احسن نے کہا کہ امریکاکے ڈو مور کو نہیں مانتے جس کے لیے امریکا میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا ہے لیکن پاکستانی قوم کواس پروپیگنڈے سےگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

  • پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گی،امریکہ

    پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گی،امریکہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہناہے کہ پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں جمعے کوبریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہناتھاکہ پاکستان کے ساتھ روابط معمول کے مطابق رہیں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہناتھاکہ امریکی محکمہ خارجہ میں تبدیلی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے 300 سے 400 لوگ محکمۂ خارجہ میں آئیں گے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اوربھارت کشیدگی کم کرنےکی کوشش کریں،جان کربی

    یاد رہے کہ گزشتہ روزواشنگٹن میں بریفنگ کےدوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہناتھا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت سے مسلسل رابطے میں ہے اورامریکہ دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات بہتر ہونا دیکھنا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقےسری نگر میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرپرحملےمیں17بھارتی فوجی ہلاک ہوئےتھے جس کے بھارت کی جانب پاکستان کے زیرانتظام علاقے میں سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کیا گیا تھا جسے پاکستان نے مستردکردیاتھا۔

  • نوازشریف سےاختلافات کرپشن پر ہیں،خارجہ پالیسی پر سب ایک ہیں،عمران خان

    نوازشریف سےاختلافات کرپشن پر ہیں،خارجہ پالیسی پر سب ایک ہیں،عمران خان

    کراچی : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے اختلافات کرپشن پر ہیں،خارجہ پالیسی پر بھارت کے خلاف سب ایک ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو واضح پیغا م ہے کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    عمران خان نے کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کشمیریوں پر ظلم وستم کرکے ان کی آواز دبانا چاہتا ہے لیکن کشمیریو‌ں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا نیا پاکستان کے حوالے سے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بھی نیا پاکستان بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

    انہوں نے پاناما لیکس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پانامالیکس کا معاملہ ملکی ادارے ٹھیک کرنے کا معاملہ ہے،اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا ہم دھرنے اس لیے کررہے ہیں کہ ادارے انصاف فراہم نہیں کررہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا جب ملک کا وزیراعظم کرپٹ ہوتا ہے تو دوسرے کرپٹ لوگوں کو بچاتا ہے اور یہی وجہ کہ کوئی کرپٹ آدمی پکڑا نہیں جاتا۔

    مزید پڑھیں: ایم کیوایم پاکستان کی اپنے بانی سے علیحدگی خوش آئند ہے،عمران خان

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی اپنے بانی سے علیحدگی خوش آئند ہے۔

  • خارجہ پالیسی میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے، رحمن ملک

    خارجہ پالیسی میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے، رحمن ملک

    لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے،حکومت اور قوم کو ملکی اورعالمی سازشوں کا ادراک کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کے واقعات کہیں عالمی سازش کا حصہ تو نہیں۔

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی شہادت اور اویس شاہ کا اغوا تشویش ناک ہے، امید ہے امجد صابری کے قاتلوں کو جلد بے نقاب کردیا جائے گا،لگتا ہے دہشت گر د تنظیمں بھار ت کے تابع ہوگئی ہیں دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کے لیے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

    رحمن ملک کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت سندھ اور بلوچستان کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاک فوج کو قوم کی تائید اور حمایت حاصل ہے۔

    انہوں نے سیول میں‌ منعقدہ نیو کلیئر سپلائر گروپ کے اجلاس کے معاملے پر کہا کہ بھارت کو این ایس جی کی رکنیت دینا قابل مذمت عمل ہوگا۔