Tag: خاص پیغام

  • ایشین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی سے قبل قوم کے نام خاص پیغام

    ایشین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی سے قبل قوم کے نام خاص پیغام

    پیرس اولمپکس کے بعد ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی بھارتی حریف کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے قوم نے نام خاص پیغام دیا ہے۔

    قومی ہیرو جیولین تھرو چیمپئن ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے بعد گزشتہ روز جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارتی کھلاڑی کو واضح مارجن سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا اور پاکستانی قوم کا ایک بار پھر سر فخر سے بلند کردیا۔

    ارشد ندیم جو گولڈ میڈل جیتنے کے بعد آج شب وطن واپس پہنچیں گے۔ انہوں نے وطن واپسی سے قبل قوم کے نام ایک خاص پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ تمغہ جیتنے پر فخر ہے۔ پوری قوم کی دعاؤں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے مجھے کامیابی اور پاکستان کو عزت بخشی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں گولڈ میڈل میری اور کوچ کی محنت کا نتیجہ ہے، آج رات ان شااللّٰہ لاہور ایئر پورٹ پہنچ رہا ہوں۔

    ارشد ندیم نے یہ بھی کہا کہ بڑی خوشی ہو رہی ہے، پیرس اولمپکس کے بعد یہ میرا پہلا ایونٹ تھا، اللّٰہ تعالیٰ نے اس ایونٹ میں بھی پاکستان کو فتح دی۔

    خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی ایتھلٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 52 سال بعد پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا لیا۔

    ارشد ندیم سے قبل ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں پاکستان نے آخری بار 1973 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

    ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں پاکستان نے آخری مرتبہ 1973 میں فلپائن میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈل جیتے تھے۔ان میں 800 میٹر کا گولڈ میڈل محمد یونس نے اور جیولین تھرو کا گولڈ میڈل اللہ داد نے جیتا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-asian-athletics-championships-javelin-throw-final/

  • کینسر کا شکار حنا خان کا مداحوں کے نام خاص پیغام

    کینسر کا شکار حنا خان کا مداحوں کے نام خاص پیغام

    کینسر کا شکار ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے دنیا بھر سے ملنے والی محبت پر اپنے مداحوں کے نام خاص پیغام جاری کیا ہے۔

     اداکارہ حنا خان میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی اس حوالے سے انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ جاری کرکے اس جنگ کو لڑ کر جیتنے کیلئے پُرعزم ہونے کا ارادہ کیا تھا۔

    حنا خان کی اس پوسٹ کے بعد اس مشکل وقت میں دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی جانب سے بے انتہا محبت دی جارہی ہے اور معروف شخصیات بھی اداکارہ کیلئے دعاگو ہیں۔

    اس محبت پر حنا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری جاری کی جس میں انہوں نے اپنے فینز اور قریبی لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    اداکارہ حنا خان نے لکھا کہ ’ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ سب کی جانب سے اس قدر محبت مل رہی ہے اور یقین جانیں کہ مجھے اندازہ ہی نہیں کہ میں اس سب کے قابل کیسے بنی، آپ سب کی محبت نے مجھے جذباتی کردیا ہے‘۔

    اداکارہ نے لکھا کہ دنیا بھر میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اور مداحوں نے مجھ سے محبت کے ساتھ رابطہ کیا، ان میں سے زیادہ تر لوگوں کو میں جانتی بھی نہیں اس کے باوجود انہوں نے مجھ سے بات کی۔

    ’’میرا انسٹاگرام اور واٹس ایپ سب کے پیغامات سے بھر چکا ہے اور میری کوشش ہے کہ سب کو جواب دے سکوں، کینسر کے مرض سے ماضی میں جنگ لڑنے والوں نے بھی مجھ سے رابطہ کیا، آپ سب کی محبت، احساس اور ہمدردی کا قرض میں کیسے اتار سکوں گی نہیں جانتی، میں بے انتہا شکرگزار ہوں اور آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرا دل کس قدر خوش ہے، آپ سب میری زندگی میں ایک نعمت جیسے ہیں‘‘۔

    حنا خان نے کہا کہ میں یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ دنیا کے کونے کونے سے ملنے والی محبت نے میرا دل جیت لیا ہے ، میری صحت کیلئے دعا کرنا، میری صحتیابی کیلئے پُرامید رہنا اور محبت سے بھرے پیغامات اور پھول بھیجنے کیلئے شکرگزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ یہ سب میرے لیے کتنا خاص ہے، پوری دنیا میں میری ایکسٹینڈڈ فیملی میری اچھی صحت کیلئے دعاگو ہیں انہوں نے میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے، آپ سب کے پاس میرا دل ہے، آپ سب کیلئے بہت سارا پیار‘۔

    واضح رہے کہ حنا خان نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں، حنا خان کا علاج شروع ہوچکا ہے اور اُنہوں نے علاج کے پہلے مرحلے میں اپنے خوبصورت بال کٹوا دیے ہیں۔