Tag: خاقان عباسی

  • ن لیگ سب سے بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئے گی،شاہدخاقان عباسی

    ن لیگ سب سے بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئے گی،شاہدخاقان عباسی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ن لیگ سب سے بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئے گی، میری ہمدردیاں اپنی جماعت کے ساتھ ہیں، جو الیکشن میں تاخیرکرے گا اس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن ٹریبونل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بدقسمتی ہے، قمرالاسلام کو نیب نے گرفتار کرلیا، نگران حکومت،نیب سے درخواست ہے قمر الاسلام کو رہاکریں، نامزدگی فارم میں سب کچھ لکھا ہوا ہے پھر کیوں گرفتار کیا گیا، گرفتاری 10سال رکن اسمبلی رہنے والے کی توہین ہے۔

    شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ساری خرابیاں ن لیگ میں نظرآتی ہیں، چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے، الیکشن کے بعد تک کا انتظار کرلیں، الیکشن کے بعد جو بھی معاملات ہوں گے نمٹالیں گے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ پری پول رگنگ کو عوام کے سامنے رکھنا ہمارا کام ہے، پاکستان کے عوام خود فیصلہ دے دیں گے، انصاف ہوتے ہوئے نظر بھی آنا چاہئے، کہا تھا کیس میں میاں صاحب سے انصاف ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، جس شخص سے 1 ارب برآمد ہوا، اس نے بھی صرف 5 پیشیاں بھگتیں، نواز شریف اب تک سو پیشیاں بھگت چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اثاثہ جات کو ویب سائٹ پر ڈالنا درست نہیں، نامزدگی فارم میں پراپرٹی کی موجودگی قیمت درج نہیں ہوتی، الیکشن کا ٹائم بڑھانے کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔

    شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ جوالیکشن میں تاخیرکرےگااس پرآرٹیکل 6لگناچاہئے، ن لیگ سب سےبڑی جماعت ابھرکرسامنےآئےگی، میری ہمدردیاں اپنی جماعت کے ساتھ ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آئندہ حکومت بجٹ میں تبدیلی کرسکتی ہے، اپوزیشن برداشت کرے، خاقان عباسی

    آئندہ حکومت بجٹ میں تبدیلی کرسکتی ہے، اپوزیشن برداشت کرے، خاقان عباسی

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بجٹ اس لیے پیش کررہے ہیں تاکہ ملک کا نظام چلتا رہے، نئی آنے والی حکومت کو اختیار ہوگا کہ وہ اس میں تبدیلی کرسکے، اپوزیشن سے درخواست ہے برداشت کریں اور بجٹ تقریر سنیں۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پیش کرنے کو ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں تاکہ جو بھی حکومت آئے اس کے لئے آسانی پیدا ہو۔

    بجٹ مکمل طور پر آئین کے مطابق پیش کیاجارہاہے بدقسمتی سے اگلی حکومت آپ کی آئی تو بجٹ تبدیل کرنا آپ کا حق ہوگا، اللہ کرے یہ موقع کبھی نہ آئے گا دیکھوں گا پھر آپ بجٹ میں کیا تبدیلی کرتے ہیں؟ انشااللہ 4ماہ بعد بھی ن لیگ کی حکومت ہوگی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ کے لئے جس نے محنت کی اسمبلی میں پیش کرنے کا حق بھی اسی کا ہوتا ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ کو لیڈ کیا اس لئے وہی پیش کرینگے، یہ کابینہ کا فیصلہ ہے اس میں کوئی غیر آئینی بات نہیں بلکہ یہ مکمل طور پر آئین کے مطابق ہے۔

    رانا افضل ہمارے لئے معزز رکن ہیں اور وہ صرف بجٹ میں معاونت کرتے ہیں، بجٹ میں جو ریلیف دے رہے ہیں اس سے پہلے کسی نے نہیں دیا،اپوزیشن سے درخواست ہے برداشت کریں اور بجٹ تقریر سنیں۔ اسے سن کر آپ کو تکلیف تو ضرور ہو گی کیونکہ اس بجٹ میں جو ریلیف ہے اس سے پہلے کسی حکومت نے عوام کو اتنا ریلیف نہیں دیا۔

  • افغان صدرنے طالبان سے مذاکرات کی پاکستانی پیشکش قبول کرلی، خاقان عباسی

    افغان صدرنے طالبان سے مذاکرات کی پاکستانی پیشکش قبول کرلی، خاقان عباسی

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات اچھی رہی، اس بات پراتفاق ہوا کہ افغان مسئلے کا حل جنگ میں نہیں ہے، افغانستان نے طالبان کے ساتھ معطل شدہ امن مذاکرات کو بحال کرنے کی پاکستانی پیشکش قبول کر لی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے اپنے دورہ افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیراعظم نے کہا کہ دورہ افغانستان کے موقع پر افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور دیگر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

    افغان قیادت کے ساتھ تمام امور پرکھل کر بات ہوئی، اس بات پراتفاق ہوا کہ افغان مسئلےکاحل جنگ میں نہیں ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام وہاں کے عوام اور پاکستان کیلئے ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ افغان رہنما مل بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کریں، ہم بھی مدد کو تیار ہیں۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ افغان قیادت سے ریل اور شاہراہوں کے ذریعے روابط کے فروغ پر بات چیت ہوئی، تاپی سمیت توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا، ہمارا مطمع نظرخطے کے عوام کی خوشحالی ہے۔

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ امید ہے یہ دورہ پاک افغان تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور ہماری ملاقات بداعتمادی کی فضا دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے اورخریدنے والوں کو عوام پہچان چکے ہیں، اس ملک میں جمہوریت ہے اور جمہوریت رہے گی، عام انتخابات جولائی میں ہوں گے اور اس وقت عوام یہ فیصلہ کریں گے کہ وہ گالیوں کی سیاست چاہتے ہیں یا خدمت کی۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں مغربی دنیا کی حمایت یافتہ حکومت کا الزام ہے کہ افغانستان کی سرحد سے متصل پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں جنگجوؤں کے ٹھکانے موجود ہیں، جو افغانستان میں سرحد پار سے کارروائی کرتے ہوئے حکومتی اور غیر ملکی اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔

    پاکستان البتہ ان الزامات کو رد کرتا ہے، دوسری طرف پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ کابل حکومت افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان جنگجوؤں کے خلاف مناسب کارروائی نہیں کر رہی، جو وقتاً فوقتاً پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کرتے رہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعے کے دن اپنے دورہ افغانستان کے دوران کابل میں صدر اشرف غنی سے ملاقات کی تھی۔

  • وزیراعظم خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

    وزیراعظم خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں علاقائی سلامتی اورخطے کی صورتحال پر غورکیا گیا۔

    اس موقع پر مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی، سرحدی صورتحال کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت اور خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی گئی اور  مظالم کےخلاف کھڑے ہونے اور آواز بلند کرنے پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، معاملے کے عالمی سطح پر نوٹس لینے کی بھی اپیل کی گئی۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے مطابق قابض بھارتی فوج نے20معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی، بھارتی مظالم نے بھارتی دعوؤں اور پروپیگنڈے کی قلعی کھول دی ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

    بھارتی فوج نے پیلٹ گنز کا استعمال کیا جس سے سیکڑوں کشمیری زخمی اور معذور ہوئے، بھارتی جبر کےسامنے کشمیری عوام کا غیرمعمولی عزم اور حوصلہ قابل تعریف ہے، کشمیریوں کی تحریک نےبھارتی حکومت کے پروپیگنڈے کو بےنقاب کیا۔

    اجلاس میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں، افغان سرحد پر سیکیورٹی مؤثر بنانے اور فاٹا آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • پورٹ قاسم پاورپلانٹ نوازشریف اورچینی صدر کا وژن ہے، خاقان عباسی

    پورٹ قاسم پاورپلانٹ نوازشریف اورچینی صدر کا وژن ہے، خاقان عباسی

    کراچی : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کراچی میں سستی بجلی پیدا کررہا ہے، یہ دو بلین ڈالرکا پروجیکٹ تھا جو وقت سے پہلے مکمل ہوا، یہ پروجیکٹ نواز شریف اور چینی صدر کا وژن ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پورٹ قاسم کراچی میں توانائی منصوبے کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں قطری شہزادے حمد بن جاسم نے خصوصی شرکت کی۔

    وزیر اعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پورٹ قاسم منصوبہ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،660میگا واٹ کے بجلی یونٹ کا افتتاح خوش آئند ہے، یہ پاورپلانٹ کراچی میں سستی بجلی پیداکررہا ہے۔

    دو بلین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ پروجیکٹ وقت سے پہلے مکمل ہوا، پاورپلانٹ کا دوسرا یونٹ بھی وقت سے پہلے اپریل2018میں مکمل ہوجائیگا۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مختلف حکومتیں جو پروجیکٹ شروع کرتی ہیں وہ اکثر مکمل نہیں ہوپا تے، یہ پروجیکٹ نواز شریف اور چینی صدر کا وژن ہے۔

    ، اس کے معاہدے کے وقت میں بھی موجود تھا، مجھے خدشات تھے کہ شاید یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوپائے گا، یہ واحد حکومت ہے کہ جس نے پروجیکٹس کی بنیاد رکھی اوران کے افتتاح بھی کئے۔

    وزیراعظم شاہدخاقان نے کہا کہ حکومت میں آئے تو ہر روز16گھنٹے اندھیرا ہوتا تھا، نندی پور پروجیکٹ میں4حکومتیں تبدیل ہوئیں،اسے دس سال لگے، یہ پروجیکٹ2015میں شروع ہوا تھا آج اس کا افتتاح کیا، پروجیکٹ سے بجلی کی پیداواری قیمت میں بھی کمی آئےگی۔

    انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے پہلے پاکستان کے پاس کول پاور پلانٹ نہیں تھا، پہلی مرتبہ ہائی وولٹیج ڈی سی ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جارہی ہے، پاکستان آج اضافی بجلی پیدا کرنے کے قابل ہوچکا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ آئندہ سال اگست میں عام انتخابات ہونگے، جو بھی حکومت آئے اس کا مقصد ایک بہتر پاکستان ہونا چاہیے، ہمارا مستقبل جمہوریت ہے، ہمارےپاس دوسرا کوئی راستہ نہیں، میڈیا آزاد ہے، پاکستان کے اداروں نے دہشت گردی کو شکست دی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • خاقان عباسی کو ایل این جی میں پارٹنرثابت کرکے دکھاؤں گا، شیخ رشید

    خاقان عباسی کو ایل این جی میں پارٹنرثابت کرکے دکھاؤں گا، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زندگی میں پہلا سیاستدان دیکھا ہے جو براہ راست ججز کو دھمکیاں دیتا ہے، ایل این جی کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹنر ثابت نہ کیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت باغ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے نون لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ریلی کا فلاپ شو کیا،جہلم سے پہلے تک ان کی ریلی مکمل طور پر فلاپ تھی۔

    انہوں نے نوازشریف کو زخمی سانپ قراردیتے ہوئے کہا کہ نااہلی کے بعد نواز شریف عدلیہ اور فوج کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، نااہل وزیر اعظم اپنی تقاریر میں مسلسل عدلیہ کو للکار رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ نون نے فیصلے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تو میں خود بطور فریق پیش ہوں گا۔

    اس موقع پر شیخ رشید نے اعلان کیا کہ عوامی مسلم لیگ کا ہونے والا جلسہ لال حویلی سے لیاقت باغ منتقل کیا گیا ہے، اب تیرہ اگست کو عمران خان کا جلسہ لیاقت باغ میں منعقد کیا جائے گا۔