Tag: خالدہ ضیا

  • بنگلا دیش میں خونی انتخابات، حسینہ واجد کی عوامی لیگ کامیاب قرار

    بنگلا دیش میں خونی انتخابات، حسینہ واجد کی عوامی لیگ کامیاب قرار

     ڈھاکا: بنگلا دیش میں خونی انتخابات  حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے جیت لیے،  حسینہ واجد کی عوامی لیگ کو دو سو کے مقابلے میں 300 سیٹوں کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا، غیر سرکاری نتائج کے مطابق  وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    [bs-quote quote=”پُر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دوسری طرف اپوزیشن نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    دریں اثنا بنگلا دیش میں عام انتخابات کے دوران پُر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے، سخت سیکورٹی کے با وجود خوں ریز واقعات نے جنم لیا، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کی گئی۔

    خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز پر حسینہ واجد کی حکومتی جماعت کے کارکنوں نے قبضہ جما لیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  بنگلا دیش میں خونی انتخابات، پولنگ کے دوران 17 افراد ہلاک


    یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ شیخ حسینہ واجد کو بی این پی کی زیرِ قیادت قائم اتحاد وزراتِ عظمیٰ کی دوڑ سے باہر کر سکتا ہے، دوسری طرف انتخابات کا اعلان ہوتے ہی بنگلا دیشی عدالت نے اپوزیشن جماعت بی این پی کی سربراہ و سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا سمیت 17 سربراہوں کو کرپشن اور دیگر الزامات کے تحت جیل بھیج دیا تھا، خالدہ ضیا 17 برس قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

  • سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا ضمانت پر رہا

    سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا ضمانت پر رہا

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی گرفتار شدہ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو 4 ماہ کی عبوری ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ انہیں کرپشن کیس میں 5 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈر اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا کی 4 ماہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

    خالدہ ضیا کو گزشتہ ماہ کرپشن کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 2 بار وزیر اعظم رہنے والی خالدہ ضیا پر یتیم خانے کے فنڈ میں خرد برد کا الزام عائد کیا گیا۔

    خالدہ ضیا کے خلاف فیصلہ آنے سے قبل 35 سو اپوزیشن کارکنان سماجی رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

    سابق وزیر اعظم نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی تاہم ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی ضمانت کا فیصلہ کرنے میں بہت تاخیر کی گئی۔

    خالدہ ضیا اپنے اوپر عائد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں سیاسی بنیادوں پر قائم کردہ الزامات قرار دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو سیاست سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں 5 سال کی سزا

    سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں 5 سال کی سزا

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں 5 سال کی سزا سنا دی گئی۔ خالدہ ضیا پر یتیم خانے کے فنڈ میں خرد برد کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈر اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا کو کرپشن کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ 2 بار وزیر اعظم رہنے والی خالدہ ضیا پر یتیم خانے کے فنڈ میں خرد برد کا الزام ہے۔

    خالدہ ضیا سے متعلق کیس کے فیصلے کے موقع پر دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی عائد کی گئی تھی۔ سڑکوں پر 5 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

    پیشی کے موقع پر خالدہ ضیا کی گاڑی کے ساتھ ان کی پارٹی کے ہزاروں کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے عدالت پہنچے۔

    نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے مظاہروں کی خدشات کی بنا پر شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    فیصلہ آنے سے قبل 35 سو اپوزیشن کارکنان سماجی رہنماؤں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

    دوسری جانب خالدہ ضیا نے اپنے اوپر عائد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں سیاسی بنیادوں پر قائم کردہ الزامات قرار دیا اور کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو سیاست سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عبدالقادرملا کی پھانسی پرشیخ حسینہ واجد نے گھٹیا سیاست کی، خالدہ ضیا

    عبدالقادرملا کی پھانسی پرشیخ حسینہ واجد نے گھٹیا سیاست کی، خالدہ ضیا

    بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا کا کہنا ہے کہ عبدالقادرملا کی پھانسی پرپاکستان کی قرارداد کے بعد شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے گھٹیا سیاست کی۔

    ڈھاکا میں پریس کانفرنس میں خالدہ ضیا نے کہا کہ عوام پانچ جنوری کے ڈھونگ انتخابات کو ناکام بنانے اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ڈھاکہ کی طرف مارچ کریں۔

    خالدہ ضیا نے خبردار کیا کہ جمہویت کی خاطر مارچ کے راستے میں حکومت کوئی رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے، بصورت دیگرنتائج کی ذمہ دار وہ خود ہوگی، خالدہ ضیا جو اٹھارہ جماعتی اپوزیشن اتحاد کی قیادت کررہی ہیں، جس کا موقف ہے کہ آئندہ عام انتخابات غیرجانبدارانہ حکومت کے تحت کرائے جائیں۔