Tag: خالد آرائیں

  • کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج، کیبل آپریٹرز کا شام 7 سے رات 9 تک سروس بند رکھنے کا اعلان

    کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج، کیبل آپریٹرز کا شام 7 سے رات 9 تک سروس بند رکھنے کا اعلان

    کراچی: چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے ظالمانہ رویے کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی میں شام 7 سے رات 9 بجے تک انٹرنیٹ اور کیبل ٹی وی بند رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہڑتال کا فیصلہ صرف آج کے لیے ہے کل تک رابطہ نہیں کیا گیا تو دوبارہ ہڑتال ہوگی، ہماری ہڑتال کو دھمکی نہ سمجھا جائے، ہم بھی احتجاج کا حق رکھتے ہیں، حکومت سے اپیل کررہے ہیں مداخلت کرکے مسئلہ حل کرائیں۔

    خالد آرائیں نے کہا کہ کے الیکٹرک ایک طرف مذاکرات کررہی ہے دوسری جانب تاریں کاٹی جارہی ہیں، کے الیکٹرک کو پابند بنایا جائے کہ ہماری کیبلز نہ کاٹی جائیں، پیمرا کا کام ہے ہمارے کاروبار کا تحفظ کرے اور کے الیکٹرک کو پابند کرے۔

    چیئرمین کیبلز آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کوئی بھی انڈسٹری جب انتہائی مجبور ہوجاتی ہے تو بند ہوتی ہے، ہمارے مسئلہ پر توجہ نہیں دی گئی تو پورے پاکستان میں ہڑتال کریں گے، گورنر سندھ سے درخواست ہے کہ کے الیکٹرک اور ہمیں بلائیں بات کریں، حکومت سے بھی درخواست کرتے ہیں ہمارے مسئلے کو حل کرائیں۔

    خالد آرائیں نے کہا کہ کمشنر کراچی نے کے الیکٹرک کو احکامات دئیے جو ہوا میں اڑا دئیے گئے، وزیراعلیٰ سندھ کو بھی درخواست دی کہ ہمیں نقصان ہورہا ہے، درخواست میں کہا کہ ہمیں کیبل زیر زمین کرنے کے لیے وقت درکار ہے، کے الیکٹرک بدمعاشی کررہا ہے کل بھی ہماری کیبلز کاٹی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے احکامات دئیے تھے بیٹھ کر معاملے پر ایس او پیز طے کریں، ہم نے اتفاق کیا کہ کوئی لائحہ عمل طے کریں گے، کے الیکٹرک کیا چاہتی ہے کیا پورا میڈیا بند ہوجائے۔

  • کھمبوں سے کیبل کاٹنے کا معاملہ، کے الیکٹرک نے کارروائی نہ روکی تو ہڑتال کریں گے، خالد آرائیں

    کھمبوں سے کیبل کاٹنے کا معاملہ، کے الیکٹرک نے کارروائی نہ روکی تو ہڑتال کریں گے، خالد آرائیں

    کراچی: چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے ٹی وی کیبل کاٹنے کی کارروائی نہ روکی تو ہڑتال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے کھمبوں سے کیبل آپریٹرز کے تار کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے، اگر کے الیکٹرک نے فوری کارروائی نہ روکی تو ہڑتال کریں گے۔

    خالد آرائیں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے کچھ دن پہلے اخبار میں نوٹس دیا کہ ہمارے پول خالی کریں، کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا تھا حل نکالے بغیر کیبلز نہ کاٹی جائیں۔

    چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کے الیکٹرک کو بتایا تھا کیبل آپریٹرز کی تاروں میں کرنٹ نہیں ہوتا ہے، کیبل ٹی وی سروس کے لیے بجلی کے کھمبے ہی استعمال ہوتے ہیں۔

    خالد آرائیں نے کہا کہ کیبل ٹی وی سروس کے لیے بجلی کے کھمبوں کا استعمال پوری دنیا میں ہوتا ہے، کیبل آپریٹرز کا بجلی کے کھمبوں کو استعمال کرنا غیرقانونی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے آدھے شہر کی ٹی وی کیبلز کاٹ دی ہیں، کیبل آپریٹرز کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا ہے، کے الیکٹرک نے جو نقصان کیا ہے اس کی بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

    چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔

    یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے بارش میں کرنٹ سے ہلاکتوں کی وجہ کیبل کے تاروں کو قرار دیا تھا۔

  • ڈی ٹی ایچ نیلامی دو ماہ کے لیے موخر کی جائے، خالد آرائیں

    ڈی ٹی ایچ نیلامی دو ماہ کے لیے موخر کی جائے، خالد آرائیں

    اسلام آباد : کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کاکہنا ہے کہ پیمرا کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور کیبل آپریٹرز کے معاشی قتل کے لیے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کرنے جا رہا ہے ۔

    چیئرمین پیمرا کے ساتھ ناکام مذاکرات کے بعد خالد آرائیں کے دیگر کیبل آپریٹرز کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پیمرانے دو سال تک ڈی ٹی ایچ کی نیلامی موخر نہ کی تو کیبل آپریٹر احتجاج اور دھرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیمرا کا رویہ نہایت نامناسب تھا وہ دورانِ مزاکرات ہی واپس چلے گئے اور کیبل آپریٹرز کے مطالبات تسلیم کرنا تو کجا مکمل بات بھی نہیں سنی۔

     یہ بھی پڑھیں : ڈی ٹی ایچ کے تین لائسنس نیلام کیے جائیں گے، ابصار عالم

    کیبل آپریٹرز کے چیئرمین نے کہا کہ پیمرا نے کیبل آپریٹرز سے پہلے کیبل کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھاری سرمایہ کاری کراوائی اور اب ان کے معاشی قتل کے لیے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کی جارہی ہے جس سے غریب کیبل آپریٹرز کا کاروبار ختم ہو کے رہ جائے گا۔

    خالد آرائیں کا مزید کہنا تھا کہ کیبل آپریٹر بھارتی ڈی ٹی ایچ یا بھارتی مواد کے حق میں نہیں تاہم پاکستان ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کو کم از کم دو سال کے لیےملتوی کیا جائے۔

  • وزیراطلاعات کی پیمراحکام کواے آروائی نیوز کھولنے کی ہدایت

    وزیراطلاعات کی پیمراحکام کواے آروائی نیوز کھولنے کی ہدایت

    اسلام آباد :اے آروائی نیوزکوکھولنےکالیٹرپیرکوجاری کردیاجائےگا، وزارت اطلاعات اور پیمراحکام نے صحافتی تنظیموں کو یقین دہانی کرادی۔ اے آر وائی فوری طور پر بحال کیا جائے۔اےآروائی کی بندش کےخلاف صحافی تنظیمیں اسلام آباد میں پیمرا دفترپہنچ گئیں۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ اور پیمرا حکام کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں پیمرا حکام کے ساتھ اے آر وائی کی بندش کا معاملہ اٹھایا گیا۔ ساتھ ہی کیبل آپریٹرزکو ہراساں کرنے سمیت دیگر شکایات پر بات کی گئی۔ پیمرا حکام اور وزارت اطلاعات نے صحافی تنظیموں کواےآروائی کھولنے کا لیٹرپیر کو جاری کرنےکی یقین دہانی کرادی۔ پی ایف یو جے کے رہنما افضل بٹ نےکہا ہے کہ کیبل آپریٹرزکو چینل نمبرزکے حوالے سے آئینی حق حاصل ہے.

    کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدسے بھی ملاقات کی۔اور اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔ خالد آرائیں پرویزرشید نےمتعلقہ حکام کومسائل کےحل کےلئےہدایت جاری کردیں۔کیبل آپریٹر زایسوسی ایشن کے صدر خالد آرائیں نےکہا کہ کچھ عناصر کیبل آپریٹرز پر بے جا دباؤ ڈال رہے تھے۔ اے آروائی نیوز کی سزا کی مدت کئی روز پہلے پوری ہوچکی ہے۔

    خالد آرائیں نے بتایاکہ وزیر اطلاعات نے کسی چینل کوخاص نمبر پرلگانے کی ہدایت نہیں کی۔ خالد آرائیں کا کہنا تھا کیبل آپریٹرز کا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے بھی اے آر وائی کی نشریات بحال کرنے کیلئے فوری طور پر تحریری حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔