Tag: خالد بن عبدالعزیز الفالح

  • پاکستان اور سعودی عرب معاہدوں پرعمل درآمد کرنے کیلئے قانونی طور پر پابند ہوں گے، سعودی وزیر

    پاکستان اور سعودی عرب معاہدوں پرعمل درآمد کرنے کیلئے قانونی طور پر پابند ہوں گے، سعودی وزیر

    اسلام آباد : سعودی عرب کے وزیرسرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب معاہدوں پرعمل درآمد کرنے کیلئے قانونی طور پر پابند ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیرسرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیزالفالح نے پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےساتھ معاہدے،مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کیےہیں، پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے خوشگوارملاقاتیں ہوئی ہیں، دورہ پاک سعودی عرب کےبرادرانہ تعلقات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

    سعودی وزیرسرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب معاہدوں پرعمل درآمد کرنے کیلئے قانونی طور پر پابند ہوں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ سعودی انویسٹرزاورپاکستان کی جانب سے اتفاق کیا گیا ہے، سعودی سرمایہ کارمتنازع اور قانونی مسائل کے حل کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔

    ان کا مزید بتانا تھا کہ قانونی پیچیدگیاں دورکرنےکیلئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےمحمدٹریژری کو نامزد کیا جبکہ پاکستان نے وزیر پٹرولیم مصدق ملک کونامزدکیاہے، دونوں سرمایہ کاروں کے مسائل اور  قانونی پیچیدگیاں حل کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 27 یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے جن میں توانائی، پیٹرولیم، ٹیکسٹائل، تعمیرات، ٹرانسپورٹ، سائبرسکیورٹی ، مصالحہ جات، سبزیوں کی برآمد، ہنرمند افرادی قوت اور سائبرسکیورٹی کےشعبوں میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔

  • سعودی وزیر سرمایہ کاری کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان

    سعودی وزیر سرمایہ کاری کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان

    اسلام آباد : سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے، پاکستان کے ساتھ 27ایم اویوز پر دستخط ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے دوسرا گھر ہے اور یہ فورم دونوں ملکوں کےتاجروں میں رابطے کیلئے اہم ہے۔

    خالد بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دارہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی،روحانی تعلق قائم ہے، تجارت بڑھانے کیلئے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان،سعودی عرب میں اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے، دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہواہے، علاقائی خوشحالی کےہدف کے حصول کیلئےملکرکام کرنا چاہیے۔

    سعودی وزیر نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاکےخطوں میں ترقی کےوسیع امکانات ہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردارہے، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ہمارے لئے اہم ہے، سعودی عرب پاکستان کےساتھ سرمایہ کاری کیلئےتیارہے، کسی معاہدہ کی ضروت نہیں، ہم اسٹریٹجک شراکت دارہیں۔

    خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے معاشی ترقی وژن کوسپورٹ کرتا ہے ، معاشی استحکام وترقی کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔

    سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اورپاکستان کےدرمیان دیرینہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ 27ایم اویوزپردستخط ہوں گے، طیارہ کا دروازہ کھلنے سے پہلے ہم نے پاکستان کی محبت محسوس کی، ہم دوست نہیں ایک خاندان ہیں، پاکستانی دوستی کی گرمجوشی کا احساس ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی قیادت نے گزشتہ روز بھرپورخوش آمدید کیا، ہم ایک ہیں اورمتحدہیں، ہماری معیشت اورمعاشرت ایک دوسرےسےجڑی ہے، بزنس فورم کاروباری افراد کیلئے بہترین فورم ہے، پاکستان سعودی عرب کےدرمیان اقتصادی تعاون اہم ہے۔