Tag: خالد خورشید

  • اداروں کیخلاف تقریر ، سابق وزیراعلیٰ  کو 34 سال قید کی سزا

    اداروں کیخلاف تقریر ، سابق وزیراعلیٰ کو 34 سال قید کی سزا

    گلگت بلتستان : سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سنادی گئی ، اداروں کیخلاف تقریر کے مقدمے میں سنائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو مجموعی طور پر چونتیس سال قید کی سزا سنادی ۔

    عدالت نے قید کی سزا کے ساتھ چھ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رحمت شاہ نے سزا سنائی۔

    سابق وزیراعلیٰ کو اداروں کیخلاف تقریر کے مقدمے میں سزاسنائی گئی۔

    یاد رہے خالد خورشید پر 26 مئی 2024 کو ایک احتجاجی جلسے سے خطاب میں سکیورٹی اداروں، الیکشن کمیشن اور وفاقی اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ان کو یکم جولائی 2023 میں جعلی ڈگری کیس میں عدالت نے نااہل قرار دے دیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے گلگلت بار کونسل سے جعلی ڈگری پر وکالت کا لائسنس لیا ہے۔

    تاہم نااہلی کے بعد وہ پی ٹی آئی کے مختلف مظاہروں اور جلسوں میں شریک ہوتے تھے اور 26 مئی کو ایسے ہی ایک جلسے میں انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف ’دھمکی آمیز‘تقریر کی تھی۔

  • خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

    خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

    گلگت: خالد خورشید کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے، وزیراعلیٰ کو اسمبلی اجلاس میں اراکین کے ڈویژن طریقہ کار سے منتخب کیا گیا۔

    اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر امجد زیدی نے کی، اپوزیشن کی طرف سے پیپلزپارٹی کے امجد ایڈووکیٹ امیدوار تھے۔

    وزیراعلیٰ کے چناؤ کے عمل میں 31 اراکین اسمبلی نے حصہ لیا، خالد خورشید کو 22 اور امجد ایڈووکیٹ کو 9 اراکین کی حمایت حاصل ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے امجد ایڈووکیٹ اپوزیشن لیڈر منتخب ہوئے۔

    واضح رہے کہ ایڈووکیٹ خالد خورشید گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ 13 استور 1 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔ خالد خورشید ضلع استور کے علاقے رٹو سے تعلق رکھتے ہیں۔

    ایڈووکیٹ خالد خورشید گلگت بلتستان کے چیف کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ خورشید کے صاحبزادے ہیں۔ خالد خورشید نے 2018 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امجد زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ںذیر احمد ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے تھے۔