Tag: خالد مشعل

  • خالد مشعل کے بھائی کو 20 سال بعد امریکی جیل سے رہائی مل گئی

    خالد مشعل کے بھائی کو 20 سال بعد امریکی جیل سے رہائی مل گئی

    حماس رہنما خالد مشعل کے سوتیلے بھائی کو 20 سال کے طویل عرصے بعد امریکی جیل سے رہا کردیا گیا۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حماس رہنما خالد مشعل کے سوتیلے بھائی مفید عبدالقادر مشعل کو حماس کی مالی امداد میں معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

    اس کے علاوہ مفید مشعل کے علاوہ 4 فلسطینی نژاد امریکی شہریوں کو بھی سخت قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا پانے والوں میں حماس کے نائب سربراہ موسیٰ ابو مرزوق کے رشتہ دار محمد الزین بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ امریکی حکام نے مفید عبدالقادر مشعل کی رہائی کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی۔

    اس سے قبل شام کے دارالحکومت دمشق کے نزدیک ایک امریکی شہری ملا ہے جس کے بارے میں قیاس تھا کہ اس کا تعلق شعبہ صحافت سے ہے لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آگئی۔

    رپورٹ کے مطابق اس سے قبل میڈیا میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ یہ وہی جرنلسٹ ہے جو 12 سال پہلے شام میں پکڑ کر قید کر دیا گیا تھا۔

    گذشتہ روز مذکورہ امریکی شہری کے ملنے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ اس کا نام ٹراؤسٹ ٹائمر مین ہے اور نہ ہی یہ کوئی صحافی ہے،

    ایک مقامی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹیمرمین کو اردن منتقل کردیا گیا ہے اور وہ اس وقت محکمہ خارجہ کے اہلکاروں کے پاس موجود ہے۔

    قبل ازیں ٹائمرمین نے‘العربیہ’سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 7 ماہ پہلے مذہبی تبلیغی مشن پر شام آیا تھا۔ تب بشار حکومت نے جیل میں ڈال دیا تھا۔

    فرانسوا بائرو فرانس کے نئے وزیراعظم نامزد ہوگئے

    مذہب کی خاطر خطرہ مول لے کر شام پہنچنے والے اس امریکی شہری نے بتایا کہ قثہ لبنان کی طرف سے شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا اس کے پاس شام میں داخل ہونے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔

  • 7 اکتوبر کا حملہ اسرائیل کے خاتمے کا باعث بنے گا، حماس رہنما خالد مشعل کا ویڈیو پیغام

    7 اکتوبر کا حملہ اسرائیل کے خاتمے کا باعث بنے گا، حماس رہنما خالد مشعل کا ویڈیو پیغام

    اسرائیل پر حماس کے تباہ کن حملے کا ایک سال مکمل ہونے پر حماس رہنما خالد مشعل نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کا یہ حملہ اسرائیل کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

    حماس کے رہنما خالد مشعل نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ سات اکتوبر کے حملوں کے نتائج کئی سالوں تک محسوس کیے جائیں گے اور آخرکار یہ اسرائیل کے ’غائب‘ ہونے میں اپنا کردار ادا کر جائیں گے۔

    خالد مشعل نے ان حملوں کو ’’طوفان الاقصىٰ‘‘ کے نام سے تعبیر کیا اور انھیں صہیونی وجود کی تاریخ کا ایک تباہ کن لمحہ قرار دیا، انھوں نے کہا کہ اس واقعے کے اثرات ایک ’سیاہ نشان‘ چھوڑیں گے اور اسرائیل کے انخلا کے آغاز بنیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ نے مسئلہ فلسطین کو زندہ کر دیا اور عرب قوم کو متحد کر دیا ہے، خالد مشعل نے عسکری اور سیاسی دونوں محاذوں پر کارروائی پر زور دیتے ہوئے پوری عرب دنیا میں مزاحمت کے نئے محاذ کھولنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے اصرار کیا کہ عالمی برادری کو عالمی فورمز پر اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرانا چاہیے۔

    انھوں نے کہا جیت ہماری ہوگی، شکست اسرائیل کا مقدر بنے گی، سات اکتوبر 2023 کو جو ہوا وہ اسرائیلی مظالم کا فطری رد عمل تھا اس سے دنیا ایک بار پھر تنازع کی جانب متوجہ ہوئی۔ خالد مشعل نے کہا مسئلے کی اصل جڑ فلسطین پر قبضہ ہے، اسرائیل دشمن ہے، اسے فلسطین سے نکلنا ہوگا۔

    حماس رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب تک امریکا کی مدد سے ہی لڑتا آیا ہے، امریکا اسرائیل کو بلین ڈالر کی امداد اور ہتھیار فراہم کر رہا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ نیتن یاہو کے سامنے بے بس ہے۔ اب دنیا بھی سمجھ چکی ہے کہ اسرائیل خطے میں جنگ کی آگ پھیلا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا حماس جنگ بندی کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے، صدر بائیڈن کی تجویز کردہ معاہدے کی حمایت کرتے ہیں، لیکن بد قسمتی سے معاہدہ نہ ہونے کا الزام حماس پر لگا کر امریکا منافقت کا مظاہرہ کر رہا ہے، جب کہ امریکا بند کمروں میں تسلیم کرتا ہے کہ نیتن یاہو جنگ بندی کی کوششوں کو ضائع کر رہا ہے۔

  • کفارہمارے خاتمے کے لیے یکجا ہو چکے، عرب وعجم مدد کریں، حماس رہنما

    کفارہمارے خاتمے کے لیے یکجا ہو چکے، عرب وعجم مدد کریں، حماس رہنما

    حماس کے رہنما خالد مشعل کا کہنا ہے کہ کفارغزہ کے مسلمانوں کے خاتمے کے لیے یکجا ہو چکے ہیں، عرب وعجم ہماری حمایت کے لیے کھڑے ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، عرب لیگ اور او آئی سی جیسی مسلمان تنظیمیں عملی اقدامات کے بجائے اب تک صرف جنگ بندی کا مطالبہ کرتی آئی ہیں۔

    حماس رہنما خالد مشعل غزہ کی موجودہ صورتحال کی منظر کشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفارغزہ کے مسلمانوں کے خاتمے کے لیے یکجا ہوگئے ہیں، فلسطین میں مساجد، مدارس، اسپتال سب جگہوں پر بمباری ہورہی ہے۔

    رہنما حماس نے کہا کہ عرب وعجم کو چاہیے کہ وہ ہماری حمایت کے لیے کھڑے ہوں، ہماری بجلی وگیس بند ہے، ہمیں دواؤں اورخوراک کی ضرورت ہے۔

    خالد مشعل کا امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آپ جس طرح سے ہماری مدد کر سکتے ہیں اس طرح سے کریں۔

    انھوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک ہم لڑتے رہیں گے اور کامیابی ہمارا مقدر ہوگی، ہمیں اس جنگ میں آپ کا ساتھ چاہیے۔