Tag: خالد مقبول صدیقی
-
عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پرچھوڑدیا گیا ہے، خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے اٹھارہ کروڑ عوام کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے مضبوط اور مربوط قومی سلامتی پالیسی بنانا ہوگی۔
دہشتگردوں کیخلاف اور شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ایم کیوایم کی جانب سے یوم خراج عقیدت منایا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خلاد مقبول صدیقی کا کہنا تھا پاکستان تمام مذاہب و فرقوں کے حقوق ، محبت اور سلامتی کےلیے بنا تھا،آج پاکستان میں تمام مذاہب، فرقے عبادت گاہیں دہشتگردی کا نشانہ ہیں ۔
ان کا کہنا تھا دہشتگر د پاکستانی شہریوں کو اپنی نفرت کا نشانہ بنا رہےہے، ۔۔الطاف حسین اور کراچی کے عوام دہشتگردوں کیخلاف متحد ہیں۔
-
الطاف حسین کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے سندھ کو توڑنےکی بات نہیں کی ان کے خطاب کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے کی دو بڑی اکائیوں میں منافرت پھیلانے کی کوشش کی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے خطاب کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، الطاف حسین نے سندھ کو توڑنے ک بات نہیں کی۔
انکا کہنا تھا اس سے پہلے اسفندیار ولی کالا باغ ڈیم کے معاملے پر اور سراج الحق صوبے کے حق معاملے پر ملک ٹوٹنے کی بات کرچکے ہیں لیکن کوئی شور نہیں مچا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کی عملی زندگی میں اردو بولنے ولوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے من مانی حلقہ بندیاں کر کے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
-
مینڈیٹ نہ مانا گیا تو نتائج کےذمہ دارنہیں ہونگے، خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ تسلیم نہ کیا گیا تو نتائج کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
حیدرآباد میں تقریب سے خطاب میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ انیس سو ستر میں عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔ سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ تسلیم نہ کیا گیا تو نتائج کی ذمہ داری ہماری نہیں ہو گی ، خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ چھیاسٹھ سال بعد بھی قیام پاکستان کا مقصد حاصل نہیں کیا گیا۔
-
امید ہے حکومت سند ھ انتخابی مہم کو مہم ہی رہنے دے گی، خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم نے کراچی ا ور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخاب کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت سند ھ انتخابی مہم کو مہم ہی رہنے دے گی ۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہمیشہ انتخابات اکیلے لڑی ہے اور اس بار بھی اکیلی لڑے گی ، توقع ہے کہ بلدیاتی انتخابی مہم احتجاجی مہم میں تبدیل نہں ہوگی، انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے انتخابی دفاتر کھلنا شروع ہوگئے ہے.
اس موقع پر خطاب میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو آپریشن کے حوالے سے اپوزشین جماعتوں سے مشورے کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ وزیراعلی سندھ اُسے ملاقات کےلیے بلائیں ، حکومت سندھ آپریشن کی نگرانی کےلیے مانیٹرنگ کمیٹی بنا کر اس بات کو یقینی بنائے کہ کو ئی بے گناہ ماروئے عدالت قتل نہ ہو،
فاروق ستار نے کہا کہ متنازع قانون اور حلقہ بندیاں سندھ کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہے،انتقامی عمل کے نتیجے میں انتخابی عمل متاثرہوگا، اگر دفاتر چھاپے مارے جائیں گے، توسیاسی اور انتخابی عمل سبو ثاز ہوگا۔
-
معاشی استحکام کے لئے مسلم لیگ ن سے روابط ضروری ہے،فاروق ستار
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے لئے مسلم لیگ ن سے روابط ضروری ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے انتخابات اکیلے لڑے ہیں اور اس بار بھی تنہا لڑے گی۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے دفاتر پر چھاپوں سے انتخابی عمل سبوتاژ ہورہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے مفاد کے لیے پیپلزپارٹی سے رسمی،غیر رسمی رابطہ رہتا ہے، متنازع قانون اور حلقہ بندیاں عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے مشورہ کرنا چاہیئے، کراچی آپریشن اہداف حاصل نہ کرسکا تو ناکامی سب کی ہوگی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ماورائے عدالت قتل نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی کے درمیان مسئلےکا حل نکلنا چاہیے، فاروق ستار نے خواہش کی کہ وزیراعلی ان کو ملاقات کے لئے بلائیں جبکہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اورحکومت سندھ انتخابی مہم کو مہم ہی رہنے دے گی۔