Tag: خالد مقبول صدیقی

  • ’ایم کیو ایم دھڑوں کا متحد ہونا وقت کی ضرورت، کب متحد ہونگے وقت نہیں بتا سکتا‘

    کراچی: تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم دھڑوں کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے اور یہ دھڑے کب تک متحد ہوں گے اس کے وقت کا نہیں بتا سکتا۔

    پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مجھے ہی دیکھنا ہوگا کہ ہم مہاجروں کی ضرورت کو کیسے حل کریں گے ہماری کامیابی بھی اسی میں ہے کہ ہم انفرادی نہیں اجتماعی مفادات پر فیصلے کریں۔

    "خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں”

    انہوں نے کہا کہ کنوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے جبکہ ایم کیو ایم کی قیادت کے حوالے سے گورنر نے مجھ سے کوئی گفتگو بھی نہیں کی ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پی ایس پی کی قیادت کو بھی سمجھ آگیا ہے کہ اس کے علاوہ اب کوئی چارہ نہیں ہے میں نے تو ایم کیو ایم سے الگ رہ کر بھی کوئی جماعت تشکیل نہیں دی۔

    "ہمیں چھ سال سے متحد ہونے کا موقع ہی نہیں دیا گیا”

    انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس موقع پر کراچی میں رہنے والی تمام اکائیوں کو متحد ہونا چاہیے، ہمیں چھ سال سے متحد ہونے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ’میری پوزیشن تو ابھی بھی 23 اگست والی ہے جہاں سے ایم کیو ایم سے الگ ہوگیا تھا میں اپنے ویژن کے مطابق سمجھتا تھا کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو متحد ہونا چاہیے اور میری خواہش بھی یہی تھی کہ سب کو متحد کیا جائے۔

    "اللہ کرے اگلی حکومت الیکٹڈ آئے”

    انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ تو جاتے جاتے کہہ گئے کہ ان پر سیلکٹڈ کا الزام تھا یہ کہتے ہیں ان پر امپورٹڈ کا الزام ہے اللہ کرے اگلی حکومت الیکٹڈ آئے۔

    ” اب سب کے ایک ہونے کا یہ آخری موقع ہے ، ٹرین نکل گئی تو پھر نکل گئی”

    فاروق ستار نے کہا کہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی تو مصطفیٰ کمال کی زبان سے کچھ نکل گیا، معاملات جب خراب ہوگئے تو میں بھی انضمام سے پیچھے ہٹ گیا تھا جو اس وقت جو فیصلہ کرنا تھا وہ میں نے کرلیا اب سب کے ایک ہونے کا یہ آخری موقع ہے ، ٹرین نکل گئی تو پھر نکل جائے گی۔

     

  • فاروق ستار کا ایم کیو ایم کے لیے روڈ میپ

    فاروق ستار کا ایم کیو ایم کے لیے روڈ میپ

    کراچی: فاروق ستار نے کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کے سامنے ایک روڈ میپ رکھ دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں مہاجر ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے شہر کی سیاست میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔

    کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی رات گئے اچانک ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پہنچ گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کی رہائش گاہ پر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار کی ملاقات میں احمد چنائے، کامران احمد، وسیم حسین اور جمال احمد بھی شامل تھے۔

    اس ملاقات میں سیاسی صورت حال، این اے 245 کے ضمنی انتخابات سمیت بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کے دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    ‘ایم کیو ایم کے سندھ کے ساتھ ساتھ وفاق سے بھی علیحدگی کے امکانات’

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں این اے 240 میں ہونے والی خامیوں، مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی، جب کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کے سامنے ایک روڈ میپ رکھا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، اگر ہم سب ملے نہیں تو ہمارا مزید نقصان ہوگا۔

  • ایم کیوایم ساتھ ہے تب ہی توعمران خان وزیراعظم ہیں، خالد مقبول صدیقی

    ایم کیوایم ساتھ ہے تب ہی توعمران خان وزیراعظم ہیں، خالد مقبول صدیقی

    کراچی : کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم ساتھ ہے تب ہی توعمران خان وزیراعظم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس ملاقات میں کوئی چیزطےہونےتھی نہ لائحہ عمل ، ہم نےان کو بلایا تھا وہ چائے پر آئے تھے۔

    صحافی نے سوال کیا کیا عدم اعتمادپربات ہوئی ؟ جس پر خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا کہ وزیراعظم عمران خان سے عدم اعتماد کی تحریک پر کوئی بات نہیں ہوئی، چھوٹی سی ملاقات میں انہوں نے کسی معاملےکونہیں چھیڑا۔

    صحافی نے سوال کیا کہ کیاآپ ابھی حکومت کےساتھ ہی کھڑے ہیں ؟ تو ایم کیو ایم رہنما نے کہا ابھی توہم اپنے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ایک صحافی نے وزیراعظم کا ساتھ دینے کے حوالے سے سوال کیا تو خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں تب ہی تو وہ ابھی تک وزیراعظم ہیں۔

    کنوینرایم کیوایم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپناوعدہ نبھانےآئےتھے ، وزیر اعظم نےچائےپینےکاوعدہ کیاتھا ، کل اسلام آباد جاؤں گا، ملک اور جمہوریت کیلئےجواچھا ہوہم اس کے ساتھ ہیں۔

  • مہاجروں کی جائیدادوں پر پیپلزپارٹی نے قبضہ کرلیا، خالد مقبول صدیقی

    مہاجروں کی جائیدادوں پر پیپلزپارٹی نے قبضہ کرلیا، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مہاجروں کی جائیدادوں پر پیپلزپارٹی نے قبضہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی نمائندوں کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے اپنے حصے کی قربانی دے چکے ہیں۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بنگال کی تقسیم کے بدلے پی پی نے سندھ میں شہری، دیہی کوٹہ نافذ کرایا، پیپلزپارٹی سندھ کو پہلے ہی تقسیم کرچکی ہے اعلان کرنا باقی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ نے ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگا کر ہی سندھ کو تقسیم کردیا تھا، یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں مینڈیٹ ہمارا اختیار انکا ہے، پاکستان کی تاریخ سے ہی سندھ کی تاریخ شروع ہوتی ہے، ماضی میں تو سندھ کو بمبئی نے بھی پالا تھا، جس دن ہم پاکستان آئے اس دن کراچی سندھ کا حصہ نہیں تھا۔

    مزید پڑھیں: سندھ کابینہ نے کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں آج 7ویں ضلع کا اعلان کردیا گیا ہے، کراچی کس اصول کے تحت سندھ کے حوالے کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کے پاس 50 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ نہیں، مینڈیٹ نہ رکھنے والے نے کراچی میں 7ویں ضلع کا اعلان کردیا۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قائد اعظم نے جس کو سندھ کہا بس وہی سندھ ہے، کوئی وڈیرہ بتاسکتا ہے کہ وہ کب سے سندھی ہے، ہم 14 اگست 1947 سے سندھی ہیں۔

    انہوں نے سوال کیا کہ زرداری صاحب آپ بلوچستان سے سندھ کب آئے ہیں کچھ یاد ہے؟ 50 سال کے رویے نے بتایا اب تمہارے ساتھ رہنا مشکل ہے۔

  • سندھ حکومت نے خالد مقبول صدیقی سے سیکیورٹی واپس لے لی

    سندھ حکومت نے خالد مقبول صدیقی سے سیکیورٹی واپس لے لی

    کراچی: سندھ حکومت نے سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے سیکیورٹی واپس لے لی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی سیکیورٹی واپس لیتے ہوئے پولیس اہلکار واپس بلا لیے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سیکیورٹی واپس لینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سندھ حکومت کا سیکیورٹی واپس لینا متعصبانہ فیصلہ ہے۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سیاسی اختلافات کی آڑ میں متعصبانہ فیصلوں پر اتر آئی ہے، سندھ حکومت کے متعصبانہ اقدام کا نوٹس لیا جائے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے کراچی کے حقوق کی آواز اور مسائل کے حل کی جدوجہد سندھ حکومت کو ایک آنکھ نہیں بھائی اس لیے سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی واپس لینے کے بعد اگر کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کو کوئی خطرہ پہنچا تو اس کی براہ راست ذمہ داری سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر ہوگی۔

    ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کے متعصبانہ اقدام کا نوٹس لیا جائے، وزیراعظم عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل فی الفور خالد مقبول صدیقی کی سیکیورٹی کے اقدامات کریں۔

  • کرونا کی بگڑتی صورتحال، ایم کیو ایم کا سندھ میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

    کرونا کی بگڑتی صورتحال، ایم کیو ایم کا سندھ میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

    کراچی: ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کرونا کی بگڑتی صورتحال پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی و صوبائی حکومت سے سندھ میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ صحت کے بجٹ کو دگنا کیا جائے، تمام شہری کرونا سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے عوام کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 کرونا مریض جاں بحق

    واضح رہے کہ سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 40 مریض انتقال کرگئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب تک کرونا وائرس کے باعث 615 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ مزید 370 کرونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے بھی 62 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کرونا وائرس کے 16 ہزار 487 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 15 ہزار 156 مریض گھروں میں، 76 آئسولیشن مراکز میں اور 1255 متاثرین کو اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 787 ہوگئی ہے۔

  • ’’اب اس شہر کو کھلنا ہے‘‘، ایم کیو ایم  نے تاجر برادری کے مطالبات کی حمایت کردی

    ’’اب اس شہر کو کھلنا ہے‘‘، ایم کیو ایم نے تاجر برادری کے مطالبات کی حمایت کردی

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے تاجر برادری کے مطالبات کی حمایت کردی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تاجر برادری اپنی ایس او پیز خود بنا کر فوری اپنے کاروبار کو بحال کرے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا کھیل بہت ہوا اب اس شہر کو کھلنا ہے، ملکی معیشت کو زندہ رکھنے کے لیے کراچی میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو بحال ہونا بے حد ضروری ہے۔

    سارے قانون توڑ کر کاروبار کھول دیں گے، عتیق میر

    دوسری جانب آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا کہ سارے قانون توڑ کر کاروبار کھول دیں گے، ہمیں اپنے بچوں کی روٹی چاہئے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل عتیق میر کا کہنا تھا کہ ہمیں وفاق نہیں بھوک اکسا رہی ہے، اگر لاک ڈاؤن کے معاملے میں سندھ حکومت مایوس کرے گی تو ہم ہر وہ دروازہ کھٹکھٹائیں گے جہاں سے انصاف کی امید ہوگی۔

    اس سے قبل چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی نے سندھ حکومت سے 15 رمضان سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطالبہ کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کرونا کی روک تھام کے حوالے سے سندھ حکومت کی تمام کاوشیں قابل تعریف ہیں مگر کاروبار ہمیشہ بند رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث 22 مارچ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، چند روز قبل صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن پورے رمضان جاری رہے گا۔

  • شہر قائد میں تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات کی اپیل

    شہر قائد میں تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات کی اپیل

    کراچی: شہر میں لاک ڈاؤن کے باعث خون کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے خون کی کمی کے باعث خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، خالد مقبول صدیقی نے شہریوں سے عطیات دینے کی اپیل کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کے کے ایف کے تحت خون کے عطیات کا کیمپ منعقد کیا گیا، جہاں خون عطیہ کرنے والوں کی رجسٹریشن اور مکمل اسکریننگ کے بعد خون لیا جا رہا ہے، خون جمع کرنے کے ساتھ ساتھ کرونا سے بچاؤ کے لیے بھی تمام حفاظتی اقدامات اپنائے گئے، بتایا گیا کہ یہ عطیات مختلف اسپتالوں میں قائم بلڈ بینکس کو فراہم کیے جائیں گے۔

    کیمپ میں ایم کیو ایم کے سینکڑوں کارکنان نے اپنے خون کا عطیہ دیا، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ قطاریں خون لینے والوں کی نہیں بلکہ دینے والوں کی ہے، ملک میں زلزلہ، سیلاب یا کوئی بھی قدرتی آفت آئی ہو ایم کیو ایم نے اپنا کردار ادا کیا۔

    گورنر سندھ کا تھلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ

    کنوینر ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے خون کے عطیہ میں واضح کمی آئی، جس کے لیے یہ مہم شروع کی گئی جو آیندہ کئی روز تک جاری رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اس شہر سے اربوں روپے کمائے اب وقت ہے عوام پر وہ پیسہ خرچ کریں، عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کے بل کو آدھا کیا جائے، دریں اثنا، ایم کیو ایم کی جانب سے ناظم آباد، گلبہار ٹاؤن میں مستحقین مین امدادی سامان کے کیمپ بھی لگائے گئے، خالد مقبول کا کہنا تھا کہ مستحقین کو ان کے گھروں پر راشن پہنچایا جائے گا۔

  • ایم کیو ایم کو خدمت کرنے کے لیے وزارت کی ضرورت نہیں،خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم کو خدمت کرنے کے لیے وزارت کی ضرورت نہیں،خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت ہماری سیاست کی بنیاد ہے، ہےایم کیو ایم کو خدمت کرنے کے لیے وزارت کی ضرورت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی والوں سے وعدہ ہے مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ ترقیاتی کام کا سلسلہ اور تیز ہو، جب نشست نہیں تھی اس وقت بھی شہر کو چمکا کر رکھا تھا، عوام کی خدمت ہماری سیاست کی بنیاد ہے، ہم حکومت میں ہوں یا نہ ہوں لوگوں کی جدوجہد کے ساتھ ہیں۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی محدود وسائل میں کام کر رہی ہے، اہلیان کراچی سے وعدہ ہے ان کے مسائل کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس65 فیصد ریونیوکے شہر کو دینے کے لیے کچھ ہوگا تو آئیں گے، کراچی میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ جتنے وسائل ہیں انہیں شہر کی بہتری کے لیے استعمال کر رہے ہیں، شہریوں کو درپیش مشکلات سے نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

  • خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ فاروق ستار نے بڑی وجہ بتا دی

    خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ فاروق ستار نے بڑی وجہ بتا دی

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیب گرفتاریوں سےبچنےکیلئےوزارت سےاستعفےکاٹوپی ڈرامہ کیاگیا ، فروغ نسیم ایم کیوایم ہےیانہیں فیصلہ کریں اورجرات کامظاہرہ کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارٹی میں نئے لوگوں کو آنے دیں، متحدہ کو صحیح معنوں میں متحدہ بنائیں، نہ یہ متحدہ ہے اورنہ ایم کیوایم پاکستان ہے ، یہ چوں چوں کی مٹی ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مزید گروپوں میں ایم کیو ایم کی تقسیم جاری ہے، جو کرپشن اورکک بیکس کھایا ہے اسکو قائم رکھنا ہے ، نیب کے تحت گرفتاریوں کاعمل شروع ہونے والا تھا، نیب گرفتاریوں سےبچنے کیلئے وزارت سے استعفے کا ٹوپی ڈرامہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا

    فروغ نسیم کے حوالے سے رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ فروغ نسیم ایم کیوایم ہےیانہیں فیصلہ کریں، فروغ نسیم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اورسینیٹر شپ سے استعفیٰ دیں۔

    یاد رہے 12 جنوری کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے استعفی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے دوسرے ہی روز 13 جنوری کو وفاقی وزیر اسد عمر ایم کیو ایم پاکستان کو منانے بہادرآباد گئے تھے تاہم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنا فیصلہ واپس لینے سے صاف انکار کردیا تھا اور پھر 16 جنوری کو اپنا استعفی بھی وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردیا تھا۔