Tag: خالد مقبول صدیقی

  • ایم کیوایم ایسی تبدیلی کاآغاز کرچکی ہے جوبالا آخرملک کامقدرہوگی، فاروق ستار

    ایم کیوایم ایسی تبدیلی کاآغاز کرچکی ہے جوبالا آخرملک کامقدرہوگی، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم نے رکنیت سازی مہم کاآغاز کردیا، فاروق ستارکہتے ہیں ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئےنوجوان الطاف حسین کاساتھ دیں۔

    ایم کیوایم مضبوط پاکستان کی ضمانت کے نعرے کے ساتھ متحدہ قومی مومنٹ نے رکنیت سازی مہم کاآغاز کردیا، مہم کی افتتاحی تقریب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپرہوئی جہاں رکنیت سازی کیلئےآنے والے شہریوں کی قطاریں لگ گئیں،فاروق ستار نے متوسط طبقے کے افراد کوایم کیوایم میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

    خالدمقبول صدیقی کاکہناتھاایم کیوایم ایسی تبدیلی کاآغاز کرچکی ہے جوبالا آخرملک کامقدرہوگی،اسیری جلاوطنی اورہزاروں کارکنوں کی قربانیوں کے باوجود ایم کیوایم اپنے حصے کاانقلاب لاچکی ہے،خالدمقبول صدیقی ،فاروق ستار، بابرغوری اور ڈاکٹرصغیرسمیت دیگر اراکین نے رکنیت سازی فارم پر کرکے نئے آنے والوں کو ایم کیوایم میں خوش آمدید کہا۔

  • ایم کیو ایم کا ملک بھر میں آج سے رکنیت سازی مہم کے آغاز کا اعلان

    ایم کیو ایم کا ملک بھر میں آج سے رکنیت سازی مہم کے آغاز کا اعلان

    کراچی: ایم کیوایم نے کل سے ملک بھرمیں رکنیت سازی مہم شروع کرنے کااعلان کردیا۔

    نائن زیروپرپریس کانفرنس کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی نے بتایا ایم کیوایم چودہ نومبردوپہردو بجے سےرکنیت سازی مہم کاآغاز کرے گی۔

    ایم کیو ایم رہنمائوں نے پارٹی کی تاریخ ، کارکنان کی قربانیوں اور ملکی مروجہ سیاست میں الطاف حسین کی جانب سے موروثی اور جاگیردارنہ سوچ کے خلاف متوسط طبقے کو ایوانوں میں بھیجنے کا حوالہ دیتے ہوئے ایم کیو ایم نے ملک کی تقدیر بدلنے اور انتخابی سیاست میں انقلاب کے خواہشمند نوجوانوں سمیت ملک بھر کی عوام کےلیے ’ایم کیو ایم مضبوط پاکستان کی ضمانت‘کے عنوان سے رکنیت سازی مہم کا اعلان کر دیا۔

    خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ رکنیت سازی مہم ملک میں انصاف ، حقیقی جمہوریت، تبدیلی ، فرسودہ اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کی مہم ہوگی،خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مزید صوبے یا انتظامی یونٹس کا مطالبہ نفرت کی بنیاد پر نہیں کیا بلکہ انتظامی لحاظ سے پاکستان کو مضبوط کرنے کے لئے کیا ہے۔

    متحدہ رہنمائوں نے ملک بھر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رکنیت سازی مہم کا حصہ بنیں، ممبر سازی کا آغاز نائن زیرو پر دو بجے کیا جائے گا، اس حوالے سے ایس ایم ایس سروس اور سوشل میڈیا پر بھی ممبر سازی کی سہولت دی گئی ہے۔

  • حکومتی بے حسی پر خاموش رہنا بھی قومی جرم ہوگا، خالد مقبول صدیقی

    حکومتی بے حسی پر خاموش رہنا بھی قومی جرم ہوگا، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اقوام متحد اور بین الاقوامی این جی اوز سے تھر واسیوں کی مدد کی اپیل کر دی۔ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ تھرپارکر کی صورتحال کی ذمے دار سندھ حکومت ہے، وزیر اعلی محل سے باہر نکلیں ،کرپشن کرنا ہوتی تو عمر بھر سندھ حکومت کا حصہ رہتے۔

    تھر پارکر میں حالات کی سنگینی اور الطاف حسین کی ہدایت پر تھرمیں امدادی کارروائیاں مستقل جاری رکھنے کے عزم کے اظہار سمیت پریس کانفرنس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سندھ حکومت پر برس بھی پڑے اور صوبائی حکومت کو تھرپارکر کی صورتحال کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی بے حسی پر خاموش رہنا بھی قومی جرم ہوگا، وزیراعلی کی نااہلی اور حکومت کی کرپشن نے صحراء کے باسیوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

    انہوں نے وزیراعظم سے فوری طور پر خصوصی پیکجج کے اعلان کا مطالبہ بھی کیا، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم تھر کی صورتحال پر سیاست نہیں کر رہی۔

    متحدہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے ہدایت کی ہے کہ امدادی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی، انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی این جی اوز سے بھی امداد کی اپیل کی، خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ ایک کروڑ سے زائد کی امدادی اشیاء متاثرہ علاقوں میں بھجوائی جا چکی ہیں۔

  • ایم کیو ایم کا سندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان

    ایم کیو ایم کا سندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان

    کراچی:  متحدہ قومی مومنٹ نے سندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کا مشترکہ اورہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں نفرتوں اور انتقام کی سیاست کرنی ہوتی تو پیپلز پارٹی نے ہمیں سو برس کا سامان دے دیا ہے، لیکن الطاف حسین نے پوری قوم کی ہمت کو جگا کر مہاجر قومی مومنٹ کو متحدہ قومی مومنٹ میں تبدیل کردیا گیا۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ماضی میں بھی حیدرآباد میں قتل عام کر کے ہمیں کراچی تک محدود کرنے کی سازش کی گئی، ہم نے اپنے حصے کی قربانی دے دی ہے ، جو کچھ ہم کرسکتے تھے وہ ہم نے کرلیا ہے، الطاف حسین نے نفرتوں کے خلیج کو محبوتوں کے پل بناکر ختم کیااور جب بات ہمارے قائد پر آجائے تو کارکن سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کا وارث بھٹو ہوسکتا ہے ذرداری نہیں ،بلاول بھٹو آپ بمبینو سیمنا کے وارث ہوسکتے ہیں پیپلز پارٹی کے نہیں، بلاول بھٹو نے ہمیں راستہ جدا کرنے پر مجبور کردیا، بلاول کی تقریر کے بعد پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے کا جواز ہی پیدا نہیں ہوسکتا، بلاول کے بیان کے بعد کارکنان ممیں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

    خالد مقبول صیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ سینے کا مقصد ہم جمہوریت کے خلاف ہیں، خورشید شاہ کے بیان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، صوبوں کے مطالبے پر کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، لفظ مہاجرکوگالی دینےکا انجام ہمارے صوبےکاقیام ہوگا، پریس کانفرنس میں گوزرداری گوکےنعرےلگ گئے۔

  • عوام قبائلی اورجاگیردارانہ نظام میں زندگی گذاررہے ہیں، خالد مقبول صدیقی

    عوام قبائلی اورجاگیردارانہ نظام میں زندگی گذاررہے ہیں، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ جس معاشرے میں زندہ ہیں وہاں عدالتیں گونگی نہیں بلکہ اندھی اور بہری بھی ہیں۔

    نائن زیرو پرایم کیو ایم شعبہ خواتین کے زیرِاہتمام کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ اس وقت عوام قبائلی اورجاگیردارانہ نظام میں زندگی گذار رہے ہیں، دیہی علاقے کے وڈیرے سڑسٹھ سالوں سے شہری علاقوں میں حکومت کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ طبقاتی نظام تعلیم نے ملک کو تباہ کردیا ہے، ملک میں جاگیر دارانہ نظام ہوگا تو تعلیم کہاں سے آئے گی، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جس ملک کو ملت اسلامیہ کا ممبر ہونا چاہیے وہ اب منڈی بن کر رہ گیا ہے، بہترین معاشرہ وہ ہے جہاں ظلم نہ ہو اور انصاف مہیا کیا جائے۔

  • پرویزرشید جواب دیں ایم کیوایم اور پی ٹی آئی میں کیا مک مکا ہے، خالد مقبول صدیقی

    پرویزرشید جواب دیں ایم کیوایم اور پی ٹی آئی میں کیا مک مکا ہے، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: خالد مقبول صدیقی ؤنے کہا کہ عمران خان کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے پہلے یہ تو بتائیں کے پی کے میں انتخابات کیو ں نہیں کرائے۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عمران خان کی نیت پرشک نہیں لیکن انہیں یہ بھی بتاناچاہئے کہ وہ ڈیڑھ سال کے دوران خیبرپختونخوا میں الیکشن کیوں نہیں کراسکے۔

    خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے عوام اپنے حقوق کیلئےلڑناجانتے ہیں لیکن بعض معاملات پراس لیے نہیں کھڑے ہوئے کیوں کہ انہیں ملکی سالمیت عزیزتھی، کراچی جاگاہوا ہے اور جگانابھی جانتاہے۔

    پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے مک مکا کے سوال پرخالدمقبول صدیقی کاکہناتھاجاننےکی کوشش کررہےہیں کہ پرویزرشیدکس مک مکاکی بات کررہےہیں۔

  • ایوان کو خاندانی دکان نہیں سمجھنا چاہئیے،خالد مقبول

    ایوان کو خاندانی دکان نہیں سمجھنا چاہئیے،خالد مقبول

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی منزل پر جمہوریت کے راستے سے پہنچ سکتا ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اگرسازش ہے تو بےنقاب کریں اور اگرغلطی ہے تو تسلیم کی جائے۔

    خالد مقبول نے کہا کہ طاقت کو استعمال نہ کرنے کا فلہ روایت بننا چاہیئے، وزیرِاعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ اُن سے بڑے پن کی توقع ہے، جمہوریت کی پرورش کی ہوتی تو چند ہزار لوگ جمہوریت کوچیلنج نہ کرتے۔

    اگر ہم سول نافرمانی کا اعلان کرتے تو ہم پر آرٹیکل 6 لگا دیا جاتا لیکن دھرنا دینے والی جماعت کے سربراہ نے سول نافرمانی اور ہنڈی کے ذریعے پیسے لانے کے لئے عوام کو مشورہ دیا، ان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیوں نہیں کیا جاتا جبکہ کل خوشخبری سنائی گئی کہ وہ کراچی آکر شہر کو آزاد کرائیں گے۔

    انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ کراچی کو آزاد کرانے والے پہلے کشمیر کو آزاد کرائیں، پاکستان سب کیلئے ہے اور سب اس کے برابر کے شہری ہیں، انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات صبر وبرداشت اور قربانی کے متقاضی ہیں اور ہم اپنے حصے کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مظاہرین کےلیے ربڑ کی گولیاں استعمال کی گئیں، جبکہ جن کی میں نمائندگی کرتا ہوں اُن پر ربڑ کی گولیاں نہیں چلتی بلکہ آتش سے بھری فولادی گولیاں سینوں پراُتری جاتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایوان کو خاندانی دکان سمجھنے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی۔

  • کچھ لوگ بے گھر افراد پرسیاست کر رہے ہیں، خالد مقبول صدیقی

    کچھ لوگ بے گھر افراد پرسیاست کر رہے ہیں، خالد مقبول صدیقی

    حیدرآباد: ایم کیو ایم کے رہنما خالدمقبول صدیقی کاکہناہے کچھ لوگ بے گھر افراد پرسیاست کر رہے ہیں ۔

    ایم کیوایم کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے حیدر آباد کے مستحق افراد میں گھریلواستعمال کی اشیا تقسیم کی گئیں،خالد مقبول صدیقی سمیت ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے دیگرارکان نے لوگوں میں سامان تقسیم کیا۔اس موقع پرگفتگو کرتےہوئے خالدمقبول صدیقی نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں مصروف پاک فوج کے جوانوں کوسلام پیش کیا اور آپریشن کے باعث بے گھرہونے والے افراد سے ہمددری کااظہارکیا۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران کچھ دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔اس بات کاتعین کرناہوگاکہ کون لوگ بے گھرہوئے اورکون متاثرین کے روپ میں شہروں میں داخل ہورہاہے۔ ان کاکہناتھا کچھ لوگ بے گھرہونے والے افراد پرسیاست کررہے ہیں لیکن الطاف حسین نے خدمت کے لئے سیاست کو اپنایا۔

  • الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لا چکے ہیں، خالد مقبول صدیقی

    الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لا چکے ہیں، خالد مقبول صدیقی

    حیدرآباد :ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لا چکے ہیں ۔

    افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا آج کل جس انقلاب کا ذکر کیا جارہا ہے اس انقلاب کے لیے کسی خون ریزی کی ضرورت نہیں، انقلاب میں شمولیت کیلئے ایم کیو ایم کو بھی دعوتیں دی جارہیں ہیں،خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کےلیے بتا دینا چاہتا ہوں کہ الطاف حسین اپنے حصہ کا انقلاب لا چکے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں سے غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو اسمبلیوں میں بھیجنا شروع کردیں انقلاب آجائے گا،حکومت اور چہروں کی تبدیلی میں ہماری دلچسپی نہیں ہے،اگر کوئی نظام کی تبدیلی کیلئے آگے آیا تو ہم اس جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔