Tag: خالصتان تحریک

  • خالصتان تحریک کیلئے لاس اینجلس میں ریفرنڈم، ووٹنگ جاری

    خالصتان تحریک کیلئے لاس اینجلس میں ریفرنڈم، ووٹنگ جاری

    لاس اینجلس : امریکا کے شہر لاس اینجلس میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا آغاز کردیا گیا جس کیلیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خالصتان ریفرنڈم کو بین الاقوامی مبصرین مانیٹر کررہے ہیں، امریکا میں مقیم سکھ برادری انتہائی جوش و خروش سے ریفرنڈم میں شریک ہورہی ہے۔

    اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح نو بجے شروع ہوا، جو بلاتعطل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

    سکھ کمیونٹی دہائیوں پر محیط بھارتی مظالم سے آزادی کی منتظر ہے، خالصہ تحریک بھارتی سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کی تحریک ہے، سکھ رہنما بھارت کے ہاتھوں قتل ہونے والے ساتھیوں کیلئے عالمی برادری سے انصاف کی اپیل کریں گے۔

    سکھوں کا ریفرنڈم

    یہ ریفرنڈم بھارت کے لیے پیغام ہے کہ سکھ برادری دنیا میں کہیں بھی ہو آزاد ہے، خالصتان تحریک کے لیے یہ ریفرنڈم بھارتی سکھوں کے لیے آزادی کی نوید ثابت ہوگا۔

    کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجار کا قتل خالصتان تحریک میں شدت کا باعث بنا، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” ملوث پائی گئی تھی۔

    بھارت اس سے قبل بھی غیرملکی دہشت گردی کی وارداتوں میں کئی بار ملوث رہا ہے، سکھ ہوں عیسائی ہوں یا مسلمان بھارت میں تمام اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں۔

  • واشنگٹن خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا

    واشنگٹن خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا

    واشنگٹن : کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے امریکا میں بھی سکھ برادری سڑکوں پر نکل آئی۔

    ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد سکھ برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرے شدت اور زور پکڑنے لگے۔

    اس موقع پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا، امریکا بھر سے سکھ رہنماؤں نے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کا گھیراؤ کرکے خوب نعرے بازی کی۔

    سکھ کمیونٹی نے کینیڈا میں قتل ہونے والے خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھار نجار کے قتل میں ملوث بھارتی انٹیلی جنس اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد بھی بھارت میں آزاد خالصتان تحریک سے وابستہ رہنما اور کارکنان متحرک ہوگئے تھے۔

    فروری 2023 میں آسٹریلیا کے شہر برسبین میں 60 ہزار سکھوں نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالا تھا، مارچ 2023 میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر سکھ مظاہرین نے خالصتانی پرچم لہرایا تھا۔

  • کینیڈا میں خالصتان تحریک کا ایک اور سکھ رہنما قتل

    کینیڈا میں خالصتان تحریک کا ایک اور سکھ رہنما قتل

    ونی پیگ : کینیڈا میں خالصتان تحریک کے ایک اور رہنما سکھ دُل سنگھ کو قتل کردیا گیا ، سکھ دُل سنگھ نے2017میں خالصتان تحریک میں شمولیت اختیارکی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں خالصتان تحریک کا ایک اور سکھ رہنما کو قتل کردیا گیا ، سکھ دُل سنگھ کو کینیڈا کے علاقے ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

    سکھ دُل سنگھ 2017 میں بھارتی پنجاب سے کینیڈا منتقل ہوئے تھے اور خالصتان تحریک میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    یاد رہے دو روز قبل کینیڈا کی حکومت نے بھارت کو کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث قرار دیا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات بھی کشیدہ ہوگئے اور دونوں نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو نکال دیا۔

    جسٹن ٹروڈو نے امریکا سمیت دیگرملکوں کے سربراوں کو تفصیلات فراہم کردیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں معاملہ اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔

    خیال رہے جسٹن ٹروڈو نے جی ٹوئنٹی میں بھی معاملہ اٹھایا لیکن مودی نے کان نہ دھرا، ہردیپ سنگھ بھارت میں سکھوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے تھے اور خالصتان تحریک کے سرکردہ رہنما تھے۔

    واضح رہے خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں گوردوارے کے سامنے اٹھارہ جون کو قتل کیا گیا تھا، خالصتان کے حامیوں نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر الزام عائد کیا تھا۔

    ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے ٹورنٹو اور لندن سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کئے تھے۔

  • بھارت: خالصتان تحریک کے حامی رہنما امرت پال سنگھ گرفتار

    بھارت: خالصتان تحریک کے حامی رہنما امرت پال سنگھ گرفتار

    پنجاب: بھارتی پولیس نے خالصتان تحریک کے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

    پنجاب پولیس کے مطابق امرت پال سنگھ کو پنجاب کے ضلع موگا سے گرفتارکیاگیا ہے۔

    پنجاب پولیس ایک ماہ سے امرت پال سنگھ کو تلاش کررہی تھی جب کہ اس موقع پر بھارتی پولیس کی جانب سے شہریوں سے پر امن رہنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب لندن میں سکھوں نے انڈین ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکھ نوجوان بھارتی پرچم اتار رہے ہیں ویڈیو مین یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ خالصتان کا جھنڈا اٹھائے سکھ سڑک پر بھی موجود تھے۔

    سکھ امرت پال سنگھ کی گرفتاری اور برسبن میں ریفرنڈم سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں، بھارت نے خالصتان تحریک کے حامی رہنما امرت پال سنگھ کو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے، امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیخلاف دنیا بھر میں سکھ کمیونٹی سراپا احتجاج ہے۔

  • خالصتان کے حامی  نے لندن کے بعد سان فرانسسکو میں بھی بھارتی قونصلیٹ پر دھاوا بول دیا

    خالصتان کے حامی نے لندن کے بعد سان فرانسسکو میں بھی بھارتی قونصلیٹ پر دھاوا بول دیا

    سان فرانسسکو : خالصتان تحریک  کے حامیوں نے لندن کے بعد سان فرانسسکو میں بھی بھارتی قونصلیٹ پر دھاوا بول دیا اور مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھرمیں خالصتان تحریک زورپکڑنے لگی، سکھوں نے لندن کے بعد سان فرانسسکو میں بھی بھارتی قونصلیٹ پر دھاوا بول دیا اور مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے۔

    گزشتہ روز خالصتان تحریک کے کارکنوں نے لندن میں انڈین ہائی کمیشن کی عمارت پر اپنا جھنڈا لہرایا تھا۔

    بھارتی ترنگ اتار کر خالصتان تحریک کا جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، فوٹیج میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی ہائی کمیشن سے ترنگا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لگاتے دیکھا جا سکتا تھا۔

    اس دوران سکھ نوجوان خالصتان تحریک کا پرچم سڑکوں پر لہراتے رہے، ترنگا اتار کر بھارت میں گرفتار امرتا پال سے اظاہرِ یکجہتی کیا گیا۔

    خیال رہے بھارتی پنجا ب میں حالات کشیدہ ہو گئے، خالصتان تحریک کے حامی رہنماء امرتا پال کو چھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا، امرت پال کی گرفتاری پر دنیا بھر میں سکھ برادری سراپاء احتجاج ہے۔

  • خالصتان تحریک کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ نہیں: برطانوی حکومت کی رپورٹ

    خالصتان تحریک کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ نہیں: برطانوی حکومت کی رپورٹ

    لندن: شدت پسندی کے خلاف برطانوی حکومت کی کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے اندر خالصتان تحریک کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ نہیں ہے۔

    برطانوی حکومت کی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سکھ بھارتی پالیسیوں سے ناراض ہیں، بھارت نے خالصتان تحریک کو دہشت گرد قرار دیا جس پر سکھ ناراض ہوئے، برطانیہ میں مقیم ہندوؤں اور سکھوں کے درمیان بھی تناؤ موجود ہے۔

    کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوورسیز سکھ کمیونٹی اپنی شناخت سے متعلق زیادہ حساس ہیں، وہ خالصتان تحریک کے حوالے سے سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

    کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ گولڈن ٹیمپل حملے کے بعد سے خالصتان کے مطالبے میں شدت آئی ہے، بھارتی حکومت اور میڈیا کا رویہ بھی سکھ علیحدگی پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرتارپور راہداری کی تقریب، پاکستان کا من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ

    کمیشن رپورٹ میں ایک سروے بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے مطابق سکھوں کی اکثریت اب الگ ملک کا قیام چاہتی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ پاکستان خالصتان علیحدگی پسند تحریک کو ہوا دے رہا ہے۔

    دوسری طرف پاکستان کی جانب سے بہترین ڈپلومیسی کے تحت کرتارپور راہداری کھولی گئی تاکہ انڈیا کے سکھ اپنے مقدس مقام کی زیارت کے لیے آسانی سے آ سکیں، اس سلسلے میں سکھوں کے لیے بہترین انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

  • ہمیں بھارت کو قابو کرنا ہی ہوگا: جنرل سیکریٹری کونسل آف خالصتان

    ہمیں بھارت کو قابو کرنا ہی ہوگا: جنرل سیکریٹری کونسل آف خالصتان

    لاہور: کونسل آف خالصتان کے جنرل سیکریٹری رنجیت سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ہمیں بھارت کو قابو کرنا ہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری کونسل آف خالصتان اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو قابو کرنا ہی ہوگا، وہ مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارت اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کر رہا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”رنجیت سنگھ” author_job=”جنرل سیکریٹری کونسل آف خالصتان”][/bs-quote]

    خالصتان کونسل کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

    انھوں نے کہا ’بھارت اقوام متحدہ کی رپورٹ کو نظر انداز کر رہا ہے، اور اپنی اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کر رہا ہے، دوسری طرف بھارتی لابی اپنے عزائم چھپانے کے لیے یورپ میں بہت متحرک ہے۔‘

    رنجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرتارپور بارڈر کھول کر بہت اچھا قدم اٹھایا ہے، ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان ہی امن چاہتا ہے بھارت نہیں، پاکستانی عوام اقلیتوں کے ساتھ بہت محبت کرتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں بھی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر آواز اٹھ رہی ہے، شاہ محمود قریشی

    رنجیت سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان نے کرتارپور بارڈر پر 65 فی صد کام کر لیا ہے، بھارت نے اب تک کرتارپور بارڈر پر ایک فی صد کام بھی نہیں کیا، وہ کرتارپور بارڈر معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

    رنجیت سنگھ نے کہا ’وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے انسانیت بھرا پیغام دیا ہے۔‘

  • پاکستان مدد کرے تو خالصتان بناسکتے ہیں، سکھ رہنما امرجیت سنگھ

    پاکستان مدد کرے تو خالصتان بناسکتے ہیں، سکھ رہنما امرجیت سنگھ

    کراچی: بھارت میں سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم خالصتان تحریک کے رہنما امر جیت سنگھ نے کہا ہے کہ بارہ برس کے دوران بھارت میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد سکھوں کو قتل کردیا گیا، آر ایس ایس دنیا کی سب سے دہشت گرد تنظیم ہے، کشمیر میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے ظلم جاری ہے، پاکستان مدد کرے تو خالصتان ریاست بنا سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفت گو کرتے ہوئے بھارت میں موجود خالصتان تحریک کے رہنما امرجیت سنگھ نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کے حامیوں نے پاکستان کو آج تک تسلیم نہیں کیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ریاس خالصتان قائم ہونی چاہیے جس کے قیام کے لیے پاکستان ہماری مدد کرے، پاکستان اور خالصتان کا مستقبل ایک ہے ،پاکستانی پالیسی میکرز جائزہ لیں کہ خالصتان تحریک کی کس طرح مدد کی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ جلیاں والا باغ میں 400 سکھوں کو قتل اور 900 کو زخمی کیا گیا جب کہ 1984ء میں اس سانحے سے بھی بڑی کارروائی کی گئی، جمہوریت کے نام پر کئی جلیاں والا باغ جیسے مظاہرے ہوئے گویا نازیوں کا جو طریقہ کار تھا وہ آج بھی بھارت میں رائج ہے۔

    امر جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ سکھوں کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھاکہ بھارتی ریاست اتر پردیشن میں ایسا خطہ آپ دیا جائے گاجہاں آپ نمو پاسکیں لیکن وہ وعدہ آج تک وفا نہ ہوا، خالصتان پرامن تحریک تھی لیکن 84ء تا96 بارہ برس کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد سکھوں کو قتل کیا گیا، سکھوں کی ایک نسل ختم کردی گئی اور دوسری کو نشے کی راہ پر لگادیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ناگاہ پور اور منی لینڈ سمیت اس وقت 10 سے زائد ریاستوں میں آزادی کی تحاریک جاری ہیں، دلت اور قبائلیوں کے ساتھ بدترین سلوک ہوتا ہے،طلبہ کی خودکشی اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کا واقعہ سب کے سامنے ہے لیکن یہاں انسانی حقوق کی تنظیموں کی رسائی نہیں ہے، بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بہت سے واقعات ریکارڈ پر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے ظلم و ستم جاری ہے، بھارت کشمیر کی صورتحال کوکنٹرول نہیں کر پارہا، آر ایس ایس دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم بن گئی ہے اور بھارت میں ہندو ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اڑی حملہ تو دور کی بات امریکا میں حملے کا الزام بھی بھارت پاکستان پر ڈال دیتا ہے۔