Tag: خالہ زاد بھائی

  • خالہ زاد بھائی کو وحشیانہ انداز میں قتل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

    خالہ زاد بھائی کو وحشیانہ انداز میں قتل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

    راولپنڈی: خالہ زاد بھائی کو پیسوں لالچ میں قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے کڑائی میں جلانے والا گرفتار ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق 4 جنوری کو راجہ بازار راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں تاجر محسن اشرف کو 45 لاکھ چھیننے کیلئے خالہ زاد مہر علی نے قتل کر کے لاش جلا دی تھی۔

    ملزم نے مقتول کو45 لاکھ مالیت کے پرائز بانڈ فروخت کرنے کیلئے اپنے گھر واقع ثمرزار کالونی اڈیالہ روڈ بلایا تھا، ملزم نے نقدی چھیننے کے بعد اسے اپنے گھر میں قتل کر دیا اور قتل کے بعد لاش کو چربی پگھلانے والے کڑاہ میں پھینک کر جلا دیا تھا۔

    راولپنڈی : خالہ زاد بھائی کو گھر بلا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اعترافِ جرم کرلیا

    جس کے بعد پولیس نے معاملہ کا سراغ لگا کر ملزم کو مہر ولی کو گرفتار کر لیا تھا اور ابتدائی تفتیش میں اُس نے اعتراف جرم بھی کر لیا تھا۔

    تاہم اب سفاک ملزم مہر علی تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران مبینہ طور پر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

     پولیس ذرائع کے مطابق ملزم جسمانی ریمانڈ پر تھا تاہم پولیس حراست سے فرار ہونے کے دوارن مبینہ مقابلے میں مارا گیا، ملزم کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دی گئی او۳ر پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

  • راولپنڈی : خالہ زاد بھائی کو گھر بلا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اعترافِ جرم کرلیا

    راولپنڈی : خالہ زاد بھائی کو گھر بلا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اعترافِ جرم کرلیا

    راولپنڈی: خالہ زاد بھائی کو گھر بلا کر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے پیسوں کے لالچ میں کزن کے قتل کا اعتراف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں خالہ زاد بھائی کو گھر بلا کر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر اغوا کے مقدمہ کی تفتیش ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرنگرانی ڈی ایس پی اظہر حسن شاہ اور ٹیم نے کی اور تمام تر ٹیکنیِکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم مہر علی نے شواہد چھپانے کیلئے لاش کو تلف کر دیا تھا، ملزم نے پیسوں کے لالچ میں کزن کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    اہل خانہ نے بتایا تھا کہ مقتول چھبیس دسمبر کی شام ایک کروڑ روپے لے کر نکلا تھا۔

    ملزم کی نشاندہی پر جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد حاصل کئے گئے ہیں، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سفاکانہ واردات پر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔