Tag: خاموشی توڑ دی

  • بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح، در فشاں سلیم نے بالآخر خاموشی توڑ دی

    بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح، در فشاں سلیم نے بالآخر خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی اداکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیا ہے۔

    حال ہی میں اداکارہ درفشاں نے ایک انٹرویو دیا جہاں اداکارہ نے اپنے اور اداکار بلال عباس سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کی ہے۔

    درفشاں نے کہا کہ جب رومانوی ڈرامہ کرتے ہیں تو ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہوتا ہے، یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ اچھا محسوس کریں اس سے یہ ہوتا ہے کہ  اسکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دیتی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا اور بلال عباس کا تعلق بھی ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن اسکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں کو پسند آئی۔

     میزبان نے سوال پوچھا کہ لوگوں کو آپ کی بلال کے ساتھ جوڑی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے تقریباً آپ دونوں کی شادی کروا دی تھی، اس پر آپ کا ردعمل کیا تھا؟

    اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنے معاملات نجی رکھتی ہوں ،ہمارے نکاح سے متعلق بہت سی افواہیں تھیں، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے،کسی بھی معاملے کو نجی رکھنے اور خفیہ رکھنے میں فرق ہوتا ہے،اور شادی جیسے معاملے کو آپ زیادہ دیر تک خفیہ رکھ بھی نہیں سکتے۔

    بالی وڈ اداکار جو سالوں سے لاپتہ ہے

    در فشاں نے کہا کہ میں نے ایسی افواہوں کو نظر انداز کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا کیونکہ یہ صرف افواہیں ہی تھیں جب کہ شادی بیاہ یہ بہت ہی نجی معاملات ہیں لیکن یہ بھی لوگ تصاویر شیئر کرکے اس وقت بتاتے ہیں جب ایسا کچھ ہوتا ہے، کوئی کیوں اسے لمبے عرصے تک خفیہ رکھے گا؟

  • علیزے شاہ نے موت کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    علیزے شاہ نے موت کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز اںڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے موت کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    علیزے شاہ ایک ایسی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو بہت کم عمری میں ہی شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنا چکی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک سپر اسٹار کی طرح کیا اور ڈرامہ عہد وفا کے ساتھ وہ پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ بن گئی۔

    اداکارہ نے کئی ہٹ ڈرامے کیے لیکن اسی دوران وہ بدقسمتی سے کئی تنازعات کا حصہ بن گئیں حال میں وہ اپنے لباس اور میوزک ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہی ہیں۔

    علیزے شاہ نے چند روز قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویریں ڈیلیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کو خیرباد کہا تھا، تاہم اب انہوں نے ایک اور اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے۔

    علیزے شاہ کی تمام انسٹا پوسٹ ڈیلیٹ، سوشل میڈیا چھوڑنے کا عندیہ

    علیزے شاہ نے کہا کہ ٹرولنگ، مستقل تنقید اور منفی رویے مجھے اب صرف جذباتی ہی نہیں بلکہ جسمانی طور پر بھی متاثر کر رہے ہیں، مجھے ان سب نے ایسی جگہ لا کر کھڑا کیا ہے کہ جہاں میں نے ناصرف سوشل میڈیا بلکہ اپنے ارد گرد افراد سے بھی خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو اس قدر ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی ہوں کہ میں بیان بھی نہیں کر سکتی، میں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کے بعد اپنی بائیو بھی اپ ڈیٹ کی ہے جہاں واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ میں زندہ ہوں۔

    علیزے شاہ نے موت کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ کچھ نیوز چینل میرے والدین کو کال کر کے پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں مرچکی ہوں، آپ تصور کریں کہ یہ میرے اور میری والدہ کےلیے کتنا تکلیف دہ ہے۔

    علیزے شاہ نے بتایا کہ فی الحال مجھے کچھ نہیں معلوم کہ میں کب اور کیا انسٹاگرام اور ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آؤں گی بھی یا نہیں، مجھ پر پریشر بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے میری پروائیویسی دیں اور میرے والدین کو کال نہ کریں، خدارا کہانیاں گھڑنا بند کر دیں اور مجھے سانس لینے دیں۔

  • جسٹن بیبر نے اپنی اہلیہ کو ان فالو کرنے کے بعد خاموشی توڑ دی

    جسٹن بیبر نے اپنی اہلیہ کو ان فالو کرنے کے بعد خاموشی توڑ دی

    کینیڈین پاپ اسٹار گلوکار جسٹن بیبر نے اپنی سپر ماڈل اہلیہ ہیلی بالڈون کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنے کے چند گھنٹے بعد خاموشی توڑ دی۔

    جسٹن بیبر نے منگل کے روز انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ، ہیلی کو ان فالو کردیا تھا جس کے بعد جوڑے کی درمیان علیحدگی کی افواہوں سرگرم تھی۔

    اب جسٹن بیبر نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں نے اپنی بیوی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ان فالو نہیں کیا بلکہ کسی اور نے میرے اکاؤنٹ سے یہ حرکت کی ہے البتہ میں نے یہ اسٹوری ڈیلیٹ بھی کردی تھی۔

    تاہم اب جسٹن ہیلی کے فالوورز کی فہرست میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں، جسٹن نے لکھا تھا تھا کہ ’کوئی میرے اکاؤنٹ پر گیا اور میری بیوی کو ان فالو کر دیا‘۔

    30 سالہ جسٹن بیبر اور 27 سالہ ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، گزشتہ برس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے جیک رکھا ہے۔

    جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

    جسٹن نے 23 اگست کو اس خوشی کی خبر کا اعلان اپنی بیوی کے ہاتھ میں نوزائیدہ کے چھوٹے پاؤں کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا تھا اور پوسٹ میں لکھا تھا ’ویلکم ہوم جیک بلوز بیبر‘۔

  • حبا بخاری اور آریز نے حمل سے متعلق گردشی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    حبا بخاری اور آریز نے حمل سے متعلق گردشی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے حمل سے گردشی خبروں پر ردعمل ظاہر کر دیا۔

    حال ہی میں اداکارہ نادیہ خان نے شو کے دوران حبا بخاری اور آریز احمد کو آن ایئر متوقع بچے کی پیدائش کی مبارک باد دی تھی، بعدازاں نادیہ خان نے اس حوالے سے مزید وضاحت پیش کی تھی۔

    نادیہ خان نے کہا تھا کہ انہیں آریز احمد نے خود ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بتایا تھا کہ اہلیہ امید سے ہیں اور بہت جلد ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے اور انہیں یہ نہیں معلوم تھا کہ آریز احمد اس بات کو اپنے مداحوں سے خفیہ رکھ رہے ہیں۔

    تاہم اب پاکستان کے مقبول جوڑے نے ان گردشی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر یوٹیوب پر وی لاگ میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت سی تصاویر اور باتوں کو توڑ موڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر صرف چند ویوز اور لائکس کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ اس بات کا بھی خیال نہیں رکھتے کہ ان کی اس حرکت سے اہل خانہ پر اور جس کے لیے بولا جارہا ہے اس پر کیا گزر رہی ہوتی ہے۔

    آریز احمد نے کہا کہ اگر یوٹیوب کی تمام خبروں پر یقین کیا جائے تو ہمارے 6 سے 7 بچے پہلے ہی موجود ہیں، جبکہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ ایسی گردشی خبروں کی کئی بار تردید کرنے کے باوجود بھی لوگ بعض نہیں آتے۔

    اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ ایسا کیوں کرتے ہیں، یہ افواہیں تکلیف دہ ہیں اور ان کو پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ ہم حقیقی لوگ ہیں جو ان خبروں اور بیانات سے متاثر ہوتے ہیں۔

  • ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے سے طلاق کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی

    ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے سے طلاق کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے بالآخر اپنی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ طلاق کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ پر گزشتہ کئی مہینوں سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں۔

    دونوں کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہونے کی کئی وجوہات بھی ہیں، جوڑے کو کئی دفعہ اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    جس تقریب میں بچن فیملی شرکت کرتی ہے تو وہاں ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا کے بجائے اپنے والدین کے ہمراہ انٹری دیتے ہیں۔

    دوسری جانب انہی افواہوں کے درمیان ابھیشیک بچن نے طلاق پر مبنی ایک آرٹیکل بھی لائک کیا تھا جس کے بعد اس جوڑی کی علیحدگی کی خبروں نے مزید زور پکڑلیا تھا۔

    تاہم، اب ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا کہ اداکار ابھیشیک بچن نے برطانیہ کے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی طلاق کی خبروں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اس کی تردیدی کی ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ابھیشیک بچن نے ’بالی ووڈ یو کے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہیں اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا کہ میں ابھی تک شادی شدہ ہوں، علیحدگی کی افواہوں کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن مجھے افسوس ہوتا ہے کہ لوگ خبروں کی تصدیق کیے بغیر ایسی خبریں پھیلا دیتے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ ایسی خبریں کیوں پھیلائی جاتی ہیں کیونکہ میڈیا کو اپنی ویب سائٹس یا اخباروں کے لیے اسٹوریز چاہیے ہوتی ہیں، اسی لیے وہ ایسی جھوٹی خبریں بناکر شائع کردیتے ہیں۔

    ابھیشیک بچن نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے کوئی بات نہیں، ہم مشہور شخصیات ہیں اور ہمیں اپنی نجی زندگی سے متعلق ایسی خبروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔

  • بادشاہ سے دوستی: ہانیہ عامر نے بالآخر خاموشی توڑ دی

    بادشاہ سے دوستی: ہانیہ عامر نے بالآخر خاموشی توڑ دی

    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے پہلی مرتبہ بھارتی گلوکار بادشاہ سے دوستی اور تعلقات پر بول پڑیں۔

    اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے علاوہ بادشاہ کیساتھ دوستی پر بھی بات کی۔

    انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے بادشاہ سے دوستی اور تعلقات سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے کہا کہ یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے لیکن میزبان نے انہیں یاد دلایا کہ وہ اور بادشاہ اپنی اداکاری و گلوکاری کی وجہ سے عوامی شخصیت ہیں۔

    جس کے بعد ہانیہ عامر نے کہا کہ پہلی بار بادشاہ نے انسٹاگرام ریل پر کمنٹ کیا تھا، اس کمنٹ کے بعد میں نے بھارتی گلوکار کو ڈائریکٹ میسیج (ڈی ایم) بھیجا اور ان سے دعا سلام کی، جس کے بعد ان کے درمیان دوستی ہوگئی۔

    ہانیہ عامر نے کہا کہ بادشاہ کے ساتھ اچھی دوستی ہے، لیکن سوشل میڈیا پر ہماری تعلقات کی خبریں میں کوئی سچائی نہیں ہے، لوگوں کے اس طرح کے کمنٹ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، میں شادی شدہ بھی نہیں ہوں اس لیے ہمیشہ میرے تعلقات سے متعلق افواہیں اور خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

    واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ملاقاتوں کی ویڈیوز اور تصاویر پہلی مرتبہ دسمبر 2023 میں وائرل ہوئی تھیں۔

  • سجدہ کرتے کرتے رُک جانے کی بحث، محمد شامی نے بلآخر خاموشی توڑ دی

    سجدہ کرتے کرتے رُک جانے کی بحث، محمد شامی نے بلآخر خاموشی توڑ دی

    بھارت کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے سجدہ کرتے کرتے رُک جانے کی بحث میں بلآخر خاموشی توڑ دی۔

    ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد بھارتی بولر محمد شامی سجدہ کرنے کے انداز میں جھکے لیکن پھر واپس کھڑے ہوگئے جس کے بعد یہ مسئلہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹریند بن گیا تھا۔

    تاہم اب 2023 ورلڈ کپ کے کچھ دن بعد ایک انٹرویو کے دوران بھارتی بولر محمد شامی نے ایک قابل ذکر بیان کے ساتھ اپنے ناقدین کو خاموش کر دیا، اس میچ میں بھارتی بولر نے پانچ وکٹیں کی تھیں۔

    کیا محمد شامی سجدہ کرتے کرتے رک گئے؟

    محمد شامی نے کہا کہ اگر میں سجدہ کرنا چاہتا تو مجھے کون روک سکتا تھا، اس میں کیا حرج ہے؟ میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں بھارتی مسلمان ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر مجھے سجدہ کرنے کیلئے بھی کسی سے اجازت کی ضرورت پڑے تو پھر میں اس ملک میں کیوں رہتا؟ میں نے پہلے بھی کبھی 5 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد سجدہ نہیں کیا۔

    محمد شامی نے مزید کہا کہ اگر میں سجدہ کرنا چاہتا تو کرتا، اس میں مسئلہ ہی کیا ہے؟ اگر میں سجدہ کرنا چاہوں تو بھارت میں ہر جگہ سجدہ کرسکتا ہوں۔