Tag: خام تیل کی قیمتیں

  • ایران اسرائیل جنگ : خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    ایران اسرائیل جنگ : خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    خبر رساں ایجنسی روئٹرز کا کہنا ہے لندن برینٹ خام تیل 2.49 ڈالر اضافہ کے ساتھ 78.93 پر پہنچ گیا ہے۔

    اسی کے ساتھ ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت میں بھی 2.56 اضافہ ہوا اور وہ 75.73 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہی ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی ٹریڈنگ تین فیصد اضافے کےساتھ کھلی تھیں۔

    مزید پڑھیں : آبنائے ہرمز کی بندش، تیل کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ

    ایران اوپیک کا تیسرا سب سے بڑا خام تیل پیدا کرنے والا ملک ہے اور مارکیٹ کے شرکاء بڑھتے ہوئے خدشے کے درمیان قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع کررہے ہیں۔

    گولڈمین سیکس نے اتوار کی ایک رپورٹ میں کہا کہ برینٹ $110 فی بیرل کی سطح پر پہنچ سکتا ہے۔

    دوسری جانب آبنائے ہرمزک ی بندش سے تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، آبنائے ہرمز سے دنیا کی ضرورت کا یومیہ بیس فیصد خام تیل کارگو ہوتا ہے اور ایران کی جانب سے بندش سے دنیا میں توانائی کابحران پیدا ہوجائےگا۔

    ابنائے ہرمز سے گزرنے والے خام تیل کا 76 فیصدایشیائی منڈیوں کو جاتا ہے، جس سے پاکستان بھی بندش سے متاثر ہوگا جبکہ ایشیا لائے جانے والے تیل کے چین ،بھارت،جاپان، اور جنوبی کوریاا ہم خریدار ہیں۔

  • بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں

    بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں

    نیویارک : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں اور خام تیل 57.22 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے چین سے امپورٹ پر مزید 104فیصد ٹیرف لگادیا، جس کے بعد اوپیک ملکوں نے مئی کیلئے خام تیل کی پیداوار میں اضافہ کر دیا۔

    دو دن پہلے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر تھی، جس میں آج مزید کمی ہوئی ہے۔

    لندن برینٹ تیل 3.39 سینٹ کم ہوکر 60 ڈالر 69 سینٹ جبکہ ویسٹ ٹیکساس تیل 2.36 سینٹ کم ہوکر 57.22 سینٹ فی بیرل پرآگیا۔

    مزید پڑھیں : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

    ماہرین کا کہنا ہے صدرٹرمپ کی جانب سے چین پر ٹیرف ایک سوچار فیصد کرنے کے اعلان سے خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھی جارہی ہے، امریکی آئل کی قیمت پچاس سے پچپن ڈالر فی بیرل تک آسکتی ہیں

    یاد رہے چین کی جانب سے امریکی اشیاء پر محصولات میں اضافے کے بعد جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی ہوئی، جس سے تجارتی جنگ مزید بگڑ گئی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ اور امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں ابتک فی بیرل 12 ڈالر کی کمی ہوچکی ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

    نیویارک : عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر کر 2021 کے بعد سے کم ترین سطح پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ کے سبب بین الاقوامی تیل منڈی میں آج بھی شدید مندی ہے، تین ورکنگ سیشن میں خام تیل کی قیمت 13.5 فیصد گر گئی۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں آج تیل کی قیمتوں میں مزید 3.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 28 سینٹ گر کر 63 ڈالر 30 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

    امریکہ ڈبلیوٹی آئی تیل 2 ڈالر بیس سینٹ کم ہو کر 59 ڈالر 75 سینٹ فی بیرل پر آ گئی ہی، جو اپریل 2021 کے بعد سب سے کم ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے ٹیرف جنگ دنیا کی معیشتوں کو کمزور کرے گی، امریکی آئل کی قیمت پچاس سے پچپن ڈالر فی بیرل تک آ سکتی ہیں۔

    یاد رہے چین کی جانب سے امریکی اشیاء پر محصولات میں اضافے کے بعد جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی ہوئی، جس سے تجارتی جنگ مزید بگڑ گئی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ اور امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں ابتک فی بیرل 12 ڈالر کی کمی ہوچکی ہے۔

  • ایران اسرائیل کشیدگی : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کہاں جا پہنچی؟

    ایران اسرائیل کشیدگی : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کہاں جا پہنچی؟

    اسرائیل حزب اللہ اور حماس کے درمیان جاری جنگ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ سامنے آیا ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں نے لمبی چھلانگ لگادی، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں 3فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل پہلی بار اگست کے بعد ڈالر80 فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔

    رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی فیوچرز کی قیمت میں 2.88 ڈالر(3.7 فیصد) کا اضافہ ہوا اور یہ 80.93 ڈالر فی بیرل پر طے پائی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچرز میں 2.76ڈالر(3.7 فیصد) کا اضافہ ہوا اور یہ 77.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

    پچھلے ہفتے برینٹ کی قیمت میں 8 فیصد سے زیادہ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 9 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، جو ایک سال میں سب سے زیادہ تھا۔

    ایران کی طرف سے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد خدشہ پیدا ہوا کہ اسرائیل کا ردعمل ایران کے تیل کے انفراسٹرکچر پر ہو سکتا ہے۔

    اس حوالے سے لِپو آئل ایسوسی ایٹس کے صدر اینڈریو لِپو نے کہا کہ اگر اسرائیل ایران کی تیل تنصیبات پر حملہ آور ہوتا ہے تو تیل کی قیمتوں میں مزید 3 سے 5 ڈالر فی بیرل تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اوپیک اور اس کے اتحادی، بشمول روس جو اجتماعی طور پر اوپیک پلس کہلاتے ہیں، دسمبر سے پیداوار بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم ایسا صرف اس وقت ممکن ہوگا جب برینٹ خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالریا اس سے زیادہ ہوں گی۔

    یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث مجموعی طور پر گزشتہ ایک ہفتے میں خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • غزہ جنگ : خام تیل کی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟

    غزہ جنگ : خام تیل کی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟

    ریاض : اسرائیل اور فلسطین کے درمیان شدید کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشیدگی میں اضافے کے باعث ایران سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کے ساتھ ایشیائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 4.18 ڈالر یا 4.94 فیصد بڑھ کر 88.76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ ڈالر3.40 یا تقریباً 4.1فیصد کے اضافے سے ڈالر86.19 فی بیرل پر تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 2ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان رہا اور اس کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تھی۔

    ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔ دوسری جانب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

    تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے گزشتہ ہفتے ہونے والے کچھ نقصانات کی تلافی کی کیونکہ اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان فوجی جھڑپوں نے خدشہ پیدا کر دیا کہ اس تنازعے سے مشرق وسطیٰ سے تیل کی سپلائی کو متاثر ہوسکتی ہے۔

  • روس یوکرین جنگ کے بدترین اثرات، خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ10 سال کی بَلندی کو چھونے لگیں

    روس یوکرین جنگ کے بدترین اثرات، خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ10 سال کی بَلندی کو چھونے لگیں

    نیویارک : بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، خام تیل پہلی بار 119 ڈالر 84 سینٹ فی بیرل کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس یوکرین جنگ کے عالمی معیشت پر بدترین اثرات سامنے آنے لگے، بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ دس سال کی بَلندی کو چھونے لگیں۔

    برطانوی خام تیل کی قیمت چھ ڈالر پچاسی سینٹ اضافے کے بعد پہلی بار بَلند ترین سطح ایک سو انیس ڈالر چوراسی سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔

    ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں بھی پانچ ڈالراکیاسی سینٹ کا اضافہ ہوا، جس سے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک سوسولہ ڈالر ستاون سینٹ فی بیرل پر فروخت ہونےلگا۔

    ماہرین کا کہنا ہے یورپ میں خام تیل کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ امریکا میں بھی تیل کے ذخائر بیس سال کی کم ترین حد تک پہنچ چکے ہیں۔

    دوسری جانب روس کے یوکرئن پر حملے کےفوری بعد یورپ اور امریکہ کی بڑی تیل کی کمپنیاں عرب ممالک سے تیل خریدنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی توانائی کی سلامتی خطرے میں ہے، بحالی کے نازک مرحلے کے دوران عالمی معیشت کو خطرہ لاحق ہے۔ سعودی عرب جو اوپیک کے تیئس ممالک کی صدارت کر رہا ہے، اپریل دوہزار بائیس کیلئے چار لاکھ ٹن تک کی پروڈکشن بڑھانے کیلئے کوشش تیز کر دی، دوسری میٹنگ اکتیس مارچ کو ہو گی۔