Tag: خام تیل

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آ گئی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آ گئی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آ گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آ گئی ہے، برینٹ خام تیل 3 ڈالر 85 سینٹ کمی سے 103.50 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

    ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 54 سینٹ کم ہو کر 99.06 ڈالر پر آ گئی۔

    واضح رہے کہ خام تیل کی قیمتیں پچھلے مہینے سے 20 ڈالر سے زیادہ نیچے آ چکی ہیں، لیکن دوسری جانب پمپوں پر قیمتیں اب بھی زیادہ ہیں۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت 101.65 کی سطح کو توڑنے اور اسے نیچے ہی رکھنے میں کامیاب رہی ہے، اور آج سے مزید مندی کے رجحان کی توقع ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتیں ان کے متوقع منفی ہدف 98.95 تک آ جائیں گی، اور پھر اس سطح کو عبور کر کے 96.00 کی طرف جانے کی توقع ہے، جب کہ اگلا منفی ہدف 89.80 ہے۔

  • خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

    خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، برینٹ خام تیل 1 ڈالر 7 سینٹ کمی کے ساتھ 117 ڈالر 69 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔

    ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 20 سینٹ کمی کے ساتھ 111 ڈالر 14 سینٹس پر آگئی۔

    اس سے قبل روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا، اسی ماہ میں خام تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

    9 مارچ کو کروڈ آئل کی قیمت 127.98 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 123.70 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

  • خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

    خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تیل کی قیمت 127 ڈالر سے 109 ڈالر پر پہنچ گئی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی، برینٹ خام تیل 4 ڈالر 80 سینٹ کمی سے 109 ڈالر 44 فی بیرل پر پہنچ گیا۔

    ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 80 سینٹ کمی کے بعد 106 ڈالر 48 سینٹس ہوگئی۔

    اس سے قبل روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا، اسی ماہ میں خام تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

    9 مارچ کو کروڈ خام تیل کی قیمت 127.98 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 123.70 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

  • روس یوکرین جنگ : خام تیل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    روس یوکرین جنگ : خام تیل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، برینٹ خام تیل کی قیمت8 ڈالر اضافے کے بعد 113 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین کے خلاف روسی جارحیت نے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پَر لگا دیے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

    ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں سات ڈالر چوبیس سینٹ کا اضافہ ہوا اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت ایک سودس ڈالر سڑسٹھ سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

    اسی طرح لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی اٹھ ڈالرکا اضافہ ہوا، جس کے بعد لندن برینٹ کی قیمت ایک سو تیرہ ڈالر کی بَلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپ نے روس پر معاشی پابندیاں مزید سخت کر دی اور کل امریکہ نے بھی روس کی ائیر لاینز کیلئے اپنے فزائی حدود بند کر دی ہیں۔

    دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نیوکلیر پاور انڈیسٹری نے وائٹ ہاوس سے کہا ہے کہ روس سے یورینیم کی خریداری جاری رکھے تاکہ بجلی کی قیمتوں پر قابو رکھا جائے۔

  • سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد قیمتوں میں زبردست اضافہ

    سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد قیمتوں میں زبردست اضافہ

    ریاض: تیل کی سعودی تنصیبات پر حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم سعودی عرب نے انھیں نشانے پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔

    سعودی عرب نے کہا ہے کہ اُس نے ڈرونز اور میزائلوں کو نشانے پر پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا جن کا بہ ظاہر ہدف تیل سے متعلقہ تنصیبات تھیں، تاہم ان حملوں کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔

    سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا نشانہ سرکاری زیرِ انتظام کمپنی سعودی آرامکو کی تنصیبات تھیں، مشرقی شہر دمّام کے نزدیک اتوار کی صبح سے رات پڑنے تک ڈرونز اور میزائل آتے رہے۔

    سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے، مختلف ممالک کی شدید مذمت

    حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے دنیا کے لیے توانائی کی فراہمی کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنایا ہے، دوسری طرف ہمسایہ ملک یمن میں حوثی فورسز نے تسلیم کیا کہ اُنھوں نے ایک بڑی کارروائی میں سعودی عرب کے قلب میں 14 ڈرونز اور 8 میزائل داغے ہیں۔

    حالیہ حملوں کے بعد تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کا بنیادی اشاریہ ڈبلیو ٹی آئی، تقریباً ڈھائی سال کی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

  • خام تیل کی قیمت ایک سال کی بلند ترین سطح پر

    خام تیل کی قیمت ایک سال کی بلند ترین سطح پر

    ویانا: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 3 فیصد اضافے کے بعد تیل کی قیمت 68.97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے خام تیل کی پیدوار میں کٹوتی جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں جمعے کو تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اوپیک پلس کی جانب سے اپریل میں تیل کی پیداوار نہ بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    برینٹ خام تیل (فیوچر) کی قیمت 2.23 ڈالر فی بیرل یا 3 فیصد اضافے کے بعد 68.97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، یہ قیمت اپریل 2019 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

    امریکی ویسٹ ٹیکسس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2 ڈالر فی بیرل یا 3.1 فیصد اضافے کے بعد 65.83 ڈالر ہوگئی۔

    خیال رہے برینٹ اور ویسٹ ٹیکسس کی قیمتوں میں جمعرات کو اس وقت 4 فیصد تک اضافہ ہوا جب اوپیک پلس نے پیداوار میں کٹوتی کے فیصلے کو اپریل تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

    امریکی تجزیہ کار گیووانی سٹیوانو کا کہنا تھا کہ اوپیک پلس نے محتاط طرز عمل کا مظاہرہ کیا اور فیصلہ کیا کہ اپریل میں پیداوار میں صرف 1 لاکھ 50 ہزار بیرل کا اضافہ کیا جائے گا۔

    سرمایہ کاروں کو سعودی عرب کی جانب سے رضا کارانہ طور پر پیداوار میں 10 لاکھ بیرل کٹوتی کو اپریل تک بڑھانے کے فیصلے پر حیرت ہوئی کیونکہ گزشتہ 2 مہینوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    سعودی عرب کے فیصلے کے بعد گولڈ مین ساش نے برینڈ کروڈ کی دوسرے سہ ماہی کے لیے قیمت کی پیش گوئی 5 ڈالر سے بڑھا کر 7 ڈالر فی بیرل کر دی اور تیسرے سہ ماہی میں 80 ڈالر فی بیرل کی پیش گوئی کر دی۔

    یو بی ایس نے برینٹ کروڈ کی دوسری سہ ماہی کے لیے قیمت کی پیش گوئی 75 ڈالر فی بیرل کر دی۔

  • بڑی کامیابی، دریافت شدہ ذخائر سے تیل کی پیداوار شروع

    بڑی کامیابی، دریافت شدہ ذخائر سے تیل کی پیداوار شروع

    کوئٹہ: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے خوش خبری دی ہے کہ بلوچستان کے شہر زیارت میں دریافت شدہ تیل کے ذخائر سے خام تیل کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے قریب واقع شہر زیارت میں 2018 میں تیل کے ذخائر دریافت ہوئے تھے، یہ پاکستان میں تیل کی ایک اور دریافت تھی، جس سے اب خام تیل کی پیداوار کا آغاز ہو گیا ہے۔

    اس سلسلے میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی نے زیارت میں خام تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے، یہاں تیل کا کنواں 2018 میں دریافت ہوا تھا، جس سے خام تیل کی پیداوار کا تخمینہ 800 بیرل یومیہ ہے۔

    پی پی ایل اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اٹک ریفائنری اس دریافت ہونے والے کنویں سے خام تیل خریدے گی، کنویں سے روزانہ آٹھ سو بیرل تیل نکلنے کی توقع ہے، کمپنی کا اس سلسلے میں اٹک ریفائنری سے معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔

    پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    یاد رہے کہ رواں برس اگست میں بھی او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کا کہنا تھا کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس مل سکے گی، جب کہ یومیہ 125 بیرل تیل بھی اس کنویں سے حاصل کیا جا سکے گا۔

    یہ کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس دریافت کرنے کے سلسلے کی مسلسل دوسری کامیابی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 کی کامیابی ایکسپلوریشن کی شان دار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

  • خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

    خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

    بیجنگ / نیویارک: گزشتہ ہفتے میں خام تیل کی قیمت میں 1.79 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا جس کے بعد خام تیل کی قیمت 40.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے میں خام تیل کی قیمت میں 1.79 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا جس کے بعد کاروباری ہفتے کے اختتام پر فی بیرل خام تیل کی قیمت 40.28 ڈالر ہوگئی۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران خام تیل کی بلند ترین قدر 40.75 جبکہ کم ترین 37.52 ڈالر فی بیرل رہی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران خام تیل کی قدر 3.23 بینڈ میں رہی۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کی طلب، رسد سے کم ہوگئی جس کے بعد تیل کی قیمت منفی میں چلی گئی تھی تاہم اس کے بعد تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا رہا۔

    گزشتہ ماہ امریکی خام تیل کی قیمت 33 ڈالر 16سینٹس فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 35 ڈالر 8 سینٹس فی بیرل ہوگئی تھی۔

    ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مختلف ممالک نے اپنے تیل کے ذخائر میں اضافہ شروع کردیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق تیل درآمد کرنے والے ایشیائی ممالک بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا فائدہ اٹھا کر اپنے خام تیل کے اسٹاک کو بڑھانے کی کوششیں شروع کردی تھیں۔

  • ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی

    ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی

    کراچی: ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں اضافہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔خام تیل کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد سے زائدکی کمی ریکارڈ کمی کی وجہ خام تیل کی رسد طلب سے زائد ہونا ہے۔

    امریکی خام تیل کی قیمت33 ڈالر16سینٹس فی بیرل ہوگئی برینٹ خام تیل کی قیمت35 ڈالر8سینٹس فی بیرل ہوگئی سونے کی فی اونس قیمت17سو 18 ڈالر 70سینٹس ہوگئی۔

    انڈسٹری تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکی خام تیل ذخائر میں اضافہ ہے۔دوسری جانب ایشیائی منڈیوں میں سونےکی فی اونس قیمت میں چار ڈالر پچانوے سینٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے عالمی تجارت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی حالیہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی ایک وجہ دنیا بھر میں نافذ لاک ڈاؤن بھی ہے۔

  • ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں 1فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں 33ڈالر59سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    برینٹ خام تیل کی قیمت 35ڈالر36سینٹس فی بیرل ہوگئی۔ ایشیائی منڈیوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سونے کی فی اونس قیمت میں 8ڈالر 60سینٹس کی کمی ہوئی ہے۔

    سونے کی فی اونس قیمت 17سو27ڈالر ہوگئی۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے عالمی تجارت پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی حالیہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی ایک وجہ دنیا بھر میں نافذ لاک ڈاؤن بھی ہے۔