Tag: خاندانی ذرائع

  • نہیں جانتے کہ بروس ولس کے پاس کتنا وقت بچا ہے، خاندانی ذرائع

    نہیں جانتے کہ بروس ولس کے پاس کتنا وقت بچا ہے، خاندانی ذرائع

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار بروس ولس کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان کی طبعیت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔

    68 سالہ ویٹرن اداکار اس سال کے شروع میں فرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا نامی بیماری میں مبتلا ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے ان کی صحت مزید بگڑتی جارہی ہے۔ بروس ولس میں ابتدائی طور پر پیچیدہ قسم کی معذوری کی تشخیص ہوئی تھی۔

    ان کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ حالیہ ہفتوں میں ان کی ڈیمنشیا مزید بگڑ گئی ہے اور ہمیں یہ بھی یقین نہیں ہے کہ وہ کب تک زندہ رہ پائیں گے۔

    ولس فیملی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ بروس کی طبعیت کبھی بہتر ہوئی کبھی بدتر ہوگئی لیکن پچھلے دو مہینوں میں ان کی طبعیت کافی خراب ہوگئی ہے۔ ان کی بیماری کی وجہ سے پورا خاندان ایک دوسرے سے قریب ہوگیا ہے۔

    خاندن کے اندرونی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ بروس کے پاس کتنا وقت بچا ہے، لہذا وہ اداکار کے ساتھ زدیاہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بروس ولس کی کل پانچ بیٹیاں ہیں، تین بیٹیاں رومر، اسکاؤٹ اور طللہ سابقہ بیوی ڈیمی مور سے ہیں جبکہ موجودہ بیوی ایما ہیمنگ سے بھی ان کی دو بیٹیاں ہیں جو چھوٹی ہیں۔