Tag: خاندان

  • بیٹے کے سر پر خون سوار، اپنے ہی خاندان کو ختم کرنے کے لیے گھر میں گھات لگالی

    بیٹے کے سر پر خون سوار، اپنے ہی خاندان کو ختم کرنے کے لیے گھر میں گھات لگالی

    امریکی ریاست اوٹاہ میں ایک 16 سالہ لڑکے نے اپنے گھر والوں کا کام سے واپس آنے کا انتظار کیا ور ایک ایک کر کے انہیں قتل کردیا۔

    یہ لرزہ خیرز واقعہ 10 روز پہلے پیش آیا جس کی تفصیلات پولیس نے اب جاری کی ہیں۔ پولیس کے مطابق کولن جیفری نامی لڑکے نے مسلح ہو کر اپنے تمام گھر والوں کا گھر واپس آنے کا انتظار کیا اور ایک ایک کر کے انہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    واقعے میں لڑکے کے والد زخمی ہوئے اور موت کے منہ میں جانے سے بچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکے کا ارادہ اپنے علاوہ گھر کے تمام افراد کو قتل کرنے کا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 17 جنوری کے روز لڑکے کی ماں اور 12 سالہ بہن 1 بجے اسکول سے گھر آئے تو لڑکے نے ان پر فائر کھول دیا۔ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن کے سر پر فائر کیے۔

    ایک گھنٹے بعد 15 سالہ بھائی الیکسس گھر آیا تو جیفری نے اسے بھی اسی طرح سے قتل کیا۔ اس کے بعد اس نے 14 سالہ میتھیو کے گھر آنے کا مزید 3 گھنٹے انتظار کیا اور اسے بھی گولی مار کر قتل کردیا۔

    اس کے بعد 6 بجے جب لڑکے کے والد گھر آئے تو اس نے ان کی ٹانگ پر گولی ماری اور اس سے پہلے کہ وہ مزید فائر کرتا والد نے جھپٹ کر بیٹے کو پکڑ لیا۔ دونوں کے درمیان پستول کے لیے زور آزمائی بھی ہوئی۔

    اسی دوران اتفاقاً ایک پڑوسی ان کے گھر آیا تو والد نے اسے کہا کہ وہ انہیں اسپتال لے چلے، جس پر پڑوسی نے موقع کی سنگینی دیکھتے ہوئے فوراً 911 کو کال کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال لڑکے نے اپنے اس گھناؤنے فعل کی کوئی وضاحت نہیں دی، وہ پولیس سے تعاون کرنے کو بھی تیار نہیں اور تمام تفتیش کے دوران خاموش رہا۔

  • نوازشریف آج اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

    نوازشریف آج اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف آج اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت نواز شریف کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں ان سے ملاقات کریں گے۔

    جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل افراد ہی مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کا وقت دوپہر 2 بجے تک ہے اور اس دوران ان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراعطم نوازشریف کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ ہوا تھا، ان کی ایکو کارڈیو گرافی اور ای سی جی کی گئی تھی۔

    العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کو سات سال قید کی سزا

    یاد رہے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سات سال قید اور ساڑھے تین ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، انہیں ان کی درخواست پر اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں اہل ِ خانہ سےملاقات اور گھر کے کھانے کی سہولت میسر ہے۔

  • درمیان والے بچے، ذہین اوربردبار، لیکن کب تک؟

    درمیان والے بچے، ذہین اوربردبار، لیکن کب تک؟

    خاندان میں درمیان والے بچے عموماً ذہین، بردبار اور احساسِ ذمہ داری کے حامل ہوتے ہیں لیکن اب دنیا بھر میں ان کی شرح گھٹ رہی ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی معاشی کشمکش کے سبب والدین کا ایک یا دو بچوں تک محدود ہوجانا ہے۔

    تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بہن بھائیوں میں درمیان والے بچے دوسروں کی نسبت زیادہ ذہین ، کامیاب ، کریٹو اور خود مختار ہوتے ہیں، تاہم وہ اپنے خاندان سے جذباتی طور پر زیادہ منسلک نہیں ہوتے جس کا سبب بچپن میں انہیں نظر انداز کیا جانا ہے۔

    سیکرٹ پاور آف مڈل چلڈرن کی مصنف کیٹرین شومن کا کہنا ہے کہ ’’ یہ حقیقت ہے کہ عموماً والدین کی جانب سے درمیان والے بچے کو نظرانداز کیا جاتا ہے لیکن اس کا انہیں آگے جاکر بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ وہ زیادہ خودمختار ہوتے ہیں ،سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت سے مالا مال ہوتے ہیں، مشکل حالات میں دباؤ کا سامنا با آسانی کرلیتے ہیں اورہمدرد بھی ہوتے ہیں۔

    اگر آپ کو لگتا ہے کہ درمیان والے بچے دیگر بچوں کی نسبت کسی خصوصی صلاحیت کے حامل نہیں ہوتے تو جان لیجئے کہ امریکا کہ زیادہ تر صدور اپنے گھروں میں درمیان والے بچے تھے۔ اس کے علاوہ بل گیٹس، نیلسن منڈیلا، این ہیتھ وے، وارن بفٹ اور ابراہم لنکن سمیت بہت سی مشہور شخصیات کا شمار بچپن میں درمیان والے بچوں میں ہوتا تھا۔

    تاہم ان خصوصیات کے حامل افراد شاید جلد ہی ماضی کا قصہ بن جائیں کہ دنیا بھر میں بچے پیدا کرنے کی شرح کم ہوتی جارہی ہے ، بڑھتی ہوئی معاشی مشکلا ت کے سبب والدین ایک یا زیادہ سے زیادہ دوبچوں کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ یہ صورت حال صرف مغرب میں نہیں بلکہ پاکستان اور بھارت سمیت بہت سے ایشیائی ممالک میں دیکھی جاسکتی ہے۔

    اسی رویے کے سبب اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مستقبل میں دنیا میں درمیان والے بچے نہیں رہیں گے جس کے سبب امکان ہے کہ ان خصوصیات کے حامل افراد کا بھی دنیا سے خاتمہ ہوجائے گا جو کہ درمیان والے بچوں میں مخصوص ہوتی ہیں۔

  • لندن: نسل پرست گروہ کا خاتون سمیت شوہر اور بچے پر تشدد

    لندن: نسل پرست گروہ کا خاتون سمیت شوہر اور بچے پر تشدد

    لندن : برطانیہ میں نسل پرست گینگ نے ٹرین میں سفر کرتے ہوئے بچوں کی گاڑی پر بحث کے بعد مسافر کو اہلیہ اور بچے سمیت تشدد کا نشانہ بنایا اور خاتون کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بچوں کی گاڑی پر بحث کے بعد نوجوانوں کے نسل پرست گینگ نے والدہ، سمیت باپ اور بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور متاثرہ خاندان کے ساتھ نازیبا حرکات بھی کیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گینگ کے افراد نے والد پر بوتلیں ماریں اور لاتوں اور مکّوں کا آزادنہ استعمال کیا اور ساتھ ہی ساتھ خاتون کو نامناسب الفاظ سے مخاطب کرتے رہے۔

    متاثرہ خاندان نے پولیس کو بتایا کہ بحث کے دوران ایک نوجوان بُرے تنائج کی دھمکیاں دے رہا تھا کہ اچانک دوسرے  نوجوان نے مجھ پر بوتلیں برسانہ شروع کردیں اور لاتوں گھوسوں سے بھی مارنا شروع کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں نے متاثرہ خاندان پر تشدد کے مناظر قید کرلیے تھے، جس میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھیں جاسکتے ہیں۔

    برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مذکورہ گینگ کے افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔


    مزید پڑھیں : لندن:خواتین گینگ کا نسل پرستی کی بنیاد پرہسپانوی دوشیزہ پرتشدد


    واضح رہے کہ اس قبل بھی برطانیہ کے نسل پرست گروہوں کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ 4 ماہ قبل برطانوی دارالحکومت لندن میں خواتین کے ایک نسل پرست گروہ نے دن دیہاڑے ٹرین میں سفر کرتے ہوئے 24 سالہ ہسپانوی لڑکی کو تعصب کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی ٹرین کے اندر اپنی ساتھی سے ہسپانوی زبان میں محوِ گفتگو تھی، کہ اچانک گینگ کی خواتین نے چلا کر ’انگلینڈ میں ہو، صرف انگلش بولو‘ کہتے ہوئے زدو کوب کرنا شروع کردیا تھا، تشدد کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی کو سر اور چہرے پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔

  • آپ کے بہن بھائی آپ کی زندگی پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟

    آپ کے بہن بھائی آپ کی زندگی پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟

    بہن بھائی کا رشتہ ایک ایسا رشتہ ہے جو ساری عمر قائم رہتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے بہن بھائی آپ کی شخصیت اور آپ کی صحت پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

    آئیے دیکھتے ہیں کہ بہن بھائی ایک دوسرے کی زندگی اور صحت پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں۔

    وزن میں کمی یا زیادتی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کھانے پینے کے معاملے میں اپنے بڑے بہن یا بھائی کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ اگر وہ زیادہ کھاتے ہوں گے اور نتیجے میں موٹاپے کا شکار ہوں گے، تو قوی امکان ہے کہ آپ بھی ان کی تقلید میں زیادہ کھانے کو اپنا معمول بنا لیں۔

    کردار کی تعمیر

    کہا جاتا ہے کہ بچوں کا نمبر ان کے کردار اور ان کی شخصیت کا عکاس ہوتا ہے۔ مثلاً سب سے پہلا بچہ قدرتی طور پر لیڈر ہوتا ہے اور اس میں رہنمائی کرنے والی خصوصیات ہوتی ہیں۔

    اسی طرح دو بہن بھائی کے درمیان ہونے والے بچے کی کوئی خاص شخصیت نہیں ہوتی اور وہ عموماً زندگی میں کوئی قابل ذکر کام انجام نہیں دے پاتا۔ لیکن سائنس اس کی تصدیق نہیں کرتی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دو بہن بھائی آپس میں کتنے ہی اچھے دوست کیوں نہ ہوں، وہ ہمیشہ اپنی منفرد اور ایک دوسرے سے الگ شناخت بنانا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف شعبوں کا انتخاب کرتے ہیں اور بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ دو بہن بھائی کسی ایک ہی شعبہ میں اپنا کیریئر بنائیں۔

    پہلا استاد

    بڑے بہن یا بھائی زندگی کے ہر شعبہ میں آپ کے پہلے استاد ثابت ہوتے ہیں۔ اسکول کے آغاز سے لے کر، کیریئر، نوکری، شادی غرض ہر پہلو میں یہ اپنے تجربوں سے آپ کو مستفید کریں گے۔

    شادی بچانے میں معاون

    امریکا میں کیے جانے والے مختلف سروے کے مطابق جو لوگ بڑے خاندان یعنی زیادہ افراد والے خاندانوں کا حصہ ہوتے ہیں ان کے ازدواجی رشتوں میں پیچیدگیاں کم ہوتی ہیں اور ان کے درمیان طلاق کی شرح بہت کم ہوتی ہے۔

    ڈپریشن کا خطرہ

    ماہرین کا ماننا ہے کہ ایک گھر میں رہنے والے بہن بھائیوں کے درمیان کئی باتوں پر اختلافات ہوسکتے ہیں جو لڑائی جھگڑوں کا سبب بنتے ہیں۔ یہ جھگڑے آگے چل کر ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

    خوشیوں کا سبب

    عمرانیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہن بھائی آپ کی خوشیوں میں اضافے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ بہن بھائیوں سے اچھے تعلقات، خلوص، ہمدردی اور مشکل کے وقت ایک دوسرے کے کام آنے کی خصوصیات خاندان کی خوشیوں کو دوبالا کرتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راولپنڈی : خاندان کویرغمال بنانےوالا شخص زخمی حالت میں گرفتار

    راولپنڈی : خاندان کویرغمال بنانےوالا شخص زخمی حالت میں گرفتار

    راولپنڈی : صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں خاندان کو یرغمال بنانے والے مسلح شخص کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں گزشتہ رات سے اہل خانہ کو یرغمال بنانے والے مسلح شخص کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    سی پی او اسرار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھرمیں خاندان کو یرغمال بنانے والاشخص کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا، خاندان کے افراد محفوظ ہیں۔

    اسراراحمد نے کہا کہ واقعے میں اہلکارسمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ایک بچہ گھر کی نچلی منزل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوا جسے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کی یرغمالیوں کو چھڑانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ دوسری جانب یرغمال بنانے والے شخص کی جانب سے اب تک کسی قسم کے مطالبات سامنے نہیں آسکے۔


    حیدرآباد، مسلح ذہنی مریض نے اپنے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا


    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں حیدرآباد میں اسی قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک ڈاکٹر نے اپنی والدہ اور بچوں کو یرغمال بنایا تھا اس دوران وہ فائرنگ بھی کرتا رہا جسے بعدازاں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق

    خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق

    پشاور : خیبرایجنسی کےعلاقےنیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنےسےپانچ افرادجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں افسوس ناک واقعہ صبح سویرے پیش آیا،گھرکےمکین نیند میں تھے کہ اچانک خستہ حال مکان کی چھت گرگئی۔

    ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    مزید پڑھیں: گھر کی چھت گرنے سے 3 خواتین جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ نوشہرہ کے علاقہ پبی میں اچانک گھر کی چھت گر گئی تھی جس کے باعث ملبے تلے دب کر تین خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تینوں خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔