Tag: خانپور

  • مسافر بس اور رکشے میں خوفناک  تصادم ، 6 افراد جاں بحق

    مسافر بس اور رکشے میں خوفناک تصادم ، 6 افراد جاں بحق

    خانپور: ظاہر پیر کے قریب بس اور رکشہ میں تصادم نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، جاں بحق رکشہ سواروں کا تعلق ظاہر پیر کے نواحی علاقے سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خانپور میں قومی شاہراہ پر ظاہر پیر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جس میں مسافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے میں 11 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا ، بس اور رکشہ میں تصادم کے بعد بس روڈ سے نیچے اتر گئی۔

    ولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق رکشہ سواروں کا تعلق ظاہر پیر کے نواحی علاقے سے ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل سندھ کے ضلع جامشورو میں سن کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا حادثہ کار ڈرائیور کی رانگ سائیڈ سے کراسنگ کے نتیجے میں پیش آیا، مسافر کار سیہون سے حیدرآباد جارہی تھی۔

  • خانپور سے آنے والے 2 نوجوان مبینہ طور پر شکارپور سے اغوا

    خانپور سے آنے والے 2 نوجوان مبینہ طور پر شکارپور سے اغوا

    شکارپور: خانپور کے علاقے لعل محمد سبزوئی کے رہائشی 2 نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خانپور کے علاقے لعل محمد سبزوئی کے رہائشی 2 نوجوان مبینہ طور پر اغوا ہوگئے, ورثا کا کہنا ہے کہ نوجوان اعجاز اور فاروق لعل محمد سبزوئی گاؤں سے شکارپور چچا کے گھر گئے اور لاپتہ ہو گئے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 18 سالہ اعجاز اور  22 سالہ فاروق کے موبائل فونز بھی بند ہیں، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جلد ہی دونوں نوجوان کو بازیاب کرالیا جائے گا۔

    ہنی ٹریپ کے شکار شہری کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا

    واضح رہے کہ سندھ اور سندھ پنجاب سرحد سے ملحقہ کچے کے علاقے میں سالوں سے ملک کے مختلف علاقوں سے اغوا کار کبھی خواتین کی آواز میں لوگوں کو پھنساتے اور انہیں شادی کا جھانسہ دے کر بلاتے یا پھر بیروزگاروں کو اچھی ملازمت کے خواب دکھا کر اپنے جال میں پھنساتے اور انہیں بلا کر کچے میں قید کرتے اور ان کے لواحقین سے بھاری تاوان وصول کرتے ہیں۔

    اغوا کاروں کے چنگل میں کئی مغویوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں جن میں ان پر ہونے والے مظالم کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔

  • خان پور: 7 ماہ قبل اغوا ہونے والی لڑکی نہ مل سکی

    خان پور: 7 ماہ قبل اغوا ہونے والی لڑکی نہ مل سکی

    رحیم یار خان: پنجاب کے شہر خان پور سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ایک جوان لڑکی کو 7 ماہ ہو گئے، لیکن پولیس اسے بازیاب نہ کرا سکی۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے موضع محمود کوٹ سے 7 ماہ قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 26 سالہ لڑکی ساجدہ بی بی تاحال نہیں مل سکی ہے۔

    سات ماہ سے مبینہ مغوی لڑکی کی واپسی کے لیے پریشان ورثا نے لڑکی نہ ملنے پر آج مجبور ہو کر اہل علاقہ کے ہمراہ تھانہ صدر پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

    لڑکی کی والدہ نے روتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیں اور زندہ یا مردہ میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔

    دوسری طرف لاپتا لڑکی کے بھائی محبوب نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بہن کو خالد لاڑ نے اغوا کیا ہے، پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر ملزمان گرفتار کیے، نہ بہن بازیاب کرائی۔

    ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے با اثر ملزمان کو ایک بار تھانے بلایا تھا اور پھر انھیں چھوڑ دیا۔

    یاد رہے کہ 25 جنوری 2021 کو خان پور کے علاقے نہر کنارہ روڈ پر بھی ایک شہری کے اغوا کی واردات کی گئی تھی، 4 افراد نے ایک شہری کو اغوا کر لیا تھا۔ جنوری ہی میں چک 5 پی میں 14 سال کی لڑکی سویرا بی بی کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔

  • خان پور: با اثر افراد کا زمین کے تنازعے پر بیوہ خواتین پر تشدد، گھر کو آگ لگا دی

    خان پور: با اثر افراد کا زمین کے تنازعے پر بیوہ خواتین پر تشدد، گھر کو آگ لگا دی

    خان پور: ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں با اثر افراد نے زمین کے تنازعے پر بیوہ خواتین پر تشدد کر کے گھر کو آگ لگا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خان پور میں با اثر افراد نے مبینہ طور پر دو بیوہ خواتین پر تشدد کیا، جس کے باعث ایک خاتون کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ نیم برہنہ ہو گئی۔

    با اثر افراد کے تشدد سے بیوہ خاتون کا ایک بازو  ٹوٹ گیا، انھوں نے گھر کو آگ بھی لگا دی۔

    یہ واقعہ تھانہ صدر کی حدود موضع پیر بخش کورائی بستی جمعہ میں پیش آیا، جہاں با اثر افراد موج علی، اجمل، وقاص وغیرہ نے بیوہ خواتین نسرین بی بی اور صغراں بی بی کے گھر پر حملہ کیا اور انھیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

    با اثر افراد کی بیوہ خواتین پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی ہے، متاثرہ بیوہ نسرین بی بی نے کہا کہ 15 پر کال کرنے کے با وجود پولیس مدد کے لیے نہیں آئی، تھانے اطلاع دینے بھائی گیا تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر ملزمان کو تشدد کرتے اور گھر کو آگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    دونوں بیوہ خواتین جو کہ آپس میں ماں بیٹی ہیں، کا کہنا تھا کہ ہم نے واقعے کی اطلاع تھانہ صدر پولیس کو دی مگر ان کی جانب سے روایتی سستی اور غفلت کا مظاہرہ کیا گیا اور ان کے میڈیکل تک نہیں بنوائے گئے۔

    بعد ازاں ڈی پی او رحیم یار خان عمر فاروق سلامت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ صدر پولیس کو فوری مقدمہ کے درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

  • ضلعی انتظامیہ کی نااہلی، کونسلر نے احتجاجاً خود صفائی شروع کردی

    ضلعی انتظامیہ کی نااہلی، کونسلر نے احتجاجاً خود صفائی شروع کردی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں انتظامیہ کی نااہلی سے تنگ آکر کونسلر نے خود گلی کوچوں کی صفائی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق خان پور کے وارڈ نمبر 1 کے مختلف علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال پر کونسلر محمد انور عباسی نے تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی طور پر خود صفائی مہم شروع کر دی۔

    منتخب کونسلر مختلف علاقوں میں جا کر اپنے ہاتھوں سے صفائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے خوبصورت علاقے کو گندگی اور کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ غلاظت کے ڈھیر سے کئی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے، لہٰذا مجبور ہو کر ہم یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔

    کونسلر نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ نا اہل ضلعی انتطامیہ کی سرزنش کی جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کو معطل کیا جائے کیونکہ انہوں نے پوری صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے علاقے کے مسائل حل نہیں ہوں گے وہ علامتی طور پر اپنی صفائی مہم جاری رکھیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 1 شخص جاں بحق

    پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 1 شخص جاں بحق

    لاہور: خانپور میں شدید دھند کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے جبکہ ملتان میں دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کے مطابق خانپور میں دھند کے باعث قومی شاہراہ پر ٹرالر اور وین میں ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب ملتان کے علاقہ لاڑ کے قریب ٹرک اور ٹرالی میں ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: دھند کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں