Tag: خانپور ڈیم

  • خانپور ڈیم  میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب،  سائرن بج گئے

    خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب، سائرن بج گئے

    راولپنڈی: خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچنے پر اسپل ویز کھول دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی، جس کے بعد ڈیم انتظامیہ نے سائرن بجائے گئے اور ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔

    انتظامیہ نے بتایا ک ڈیم سے 6 ہزار 6 سوکیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا اور دن 12 بجے تک خانپور روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

    ترناوہ پل کے مقام پردونوں اطراف سےٹریفک بندرہے گی اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

    دوسری جانب دریائے کابل میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی سطح ایک لاکھ 73 ہزارکیوسک ریکارڈ کی گئی۔

    فلڈفارکاسٹنگ نے بتایا کہ 6 روز قبل دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 15 ہزار کیوسک تھا۔

    دریائے سندھ میں تربیلا،کالاباغ ،چشمہ کےمقام پرپانی کابہاؤمعمول پرآناشروع ہوگیا ہے ، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1لاکھ 69 ہزارکیوسک ریکارڈ ہوا۔

  • سیر پر آئے اسکول کے بچوں کی کشتی الٹ گئی، ایک ٹیچرجاں بحق،  4 بچوں کی حالت تشویشناک

    سیر پر آئے اسکول کے بچوں کی کشتی الٹ گئی، ایک ٹیچرجاں بحق، 4 بچوں کی حالت تشویشناک

    راولپنڈی: خانپور ڈیم میں سیر پر آئے اسکول کے بچوں کی کشتی الٹ گئی ، حادثے کے نتیجے میں ایک ٹیچر جاں بحق ہوگئی جبکہ 4 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی لاپرواہی اورغفلت سے خانپورڈیم میں ایک اور حادثہ پیش آیا ، جہاں سیر پر آئے اسکول کے بچوں کی کشتی الٹ گئی۔

    کشتی میں چارٹیچرز سمیت پنتیس بچے سوار تھے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے تاہم ایک ٹیچر کی لاش نکال لی گئی۔

    ریسکیوذرائع نے بتایا تمام بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں بچوں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

    نجی اسکول کے بچے پکنک ٹرپ پر آئے تھے، تاہم تاہم گنجائش سے زیادہ افراد بیٹھانے پر انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہ لیا۔

    یاد رہے 4 روز قبل ٹھٹھہ میں طوفانی ہواؤں کے باعث کیٹی بندر کے قریب کشتی الٹ گئی تھی ، کشتی میں 16ماہی گیرسوار تھے، جس میں سے 9 لاپتہ افراد کی تلاش کےلیے پاک نیوی کا چوتھے دن بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔