Tag: خانہ شماری

  • مردم شماری کادوسرابلاک: خانہ شماری کاعمل آج مکمل ہوجائے گا

    مردم شماری کادوسرابلاک: خانہ شماری کاعمل آج مکمل ہوجائے گا

    اسلام آباد: چھٹی خانہ ومردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوسرے بلاک میں ملک بھر کے63اضلاع میں خانہ شماری کا عمل آج مکمل کرلیاجائےگا۔

    تفصیلات کےمطابق مردم شماری کے پہلے مرحلے کےدوسرے بلاک میں ملک میں 63اضلاع میں خانہ شماری کا عمل آج مکمل ہوجائےگا۔

    دوسرے بلاک کی مردم شماری کاعمل کل سے شروع ہوگا جورواں ماہ کی تیرہ تاریخ تک جاری رہےگا۔


    مردم شماری کےدوسرے مرحلےکاآج سےآغاز


    اس مرحلے کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا کےچھ ہزار چارسوپینتالیس،فاٹا کےایک سو پچیس،پنجاب کےبیس ہزارایک سو اٹھاسی،سندھ کے نوہزار اکیاسی،بلوچستان کےدوہزار آٹھ سوچودہ، آزادکشمیر کےایک ہزاردوسوبائیس اورگلگت بلتستان کےتین سوساٹھ بلاک میں مردم شماری ہوگی۔


    دو اپریل تک مردم شماری عملہ نہ آئے تو اطلاع دیں، چیف شماریات


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں چیف شماریات آصف باجوہ کاکہناتھا کہ خانہ اور مردم شماری کا پہلا مرحلہ اچھے طریقے سے مکمل ہوچکا،اگر 2 اپریل تک ٹیمیں نہ پہنچیں تو شہری اطلاع دیں۔

    واضح رہےکہ چیف شماریات کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں مردم شماری کا 15 فیصد کام باقی ہےاُسے بھی جلد مکمل کرلیا جائےگا اور 15 اپریل تک 63 اضلاع کی مردم شماری مکمل کرلی جائے گی۔

  • چھٹی مردم شماری کے انتظامات مکمل، 15 مارچ سے آغاز

    چھٹی مردم شماری کے انتظامات مکمل، 15 مارچ سے آغاز

    اسلام آباد: سیکریٹری شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں 15 مارچ سے شروع ہو جانے والی مردم و خانہ شماری کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری شماریات نے چیف شماریات آصف باجوہ کو مردم شماری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چھٹی مردم اور خانہ شماری کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ مردم و خانہ شماری 15 مارچ سے شروع ہو جائے گی۔

    سیکریٹری شماریات نے چیف شماریات کا کہنا تھا کہ عملے کی تربیت مکمل ہوچکی ہے جبکہ حتمی مرحلہ بھی چند روز میں مکمل ہوجائے گا۔ پاک فوج کے ساتھ رابطے اور کوآرڈینیشن مسلسل جاری ہے۔ تمام متعلقہ حکام اور عملے کو ذمہ داریاں سونپی جا چکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: مردم شماری کے نتائج پر قومی اسمبلی کی نشستیں تقسیم ہوں گی، آصف باجوہ

    اس موقع پر چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا کہ جہاں آپریشن چل رہا ہے اس بارے میں حکومت سے معاملات طے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں آخری بار مردم اور خانہ شماری سنہ 1998 میں کی گئی تھی تاہم طویل وقفے کے بعد سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے حکومت وقت کو مردم شماری کرنے کا حکم دیا تھا۔

    پاک فوج کے 2 لاکھ جوان مردم اور خانہ شماری کے دوران پورے ملک میں ٹیموں کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ مردم شماری کا آغاز 15 مارچ سے کیا جائے گا جو مرحلہ وار ہوگا۔

  • مردم شماری میں 2 لاکھ فوجی خدمات انجام دیں گے، آرمی چیف کی منظوری

    مردم شماری میں 2 لاکھ فوجی خدمات انجام دیں گے، آرمی چیف کی منظوری

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف نے مردم اور خانہ شماری کے سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی، 2 لاکھ جوان مردم شماری کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے مردم اور خانہ شماری کے درمیان امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پلان کی منظوری دے دی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دولاکھ جوان مردم اور خانہ شماری کے دوران پورے ملک میں ٹیموں کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ خیال رہے مردم شماری کا آغاز 15 مارچ سے کیا جائے گا، جو مرحلہ وار ہوگا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں آخری بار مردم اور خانہ شماری 1998 میں کی گئی تھی تاہم طویل وقفے کے بعد سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے حکومت وقت کو مردم شماری کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کی آبادی اس وقت 20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔