Tag: خانہ کعبہ

  • سعودی عرب: سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

    سعودی عرب: سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

    مکہ مکرمہ (15 جولائی 2025) سعودی عرب میں جدہ فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے آج دوپہر کے وقت سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ سال رواں میں یہ دوسرا موقع ہوگا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا وقت دوپہر 12 بجکر27 منٹ ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زہرہ نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت ہوتا ہے جب سورج خط استوا سے جنوب کی طرف بڑھتا ہے۔

    سورج تقریبا 89.5 ڈگری پر ہو گا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ اور کسی بھی مجسم عمارت یا دیگر اشیا کا سایہ نہیں ہوگا۔

    فلکیاتی ماہرین کے مطابق سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکتا ہے۔

    سورج کا تعین کرنے کے لیے دنیا کے کسی بھی مقام سے مکہ وقت کے مطابق سورج کو دیکھا جائے اور جس سمت میں اس وقت سورج دکھائی دے گا وہ قبلہ کی سمت ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں کعبۃ اللہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، خانہ کعبہ کو عرقِ گلاب، اودھ، عطر اور آبِ زم زم سے غسل دیا گیا۔

    ہر سال کی طرح اس برس بھی محرم الحرام کی 15 تاریخ کو خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا گیا، کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش اور دروازے کو آب زم زم اور عرق گلاب سے دھویا گیا۔

    اس بابرکت عمل کے لیے خانہ کعبہ کے کلید بردار نے نماز فجر کے بعد بیت اللہ کا دروازہ کھولا اور پھر حکام اندر داخل ہوئے۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش اور دروازے کو آب زم زم اور عرق گلاب سے دھویا گیا۔ غسل کے بعد اسے عود، عرق گلاب اور بخوز سمیت دیگر خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔

  • سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

    سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

    سعودی عرب میں فلکیاتی سوسائٹی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج 27 مئی کی دوپہر کو سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12:18 پر یہ فلکیاتی نظارہ دیکھا جاسکے گا۔

    فلکیاتی ماہرین کے مطابق سالانہ بنیاد پر یہ نظارہ کیا جاتا ہے جس سے دنیا بھر میں خانہ کعبہ کی سمت کے تعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق رواں سال رواں 2025 میں سورج کا خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

    فلکیاتی سوسائٹی قصیم ریجن کے صدر عیسی الغفیلی نے بتایا کہ سورج کے اس طرح خانہ کعبہ کے عین اوپر عمودی شکل میں آنے سے بغیر کسی جدید آلات کا استعمال کیے قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے۔

    دنیا کے کسی بھی مقام سے سورج کا تعین کرنے کے لیے مکہ وقت کے مطابق سورج کو دیکھا جائے اور جس سمت میں اس وقت سورج دکھائی دے گا وہ قبلہ کی سمت ہوگی۔

    خانہ کعبہ کی چھت پر دنیا کا نایاب ترین سنگ مرمر:

    یوں تو مسجد الحرام میں ہر جگہ سنگ مرمر لگا ہوا ہے لیکن خانہ کعبہ کی چھت پر دنیا کا نایاب ترین سنگ مرمر لگایا گیا ہے۔

    مکہ مکرمہ میں واقع مسلمانوں کے سب سے مقدس مقام مسجد الحرام میں یوں تو بڑے پیمانے پر سنگ مرمر استعمال کیا گیا ہے لیکن خانہ کعبہ کی چھت پر استعمال کیا جانے والا سنگ مرمر دنیا کا نایاب ترین سنگ مرمر ہے۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کعبہ کی چھت 145 مربع میٹر ہے جس کی تیاری میں انتہائی نادر و نایاب قسم کا سنگِ مرمر استعمال کیا گیا ہے جو دن میں ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔

    ویڈیو: ابر رحمت برسنے کے دوران طواف خانہ کعبہ کے روح پرور مناظر

    رپورٹ کے مطابق چھت پر نصب سنگِ مرمر دنیا کا نایاب ترین پتھر ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ رات کو یہ رطوبت کو جذب کر لیتا ہے اور دن کو جب سورج کی تپش ہوتی ہے تو یہ رات کو جذب کی ہوئی رطوبت کو رفتہ رفتہ خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے چھت اور کعبے کے اندر کا ماحول گرم نہیں ہوتا۔

    کعبہ کی چھت سے لے کر ستون اور دیواروں کی تعمیر انتہائی منفرد انداز میں کی گئی ہے۔

  • شاداب خان نے خانہ کعبہ کو دیکھ پہلی دعا کیا کی؟ آل راؤنڈر کا انکشاف

    شاداب خان نے خانہ کعبہ کو دیکھ پہلی دعا کیا کی؟ آل راؤنڈر کا انکشاف

    شاداب خان کئی بار عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں انہوں نے خانہ کعبہ دیکھ کر سب سے پہلے کس کی شادی کی دعا کی یہ بات انہوں نے بتا دی۔

    پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان جو کئی بار عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے خانہ کعبہ کو دیکھ کر پہلی دعا کیا مانگی تھی؟ اس کا انکشاف کئی سال بعد کر دیا۔

    ایک ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہے جسمیں انہیں اپنے ساتھی کرکٹرز سے ہنسی مذاق کرتے دکھایا گیا ہے اور اسی ویڈیو میں وہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے ساتھ بھی خوش گپیاں کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر شاداب خان کہتے ہیں کہ خانہ کعبہ کو دیکھ کر جو دعا کرو وہ پوری ہوتی ہے۔ تو جب میں نے پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھا تو سب سے پہلے بابر اعظم کی شادی کے لیے دعا کی۔ اس دوران بابر اعظم قریب ہی کھڑے تھے جنہوں نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہائے یار نہیں۔

    شاداب خان نے شادی کے حوالے سے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بابر کے ساتھ اب صائم ایوب کا بھی وقت آ گیا ہے۔

    اس موقع پر مشتاق احمد سوال کرتے ہیں کہ اور نسیم شاہ کا؟ جس پر شاداب نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ نہیں اس کو ابھی انجوائے کرنے دیں۔

    واضح رہےکہ بابر اعظم کے ہم عصر اور ٹیم میں ان کے اچھے دوست کہے جانے والے کرکٹرز شاداب خان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود سمیت کئی دیگر کرکٹرز گزشتہ دو سال میں رشتہ ازدواج میں بندھے اور اب والد ہونے کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں۔

    تاہم کرکٹ فینز کو بابر اعظم کی شادی کا شدت سے انتظار ہے۔ اس حوالے سے آئے روز میڈیا میں افواہیں گردش کرتی ہیں مگر تاحال کوئی افواہ حقیقی خبر ثابت نہیں ہو سکی ہے۔

  • خانہ کعبہ کی چھت پر لگا دنیا کا نایاب ترین سنگ مرمر، خاص بات کیا ہے؟

    خانہ کعبہ کی چھت پر لگا دنیا کا نایاب ترین سنگ مرمر، خاص بات کیا ہے؟

    یوں تو مسجد الحرام میں ہر جگہ سنگ مرمر لگا ہوا ہے لیکن خانہ کعبہ کی چھت پر دنیا کا نایاب ترین سنگ مرمر لگایا گیا ہے۔

    مکہ مکرمہ میں واقع مسلمانوں کے سب سے مقدس مقام مسجد الحرام میں یوں تو بڑے پیمانے پر سنگ مرمر استعمال کیا گیا ہے لیکن خانہ کعبہ کی چھت پر استعمال کیا جانے والا سنگ مرمر دنیا کا نایاب ترین سنگ مرمر ہے۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خانہ کعبہ کی چھت 145 مربع میٹر ہے جس کی تیاری میں انتہائی نادر و نایاب قسم کا سنگِ مرمر استعمال کیا گیا ہے جو دن میں ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چھت پر نصب سنگِ مرمر دنیا کا نایاب ترین پتھر ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ رات کو یہ رطوبت کو جذب کر لیتا ہے اور دن کو جب سورج کی تپش ہوتی ہے تو یہ رات کو جذب کی ہوئی رطوبت کو رفتہ رفتہ خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے چھت اور کعبے کے اندر کا ماحول گرم نہیں ہوتا۔

    خانہ کعبہ کی چھت سے لے کر ستون اور دیواروں کی تعمیر انتہائی منفرد انداز میں کی گئی ہے۔

  • سعودی عرب: ادارہ امور حرمین نے اہم ہدایات جاری کردیں

    سعودی عرب: ادارہ امور حرمین نے اہم ہدایات جاری کردیں

    سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین نے بعض زائرین کی جانب سے خانہ کعبہ میں کیے جانے والے غلط امور کی نشاندہی کی ہے اور انہیں ایسا نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین کی جانب سے زائرین کی آگاہی کیلیے ہدایات جاری کی ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ’مقام ابراہیم یا خانہ کعبہ کی دیواروں اور غلاف کو چھونا غیراسلامی اعمال ہیں جو سنت سے ثابت نہیں۔‘

    ادارہ امور حرمین کے مطابق ’طواف کعبہ کے لیے جو جائز عمل ہے وہ حجر اسود اور رکن یمانی کی جانب ہاتھ بلند کرکے تکبیر کہنا یا اگر ممکن ہو تو حجر اسود کو چھونا یا بوسہ دینا ہے۔‘

    دوسری جانب سعودی عرب میں غلافِ کعبہ پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جو کہ کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ پر 25 مئی تک جاری رہے گی۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ کے غلاف کسوہ کو پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش کیا گیا، زائرین غلافِ کعبہ کی تیاری کے مراحل دیکھ سکیں گے۔

    غلافِ کعبہ قرآنی آیات، اسماء حسنہ اور اسلامی طرز کی آرائش کے ساتھ اسلامی فنون کی اعلیٰ ترین تخلیق ہے۔

    موسلا دھار بارش میں طوافِ کعبہ کے روح پرور مناظر کی ویڈیو

    نایاب اسلامی فن پاروں کی عکاسی کرتی یہ بیمثال نمائش کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل پر 25 جنوری سے 25 مئی تک جاری رہے گی، زائرین غلافِ کعبہ”کسوہ“کی تیاری کے مراحل دیکھ سکیں گے۔

  • خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر

    خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر

    سعودی عرب مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کیلئے اوقات مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حطیم میں خواتین کیلئے اوقات رات 8 سے صبح 2 بجے تک مختص کیے گئے ہیں جبکہ مرد حضرات کیلئے اوقات صبح 8 سے 11 بجے تک ہوں گے۔

    انتظامیہ کے مطابق داخلہ مغربی دروازے سے اور اجازت کا دورانیہ 10 منٹ رہے گا، حطیم میں نفل ادائیگی اوقات کا مقصد رش کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے سامان کی حفاظت کے لیے ’لاکرز‘ پروگرام کے نئے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

    حرمین اتھارٹی کے مطابق لاکرز پروگرام کا مقصد مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی خدمات زائرین تک منتقل کرنا ہے۔

    موسلا دھار بارش میں طوافِ کعبہ کے روح پرور مناظر کی ویڈیو

    حرمین شریفین میں آنے والے زائرین کو لاکرز منصوبے سے یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنا سامان محفوظ طریقے سے رکھنے کے بعد مسجد الحرام یا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضری دے سکتے ہیں۔

  • سعودی عرب: خانہ کعبہ کی چابی نئے کلید بردار کے حوالے کردی گئی

    سعودی عرب: خانہ کعبہ کی چابی نئے کلید بردار کے حوالے کردی گئی

    سعودی عرب میں خانہ کعبہ کے کلید بردار (سادن) شیخ ڈاکٹر صالح الشیبی کے دنیا سے پردہ کر جانے کے بعد یہ ذمہ داری شیخ عبدالوھاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فتح مکہ کے بعد اب تک کلید برداروں میں شیخ عبدالوھاب الشیبی کا 78 واں نمبر ہے جنہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

    خانہ کعبہ کے 77 ویں کلید بردار شیخ ڈاکٹر صالح الشیبی گذشتہ دنوں 80 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے تھے، جنہیں مکہ کے معروف قبرستان معلی میں سپرد خاک کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ’سادن‘ نام اس شخص کے لئے مخصوص ہے جس کے پاس کعبہ شریف کی چابی ہوتی ہے۔ کعبہ کے قفل کو کھولنا، بند کرنا اور اندرونی و بیرونی صفائی وہ غلاف کعبہ کی تبدیلی و دیگر امور بھی سادن یعنی کلید بردار کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

    سعودی عرب: حج کیلئے آنے والے شاہی مہمانوں کی واپسی مکمل

    فتح مکہ کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو شیبہ کو چابی سونپی اور انہیں یہ ذمہ داری عطا کی تھی اس وقت سے اب تک کلید برداری کی ذمہ داری آل شیبہ انجام دے رہے ہیں۔

  • خانہ کعبہ کی چابی کے محافظ شیخ صالح الشیبی انتقال کر گئے

    خانہ کعبہ کی چابی کے محافظ شیخ صالح الشیبی انتقال کر گئے

    خانہ کعبہ کے کلید بردار (چابی کے محافظ) ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’حرمین‘ کی جانب سے خانہ کعبہ کے کلید بردار ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’حرمین‘ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کے 109ویں کلید بردار اور صحابی عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کے جانشین دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرشیخ صالح الشیبی کی نمازِ جنازہ نمازِ فجر کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی اور ان کی تدفین المولا قبرستان میں کی گئی۔

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں خطبہ جمعہ اور نماز سے متعلق بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وصیت کے مطابق خانہ کعبہ کا اگلا کلید بردار بھی الشیبی خاندان سے ہوگا اور رہے گا۔

  • خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن تیار کرنے والے پاکستانی کا انتقال

    خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن تیار کرنے والے پاکستانی کا انتقال

    سعودی عرب میں خانہ کعبہ کے دروازے و حجرِ اسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے مالک عاشق حسین فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

    بین الاقوامی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے والی فیکٹری کے مالک عاشق حسین چل بسے۔

    قونصل جنرل خالد مجید اور پاکستانی کمیونٹی نے محمد عاشق حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

    مرحوم محمد عاشق حسین کی گولڈ فیکٹری سعودی عرب میں واقع ہے جسے خانہ? کعبہ کا مرکزی دروازہ، میزابِ رحمت (پرنالہ) اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے کا شرف حاصل ہے۔

    اس سے قبل ایک بھارتی خاتون فریضہ حج کی ادائیگی کی خواہش لیے حجاز مقدس کے سفر پر نکلیں مگر حج سے قبل ہی داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 69 سالہ مومنہ خاتون جو ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کی رہائشی ہیں اتوار کو اپنے شوہر محمد صدر الحق اور بیٹے محمد معراج کے ہمراہ کولکتہ سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئیں تھیں ۔

    عازمین حج کی آمد : غلاف کعبہ کو بلند کردیا گیا

    تاہم دوران سفر ہی انہیں دل کا جان لیوا دورہ پڑا جس کے باعث پرواز کا رخ موڑ کر اسے ہنگامی طور پر ریاض ایئرپورٹ پر اتارا گیا اور خاتون کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

  • خانہ کعبہ میں طواف کے دوران بارش کے روح پرور مناظر

    خانہ کعبہ میں طواف کے دوران بارش کے روح پرور مناظر

    سعودی عرب کے شہر مقدس مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کے طواف اور عبادت کے دوران بادل بھی برستے رہے، حرم کعبہ میں بارش کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز شدید بارش ہوئی جس کے دوران بھی عمرہ زائرین طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کر رکھا ہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

    بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات اور داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا گیا۔