Tag: خانہ کعبہ کا طواف

  • خانہ کعبہ کے طواف کے دوران ایک شخص لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

    خانہ کعبہ کے طواف کے دوران ایک شخص لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

    مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے طواف کے دوران ایک شخص نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی جس کی وجہ اس کا غیر معمولی قد تھا۔

    سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل القامت شخص کا تعلق بظاہر کسی افریقی ملک سے لگتا ہے جبکہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

    خانۂ کعبہ کے طواف کے دوران دراز قد شخص اور باقی لوگوں میں فرق کافی نمایاں تھا۔ ویڈیوز میں اس شخص کو طواف کرتے اور رکن ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اس شخص کی رنگت اور شباہت سے وہ کسی افریقی ملک کا باشندہ لگتا ہے لکن باضابطہ طور پر اس شخص کے وطن کا پتا نہیں چل سکا۔

    اس شخص کے قد کو دیکھتے ہوئےاس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ شخص دنیا کے طویل القامت مردوں میں شامل ہو۔

  • معذور قطری شہری کا ہاتھوں سے چل کر خانہ کعبہ کا طواف

    معذور قطری شہری کا ہاتھوں سے چل کر خانہ کعبہ کا طواف

    قطر ورلڈ کپ کے خصوصی اینکر غانم محمد المفتاح نے اپنی معذوری کے باوجود وہیل چیئر کا سہارا نہ لیا اور اپنے ہاتھوں کے زور پر خانہ کعبہ کا طواف کیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر ورلڈ کپ میں بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے غانم محمد المفتاح نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

    قطری شہری غانم محمد المفتاح جو معذوری کے باعث دھڑ کے نچلے حصے سے محروم ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں چاہنے والے موجود ہیں۔

    قطری صحافی نے عمرے کے دوران قرآن پاک کی آیت کی تلاوت بھی کی جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ”اللہ کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا ”۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر 18 سالہ غانم المفتاح نے افتتاحی تقریب میں امریکی فنکار مورگن فری مین کے ساتھ ایک مثالی مکالمہ پیش کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اگر میری ٹانگیں نہیں تو کیا ہوا، میرے رب نے مجھے مضبوط ہاتھ عطا کیے ہیں جو میری ٹانگوں کا متبادل ہیں اور میں انہی ہاتھوں کے سہارے اللہ کے گھر کا طواف کروں گا۔

    غانم محمد المفتاح کو عمرے کے دوران مسجد الحرام کی انتظامیہ نے ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی مدد کی تاکہ وہ اپنے ہاتھوں کی مدد سے آرام سے بیت اللہ کا طواف مکمل کرسکیں۔

    واضح رہے کہ قطری شہری غانم محمد المفتاح جس بیماری میں مبتلا ہیں، دنیا میں بہت کم لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں، 25000 میں سے ایک شخص اس بیماری سے متاثر ہو سکتا ہے، جس میں متاثرہ کا نچلا دھڑ نہیں بن پاتا۔