Tag: خانہ کعبہ

  • خانہ کعبہ میں زمزم کا پانی آسانی سے کیسے حاصل کریں؟

    خانہ کعبہ میں زمزم کا پانی آسانی سے کیسے حاصل کریں؟

    عالم اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ میں زائرین کی سہولت کے لئے سینسرز سے لیس نلکے لگا دیئے گئے ہیں جس سے نمازیوں کو زمزم کے بابرکت پانی تک آسانی سے رسائی حاصل ہو سکے گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو مقدس مساجد کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ سمارٹ سینسر ٹیکنالوجی سے لیس نل کا مقصد نمازیوں اور زائرین تک با برکت پانی کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔

    مسلمانوں زائرین کے لیے مدینہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں زمزم کے کنٹینر پہلے سے ہی فراہم کردیئے گئے ہیں۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زمزم کو زمین پر نہ پھینکیں، مقامات کو صاف رکھیں اور استعمال شدہ پانی کے کپوں کو مخصوص جگہوں پر پھینکیں۔

    دوسری جانب مکہ مکرمہ میں جعلی آب زمزم کا مکروہ دھندا پکڑا گیا، حکام نے زمزم کے نام سے فروخت ہونے والی پانی کی بوتلیں ضبط کر لیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق مکہ میونسپلٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی زمزم کی فروخت ناکام بنا دی۔ بلدیہ حکام نے 130 جعلی زمزم کی بوتلیں ضبط کرکے تلف کر دیا۔

    بلدیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور صحت کے اصولوں کے برخلاف فروخت ہونے والی جعلی زمزم کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

  • خانہ کعبہ کا طواف کرنے والے عازمین کے لیے نئے اصول جاری

    خانہ کعبہ کا طواف کرنے والے عازمین کے لیے نئے اصول جاری

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حجاج کرام کے لیے مکہ میں اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کا طواف کرنے کے لیے رہنما اصول ترتیب دیئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین اور دیگر عبادت گزاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ طواف میں آسانی کے لیے تین اصولوں پر عمل کریں۔

    خانہ کعبہ کے گرد طواف کرتے وقت اچانک نہ رکیں، ساتھیوں کی چہل قدمی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں اور داخل ہونے اور باہر نکلتے وقت طواف کے راستے پر چلیں۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق طواف کی نماز خانہ کعبہ میں کہیں بھی ادا کرسکتے ہیں تاکہ زیادہ بھیڑ نہ ہو سکے، یہ سفارشات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب عمرہ سیزن جاری ہے۔

    سعودی عرب حکام کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ موجودہ سیزن کے دوران بیرون ملک سے آنے والے تقریباً 10 ملین مسلمان عمرہ ادا کریں گے۔

    حالیہ ماہ کے دوران سعودی عرب نے بیرون ملک مقیم مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کے لیے مملکت آنے کے لیے بہت سی سہولیات کی نقاب کشائی کی ہے۔

    مختلف قسم کے داخلے کے ویزے رکھنے والے مسلمانوں کو عمرہ کرنے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔

    سعودی حکومت کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں مقیم تارکین وطن سیاحتی ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، خواہ ان کا پیشہ کچھ بھی ہو وہ عمرہ کرنے کے اہل ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ خواتین حجاج کو اب مرد سرپرستوں کے ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں ہے، عمرہ ویزہ کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 90 کر دی گئی ہے اور حاملین کو تمام زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے مملکت میں داخل ہونے اور کسی بھی ہوائی اڈے سے جانے کی اجازت دے دی ہے۔

  • خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی روبوٹس کے ذریعے

    خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی روبوٹس کے ذریعے

    ریاض: سعودی عرب میں خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے لیے مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس سے کام لیا جارہا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کی جاتی ہے جس میں 20 منٹ کا وقت لگتا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کعبہ شریف کی چھت کی صفائی کا کام متعدد مراحل میں کیا جاتا ہے۔

    سب سے پہلے گرد و غبارصاف کرنے کے بعد پوری چھت پر پونچھا لگایا جاتا ہے، غلاف کعبہ کے اسٹینڈ اور دیوار کی بھی صفائی کی جاتی ہے۔ خانہ کعبہ کی چھت کا دروازہ بھی باہر سے صاف کیا جاتا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق صفائی میں مصنوعی ذہانت کے ساتھ روایتی طور طریقوں سے بھی کام لیا گیا۔

  • آج سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

    آج سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

    ریاض: آج بروز اتوار سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے کعبے کی سمت کا باآسانی تعین کیا جاسکے گا۔

    اردو نیوز کے مطابق جدہ میں فلکیاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اتوار 28 مئی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

    جدہ کی فلکیاتی کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نظام شمسی کے مطالعے سے معلوم ہوا کہ اتوار کی دوپہر کو 12:18 پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

    فلکیاتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلکیاتی حساب کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا جس سے کعبے کا سایہ ظاہر نہیں ہوگا، اس وقت خط استوا پر خانہ کعبہ کی سمت کا تعین باآسانی کیا جاسکے گا۔

    یاد رہے کہ قدیم زمانے کے لوگ اسی سادہ طریقے سے قبلے کا رخ متعین کیا کرتے تھے، یہ طریقہ کار نتیجے کے اعتبار سے جدید ٹیکنالوجی سے کم نہیں۔

  • انڈونیشین جوڑے کا خانہ کعبہ کے سامنے نکاح، ویڈیو

    انڈونیشین جوڑے کا خانہ کعبہ کے سامنے نکاح، ویڈیو

    سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کے سامنے انڈونیشین جوڑے کی نکاح کی خوبصورت ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک انڈونیشین جوڑے مسجدالحرام کے مطاف موجود ہیں جہاں ان کا نکاح ہورہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نکاح میں لڑکی کے سامنے رکھا قرآن شریف اُس کا جہیز ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Graduate Talks (@graduatetalks.pk)

    انڈونیشین جوڑے نے خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کے کاغذات پر دستخط کیے اور ایک دوسرے کو انگوٹھی بھی پہنائی۔

  • معصوم ننھے بچے کا خانہ کعبہ کو چھونے کا دل موہ لینے والا منظر

    معصوم ننھے بچے کا خانہ کعبہ کو چھونے کا دل موہ لینے والا منظر

    مکہ مکرمہ میں ایک معصوم بچے نے اللہ سے اپنی محبت کا اظہار شاندار طریقہ سے خانہ کعبہ کو چھو کر کیا۔

    سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک معصوم بچے کا خانہ کعبہ کو دل موہ لینے والا شاندار منظر پیش کررہا ہے۔

    حرم مکی میں آنے والے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ بیت اللہ شریف کو چھو لے تاہم اس کے لیے موقع ہر وقت دستیاب نہیں ہوتا۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو مطاف میں موجود ایک بچے کی ہے جب معصوم نے خانہ کعبہ کو اس وقت چھونے کی کوشش کری ڈالی جب مسجد میں نماز کے لیے جماعت کھڑی ہوگئی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم بچہ اچانک بے ساختہ انداز میں خانہ کعبہ کی طرف دوڑا اس موقع پر سکیورٹی گارڈ نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اجازت بھی دے دی اور بچہ خوشی سے خانہ کعبہ کو چوم کر واپس آگیا۔

    خانہ کعبہ میں سجدہ ریز ہوتا کبوتر دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکزبن گیا

    سوشل میڈیا پر سکیورٹی اہلکار کی بچے سے شفقت اور نرمی کے سلوک کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے اور  اس منظر کو خوبصورت اور شاندار قرار دیا۔

  • رمضان المبارک: عمرہ زائرین کے لیے مزید سہولیات کی فراہمی

    رمضان المبارک: عمرہ زائرین کے لیے مزید سہولیات کی فراہمی

    ریاض: رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کے مقامات مقدسہ پر 12 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو عمرہ کرنے والے زائرین کو بہترین سہولیات و خدمات فراہم کریں گے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان کے دوران زائرین کی خدمت کے لیے 12 ہزار تربیت یافتہ اہلکار تعینات کیے ہیں۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں 10 ہزار سے زائد شعبوں میں 8 ہزار سے زیادہ اہلکار رمضان کے دوران زائرین کو 2 لاکھ سے زیادہ گھنٹے رضا کارانہ طور پر خدمات فراہم کریں گے۔

    معمر افراد اور معذوروں کو رمضان کے دوران تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی، 10 ہزار وہیل چیئرز 24 گھنٹے مہیا ہوں گی۔ مسجد الحرام پہنچنے سے قبل وہیل چیئرز بک کروائی جا سکیں گی۔ انتظامیہ نے تتقل ایپ کے ذریعے بکنگ کی سہولت مہیا کی ہے۔

    خیال رہے کہ ادارہ امور حرمین نے رمضان کے دوران زائرین کی سہولت کے لیے آپریشنل پلان تیار کیا ہے۔

    کرونا وبا کے بعد اس سال رمضان کے دوران نہ صرف مملکت بلکہ دنیا بھرسے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین مملکت آئیں گے جس کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے تاکہ زائرین کی آمد و رفت کو منظم کیا جائے۔

    رمضان کے دوران صحن مطاف صرف عمرہ کرنے والوں کے لیے مخصوص ہوگا جبکہ طواف کے لیے بالائی منازل کومخصوص کیا گیا ہے، سنت طواف ادا کرنے کے لیے مقامات مخصوص کیے گئے ہیں تاکہ طواف کی ادائیگی میں رکاوٹ نہ ہو۔

    زائرین کی سہولت اورکراؤڈ کنٹرولنگ کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے، اسی طرح زائرین کی آمد و رفت کے مقامات پررہنما گائیڈز بھی فراہم کیے ہیں۔

  • چاند آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

    چاند آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

    ماہرین فلکیات کے مطابق چاند آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، چاند 93 فیصد روشن ہوگا۔

    چاند پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 43 منٹ پرخانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہےکہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات7 بج کر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئےگا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند 93 فیصد روشن ہوگا اس موقع پر دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جاسکیں گے۔

    اس دوران دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلےکا رخ بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے۔

  • خانہ کعبہ کب تعمیر ہوا اور اس کا نقشہ کس نے بنایا ؟

    خانہ کعبہ کب تعمیر ہوا اور اس کا نقشہ کس نے بنایا ؟

    کیا آپ جانتے ہیں خانہ کعبہ کی تعمیر تقریبآ چار ہزار سال قبل کی گئی تھی ، اللہ تعالیٰ کے گھر کا نقشہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے تیار کیا اور تعمیر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام نے کی۔

    خانہ کعبہ اللہ کا گھر جہاں دنیا بھر کے مسلمان جانے کیلئے تڑپتے ہیں ، اسکا طواف کرنے کیلئے دعائیں مانگتے رہتے ہیں۔

    کیا آپ جانتے ہیں خانہ کعبہ کب تعمیر ہوا ؟ اور اسکا نقشہ کس نے بنایا ؟ اسکی لمبائی چوڑائی کتنی ہے؟

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے شہزاد خان نے خصوصی رپورٹ میں بتایا کہ انسان اپنے گھر کی تعمیر کیلئے بڑی پلاننگ کرتا ہے البتہ دنیا کے سب سے مقدس مقام خانہ کعبہ یعنی اللہ تعالیٰ کے گھر کا نقشہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے تیار کیا۔

    شہزاد خان کا کہنا تھا کہ جس کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اس کی تعمیر کی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز نے مزید بتایا کہ خانہ کعبہ کی بلندی 54 فٹ 8 انچ ہے ، یہ پانچ پہاڑوں کے پتھروں سے تعمیر کیا گیا، جس کے چھت کی 80 قندیلیں ہیں۔

    خانہ کعبہ میں حجر اسود مشرق کی جانب لگایا گیا ہے، جہاں سے خانہ کعبہ کا طواف شروع کیا جاتا ہے۔

    خانہ کعبہ کی تعمیر تقریبآ چار ہزار سال قبل کی گئی تھی اور آج بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل خانہ کعبہ کے طواف کےلئے تڑپتے ہیں یہاں حاضر ہو کر مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور خوب گڑگڑاتے ہیں اور انتہائی قلبی سکون حاصل کرتے ہیں۔

    خانہ کعبہ کے غلاف کی لمبائی 54 میٹر ہے، جسے ہر سال تبدیل کیا جاتا ہے اور غلاف کعبہ کی تیاری میں ایک من سونے کی تاروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

  • خانہ کعبہ میں طواف کے دوران بارش، روح پرور مناظر کی تصاویر

    ریاض: سعودی عرب کے شہر مقدس مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کے طواف اور عبادت کے دوران بادل بھی برستے رہے، حرم کعبہ میں بارش کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں سوموار کے روز شدید بارش ہوئی جس کے دوران بھی عمرہ زائرین طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کر رکھا ہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

    انتظامیہ 200 سے زیادہ نگرانوں، 4 ہزار کارکنان اور 500 سے زیادہ مشینوں کے ذریعے بارش کے دوران پیش آنے والے مسائل سے نمٹ رہی ہے۔

    بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات اور داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔