Tag: خانیوال

  • لڑکی سے 8 ماہ تک زیادتی  کرکے ویڈیو وائرل کرنے والے دو ملزمان  گرفتار

    لڑکی سے 8 ماہ تک زیادتی کرکے ویڈیو وائرل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    خانیوال : لڑکی سے 8 ماہ تک زیادتی کرکے ویڈیو وائرل کرنے والے دو ملزمان کا گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جہاں نواحی گاوں میں دو نوجوانوں نے سترہ سالہ لڑکی سے آٹھ ماہ زیادتی کی اور ویڈیو وائرل کردی۔

    نواحی گاوں 168 دس آر کی رہائشی لڈکی ماہ نور سے اس کے محلے داروں ندیم اور اسد نے آٹھ ماہ پہلے زبردستی زیادتی کی اور ویڈیو بنا لی۔

    ملزمان لڑکی کو آثھ ماہ تک بلیک میل کرکے زیادتی کرتے رہے ، ملزمان کی جانب سے ویڈیو وائرل کرنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم اسد کو گرفتار کر لیا۔

    بعد ازاں پولیس نےلڑکی سے زیادتی کرنیوالے دوسرے ملزم ندیم کو بھی گرفتار کرلیا، ملزمان 8 ماہ تک لڑکی کو بلیک میل کرکے زیادتی کرتے رہے تھے۔

    ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ لڑکی سے زیادتی کے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔

  • 12 سالہ بچی کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب

    12 سالہ بچی کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب

    خانیوال : 12 سالہ بچی کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا، بچی کی اغوا میں ملوث سگی ماں اور ماموں ملوث نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال میں رشتہ داروں سے بدلہ لینے کے لیے ماں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی ہی بارہ سالہ بیٹی کے اغوا ہونے کا ڈرامہ رچایا تاہم تھانہ سٹی پولیس نے بچی کو بازیاب کرا کے اس کی ماں اور ماموں کو گرفتار کر لیا۔

    مرضی پورا کے رہائشی محنت کش محمود کی 12 سالہ بیٹی زہرہ بتول جو کہ ساتویں کلاس کی طالبہ ہے، گزشتہ روز صبح اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلی تو واپس لوٹ کے نہ آئی۔

    گھر والوں نے اپنے طور پر بچی کو تلاش کیا اور پولیس تھانہ سٹی کو اطلاع دی، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

    پولیس نے بچی کے گھر کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچی کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا۔

    ایس ایچ او سٹی سعید ملک کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ آمنہ بی بی کی اپنی جٹھانیوں کے ساتھ نہیں بنتی تھی اور ان کے درمیان جائیداد کا تنازہ چل رہا تھا، جائیداد ہتھیانے اور جٹھانیوں سے انتقام لینے کے لیے آمنہ بی بی نے اپنے بھائی اکمل سے مل کر اپنی بیٹی زہرہ بتول کے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔

    پولیس نے بچی کی والدہ اور اس کے بھائی اکمل کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر 12 سالہ زہرہ بتول کو ملتان سے بازیاب کرا لیا۔

    ایس ایچ او پی ٹی سی تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے 12 سالہ بچی کی اغوا میں ملوث سگی ماں اور اس کے بھائی کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرانے کے اقدام کو شہریوں نے خوب سراہا ۔

  • سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    خانیوال : سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، متاثرہ شخص بیوی کو منانے سسرال گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع خانیوال میں سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ، پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص بیوی کو منانے سسرال گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور متاثرہ شخص کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں سرنے دوسری شادی کرنے پر داماد کے گھر کو مبینہ طور پر آگ لگادی تھی ، جس کے نتیجے میں دو بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، جھلس کر جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے تین سال کے درمیان تھیں۔

    واقعے سے متعلق بچیوں کے والد نے والد عبدالحمید کا کہنا تھا دوسری بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی، رنجش میں سسر اور اس کے رشتہ داروں نے پہلی بیوی کے بچوں کو آگ لگائی، بچیوں کے والد کے الزام پر پولیس نے سسر سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

  • خانیوال: غلط انجکشن لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق، اہلخانہ کا احتجاج

    خانیوال: غلط انجکشن لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق، اہلخانہ کا احتجاج

    خانیوال میں ڈاکٹرز کی لا پرواہی کی وجہ سے غلط انجکشن لگنے سے 9 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد اہلخانہ کا احتجاج جاری ہے۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ 9 سالہ فرحان کو آئی اسپیشلسٹ کے نجی کلینک میں علاج کیلئے لے کر گئے تھے، ڈاکٹر نے بچے کو غلط انجکشن لگایا جس سے بچے کی موت ہوئی ہے۔

    کلینک کے باہر بڑی تعداد میں مشتعل لواحقین اور محلے دار جمع ہوگئے، جس کے بعد کلینک کے ڈاکٹر اور اسٹاف فرار ہوگیا۔

    مظاہرین نے ٹائر جلا کر اسپتال کے سامنے سڑک  بندکر دی، ساتھ ہی کلینک  میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

  • خانیوال: 2 ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کی فوٹیج ہونے کے باوجود ملزمان پکڑے نہ جا سکے

    خانیوال: 2 ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کی فوٹیج ہونے کے باوجود ملزمان پکڑے نہ جا سکے

    خانیوال: پنجاب کے شہر خانیوال میں 2 ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کی فوٹیج ہونے کے باوجود ملزمان پکڑے نہ جا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال میں دو ماہ قبل ایک موبائل شاپ پر بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، اس واردات کی فوٹیج بھی موجود ہے تاہم اس کے باوجود ملزمان تاحال پکڑے نہیں جا سکے ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق 4 ملزمان نے موبائل شاپ سے 60 لاکھ مالیت کے موبائل فون اور نقدی لوٹی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو اطمینان سے واردات کرتے دیکھا گیا، تاہم واضح فوٹیج کے باوجود پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔

    متاثرہ دکان دار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک چکا، ڈی پی او کے پاس بھی گیا لیکن وہ کہتے ہیں کہ تھانے جاؤ۔

    دکان دار نے اپیل کی ہے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

  • خانیوال: ساتھی کے ہمراہ 8 سالہ بچے سے زیادتی کا ملزم استاد گرفتار

    خانیوال: ساتھی کے ہمراہ 8 سالہ بچے سے زیادتی کا ملزم استاد گرفتار

    خانیوال: صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں ایک استاد کو 8 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزم میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے ساتھی کے ہمراہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کے ایک نواحی علاقے میں استاد نے اپنے ساتھی کے ہمراہ 8 سالہ بچے سے زیادتی کی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جب بچے کی حالت غیر ہو گئی تو ملزمان نے اسے بستی عزیز آباد میں پھینک دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جب کہ بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • خانیوال: دولہا بارات لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا

    خانیوال: دولہا بارات لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا

    خانیوال: ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت ضمنی انتخاب کے لیے جاری پولنگ میں ایک دولہے نے بھی اپنی بارات سمیت شریک ہو کر لوگوں کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر خانیوال میں ایک دولہا اپنی بارات لے کر پی پی 209 میں جاری ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔

    خانیوال کے نواحی گاؤں پولنگ اسٹیشن نمبر 17 پر دولہا بارات سمیت ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو لوگ انھیں دیکھ کر حیران رہ گئے، دولہا نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ کاسٹ کر کے پھر اپنی دلہن کو لینے جاؤں گا۔

    اس سلسلے میں سامنے آنے والی ویڈیو میں دولہے کو ہار پہنے ہوئے پولنگ اسٹیشن پر دیکھا جا سکتا ہے، ان کے ساتھ بارات کی گاڑیاں بھی کھڑی نظر آتی ہیں۔

    خلاف ورزی پر موبائل فون ضبط، ملزم کو پولیس کے حوالے کیا جائے: الیکشن کمیشن کا سخت حکم

    ادھر ملتان میں بھی قومی اسمبلی کے حلقے 157 میں ایک دولہا باراتیوں سمیت ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن جیلانی ٹاؤن پہنچا، دولہے نے کہا ووٹ دینا قومی فریضہ ہے، میں پہلے ووٹ کاسٹ کروں گا پھر دلہن لینے جاؤں گا۔

  • خانیوال میں  شہری کی ہلاکت کا ذمے دارکون؟  تفتیش کیلے جے آئی ٹی تشکیل

    خانیوال میں شہری کی ہلاکت کا ذمے دارکون؟ تفتیش کیلے جے آئی ٹی تشکیل

    خانیوال : صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کی موت کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی تشکیل دےدی گئی ، جےآئی ٹی واقعے کے تمام ثبوتوں پر مبنی تحقیقات کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی تشکیل دے دی گئی ، محمد ارشد لغاری ڈی پی جی اینٹی ٹیررزم کورٹ ملتان جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔

    واقعےکی تحقیقات کیلئےڈی ڈی پی پی خانیوال محمداعظم بھی جےآئی ٹی کاحصہ ہے ، جےآئی ٹی واقعے کے تمام ثبوتوں پر مبنی تحقیقات کرے گی۔

    اس حوالے سے انچارج اینٹی ٹیررزم کورٹ پنجاب خرم خان نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    دوسری جانب میاں چنوں تفتیشی ٹیم کی معاونت کیلے حکومت کی طرف دو رکنی پراسیکیوش ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی کی سربراہی محمدارشد لغاری کریں گے۔

    کمیٹی جےآئی ٹی اور تفتیشی ٹیم کوثبوت اکٹھاکرنے پررہنمائی فراہم کرے گی اور وقوعہ کاچالان دہشت گردی عدالت بھجوانے سےقبل معاونت دے گی۔

    پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عارف کمال نون کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ اس کیس میں سری لنکن شہری کیس کی طرح پولیس بہت محنت سےکام کررہی ہے ، متعددمشتبہ افرادکو حراست میں لیا گیا ہے،دس مرکزی ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔

    انہوں نے مذہبی قائدین کاپیغام دیا کہ توہین سے متعلق قانون موجود ہے،جو قانون ہاتھ میں لیتے وہ اس قانون کی بھی توہین کرتے ہیں۔

  • خانیوال  میں پیش آئے سانحے میں ملوث مزید 6 افراد گرفتار

    خانیوال میں پیش آئے سانحے میں ملوث مزید 6 افراد گرفتار

    خانیوال : میاں چنوں میں پیش آئے سانحے میں ملوث مزید 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، جس کے بعد سانحےمیں ملوث گرفتار مرکزی ملزمان کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں پنجاب پولیس نے چھ مزید مرکزی ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سانحے میں ملوث گرفتار مرکزی ملزمان کی تعداد21 ہوگئی، گرفتار نئے ملزمان میں سدابہار، مطلوب، رفاقت، عنصر حسین ، عنصر حسین اور محمد شفیق شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق فوٹیج میں گرفتار ملزمان کو اشتعال دلاتے ، اینٹوں اور ڈنڈوں سے شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق دستیاب فوٹیجز اور شواہد کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

    پولیس نے ابھی تک کل ایک سو دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں رات بھر چھاپے مارتے رہیں ، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے خفیہ آپریشن بھی جاری ہے۔

  • ہجوم کے ہاتھوں تشدد کو سختی سے کچلیں گے: وزیر اعظم

    ہجوم کے ہاتھوں تشدد کو سختی سے کچلیں گے: وزیر اعظم

    لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص پر بہیمانہ تشدد اور قتل کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً گوارا نہیں کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہجوم کے ہاتھوں تشدد کو نہایت سختی سے کچلیں گے۔

    وزیر اعظم نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے واقعے کے ذمہ داروں اور فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

    خانیوال میں کیا ہوا ہے؟

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں مشتعل ہجوم نے ایک شخص کو مبینہ توہین مذہب کے بعد بہیمانہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا ہے، اطلاعات کے مطابق واقعہ خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں پیش آیا ہے۔

    واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے وائرل ہیں، ویڈیوز میں ہجوم کے ایک شخص کو اینٹوں اور پتھروں کا نشانہ بنانے اور لاش کو درخت سے لٹکانے کے مناظر ہیں۔

    خانیوال کی پولیس اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے دفتر نے واقعے کی تصدیق کی ہے، واقعے میں مقامی تھانے کے ایس ایچ او سید اقبال شاہ کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت پولیس حالات کوسنبھالنے وہاں پہنچی تو مشتعل ہجوم نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا۔

    وقوعہ پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ ہجوم کی بربریت کا نشانہ بننے والا شخص مقامی معلوم نہیں ہوتا، اسے اس سے پہلے علاقے میں نہیں دیکھا گیا البتہ وقوعے والے روز صبح سے کئی افراد نے اسے بھیک مانگتے دیکھا۔

    واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔