Tag: خانیوال

  • تحریک انصاف آج خانیوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    تحریک انصاف آج خانیوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    خانیوال: پاکستان تحریک انصاف آج صوبہ پنجاب کے شہرخانیوال میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج خانیوال میں جلسہ کرے گی جس کے لیے پنڈال سج گیا، تمام انتظامات کو حتمی شکل دے گئی، ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے جبکہ جلسہ گاہ میں کارکنان موجود ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، پولیس کمانڈوز اور سادہ کپڑوں میں اہلکار بھی جلسہ گاہ میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔


    نیب کے سابق چیئرمین میرٹ پر نہیں تھے، عمران خان


    خیال رہے کہ گزشتہ روز کوٹ ادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے لوگوں کا خیال تھا لوگ پاناما کو بھول جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا، اب عوام اپنا لوٹا ہوا پیسہ واپس لینے کے لیے جاگ چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ناجائز طریقے سے کمائی دولت بچانےمیں مدد دے رہے ہیں۔

  • خانیوال میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    خانیوال میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    خانیوال: صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال / جہانیاں میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دشت گردی نے ملتان کی تحصیل جہانیاں میں کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ جہانیاں کے علاقے چک 161/10 آر میں 8 دہشت گرد روپوش ہیں۔ سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارنے کے بعد دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن کے قبضے سے 10 کلو بارودی مواد، دستی بم، 2 رائفلیں اور ایک پستول سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مکان میں چھپے دیگر 4 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملتان : سی ٹی ڈی کی جہانیاں میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    ملتان : سی ٹی ڈی کی جہانیاں میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    ملتان : خانیوال میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے دہشت گرد حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے جہانیاں کے قصبے 98 دس آر میں سی ٹی ڈی ملتان کی ٹیم نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا، جہانیاں میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس پر دہشت گردوں نے گرفتاری دینے کی بجائے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی جس پر سی ٹی ڈی ٹیم نے بھی جوابی فائرنگ کی.

    دو طرفہ فائرنگ میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 سے چار دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم ، 2 آٹو میٹک رائفلز اور دو پسٹل کے ساتھ حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کر لیے ہیں۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا جو مختلف مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں، سی ٹی ڈی حکام نے ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

    خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

    خانیوال : سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کارروائی کرکے مبینہ مقابلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب جنوبی سے تھا۔

    اسٹاف رپورٹر سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خانیوال میں کارروائی کرکے مبینہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    ctd-post-01

    سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب جنوبی سے تھا، ملزمان کے قبضے سے دستی بم،رائفل اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    مبینہ دہشت گردوں بارے اطلاع تھی کہ وہ ملتان میں بڑی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ پولیس مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے 2 سے تین ساتھی اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

  • خانیوال : پاکستان ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، چوبیس مسافر زخمی

    خانیوال : پاکستان ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، چوبیس مسافر زخمی

    خانیوال : پاکستان ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔ ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ جس سے چوبیس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کراچی آنے والی پاکستان ایکسپریس خانیوال میں حادثے کا شکار ہوگئی، مخدوم پور کے مقام پر تیز گڑگڑاہٹ کے ساتھ ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

    لوگوں کی چیخ و پُکار سن کر قریبی بستی سے لوگ مدد کو پہنچ گئے، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا۔


    Five Pakistan Express coaches derail in Khanewal by arynews

    زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 2 کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال اور 1 کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے معمولی زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

    حادثے کا شکار ہونے والے افراد عید کی چھٹیاں منانے اپنے آبائی علاقوں میں جا رہے تھے۔ خوفناک حادثے اور امدادی کاموں میں سُستی پر ٹرین کے مسافر وزیر ریلوے پر برس پڑے۔

    حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مسافروں کو ملتان ریلوے اسٹیشن شفٹ کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کوٹری کے مقام پر کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کی چار بوگیاں بھی پٹڑی سے اترگئی تھیں۔

     

  • خانیوال: عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل کو اشتہاری قرار دیدیا

    خانیوال: خانیوال میں سول جج نے نجی ٹی وی چینل جیو کے خلاف درج مقدمے میں چینل کے مالک میر شکیل اور دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کے تھانہ سٹی میں جیو کیخلاف درج مقدمے میں سول جج عابد اسلام نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، متنازعہ پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی خانیوال میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ جرائم کی دفعات دو سو اٹھانوے اے اور دو سو پچانوے اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • خانیوال :شہید لانس نائیک محمد علی فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    خانیوال :شہید لانس نائیک محمد علی فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    خانیوال :آپریشن ضرب عضب کے دوران خانیوال کے لانس نائک محمد علی نے جا م شہادت نوش کیا ،ان کا جسد خاکی صبح خانیوال سی او ڈی کے میجر عباس اور شہید کے گھر والوں نے وصول کیا اور انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان بستی احمد نگر میں دفنایا گیا اورسلامی پیش کی گئی۔

    اس موقع پر میجر عمران اور میجر ناصر کے ہمراہ درجنو ں فوجی جوان بھی مو جو دتھے ،شہید کی قبر پر صدر پاکستان ممنون حسین اور چیف آف آرمی اسٹاف جنر ل راحیل شریف کی طرف سے سی او ڈی کے میجر عباس نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہید کے والد کو پاکستان کا جھنڈا پیش کیا گیا ۔

    ،شہید محمد علی عید سے دو روز قبل ہی ڈیو ٹی سے واپس آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے واپس گئے تھے انہوں نے سوگوران میں ایک بیوی اور دوسالہ ریحان اور نو ماہ کا فرحان علی چھوڑے ہیں اس موقع پر اہل علاقہ کے سیکٹروں لو گوں نے انکی نماز جنازہ ادا کی۔

  • خانیوال:جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانیوالاگروہ اے آروائی کی مدد سے گرفتار

    خانیوال:جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانیوالاگروہ اے آروائی کی مدد سے گرفتار

    اسپتال میں زخم لگا کر جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنا کر دینے والا گروہ کے دو افراد اے آر وائی نیوز کی مدد سے گرفتار کر لئے گئے۔خانیوال اسپتال میں تعینات ریڈیو گرافر یٰسین بھٹی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کبیر والہ کے وارڈ اسسٹنٹ ریاض بھٹی عرصہ دراز سے رقم لے کر خود ساختہ زخم لگا تے اور جعلی سرٹیفیکٹ بنا کر لوگوں کو بھاری رقم کےعوض دیتے تھے۔

    لوگوں کی شکایات پراے آروائی نیوز کی ٹیم نے ڈی سی او خانیوال کے ساتھ مل کر ایک رضا کار کو تیار کیا اور اس کے خود ساختہ زخم لگوائے جس کے عوض بھاری رقم بھی ادا کی اور اس سارے معاملے کو چھپے ہوئے کیمرے کی آنکھ میں بند کیا۔

    جس پر ڈی سی او خانیوال عثمان معظم نے اس پر ایکشن لیا اور دونوں ملازمین کو معطل کرنے کے بعد گرفتار کر کے تھانہ سٹی خانیوال میں مقدمہ درج کر دیا۔ اے آر وائی نیوز کے اس عمل کو لوگوں نے اور ڈی سی خانیوال نے خوب سراہا۔