Tag: خان کے 100 دن،

  • سٹیزن پورٹل، حکومت کو 1 لاکھ سے زائد شکایات موصول، 16 ہزار کا ازالہ کردیا گیا

    سٹیزن پورٹل، حکومت کو 1 لاکھ سے زائد شکایات موصول، 16 ہزار کا ازالہ کردیا گیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ 24 دنوں میں ایپ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد عوامی شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 84 ہزار سے زائد درخواستوں پر کام جاری ہے جبکہ 16 ہزار  سے زائد کو حل کردیا گیا۔

    اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے افتخار درانی کا کہنا تھاکہ 24 دنوں کے دوران شکایتی ایپ کے ذریعے عوام نے 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد شکایات وزیراعظم آفس کو ارسال کیں جن میں سے 16ہزار 770 کو حل کردیا گیا جبکہ 84ہزار پر کام جاری ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عوام نے چوبیس دنوں کے دوران وزیراعظم آفس ایپ کو 4 لاکھ 54 ہزار بار ڈاؤن لوڈ کیا جس کے ذریعے وہ مسلسل اپنی شکایات درج کروا رہے ہیں، اب تک 54 فیصد مردوں جبکہ 6 فیصد خواتین نے ایپ ڈاؤن لوڈ کی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’عوام کی بڑی تعداد نے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات درج کروائیں جن کو تقریباً حل کر دیا گیا جبکہ انرجی سیکٹر کی 6ہزار 303 شکایات موصول ہوئیں‘۔

    مزید پڑھیں: حکومت عوام کو جواب دہ، آن لائن شکایات درج کروانے کی سہولت کا آغاز

    وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ 12 ہزار سے زائد شکایات تعلیم کے حوالے سے موصول ہوئیں جبکہ امن و امان، محکمہ صحت اور محکمہ لینڈ کی چار ہزار سے زائد شکایتی درخواستیں موصول ہوئیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’کرپشن سے متعلق ابھی تک ایک بھی شکایات موصول نہیں ہوئی‘۔

    [bs-quote quote=”سرکاری محکموں میں کرپشن سے متعلق ابھی تک کوئی شکایات درج نہیں ہوئی” style=”style-9″ align=”center” author_name=”افتخار درانی”][/bs-quote]

    یاد رہے کہ 28 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں وزراء اور حکومتی کارکردگی کے خلاف آن لائن شکایات درج کروانے کے لیے سے (عوامی شکایتی سیل اور آراء) سٹیزن پورٹل سروس کا افتتاح کیا تھا۔

    افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ’یہ نیا پاکستان ہے کیونکہ اب حکومت عوام کو جواب دہ ہوگی‘۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پرانے پاکستان میں نوآبادیاتی نظام قائم تھا جس کی وجہ سے عوام حکمرانوں کے غلام تھے اور غریب پاکستانی سرکاری دفاتر میں اپنے کاموں کے لیے دھکے کھاتے تھے جبکہ بااثر اور پیسوں والے اپنے کام رشوت دے کر  جلدی کروالیتے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: سٹیزن پورٹل سے بیک وقت 3 لاکھ 82 ہزار شکایات موصول ہو سکیں گی، وزیرِ اطلاعات

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’سٹیزن پورٹل نظام کےتحت ملک کےکسی بھی حصےسےعام آدمی حکومت یا سرکاری محکمے کی شکایت درج کرواسکے گا، اس سے ہمیں معلوم ہوگا کہ اسلام آبادکے عوام کو پانی کی ضرورت ہے یا وہ میٹرو بس سروس چاہتے ہیں‘۔

    ایپ استعمال کرنے کا طریقہ کار

    گوگل پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس پر آئی ڈی بنائیں تاکہ شناخت ظاہر ہو مگر حکومت اسے خفیہ بھی رکھے گی۔آئی ڈی بنانے کے بعد صارف کے سامنے تین مینیو کھلیں گے، مقامی شہری، اوورسیز پاکستانی، یا غیر ملکی؟ جس میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ضروری ہوگا۔

    بعد ازاں صارف کے سامنے ایک اسکرین کھلے گی جس میں وہ اپنی شکایت درج کرے گا، اُس کے بعد اسکرین پر لکھا آئے گا کہ پہلے سے اس مسئلے پر کتنی شکایات درج ہیں۔

    شکایات کنندہ کو جو بھی مسئلہ درپیش ہے اُس کو منتخب کر کے وہ اپنی شکایت درج کرے گا۔

  • نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مسافروں کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی جو 12 ہزار کلومیٹر شاہراؤں کی مکمل تفصیل سے آگاہ رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کی جانب سے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی۔

     وزیرمملکت برائے مواصلات نے موبائل ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے موٹر ویز اور ہائی ویز کو ایک ہی ایپ میں منسلک کردیا گیا، اب این ایچ اے کی تمام تفصیلات عوام کے سامنے موجود ہیں۔

    تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے100روزہ پلان کے اہداف 70 روز میں پورے کئے، ہم نے این ایچ اے کی 128کروڑ مالیت کی زمین واگزار کرائی اور محکمے کی اضافی گاڑیاں بھی نیلامی کے لئے پیش کیں۔

    مزید پڑھیں: حکومت عوام کو جواب دہ، آن لائن شکایات درج کروانے کی سہولت کا آغاز

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ذرائع آمدن میں 750 ملین اضافہ ہوگیا، این ایچ اے نے صرف 50 دنوں میں ملکی خزانے کو 344 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچایا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق 5 نئے منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں، حیدرآباد تا سکھر کا موٹروے بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

    ایپلیکشن کے فوائد

    عوام  12 ہزار کلومیٹر تک موٹروے کا موسم، ٹریفک کی روانی، روڈ کی بندش کے حوالے جان سکیں گے جبکہ ملک بھر کے تمام ہائی ویز موٹرویز پر موجود رکاوٹوں، روڈ سیفٹی، ٹال ریٹس، موٹروے پولیس کے بارے میں معلومات ایک ٹچ پر آسانی سے حاصل کرسکیں گے۔