Tag: خاورمانیکا

  • نکاح کیس : خاورمانیکا کے عدم اعتماد پر جج کا کیس منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط

    نکاح کیس : خاورمانیکا کے عدم اعتماد پر جج کا کیس منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط

    اسلام آباد : جج شاہ رخ ارجمند نے نکاح کیس کی منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، خاورمانیکا نے جج پرعدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کے بعد سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا.

    جس میں کہا ہے کہ خاور فرید مانیکا نے آج کھلی عدالت میں مجھ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، ان کی درخواست پہلےہی 30 اپریل 2024 کو خارج کردی گئی ہے.

    جج شاہ رخ ارجمند کا کہنا تھا کہ شکایت کنندہ ،وکیل نےہمیشہ کسی نہ کسی بہانے سےکارروائی کو تاخیر کا شکارکرنےکی کوشش کی ،میں سمجھتا ہوں پریزائیڈنگ آفیسر پرمخصوص اعتراض اٹھانےپرفیصلہ کرنامناسب نہیں۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں طوالت کے ساتھ دلائل سنے گئے ہیں ،درخواست ہے کہ ان اپیلوں کو  مجاز دائرہ اختیار کی کسی عدالت میں منتقل کیا جائے۔

    سیشن جج نے مزید کہا کہ اس لیے ان اپیلوں کو نمٹانے کے لیے ٹائم فریم بھی مقرر کیا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پرفیصلہ نہیں سنایا جاسکا۔

    خاورمانیکا کے اعتراض کے بعد جج شاہ رخ ارجمند کمرہ عدالت سے چیمبر میں چلے گئے، معاون وکیل خاور مانیکا نے کہا ہمارا کیس کسی اور عدالت کو منتقل کردیں۔

    جس پر جج شاہ رخ ارجمند کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی درخواست پہلےہی خارج ہوچکی ہے تو خاورمانیکا نے کہا میں آپ سے فیصلہ نہیں کرانا چاہتا۔

    جج شاہ رخ ارجمند نے مزید کہا آپ اپنے وکیل سے مشورہ کرکے بتائیں، کیس کسی بھی جج کے پاس جائے گااسےفیصلہ توکرنا ہے، رضوان عباسی مشاورت کرکے عدالت کو آگاہ کریں، کیس کسی اورعدالت کوٹرانسفرنہیں کرسکتے، یہ ہائیکورٹ کا اختیار ہے۔

  • وکلا کا احاطہ عدالت میں خاور مانیکا پر دھاوا   ، تھپڑ مارے اور بوتلیں پھینکیں

    وکلا کا احاطہ عدالت میں خاور مانیکا پر دھاوا ، تھپڑ مارے اور بوتلیں پھینکیں

    اسلام آباد : وکلا نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا پر دھاوا بول دیا، ان کو تھپڑ مارے اور بوتلیں پھینکیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔

    وکلا نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا پر احاطہ عدالت میں دھاوا بول دیا ، جج کے چیمبر میں جانے کے بعد وکلا نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کو بوتلیں ماریں اور تھپڑ بھی مارے گئے، جس کے باعث وہ زمین پر گر پڑے۔

    کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس کے بعد خواتین نے ان پر بوتلیں پھینکیں۔

    وکلا کے حملے کے بعد بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے ساتھ موجود وکلا نے انہیں بچا کر عدالت میں لے گئے۔

    خیال رہے اسلام آباد کی ایک عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت کے دوران شادی سے متعلق کیس میں سات، سات سال قید کی سزا سنائی اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

    گزشتہ سال بشریٰ بی بی کے سابق شوہر نے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ شادی غیر قانونی اور شرعی قوانین کے خلاف ہے۔

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے طلاق کے بعد تین ماہ کی عدت میں شادی کی تھی۔

  • بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا نے دوسری شادی کرلی

    بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا نے دوسری شادی کرلی

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا نے دوسری شادی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا نے سمیرا آغا  سے دوسری شادی کرلی، نکاح کی تصاویر سوشم میڈیا ہپر وائرل ہوگئیں ۔

    لاہور میں  خاورمانیکا کی شادی کی تقریب ایک گھرمیں منعقد ہوئی ، جس میں بیٹے اور بیٹیوں سمیت صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

    خیال رہے خاور فرید مانیکا ایک سینئر کسٹم آفیسر ہیں اور ان کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ خاور مانیکا نے 10ماہ قبل بشریٰ وٹو کو طلاق دے دی تھی، جو اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ہیں۔

    یاد رہے   خاور مانیکا کا اپنی سابق اہلیہ بشری مانیکا سے متعلق کہنا تھا  کہ مجھ سے اور میری سابقہ اہلیہ سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں، بشریٰ جیسی پاک بیوی زندگی میں نہیں دیکھی ایسی ذات پر تبصرہ کرنا قابل افسوس ہے۔