Tag: خبر

  • اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن، پولیس نے اوباش نوجوانوں کو حراست میں لے لیا

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن، پولیس نے اوباش نوجوانوں کو حراست میں لے لیا

    کراچی : اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا سادہ لباس میں سی ویو پہنچ گئے، موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے والے اوباش نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے سی ویو، شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں اوباش نوجوانوں کی جانب سے فیملز اور خواتین کو ہراساں کرنے کی خبر اے آر وائی نیوز نے نشر کی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

    اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی عید کے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اے ایس پی عمران مرزا کا کہنا تھا کہ سی ویو پر پہلے سے دفعہ 144 نافذ ہے، سمندر میں نہانے والے 30 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

    پولیس نے شارع فیصل پر کرتب دکھانے والے 14 موٹرسائیکل سواروں کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیا گیا، موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ نوجوانوں کی بدتمیزیوں سے سی ویو سمیت دیگر تفریحی مقامات پر جانے والی فیملیز بھی تنگ آگئیں تھیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نے بتایا کہ شارع فیصل پر خاتون کو چھیڑنے والے تین موٹر سائیکل سواروں کی فیملز سے تلخ کلامی بھی ہوئی، ہر سڑک پر اسی طرح کے نوجوان نظر آرہے ہیں جو فیملیز کو تنگ کررہے ہیں۔

  • آرمی چیف سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات

    آرمی چیف سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں ملک کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آرمی ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

    حکومتی وفد نے آرمی چیف کو قومی سلامتی کے خلاف خبر پربریف کیا،حکومتی وفد کی جانب سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات شام چار سےساڑھے پانچ کے درمیان ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے حکومتی وفد کی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی شریک تھے

    یاد رہےکہ سیکورٹی سے متعلق متنازع خبر انگریزی اخبار میں چھپی تھی جس پر حکومت نے صحافی سرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں ڈال کر نکال دیاتھا۔

    مزید پڑھیں:کور کمانڈر کانفرنس، متنازع خبر قومی سلامتی کے منافی قرار

    واضح رہے کہ 14اکتوبرکوآرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر اجلاس میں قومی سلامتی کے خلاف من گھڑت خبر شائع کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیاتھا۔