Tag: خبردار کردیا

  • نیٹو چیف مارک روٹے نے برازیل، چین اور بھارت کو خبردار کردیا

    نیٹو چیف مارک روٹے نے برازیل، چین اور بھارت کو خبردار کردیا

    نیٹو چیف مارک روٹے نے خبردار کیا ہے کہ اگر برازیل، چین اور بھارت نے روس کے ساتھ تجارت جاری رکھی تو انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو ان ممالک کی معیشت پر شدید منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیٹو چیف مارک روٹے نے کہا میری برازیل، بیجنگ اور نئی دہلی میں بیٹھے رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ اس صورتحال کو سنجیدگی سے لیں، کیونکہ اگر روس کے ساتھ تجارتی تعلقات جاری رکھے گئے تو ان ممالک کو اس کا بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

    نیٹو چیف مارک روٹے نے مزید کہا کہ یورپ یوکرین کو امن مذاکرات میں بہترین پوزیشن پر لانے کے لیے درکار مالی وسائل فراہم کرے گا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے پچھلے ہفتے نیٹو کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔

    فاکس نیوز کی اینکر پرسن اور اپنی بہو لارا ٹرمپ کو انٹرویو میں امریکی صدر نے بتایا کہ نیٹو کے ہر رکن ملک سے اب 2 فی صد کے بجائے 5 فی صد تک رقم لی جا رہی ہے، پہلے وہ دو فی صد بھی نہیں دیتے تھے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ممالک جو امریکا کو استعمال کرتے تھے لیکن ناشکری کرتے تھے وہ اب امریکا کے شکر گزار ہیں، اور یہ کہ ”ٹیرف وار“ اور اتحادیوں سے دفاعی اخراجات میں اضافے کے مطالبات کے فوائد سامنے آ رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا فاکس نیوز کے پہلے سے ریکارڈ شدہ انٹرویو میں ٹیرف کے سلسلے میں ممالک کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات کے بارے میں کہا ”ہر ملک شدت سے ہمارے ساتھ کاروبار کرنا چاہتا ہے، لیکن انھوں نے کبھی ہمارے ملک کا شکریہ ادا نہیں کیا، لیکن اب وہ کرتے ہیں۔ انھوں نے ہمارے ملک کو تجارت اور فوج کے حوالے سے استعمال کیا۔“

    نیٹو چیف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڈی کہنے کے بیان کی وضاحت کر دی

    ٹرمپ نے کہا ”میں نے نیٹو کا مسئلہ حل کر دیا ہے، اب یہ ممالک دفاع کے لیے زیادہ رقم ادا کر رہے ہیں، انھوں نے کبھی جی ڈی پی کا 2 فی صد بھی دفاع کے لیے خرچ نہیں کیا تھا، لیکن اب وہ 5 فی صد خرچ کر رہے ہیں۔“ ان کا اشارہ گزشتہ ماہ دی ہیگ میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس کی طرف تھا جس میں نیٹو نے دفاعی اخراجات کو 2035 تک GDP کے 5 فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

    امریکی صدر نے کہا اس سے ہم سالانہ ایک کھرب ڈالر حاصل کر رہے ہیں، نیٹو میں اب ہماری آواز بہت مضبوط ہے، بائیڈن دور میں تو ہماری کوئی سنتا ہی نہیں تھا، اسے تو یہ بھی علم نہیں ہوتا تھا کہ وہ کہاں ہے۔

  • جارحیت کی تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایران نے اسرائیل کو خبردار کردیا

    جارحیت کی تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایران نے اسرائیل کو خبردار کردیا

    ایران نے اسرائیل کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزیوں اور خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں خبردار کیا ہے کہ اس کی سرزمین پر کسی بھی قسم جارحیت کی گئی تو فوری، فیصلہ کن ردعمل کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری کا تہران میں دیے گئے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر ایران پر حملہ ہوا تو دشمن کو ایسی ناقابلِ تلافی تباہی اور نقصانات اٹھانے پڑیں گے، جو اس کے لیے ناقابلِ برداشت ہوں گے۔

    ایرانی عسکری قیادت کی جانب سے یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے مختلف اعلیٰ حکام بارہا یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ ایران کو جوہری صلاحیت حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ اسرائیلی قیادت کی یہ تکرار خطے میں جنگ کے بادل مزید گہرے کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق چوتھے دور کی بات چیت اختتام پذیر ہوئی ہے۔ جبکہ مستقبل میں مزید مذاکرات کی منصوبہ بندی بھی ہورہی ہے۔

    امریکی صدر نے گذشتہ روز امید ظاہر کی کہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تہران کے ساتھ بات چیت کو عسکری تصادم پر ترجیح دیتے ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو فوجی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

    امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں

    ایرانی حکام نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر بعض مخصوص پابندیوں پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ امریکہ اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ کرے۔

  • ٹرمپ نے ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو خبردار کردیا

    ٹرمپ نے ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو خبردار کردیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو ایران سے تیل کی خریداری کرنے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران پر پابندیوں سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جو ملک یا فرد بھی تیل یا پیٹرو کیمیکل ایران سے خریدے گا اس پر پابندیاں لگائیں گے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے تیل کی خریداری کرنے والے امریکا سے کسی قسم کا کاروبار نہیں کر سکیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل کی تمام خریداری بند کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا ہفتے کو ہونے والا دور منسوخ کردیا گیا۔

    عمانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران اور امریکا مذاکرات کے اگلے دور کیلئے ہفتے کو ہونے والی ملاقات کو لاجسٹکس بنیادوں پر منسوخ کیا گیا۔

    عمانی وزیر خزانہ بدر البوسیدی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی نئی تاریخ کا اعلان باہمی رضامندی سے جلد کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ٹرمپ کی صدارت کے 100 روز مکمل ہوتے ہی ٹرمپ انتظامیہ میں بڑی تبدیلی کردی، ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    ٹرمپ نے کاملا ہیرس کے شوہر کو ہولو کاسٹ کونسل سے برطرف کردیا

    صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں والٹز کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کی جگہ وقتی طور پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

  • حملے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے، ایران کا اسرائیل کو انتباہ

    حملے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے، ایران کا اسرائیل کو انتباہ

    ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر کوئی حملہ کیا تو یہ ایسا ہو گا جیسے بارود کے ڈھیر کو آگ لگا دی جائے، اس کا نتیجہ پورے خطے میں تباہی کی صورت میں سامنے آئے گا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ان بیانات کو بے وقعت قرار دیا جن میں ایرانی ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے بات کی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات کا ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات پر کسی قسم کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ اسرائیل، امریکا کی اجازت کے بغیر کسی بھی ”مہم جوئی” سے پرہیز کرے گا، تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کو نقصان پہچانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایرانی اسپیکر کی جانب سے یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی انتظامیہ نے کل ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ اُن تمام افراد اور اداروں کا احتساب جاری رکھے گی جو ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    امریکی وزیر خزانہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے میزائلوں اور دیگر عسکری صلاحیتوں کی تیز رفتار ترقی، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

    امریکی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرتی ہے اور ان بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے جن کا مقصد ان ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

    بیزنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی محکمہ خزانہ تہران کو بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے وسائل تک رسائی سے محروم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھاتا رہے گا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران تہران اور واشنگٹن نے ایرانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے نیا معاہدہ طے کرنے کے لیے تین ادوار کی بالواسطہ بات چیت کی۔ ان میں دو ملاقاتیں مسقط (عمان) میں اور ایک روم (اٹلی) میں ہوئی تھیں۔

    ایران میں اسرائیل کیلیے جاسوسی کرنے پر مجرم کو پھانسی

    رپورٹس کے مطابق فریقین نے ان مذاکرات کو ”مثبت اور سنجیدہ” قرار دیا ہے۔ جبکہ ایران نے ایک ممکنہ معاہدے کا مسودہ بھی تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

  • سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کردیا

    سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کردیا

    سعودی عرب میں وزارت داخلہ کی جانب سے فرضی حج کمپنیوں اور جعلسازوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ وزارت نے حج پرمٹ کے حوالے سے جعلسازوں سے خبردار کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا پر فرضی حج سروسز کے حوالے سے اشتہاری مہم چلانے والوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

    جعلی اشتہاری مہم چلانے والوں کی جانب سے سادہ لوح افراد کو حج کرانے کا جھانسہ دیتے ہوئے انہیں مشاعر مقدسہ میں قیام اور حج قربانی و حج بدل کرنے کے بارے میں بھی غلط و نامناسب پیکیجز پیش کئے جارہے ہیں۔

    جعلسازعازمین کے لیے مخصوص کڑے فراہم کرنے کا بھی دعویٰ کررہے ہیں۔

    وزارت داخلہ نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج کرنے کے خواہشمند وزارت کے پلیٹ فارم ’نسک‘ کے ذریعے ہی بکنگ کرائیں جبکہ حج پرمٹ کے لیے’منصبہ تصریح‘ کو لانچ کیا گیا ہے۔

    حج قربانی و صدقہ وغیرہ کیلیے مملکت کے ’الاضاحی‘ پروگرام کے ذریعے کوپن خریدے جاسکتے ہیں

    ٹول فری نمبر 920020193 مخصوص کیا گیا ہے جس پر رابطہ کر کے درست معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے رواں برس عازمین حج کے لیے نسک کارڈز کی تقسیم شروع کردی ہے، اب تک ایک لاکھ 50 ہزار کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔

    وزارت حج و عمرہ کی جانب سے نسک کارڈ انتہائی اعلٰی معیار کے پرنٹنگ کمپنی میں تیار کیے جا رہے ہیں جس میں بہترین سکیورٹی فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔

    رواں برس کے لیے تیار کیے جانے والے نسک کارڈز کی خاص بات یہ ہے کہ گراؤنڈ پر موجود سکیورٹی اہلکار اس کی جانچ آسانی سے کرلیں گے۔

    کارڈ میں عازم حج کی تمام معلومات موجود ہیں جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعرمقدسہ (منیٰ، عرفات اور مزدلفہ) کے ایڈریس اور کمپنی کے بارے میں مکمل معلومات و اہم ٹیلی فون نمبر کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ عازمین حج کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

    سعودی عرب: حجاج کرام کے لئے ٹھنڈے احرام تیار

    بیرون مملکت سے آنے والے عازم حج کو ان کا کارڈ مملکت پہنچتے ہی دیا جاتا ہے جبکہ اندرون مملکت سے داخلی حجاج کے لیے کارڈز حج ایام شروع ہونے سے چند دن قبل دیے جائیں گے۔

  • ٹیرف معاملہ، چین نے دیگر ممالک کو خبردار کردیا

    ٹیرف معاملہ، چین نے دیگر ممالک کو خبردار کردیا

    چین نے دیگر ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشامد سے کبھی امن حاصل نہیں ہو سکتا اور سمجھوتے کے نتیجے میں آپ کو عزت نہیں مل سکتی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف پر مذاکرات کے دوران خوشامد سے باز رہیں۔

    چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان کے مطابق واشنگٹن دیگر حکومتوں پر امریکی درآمدی ٹیکسوں میں چھوٹ کے بدلے بیجنگ کے ساتھ تجارت کو محدود کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

    گذشتہ ہفتے جاپان کے وفد نے واشنگٹن کا دورہ کیا تھا جبکہ رواں ہفتے امریکہ اور جنوبی کوریا کے مابین تجارتی مذاکرات شروع ہونے جا رہے ہیں۔

    چین کا ماننا ہے کہ سب کو انصاف کا ساتھ دینا چاہیے اور بین الاقوامی معاشی اور تجارتی قواعد اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کا دفاع کرنا چاہیے۔

    گذشتہ ہفتے وال اسٹریٹ جنرل نے رپورٹ کیا تھا ٹرمپ کا مذاکرات کے دوران درجنوں ممالک پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنی تجارت میں کمی لائیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے چین پر بھاری بھرکم تجارتی ٹیرف عائد کردیا ہے اور چینی عوام ان کے خلاف ہو گئے ہیں، چائنہ میں اب ٹرمپ ٹوائلٹ برش مقبول ہو رہا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوں تو اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے فیصلوں کے باعث دنیا بھر میں تنقید کی زد میں ہیں تاہم ان کے ٹیرف نے دنیا میں تجارت کی ایسی جنگ چھیڑ دی ہے کہ نصف سے زائد دنیا اس کی مخالفت کر رہی ہے۔

    ٹرمپ کی ٹریڈ ٹیرف سے سب سے زیادہ متاثر چین ہوا ہے کیونکہ امریکی صدر نے اس پر 245 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔ اس صورتحال کے بعد چینی عوام بھی میدان میں آ گئے ہیں اور وہ ٹرمپ پر غصہ نکالنے کے نت نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں۔

    اس وقت چینی مارکیٹ میں سب سے زیادہ مانگ ٹرمپ کے ماڈل پر مبنی ٹوائلٹ برش ہیں جو دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں۔

    پیلے رنگ کے یہ ٹوائلٹ برش گوگہ کہ ان کے پہلی صدارت کی مدت کے دوران کا ہے جب چین اور امریکا دونوں میں ان کی مقبولیت کی وجہ سے چینی فیکٹریاں ٹرمپ کی تھیم والی مصنوعات تیار کر رہی تھیں۔

    روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

    چینی میڈیا کے مطابق اب امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر ریکارڈ ٹیرف لگانے کے بعد چینی عوام ٹرمپ کے فیصلوں کا مذاق اڑانے کے لیے ان کے ماڈل لگے یہ ٹوائلٹ برش خرید رہے ہیں۔

  • اسرائیل کیخلاف لڑائی سے دیگر ممالک دور رہیں، ایران نے خبردار کردیا

    اسرائیل کیخلاف لڑائی سے دیگر ممالک دور رہیں، ایران نے خبردار کردیا

    ایران نے ایک بار پھر دیگر ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف تنازع میں خود کو نہ الجھائیں، ورنہ انہیں بھی جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اقوام متحدہ میں اپنے مشن کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع پر اہم بیان جاری کیا ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی مشن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ردعمل صرف حملہ آور کے خلاف ہوگا، اگر کسی ملک نے حملہ آور کی مدد کی تو اسے شریکِ جرم اور جائز ہدف سمجھا جائے گا۔

    ایرانی مشن کے مطابق ہم دیگر ممالک کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل اور ایران کے تنازع میں خود کو نہ الجھائیں اور اس معاملے سے دور رہیں۔

    واضح رہے کہ ایران کا یہ بیان سلامتی کونسل کے ایک اہم اجلاس کے تقریباً 24 گھنٹے بعد سامنے آیا ہے، جو بدھ کی صبح تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا تھا۔

    ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی کا اس اجلاس میں کہنا تھا کہ اسرائیل پر ایرانی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں کیا گیا۔

    ایران نے معطل پروازیں بحال کر دیں

    ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران کے خلاف کوئی بھی جارحیت کی گئی تو ایران مزید دفاعی اقدامات کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

  • رفح پر حملہ تباہ کن ہوگا: اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    رفح پر حملہ تباہ کن ہوگا: اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے رفح میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا تو یہ تباہ کن ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام ِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں قدم قدم پر موت کا راج ہے، اقوامِ متحدہ غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے حوالے سے کوئی پریشر برداشت نہیں کرے گا۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم غزہ میں فوری جنگ بندی چاہتے ہیں، جبری نقل مکانی میں فریق نہیں بنیں گے، جنگ سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچانا ضروری ہے، غزہ میں آزادانہ نقل و حرکت چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رفح میں اس وقت 14 لاکھ فلسطینی بے گھر آبادی نے پناہ لے رکھی ہے مگر اسرائیل اس گنجان آباد چھوٹے شہر کو اپنی بھر پور جنگی قوت سے نشانہ بنانے کا اعلان کر چکا ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا تھا کہ رفح آپریشن کے بعد اسرائیلی فتح محض چند دنوں میں ممکن ہو جائے گی، اگر ہمارا جنگ بندی کے لیے معاہدہ ہو بھی گیا تو اس سے کچھ التوا تو ہو سکتا ہے مگر یہ ہو کر رہے گا۔

  • امریکی صدر کو نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو چھیڑنے پر خبردار کردیا

    امریکی صدر کو نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو چھیڑنے پر خبردار کردیا

    شکاگو: امریکی صدر براک اوباما کو پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے دوران برابر میں قائم پولنگ بوتھ پر موجود ووٹ ڈالنے والی لڑکی کے بوائے فرینڈ نے اپنی گرل فرینڈ کو چھیڑنے سے خبردار کیا جس پر اوباما نے  لڑکے کو جلانے کیلئے اسکی گرل فرینڈ کو گلے لگایا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما رواں ہفتے پارٹی الیکشن کے موقع پر شکاگو میں اپنا ووٹ ڈال رہے تھے، ایک ویڈیو میں محفوظ منظر کو امریکی ٹی وی نیٹ ورک اے بی سی سیون نے ایک نیوز رپورٹ کا حصہ بنایا، جس میں براک اوباما ایک ووٹنگ بوتھ کے پیچھے خاموشی سے اپنا ووٹ ڈالنے میں مصروف تھے کہ ایک نوجوان انہیں خبردار کرتے ہوئے ان کے پاس سے گذرا۔

    نوجوان نے صدر کو متنبہ کرتے ہوئے کہا "جناب صدر! میری گرل فرینڈ کو چھیڑنے سے باز رہیں، ٹی وی اے بی سی سیون کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین صدر کو دھمکی دینے والا نوجوان مائیک جونز تھا اور وہ اپنی دوست آیا کوپر کے حوالے سے صدر کو خبردار کر رہا تھا، جو براک اوباما سے اگلے ہی کاونٹر پر اپنا ووٹ ڈال رہی تھی۔

    صدر اوباما نے بظاہر شرمسار لڑکی کوپر کو دیکھے بغیر کہا کہ "میرا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔” تاہم کوپر نے اپنے بوائے فرینڈ مائیک کی جانب سے فوری طور پر صدر سے معذرت کی۔

    براک اوباما نے کوپر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "ایک بھائی صاحب آپ کو بلاوجہ شرمسار کرنے کے درپے تھے۔” اس جملے کے بعد صدر اوباما خود ہنس دیئے۔ ویڈیو کے مطابق صدر اوباما نے کوپر کو گلے لگاتے ہوئے اس کا گال چومتے ہوئے کہا کہ چلو اب اسے مائیک کو کچھ بات کرنے کا موقع تو ملے گا، یہ منظر دیکھ کر تمھارا بوائے فرینڈ ضرور ‘جل بھن’ جائے گا۔