Tag: خبروں

  • گووندا اور سنیتا کے طلاق کی خبروں میں نیا موڑ، کیس کی حقیقت سامنے آگئی

    گووندا اور سنیتا کے طلاق کی خبروں میں نیا موڑ، کیس کی حقیقت سامنے آگئی

    ممبئی (23 اگست 2025): معروف بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے طلاق لینے کے کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔

    22 اگست کو بھارتی میڈیا کی جانب سے ییہ خبر سامنے آئی تھی کہ سنیتا آہوجا نے باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کیلیے درخواست دائر کر دی جس میں غیر ازدواجی تعلق، حق تلفی اور بے وفائی کو بنیادی وجہ قرار دیا گیا۔

    سنیتا آہوجا نے ہندو میرج ایکٹ 1955 کی مختلف دفعات کے تحت طلاق کی درخواست دائر کی، تاہم طلاق کی درخواست کی خبر کے بعد گووندا کے وکیل کا بیان سامنے آیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گووندا کے انٹرویو نے بالی وڈ میں ہلچل مچا دی

    سنیتا آہوجا کا گووندا سے طلاق کیلیے عدالت سے رجوع

    گووندا کے وکیل للت بندرا نے بھارتی ٹہ دہ سے بات چیت میں طلاق کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا  کہ کوئی معاملہ نہیں ہے، سب کچھ حل ہو رہا ہے، لوگ صرف پرانے ایشوز اٹھا رہے ہیں۔

    بھارتی اداکار کے وکیل نے مزید کہا اس گنیش چترتھی پر آپ پوری فیملی کو ایک ساتھ دیکھیں گے، ساتھ ہی وکیل نے بھارتی میڈیا کو گھر آنے کی دعوت دیدی۔

    اس کے علاوہ گووندا کو حال ہی میں طلاق کی افواہوں کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر ایک الگ انداز میں دیکھا گیا، جس میں وہ طلاق کی افواہوں سے غافل دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھووندا ممبئی ایئرپورٹ پر فوٹوگرافروں کو پوز بھی دے رہے ہیں، اس سے قبل فروری میں بھی ایسی ہی افواہیں منظر عام پر آئی تھیں لیکن پھر گووندا کی ٹیم نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں میں صلح ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی پریشان کن ازدواجی زندگی کے بارے میں قیاس آرائیاں کچھ عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب اداکار کی اہلیہ نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ 12 سالوں سے اپنی سالگرہ اکیلے ہی منا رہی ہیں۔

  • ابھیشیک سے تعلقات کی افواہیں، نمرت کور کی ویڈیو سامنے آگئی

    ابھیشیک سے تعلقات کی افواہیں، نمرت کور کی ویڈیو سامنے آگئی

    بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن سے تعلقات کی خبروں کے بعد اداکارہ نمرت کور کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ اداکارہ نمرت کور ان دنوں ابھیشیک بچن کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن اداکاہ نے اس پر اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا تھا تاہم اب انہوں نے ایک معنی خیز ویڈیو شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nimrat Kaur (@nimratofficial)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نمرت کور نے پنجابی میں اپنی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ پنجابی میں کہتی ہیں کہ ’دوستی اتنی پکی ہونی چاہیے کہ لوگ دیکھتے ہی جل جائیں‘۔

    اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری اور کے سی (کرم چند) کی دوستی تو ہے ایسی۔

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پر ایک طرف ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش میں ہیں تو دوسری طرف ابھیشیک کے اداکارہ نمرت کور سے  تعلق کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

    اگرچہ ابھیشیک ایشوریا سے طلاق کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں اور ایشوریا نے ہر خبر پر چپ سادھ لی ہے لیکن اس کے باوجود دونوں کا سال بھر سے زیادہ عوامی مقامات پر ایک دوسرے سے علیحدہ نظر آنا ان افواہوں کو ہوا دے رہا ہے۔

  • ایم کیو ایم نے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی تردید کردی

    ایم کیو ایم نے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی تردید کردی

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 پر مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ این اے 242 کراچی پر سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبر کی تردید کرتے ہیں۔

    خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ این اے 242 کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، این اے 242 سے مصطفیٰ کمال ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ این اے 242 پر ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے ہیں، مصطفیٰ کمال مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لیے دستبردار ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 242 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جاچکے ہیں۔

  • محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی

    محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی

    محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر چلنے والی سرد ترین راتوں والی خبروں کی تردید کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات موسم کی صورتحال کی مکمل نگرانی کر رہا ہے، ماہ جنوری عموماً سرد ترین ہوتا ہے۔

    لیکن سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری تک موسم کی چلنے والی خبریں بے بنیاد ہے، 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتوں والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ شوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو نظر انداز کریں، موسم کی صورتحال سے آگاہی کے لیے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ اور متعلقہ رابطہ نمبروں سے آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے۔