Tag: خبروں کی تردید

  • کپتانوں کی تبدیلی، پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا

    کپتانوں کی تبدیلی، پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتانوں کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتانی کی تبدیلی کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

    پی سی بی نے کہا ہے کہ رضوان کی جگہ سلمان آغا کو کپتان بنانے کی خبریں غلط ہیں جبکہ شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان نہیں بنایا جارہا۔

    بیان کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں اس حوالے سے کوئی معاملہ زیر غور نہیں آیا، کپتانی کے حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔

    بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے بھیک مانگنے کا وقت گزر گیا، محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے بھیک مانگنے کا وقت گزر گیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جب بھی بات ہوگی برابری کی بنیاد پر ہوگی، بھارت سے بات چیت کے لیے بھیک مانگنے کا وقت گزر گیا، اب ان کی ٹیم سیاست سے نکلی ہے امید ہے بہتری آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کس کو شامل کرنا ہے کس کو نہیں یہ کام سلیکشن کمیٹی کا ہے، ہماری ٹیم ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم پر تنقید کم کردیں ایک میچ ہوتا نہیں اور رگڑا لگادیتے ہیں، ٹیم نے محنت کرنی ہے ہم سب نے ان کے پیچھے کھڑے ہونا ہے۔

    علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان

    خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے گراس روٹ لیول اقدامات اور ڈومیسٹک کرکٹ، نوجوان ٹیلنٹ لانے پر بریفنگ دی گئی۔

    پی سی بی کے اپ ڈیٹڈ فنانشل رولز کی منظوری اور رواں مالی سال کے آڈیٹرز کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی۔

  • پنجاب میں عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر جرمانے کی خبروں کی تردید

    پنجاب میں عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر جرمانے کی خبروں کی تردید

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عوامی مقامات پرماسک نہ پہننےپرجرمانےکی خبروں کی تردید کردی اور کہاماسک نہ پہننے پر سزا یا جرمانے کاتعین ہونےپرعوام کوآگاہ کیاجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عوامی مقامات پرماسک نہ پہننےپرجرمانےکی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ماسک نہ پہننےپرجرمانےسےمتعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا اور نہ حکومت نے عوامی مقامات پرماسک نہ پہننےپرابھی قانونی سزا مقرر کی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننےپرجرمانوں سےمتعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ہمسایہ ملک کےنوٹیفکیشن کوچندجگہ غلطی سےپاکستان کانوٹیفکیشن سمجھ کرچلایاگیا، ماسک نہ پہننےپرسزایاجرمانےکاتعین ہونےپرعوام کوآگاہ کیاجائےگا۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا عوام کوروناوائرس کی روک تھام میں ذمہ دارنہ رویہ اپناکرحکومت کی مددکریں۔

    یاد رہے گزشتہ روز کورونا  وائرس کے انسداد کے لیے پنجاب حکومت نے سخت اقدامات کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ عائد

    نوٹی فکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ ، گھر میں قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ جبکہ عوامی مقامات پر تھوکنے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔

    اسی طرح کسی دکان میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر مالک دکان کو 2 ہزار روپے جرمانہ جبکہ  گاڑیوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مالک کو جرمانہ ہوگا۔

    بس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار جرمانہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کار مالک کو 2 ہزار روپے جرمانہ جبکہ  رکشے اور موٹر سائیکل سوار کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔