Tag: خبیرپختونخوا کے وزیراعلیٰ

  • معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

    معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کمی کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ صوبے بھرمیں جیلوں کے نظام میں اصلاحات لارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جے یوآئی(ف) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی تربیت نہیں ہوئی،میں انھیں مولانا نہیں کہتا، جولوہے کےچنے کی بات کرتا تھا وہ آج رو رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف

    وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کی جیلوں میں معمولی جرائم کی وجہ سے قید کاٹنے والوں کی سزا میں 2 ماہ کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے تحریک انصاف کے وژن کے مطابق کام کریں.

    محمود خان نے کہا کہ صوبے بھرمیں جیلوں کے نظام میں اصلاحات لارہے ہیں اور مختلف اضلاع میں جیلوں کو بہتر بنایا جارہا ہے جب کہ صوبائی حکومت مختلف شعبوں میں بہتری کی اصلاحات کررہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دیکھتاہوں میرے حلقے اورگھرکون آتاہے اگر کوئی میرے پاس آیا تو میں اس سے اخلاق سے گری ہوئی بات نہیں کروں گا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہاتھا کہ فضل الرحمان کو کے پی سے گزرنے نہیں دوں گا اپنے بیان پر قائم رہوں گا، بی آرٹی منصوبے میں غلطی ضرور ہے لیکن کرپشن نہیں ہوئی۔

  • عمران خان کے سوا کوئی مجھے حکم نہیں دے سکتا، پرویز خٹک

    عمران خان کے سوا کوئی مجھے حکم نہیں دے سکتا، پرویز خٹک

    اسلام آباد : خبیرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نےسراج الحق کےالزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ اوپر صرف اللہ ہے، عمران خان کےسواکوئی مجھے حکم نہیں دے سکتا، بلوچستان کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ میرا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق خبیرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ سراج الحق نے کہا آپ نے فون کرکے کہا اوپر سے آرڈر ہے، جس کے جواب میں پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ میرے اوپراللہ ہے اور عمران خان کے سوا کوئی مجھے حکم نہیں دے سکتا۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جن کو پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا وہ حلف اٹھا رہے ہیں، چور جو مرضی کہتا رہے اس سے فرق نہیں پڑتا۔

    وزیراعلی خیبرپختونخوا  کا کہنا تھا کہ بکنے والے بعض ارکان پربہت دکھ ہوا، عمران خان کی پارٹی میں ایسا نہیں ہوسکتا کہ غلطی کرنےوالےکوسزانہ ملی، ایک چھوٹے صوبے کے سینیٹرزکی سپورٹ کیلئے ہم نے آواز اٹھائی، سراج الحق کو کہا عمران خان نے ہدایت کی ہے بلوچستان کے سینیٹرز کو سپورٹ کریں۔

    انھوں نے کہا کہ بلوچستان کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ میرا تھا ،وزیراعلی خیبرپختونخوا کبھی پیپلز پارٹی کوسپورٹ نہیں کرنا چاہتے تھے، کبھی کسی سے انتقام لینا کا نہیں سوچا۔

    پرویز خٹک نے مزید کہا کہ جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں ان کی تحقیقات ہوں گی ، ہم نے تو اپنے ایم پی ایز کےخلاف ایکشن لیا ہے، جو خود چوری کرتے ہیں، وہ اپنے چور ایم پی ایز کو کبھی نہیں پکڑیں گے، میاں صاحب ہمت کریں ،اپنے لوگوں کیخلاف کارروائی کریں۔

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پرویز خٹک کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

    یاد رہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما بھی ضمانتوں پر ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں