Tag: خدشات

  • آئی ایم ایف مشن کا معاہدوں کے نفاذ اور جائیداد کے حقوق کے مسائل پر خدشات کا اظہار

    آئی ایم ایف مشن کا معاہدوں کے نفاذ اور جائیداد کے حقوق کے مسائل پر خدشات کا اظہار

    آئی ایم ایف مشن نے صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا سے ملاقات کی جس میں معاہدوں کے نفاذ اور جائیداد کے حقوق کے مسائل پر خدشات کا اظہار کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم مشن نے صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹ بار کے صدور میر عطا اللہ لانگو اور سرفراز میتلو بھی موجود تھے۔

    اس اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کا ایجنڈا عدالتی کارکردگی اور معاہدوں کے نفاذ جیسے امور پر بات چیت کرنا تھا۔ اس ملاقات میں آئی ایم ایف مشن نے معاہدوں کے نفاذ اور جائیداد کے حقوق کے مسائل پر خدشات کا اظہار کیا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار نے آئی ایم ایف مشن کے سوالات کے تفصیلی اور حقائق پر مبنی جوابات دیے۔ انہوں نے عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے کوششوں کے حوالے سے مشن کو آگاہ کیا اور بتایا کہ عدالتی کارگردگی بہتر بنانے کیلیے عدالتی، قانون سازی کے پہلوؤں سےکوشش جاری ہے۔

    اس موقع پر آئی ایم ایف مشن کو عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے چیف جسٹس کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ مشن کو ای فائلنگ سسٹم کے نفاذ، کیس منیجمنٹ سسٹم کی از سرِ نو تشکیل، زیر التوا مقدمات کا فوری فیصلہ،سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک سہولت سے مشن کو آگاہ کیا۔

    صدر سپریم کورٹ بار نے ججز کی کارکردگی جانچنے کیلیے ادارہ جاتی نظام کی موجودگی سمیت عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کے دیگر اقدامات سےبھی آگاہ کیا گیا۔

    آئی ایم ایف مشن سے گفتگو کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا نے عدالتی کارکردگی کی اہمیت کو تسلیم کیا اور کہا کہ متحرک اور خودمختار عدالتی نظام کیلیے عدالتی کارکردگی بنیادی شرط ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد عدالتی خود مختاری کو بہتر بنانا ہے۔ اس ترمیم کے تحت ایک آئینی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جو پیچیدہ، اعلیٰ سطح کے سیاسی اور آئینی مقدمات کو نمٹائے گا۔

    اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی جانب سے مذکورہ امور سے متعلق ایک سوالنامہ ایسوسی ایشن کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور اس سوالنامے کے جواب میں تجاویز اور سفارشات فراہم کی جائیں گی۔

  • کیا کرونا وائرس ویکسین سے بھی کوئی خطرہ ہوسکتا ہے؟ ویکسین بنانے والے ماہرین خود ہی پریشان

    کیا کرونا وائرس ویکسین سے بھی کوئی خطرہ ہوسکتا ہے؟ ویکسین بنانے والے ماہرین خود ہی پریشان

    لندن: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس ویکسین بنانے کی دوڑ کرونا وائرس کو مزید پھیلا سکتی ہے، ماہرین نے تیار ہونے والی ویکسین اور کم یا غیر مؤثر دواؤں کے بارے میں بھی خدشات ظاہر کیے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر کرونا وائرس ویکسین بنانے کی دوڑ کی وجہ سے کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

    یہ وارننگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے سامنے آئی ہے کہ کوویڈ 19 کے علاج کے لیے ویکسین بنانے کی دوڑ کی وجہ سے یہ وبا مزید پھیل سکتی ہے۔

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تیاری کے دوران اگر حکام نے ویکسین کی جانچ کرنے میں غلطی کی تو کوئی بھی کم مؤثر دوا درحقیقت کوویڈ 19 وبا کی صورتحال کو مزید خراب کردے گی۔

    ماہرین کے مطابق کوئی بھی غیر مؤثر دوا ان مریضوں کی حالت خراب کرسکتی ہے جو بغیر دوا کے صحتیاب ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مریضوں پر استعمال سے قبل ویکسین کا علاج کے مشاہدے میں کم از کم 50 فیصد درست ہونا ضروری ہے۔

    ادھر آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرِ وبائیات پروفیسر سر رچرڈ پیٹو کا کہنا تھا کہ ویکسین کے استعمال کی منظوری مستقبل میں دیگر ادویات کے لیے ایک خراب معیار ترتیب دے سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت ویکسین کی ضرورت ہے، تاہم بہتر اور درستی کے ساتھ یہ ویکسین جلد آجائے گی۔

  • ممکنہ امن معاہدے سے متعلق امریکی بیانات پر خدشات ہیں، سربراہ افغان طالبان

    ممکنہ امن معاہدے سے متعلق امریکی بیانات پر خدشات ہیں، سربراہ افغان طالبان

    کابل : افغان طالبان کے سربراہ نے طالبان کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ’شہریوں کی حفاظت، ان کی مدد اور سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات کیے جائیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ کے ارادوں پر خدشات ہیں، امریکی فوج اور سیاسی رہنماؤں کے بدلتے بیانات غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا کر رہے ہیں۔

    عیدالاضحی کےلئے جاری اپنے ایک پیغام میں افغان طالبان کے امیر نے کہا کہ امریکہ طالبان کے ساتھ ہونے والے ممکنہ امن معاہدے پر غیر یقینی کی صورتِ حال اور خدشات پیدا کر رہا ہے۔

    ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا کہ طالبان امریکہ کے ساتھ انتہائی سنجیدگی اور خلوص سے 18 سالہ جنگ کے خاتمے کےلئے مذاکرات میں مصروف ہیں اور اس دوران امریکہ کی جانب سے افغانستان میں بے رحمانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    افغان طالبان کے امیر نے کہا کہ ہمیں امریکہ کے ارادوں پر خدشات ہیں اور امریکی فوج اور سیاسی رہنماؤں کے بدلتے بیانات ممکنہ امن معاہدے کے لیے غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا کر رہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان باہمی اعتماد کا ہونا کسی بھی کامیاب مذاکرات کی بنیاد ہوتی ہے،لہٰذا، یہ ضروری ہے کہ ایسے منفی اقدامات بند کر دئیے جائیں۔

    ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے بیان میں طالبان کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی حفاظت، ان کی مدد اور انہیں سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات کیے جائیں۔

  • نیٹو اتحادی ممالک دفاعی اخراجات اداکریں : ڈونلڈ ٹرمپ

    نیٹو اتحادی ممالک دفاعی اخراجات اداکریں : ڈونلڈ ٹرمپ

    برسلز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحاد میں شامل ممالک سے کہاہےکہ وہ دفاعی بجٹ میں اپنے حصے کے اخراجات ادا کریں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برسلزمیں نیٹو ممالک کو امریکی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ یورپی ممالک اپنے حصےکی رقم ادا نہیں کررہے ہیں۔

    صدر ٹرمپ کاکہناتھاکہ امریکی عوام اور ٹیکس دینے والوں سے انصاف نہیں اور بہت سارے ممالک کئی برسوں سے بہت بڑی رقم کے قرض دار ہیں اور کئی برسوں سے رقم ادا نہیں کر رہے ہیں۔


    پوپ فرانسس کی ٹرمپ کو کلائمٹ چینج پر توجہ دینے کی ہدایت


    امریکی صدر نے نیٹو ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت نیٹو کے 28 رکن ممالک میں سے صرف پانچ اپنے مالی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔

    واضح رہےکہ برسلز پہنچنے کے بعد ٹرمپ نے سب سے پہلے بیلجیئم کے شاہ اور ملکہ سے ملاقات کی جبکہ ہزاروں لوگوں نے برسلز میں ان کی آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار

    وزیراعلیٰ سندھ کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری کے جو قواعد و ضوابط ہمارے سامنے رکھے گئے تھے اس کے برعکس کام ہو رہا ہے، وفاقی وزیرخزانہ سے مل کر انہیں‌ مردم شماری کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کروں گا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے مردم شماری کے خدشات سے آگاہ کریں گے،انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اسحاق ڈار سے اس سلسلے میں رابطہ ہوا تھا، اس ملاقات میں ہمیں بتایا گیا تھا کہ بلڈنگ کے ہرفلیٹ کو گنا جائے گا،جبکہ اب اطلاعات ہیں کہ مردم شماری میں ہرگھرکو نہیں گنا جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم اپنے تحفظات سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو آگاہ کریں گے اور ان سے کہیں گے کہ وہ اس قسم کے اقدامات کی فوری روک تھام کریں۔

    ایم کیوایم پاکستان کے تحفظات

    واضح رہے کہ ملک میں جاری چھٹی مردم شماری کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کو شدید تحفظات ہیں، اسی تناظر میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) سربراہ ڈاکٹر محمدفاروق ستار نے کہا تھا کہ مردم شماری میں کوئی دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

    علاوہ ازیں سربراہ ایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے تحفظات کے پیش نظریہ کہا تھا کہ غلط مردم شماری کی وجہ سے سندھ کے شہری عوام میں احساس محرومی پایا جاتا ہے، ہم نے احساس محرومی ختم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے.

  • وقافی حکومت سی پیک کےحوالے سے صوبوں کے خدشات دور کرے،اسدقیصر

    وقافی حکومت سی پیک کےحوالے سے صوبوں کے خدشات دور کرے،اسدقیصر

    ایبٹ آباد: اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصرنےکہا ہےکہ وفاقی حکومت اس منصوبہ کے حوالےسےصوبوں کےپائےجانے والےخدشات کودور کرے۔

    تفصیلات کےمطابق ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی مینجمنٹ سائنس ڈیپارٹمنٹ کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت اپنے صوبے کے حقوق کےاصول کےلیے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

    اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصرنےکہا ہےکہ پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سےخطہ میں ترقی کا نیاباب کھلےگا۔

    اسد قیصر نے کانفرنس کے شاندارانعقاد پرڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی کاشف ارشادکو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

    مزید پڑھیں:سی پیک، وفاقی حکومت نے تنگ نظری کا ثبوت دیا، مولا بخش چانڈیو

    یاد رہے گزشتہ سال نومبرمیں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سی پیک منصوبہ ایک اہم سنگ میل ہے لیکن وفاقی حکومت نے تمام سیاسی قائدین کو نظر انداز کر کے تنگ نظری کا ثبوت دیا ہے۔

    مزید پڑھیں:ملک کے ہر حصے میں سی پیک کے ثمرات پہنچائیں گے، نواز شریف

    واضح رہے کہ گزشتہ سال وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھاکہ ملک کے ہرحصے کو سی پیک کے ثمرات سے مستفید کر کے پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے اور صنعتی ترقی میں مقامی شہریوں کو اولین بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

  • یورپی ممالک کے سیکورٹی خدشات،مشترکہ یورپی فوج کی تجویز

    یورپی ممالک کے سیکورٹی خدشات،مشترکہ یورپی فوج کی تجویز

    وارسا: یورپی ممالک جمہوریہ چیک اور ہنگری کا کہنا ہے کہ یورپ کی سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے مشترکہ یورپی فوج قائم کرنے کی ضرورت ہے.

    تفصیلات کےمطابق دونوں ممالک نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ملاقات سے پہلے یورپی یونین کی مشترکہ فوج کی تجویز دی.

    دونوں ممالک جمہوریہ چیک اور ہنگری پناہ گزینوں سے متعلق جرمن چانسلر انجیلامرکل کی پالیسی کو پسند نہیں کرتے.

    ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ’ہمیں لازمی سکیورٹی کو ترجیح دینا ہو گی،اس کے لیے ایک مشترکہ یورپی فوج قائم کریں۔‘
    دوسری جانب برطانیہ نیٹو کے علاوہ کسی ایسے منصوبے کی سختی سے مذمت کی ہے.

    *یورپ : مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن میں تیزی

    جمہوریہ چیک کے وزیراعظم بوہوسلاف سوبوتکانے کہا ہے کہ یورپی فوج تیار کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن اس بات چیت شروع ہونی چاہیے.

    اس وقت یورپ کی مشترکہ دفاعی فورس 15 سو اہلکاروں پر مشتمل ہے تاہم اس فورس کو ابھی تک جنگی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا گیا.

    یاد رہے کہ گذشتہ برس یورپیئن کمشین کے صدر نے یوکرین کے تنازع کے بعد روسی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ یورپی فوج کے قیام کی تجویز دی تھی.

    واضح رہے کہ یورپ میں گذشتہ کچھ عرصے سے شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے.

  • دہشتگردقوم کےحوصلےپست کرناچاہتے ہیں، الطاف حسین

    دہشتگردقوم کےحوصلےپست کرناچاہتے ہیں، الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہےاندرونی و بیرونی دہشتگرد قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، الطاف حسین نے کہا کہ مسلح افواج جواں مردی سے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کی کمین گاہوں کے خلاف کامیاب کا ر روائیاں کر رہے ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، الطاف حسین نے حملے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس ،شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیا بی کیلئے دعابھی کی ہے ۔

  • فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ریلی نکالی جائے، الطاف حسین

    فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ریلی نکالی جائے، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور تمام جماعتوں کی مشترکہ ریلی نکالنے کی تجویز دی ہے۔
    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے ساتھ ہی اسلامی ممالک کی خاموشی بھی قابل مذمت ہے۔الطاف حسین نے تجویز دی کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ریلی نکالیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھاکہ اسرائیل کو طاقتور ممالک کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ بے خوفی سے کارروائیاں کررہا ہے اور مسلم حکمراں اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔