Tag: خدمات

  • حج آپریشن میں خدمت کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    حج آپریشن میں خدمت کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    حج آپریشن کے دوران خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لئے ایس او پی جاری کردی گئی ہے، ایئرپورٹ اتھارٹی کی تیاریاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن 2025 کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں، حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کس طرح اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اس سلسلے میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر جاری کردیا گیا ہے۔

    ایس جی گروپ ایک تا 11 کے ملازمین حج ڈیوٹی کیلئے اہل ہوں گے، ملازمین کی کم از کم مدت ملازمت 5 سال ہوگی اور ان کا فٹ ہونا لازم ہوگا۔

    سرکاری حج پیکیج : رواں سال جانے والے عازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    حج آپریشن کے دوران خدمات انجام دینے والے ملازمین کے حوالے سے 4 فروری کو ہیڈ کوارٹرز میں قرعہ اندازی کی جائےگی۔

    خیال رہے کہ سرکاری حج پر جانے والے عازمین کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی، ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 40 روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت اس بار ساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، ابتدائی طور پر 10لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/president-confers-sitara-i-imtiaz-award-on-asif-bashir/

  • اسپورٹس بورڈ پنجاب کا پہلوان دین محمدکی خدمات کو سراہنے کا فیصلہ

    اسپورٹس بورڈ پنجاب کا پہلوان دین محمدکی خدمات کو سراہنے کا فیصلہ

    لاہور: ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ پہلوان دین محمد کی تصویر اسپورٹس بورڈ پنجاب کی وال آف فیم میں آویزاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپورٹس بورڈ پنجاب نے پہلوان دین محمدکی خدمات کو سراہنے کا فیصلہ کر لیا۔دین محمد نے1954 کے ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

    دین محمد پاکستان کے وہ کھلاڑی ہیں جنہیں سب سے پہلے کسی بین الاقوامی مقابلے میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔

    وزیر کھیل پنجاب کا کہنا ہے کہ قومی ہیروز کی پذیرائی کو کسی طرح نظر انداز نہیں کرسکتے،عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے لیجنڈ قومی ہیرو ہیں۔

    رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ دین محمدکی خدمات پر حکومت پنجاب خراج تحسین پیش کرتی ہے،اسپورٹس بورڈ پنجاب دین محمدکی ہر ممکن مدد کرے گا۔

    ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ پہلوان دین محمد کی تصویر اسپورٹس بورڈ پنجاب کی وال آف فیم میں آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دین محمد نے پاکستان کے لیے طلائی تمغہ 1954 میں منیلا میں ہونے والے دوسرے ایشین گیمز میں کُشتی کے مقابلے میں جیتا تھا۔

  • معروف فیشن برانڈ نے پہلی بار مخنث ماڈل کی خدمات حاصل کرلیں

    معروف فیشن برانڈ نے پہلی بار مخنث ماڈل کی خدمات حاصل کرلیں

    واشنگٹن : تاریخ کی پہلی مخنث ماڈل ویلنٹینا سمپایو وکٹوریا سیکریٹ کی ایتھلیٹ کے زیر استعمال رہنے والی زیر جامہ مصنوعات کی تشہیر کرتی دکھائی دیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین کے نفیس اور مہنگے ترین زیر جامہ مصنوعات بنانے والے فیشن امریکی فیشن برانڈ ’وکٹوریا سیکریٹ‘ نے تاریخ میں پہلی بار مخنث ماڈل کی خدمات حاصل کرلیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ سال سے وکٹوریا سیکریٹ کو اپنی زیر جامہ مصنوعات کی تشہیر کے لیے صرف پتلی اور گوری رنگت کی ماڈلز کی خدمات حاصل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

    وکٹوریا سیکریٹ کے زیر جامہ مصنوعات متعارف کرائے جانے کے فیشن ویک برطانیہ، امریکا، چین، جاپان، جرمنی اور فرانس سمیت دیگر ممالک میں منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

    وکٹوریا سیکریٹ کے فیشن ویک کو زیادہ تر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے،کمپنی کی تاریخ رہی ہے کہ وہ گوری رنگت کی حامل دبلی پتلی ماڈلز کی خدمات حاصل کرتی رہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مصنوعات کی تشہیر کے لیے ایک ہی رنگت اور ایک ہی جیسی جسمانی ساخت رکھنے والی خواتین کی خدمات حاصل کرنے پر کمپنی کو گزشتہ چند سال سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہناتھا کہ لوگوں اور اداروں کی تنقید کے بعد وکٹوریا سیکریٹ نے گزشتہ برس سے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ماڈل کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا اشارہ دیا تھا۔

    کمپنی نے جہاں گزشتہ برس پہلی بار بھاری جسامت والی ماڈلز کی خدمات حاصل کی تھیں، اب وہیں کمپنی نے مخنث خاتون کی خدمات حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

    امریکی اخبار کے مطابق وکٹوریا سیکریٹ نے تاریخ میں پہلی بار برازیل سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مخنث ماڈل و اداکارہ ویلنٹینا سمپایو کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ویلنٹینا سمپایو وکٹوریا سیکریٹ کی ایتھلیٹ کے زیر استعمال رہنے والی زیر جامہ مصنوعات کی تشہیر کرتی دکھائی دیں گی،ویلنٹینا سمپایو نے وکٹوریا سیکریٹ کی جانب سے موقع دیے جانے کو اپنے خوابوں کی منزل کی جانب سفرقرار دیا،کمپنی کی جانب سے مخنث ماڈل کو موقع دیے جانے کو کئی شخصیات نے تاریخی قرار دیا۔

  • دبئی کے ہوٹلوں میں اب روبوٹ خدمات انجام دیں گے

    دبئی کے ہوٹلوں میں اب روبوٹ خدمات انجام دیں گے

    ابو ظبی : اماراتی ریاست دبئی کے ہوٹلوں میں اب روبوٹ استقبالیہ پر مہمانوں کا خیر مقدم اور ریستورانوں میں کھانے اورمشروبات پیش کیا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق روبوٹ بڑی تیزی سے افرادی قوت کے نعم البدل کے طور پر سامنے آ رہے ہیں اور ماہرین نے کہا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب روز مرہ زندگی کے سارے کام روبوٹ کیا کریں گے۔

    ایسا ہی کچھ دبئی میں بھی ہونے جا رہا ہے جہاں اماراتی کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں دبئی کے ہوٹل روبوٹ چلائیں گے ،استقبالیہ پر مہمانوں کا خیر مقدم کرینگے۔ ریستورانوں میں کھانے اورمشروبات پیش کیا کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان مصنوعی ذہانت کی دنیا کے زیر عنوان نمائش میں کیا گیا۔ امارات کی ایک کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ وہ دبئی میں ایسا ریستوران کھولنے کی تیاری کررہی ہے جس کے تمام کام روبوٹ انجام دیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اگست 2019ءمیں افتتاح متوقع ہے۔ جی آئی ایس انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کے آپریشن ڈائریکٹر محمد الھمدانی نے بتایا کہ انکی کمپنی نے مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والا ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو استقبالیہ کی ملازم خاتون کے طور پر خدمات انجام دے گا جسے(لوسی ) کا نام دیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ریستوران میں ویٹر کے طور پر بھی کام کرے گا۔ مسکراہٹوں کے ساتھ گاہکوں سے انکی فرمائشیں دریافت کرے گا۔

    الھمدانی کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ اس ٹیکنالوجی سے تیار یہ روبوٹ امارات کی کمپنیوں میں ملازم کے فرائض انجام دے گا۔ اسے اسمارٹ کیمرے اور اسکرین سے لیس کیا گیا ہے۔ یہ اسکرین پر نظر ڈال کر ملازمین کی حاضری اور واپسی ریکارڈ کرسکتا ہے۔

    یہ ربورٹ کیمرے کی مدد سے ملازمین کے احساسات کا بھی پتہ لگا سکے گا۔ وہ بتائے گا کہ ملازم پرجوش ہیں یا سرد مہری کا شکار ہیں، خوش ہیں کہ بیزار ہیں۔

    الھمدانی کا کہنا تھا کہ نئے روبوٹ کی پروگرامنگ کثیر المقاصد ہے۔ یہ افرادی قوت کے ادارے سے ملازمین کے متعلقہ امور برق رفتاری سے انجام دے گا۔ اسے مستقبل میں مزید موثر بنایا جاسکے گا۔ روبوٹ کمپنی میں ملازمت کی درخواستوں کی تفصیلات محفوظ کریگا۔

    انٹرنیٹ کے ذریعے ملازمت کی درخواستوں پر ہونے والی کارروائی کی بابت بتائے گا۔ ملازمت کے متلاشی افراد کو انٹرویو کے لئے کب آنا ہے اور کہاں انٹرویو دینا ہے، آسامیاں خالی ہیں یا بھر چکی ہیں یہ تمام کام بھی روبوٹ ہی انجام دے گا۔

  • آتشزدگی سے متاثرہ نوٹرے ڈیم گرجا گھر کو ڈھانپے کے لیے کوہ پیماﺅں کی خدمات حاصل

    آتشزدگی سے متاثرہ نوٹرے ڈیم گرجا گھر کو ڈھانپے کے لیے کوہ پیماﺅں کی خدمات حاصل

    پیرس: فرانس میں آتشزدگی کے باعث متاثر ہونے والے گرجا گھر کی بحالی میں پانچ سے چھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حال ہی میں آتشزدگی کے نتیجے میں متاثر ہونے والے تاریخی نوٹرے ڈیم گرجا گھرکے مرمتی کام کے دوران اسے ڈھانپنے کے لیے کوہ پیماﺅں کی خدمات حاصل کی گئیں۔

    تاریخی گرجا گھر کی مرمت کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ چرچ کے زیرتعمیر حصے کو بارش کے پانی سے بچانے کے لیے پیشہ ور کوہ پیماﺅں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پیرس میں بارش کا امکان ہے اور بارش گرجا گھر کے زیرتعمیر حصے میں جاری کام کومتاثر کرسکتی ہے۔

    نوٹرے ڈیم گرجا گھر کے ترجمان فیلپ فیلنوف نے بتایا کہ ان کی پہلی ترجیح چرچ کا تحفظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چرچ کو ڈھانپے کا عمل منگل کے روز انجام دیا گیا جس کے لیے پیشہ ورہ کو پیماﺅں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے باعث متاثر ہونے والے گرجا گھر کی بحالی میں پانچ سے چھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

    دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا کہنا ہے کہ وہ جلد ازجلد نوٹرے ڈیم گرجا گھر کو زائرین کے لیے کھول دیں گے۔

    مزید پڑھیں : پیرس کے تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں آگ بھڑک اُٹھی

    یاد رہے کہ 15 اپریل کو فرانس کے دارالحکومت پیرس کے 850 سال پرانے نوٹرے ڈیم چرچ میں آگ لگ گئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے چرچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

  • مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے پر 253 افراد میں شاہ فیصل ایوارڈ کی تقسیم

    مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے پر 253 افراد میں شاہ فیصل ایوارڈ کی تقسیم

    ریاض : سعودی حاکم شاہ سلمان نے دارالحکومت میں منعقدہ تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو عالمی شاہ فیصل ایوارڈ دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم ایوارڈ منعقد ہوئی جس میں سعودی حاکم شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 43 ممالک سے تعلق رکھنے والے 253 افراد میں بین الااقوامی شاہ فیصل ایوارڈ تقسیم کیے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انوویشن، اقتصادی ترقی ریسرچ کے سینئر نائب صدر، شاہ عبداللہ سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر کو اعلیٰ سائنسی خدمات انجام دینے پر شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی شاہ فیصل ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات میں مصر معروف ادیب محمود مہمی حجازی اور ڈاکٹر عبدالعلی سمیت کئی غیر ملکی شخصیات شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تقریب تقسیم ایوارڈ کے بعد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو ’سلمان الوفاء‘ کے نام سے تصویری نمائش سے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ بین الااقوامی شاہ فیصل ایوارڈ کی تقسیم کا سلسلہ گزشتہ 41 برس سے جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بیس شخصیات ایسی ہیں جنہیں شائنس اور میڈیسن کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور انہی شخصیات نے بعد میں نوبل انعام بھی اپنے نام کیا ہے۔

  • عالمی امن کے لیے پاکستان کی گراں قدرخدمات ہیں‘ ملیحہ لودھی

    عالمی امن کے لیے پاکستان کی گراں قدرخدمات ہیں‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کا اہم رکن اور عالمی امن کے قیام کے لیے اس کی گرانقدر خدمات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی امن مباحثے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا شمار سلامتی کونسل کے ان پندرہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے جنہوں نے دنیا میں قیام امن کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ دولاکھ سے زائد پاکستانی فوج کے جوانوں نے انیس سو ساٹھ سے لے کر اب تک اقوام متحدہ کی امن فوج کے ساتھ تینتالیس محاذوں پر اپنی خدمات انجام دیں ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کا مضبوط کردار امن کے کلچر کو فروغ دینے میں موثر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے‘ ملیحہ لودھی

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ظالمانہ طریقوں سے دبا رہے ہیں جو نہ بین الاقوامی قوانین اور نہ ہی عدل اور اخلاقی اقدار کے مطابق ہیں، عالمی امن کے لیے دیرینہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

  • سیاسی رہنماؤں کا جہانگیر بدرکےانتقال پر گہرے دکھ کااظہار

    سیاسی رہنماؤں کا جہانگیر بدرکےانتقال پر گہرے دکھ کااظہار

    لاہور: پیپلزپارٹی کےسینیئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پرصدر مملکت ممنون حسین،وزیر اعظم نواز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں نےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین،وزیر اعظم نواز شریف نے جہانگیر بدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے قومی اور سیاسی نقصان قرار دیتے ہوئے جہانگیر بدر کی سیاسی خدمات کی تعریف کی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جہانگیر بدرنےپارٹی اور جمہوریت کیلئے مسلسل کام کیا،انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ جہانگیربدرنےپارٹی کےلیےبہادری سےجدوجہدکی اور جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سوچا بھی نہ تھا کہ جہانگیر بدر کے بغیر سیاسی سفر کرنا پڑےگا،انشااللہ آپ ہم پر فخر کریں گے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی بہنوں پختاور بھٹو اور آصفہ بھٹونے جہانگیربدر کو پیپلز پارٹی کا سچا اوربہادرجیالا قرار دیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےجہانگیر بدر کے انتقال پرافسوس کا اظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ایک اچھے سیاستدان سے محروم ہو گیا۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جہانگیر بدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ جہانگیر بدر کا سیاسی سفر قابل تعریف ہے۔

    ایم کیوایم پاکستان کےسربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماجہانگیربدرکےانتقال پراظہارافسوس کیا ہے۔سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے جہانگیربدرکےانتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی خدمات کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹوئٹ میں جہانگیر بدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے سیاسی سفر کی تعریف کی۔

  • جولائی تا نومبر2013:خدمات کے تجارتی خسارے میں اضافہ

    جولائی تا نومبر2013:خدمات کے تجارتی خسارے میں اضافہ

    رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں خدمات کے تجارتی خسارے کا حجم ایک ارب ڈالر سے زائد رہا۔خدمات کی برآمدات کی حجم میں خاطر خواہ کمی کے باعث خسارے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں خدمات کی برآمدات کا حجم چھپین کروڑ تیس لاکھ ڈالررہا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب نو کروڑستر لاکھ ڈالر تھا ۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال جولائی تا نومبر کےدوران کوئلیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنےوالے رقم میں کمی کے باعث خدمات کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔