Tag: خدمت

  • حجاج کی خدمت میں کوتاہی برتنے پر دو مینیجرز برطرف

    حجاج کی خدمت میں کوتاہی برتنے پر دو مینیجرز برطرف

    ریاض : حاجیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات میں کوتاہی برتنے پر دو ملازمین کو برطرف کردیا گیا، سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن کی ہدایت پر معلموں کے خلاف تادیبی کارروائی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق موسسہ جنوب ایشیا کے حجاج کے دو آفس مینیجرز نے حاجیوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برتی جس پر نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان بن عبد العزیز کی ہدایت پر وزیر حج نے کارروائی کا فیصلہ کیا۔

    اس سے قبل خدمات میں کوتاہی برتنے پر وزیر حج نے متعدد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ وہ معلمین کے تمام دفاتر کا بغور جائزہ لے رہی ہے، حاجیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں میں کوتاہی کسی طور قابل قبول نہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق معاہدے کے مطابق حجاج اور معتمرین کو سہولتیں فراہم کرنا معلمین اور حج اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کی سول ایوایشن اتھارٹی کی طرف سے حجاج کرام کی واپسی کے لیے آپریشنل انتظامات کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔

    حجاج کرام فرئضہ حج کی ادائی کے بعد جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنے اپنے ملکوں کو روانہ ہوں گے۔

    جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حجاج کرام کی واپسی کی سہولت کے لیے 14 پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں۔

    اس ہوائی اڈے سے 15 محرم الحرام کو آخری حج فلائیٹ روانہ ہوگی جب کہ ایک ہفتے میں یہاں سے 3 لاکھ اور مجموعی طورپر 9 لاکھ 50 ہزار حجاج کرام واپس لوٹیں گے۔

  • عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر ہی خرچ کریں گے،عثمان بزدار

    عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر ہی خرچ کریں گے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اسلام بیراج کی توسیع سے10 لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واٹرپالیسی اورایکٹ 2019 پی ٹی آئی حکومت کے نمایاں اقدامات ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی کوصاف پانی کی فراہمی کے لیے ڈاڈوچہ ڈیم بنا رہے ہیں، ضلع چکوال کے لیے ڈیم بنایا جائے گا، دریائے ستلج پر واقع اسلام بیراج کی توسیع کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسلام بیراج کی توسیع سے10لاکھ ایکڑاراضی کو پانی میسرہوگا، کھالوں کی لائننگ کامنصوبہ ساڑھے 9 ارب کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کریں گے۔

    پنجاب میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائی جائیں گی، سردار عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی نمائش کے منصوبوں پر اربوں روپے کے وسائل برباد کیے۔ عوام سابق ادوار کے حکمرانوں کو یکسر فراموش کرچکی ہے۔ نیا پاکستان بن رہا ہے اور بن کر رہے گا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائیں گے۔

  • مسلم لیگ ن نےسیاست کوہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا‘ شہبازشریف

    مسلم لیگ ن نےسیاست کوہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نےسیاست کوہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا، سوا 4 سال میں عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ سیاست کو ذاتی ایجنڈا بنانے والے کامیاب نہیں ہوں گے، ذاتی مفاد کو ترجیح دینے والے قوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کا عوام محاسبہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سوا 4 سال میں عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں، تیزرفتار ترقی کی کوئی اورمثال 70 سال کی تاریخ میں نہیں ملتی۔


    ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب


    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی،عوام کی خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • خالی نعروں اور تقریروں سےتبدیلی نہیں آتی،شہباز شریف

    خالی نعروں اور تقریروں سےتبدیلی نہیں آتی،شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ خالی نعروں اور تقریروں سے تبدیلی نہیں آتی،عوام کی خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتاہے۔

    تفصیلات کےمطابق ن لیگی وفدسےملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف حریفوں کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام ذاتی مفادکی خاطرملک کوداؤ پرلگانےوالوں کی سیاست پہچان چکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا لیگی وفد سے ملاقات میں کہناتھاکہ مسلم لیگ ن کا اوڑھنا بچھوناعوام کی خدمت ہے۔

    شہبازشریف نےسیاسی حریفوں کوہوش کےناخن لینےکامشورہ دیتےہوئےشکست خوردہ قراردیابولےحکومت کاہرقدم عوام کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کےلیےہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں مخلصانہ اقدامات کاسلسلہ جاری رہےگا۔

    مزید پڑھیں:جناح اسپتال میں بوڑھی مریضہ کا ٹھنڈے فرش پر علاج، مریضہ دم توڑ گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے جناح اسپتال میں مریضہ نے فرش پر تڑپ تڑپ کر جان دے دی تھی،حکام اے آروائی نیوز کی جانب سے توجہ دلانےکےباوجود میٹنگ میں مصروف رہے۔