Tag: خدیجہ شاہ

  • عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ کیس : خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

    عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ کیس : خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

    لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی ، خدیجہ شاہ کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو 17 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

    لاہور:انسداددہشتگردی عدالت نے پولیس کو مقدمہ کا چالان جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا، خدیجہ شاہ پر پی ٹی آئی کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔

  • عسکری ٹاور حملہ کیس: خدیجہ شاہ نے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

    عسکری ٹاور حملہ کیس: خدیجہ شاہ نے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

    لاہور: عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

    خدیجہ شاہ نے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت درخواست ضمانت دائر کی، درخواست میں مؤقف اپنایا کہ گلبرگ پولیس اسٹیشن نے عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    خدیجہ شاہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ پولیس کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، خدیجہ شاہ کسی قسم کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں تھی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عسکری ٹاور توڑ پھوڑ کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرے۔

    جناح ہاوس حملہ کیس : خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت 197 ملزمان کی ضمانتیں مسترد

    واضح رہے کہ 22 جون کو انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ ، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ اور طیبہ راجہ سمیت 197 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دی تھیں۔

  • جناح ہاوس حملہ کیس :  خدیجہ شاہ  اور صنم جاوید سمیت 197 ملزمان کی ضمانتیں مسترد

    جناح ہاوس حملہ کیس : خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت 197 ملزمان کی ضمانتیں مسترد

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ ، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ اور طیبہ راجہ سمیت 197 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاوس حملہ کیس میں 230 ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ سنایا ۔

    عدالت نے خدیجہ شاہ ، عالیہ حمزہ ، صنم جاوید اور طیبہ راجہ سمیت 197 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں جبکہ 33 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوٸے انھیں ایک ایک لاکھ مچلکے کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ واقعہ سے کوٸی تعلق نہیں سیاسی بنیادوں پر ملوث کیا گیا لہذا ضمانت منظور کی جاٸے ۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شناخت پریڈ میں ملزمان کی شناخت ہوٸی اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ وہ جناح ہاوس پر حملے میں ملوث ہیں لہذا ضمانت مسترد کی جاٸے۔

  • گرفتار خدیجہ شاہ نے جیل میں بی کلاس مانگ لی

    گرفتار خدیجہ شاہ نے جیل میں بی کلاس مانگ لی

    لاہور : جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ نے جیل میں بی کلاس مانگ لی، جیل حکام نے کہا کہ درخواست میرٹ پر ہوئیں تو محکمہ داخلہ کو بجھوا دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں گرفتار خدیجہ شاہ نے جیل میں بی کلاس مانگ لی ،جیل حکام نے بتایا کہ خدیجہ شاہ نے آئی جی جیل خانہ جات کے نام درخواست بجھوائی ہے۔

    جیل حکام کا کہنا تھا کہ درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے، درخواست میرٹ پر ہوئیں تو محکمہ داخلہ کو بجھوا دی جائیں گی۔

    گذشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور پر حملے میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ، ضم جاوید ، عالیہ حمزہ اور طبیہ راجہ سمیت 8 خواتین کی درخواست ضمانت پر مزید کارروائی 20 جون تک ملتوی کر دی تھی۔

  • خدیجہ شاہ، صنم جاوید، طیبہ راجہ، عالیہ حمزہ  سمیت دیگر خواتین  کی ضمانت درخواست دائر

    خدیجہ شاہ، صنم جاوید، طیبہ راجہ، عالیہ حمزہ سمیت دیگر خواتین کی ضمانت درخواست دائر

    لاہور : جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ ، صنم جاوید، طیبہ راجہ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر خواتین نے ضمانت درخواست دائرکر دی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیرا ؤ کے کیس میں پی ٹی آئی کی خواتین خدیجہ شاہ، صنم جاوید،طیبہ راجہ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر نے ضمانت درخواست دائرکر دی۔

    خدیجہ شاہ سمیت 8 خواتین نے ضمانت کی درخواستیں دائرکیں ، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کےجج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

    عدالت نے درخواستوں پرپراسیکیوشن کو 12 جون کیلئےنوٹس جاری کر دیے اور آئندہ سماعت پر پولیس سےمقدمےکا ریکارڈ طلب کر لیا۔

    خیال رہے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیرا ؤ کے کیس میں خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔

  • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت  سماعت کے لیے مقرر

    پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، سیدسلیمان شاہ اورجہانزیب نے درخواست ضمانت دائر کررکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر خرانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی اور پی ٹی آٸی کارکن خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

    لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ درخواست پر 12 جون کو سماعت کرے گا، درخواست خدیجہ شاہ کے والد ڈاکٹر سلمان شاہ اور شوہر جہانزیب امین نے دائر کی تھی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

    درخواست میں خدیجہ شاہ کی حراست کو چیلنج کیا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ خدیجہ شاہ کو رہا کرنے اور گرفتاری کو غیر قانونی قرار دی جائے۔

    اس کیس میں پہلے خدیجہ شاہ کو ہاٸی کورٹ پیش کر کے بتایا گیا تھا کہ جناح ہاوس حملہ کیس میں اس کی شناخت ہوچکی ہے جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کو واپس جیل بھجو دیا تھا۔

  • امریکی سفارتخانے کی درخواست پر خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کی منظوری

    امریکی سفارتخانے کی درخواست پر خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کی منظوری

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے امریکی شہری خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا ، وہ جناح ہاؤس حملہ کیس کی مرکزی ملزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے امریکی سفارتخانے کی درخواست پر خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کی منظوری دے دی۔

    وزارت داخلہ نے نے محکمہ داخلہ پنجاب کو امریکی قونصلیٹ سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔

    اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قوانین اور عالمی ذمہ داریوں پرعمل کرے گا، پاکستان نے آئینی طور پر انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کی ضمانت دی ہے، قونصلررسائی کی درخواست پر حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرتی ہے

    امریکی سفارتخانےکی درخواست وزارت خارجہ کے ذریعےوزارت داخلہ کوموصول ہوئی تھی، جس میں امریکی سفارت خانے نے وزارت داخلہ سے شاہ تک قونصلر رسائی حاصل کرنے کی درخواست کی تھی۔

    یاد رہےمحکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت ہے، اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں، کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ان کی ممکنہ مدد کے لیے تیار رہتے ہیں، پاکستانی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ منصفانہ سماعت کی گارنٹی ہوگی۔

    واضح رہے پولیس نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

    خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات کے بعد اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے کچھ دن روپوش ہوگئیں تھیں ، بعد ازاں، اقبال ٹاؤن لاہور میں ایس ایس پی سی آئی اے پولیس ملک لیاقت کے سامنے گرفتاری پیش کردی تھی۔

  • جناح ہاوس حملہ کیس: خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت 13 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

    جناح ہاوس حملہ کیس: خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت 13 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ اور جلاو گھیراو میں ملوث خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت 13 خواتین کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ جلاو گھیراو کیس کی سماعت کی۔

    پولیس نے خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت تیرہ خواتین کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ صنم جاوید، خدیجہ شاہ اور طیبہ راجہ کون ہیں؟ کیا ان سے ڈنڈے بر آمد کرلیا گئے ہیں۔

    جس پر جواب دیتے ہوئے خواتین نے برآمدگی سے انکار کردیا، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ان خواتین سے پٹرول بم اور دیگر سامان برآمد کرایا جانا ہے لہذا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جاٸے۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرتے ہوٸے خواتین ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

  • خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر

    خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر

    لاہور : سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا ہے کہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست خدیجہ شاہ کے والد سلمان شاہ کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں پولیس اور نگران حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجا گیا اور شناخت پریڈ کے بعد پولیس نے خدیجہ شاہ کو عدالت پیش نہیں کیا۔

    والد کا کہنا تھا کہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، خدیجہ شاہ سے فیملی اور لیگل ٹیم سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، استدعا ہے کہ عدالت خدیجہ شاہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے دو روز قبل اے ٹی سی کی عدالت نے خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور ملاقات سے متعلق درخواست خارج کر دی تھی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ جیل حکام سے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے اور خدیجہ شاہ کی فیملی کوجیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

  • خدیجہ شاہ کی میڈیکل اور فیملی سے ملاقات سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

    خدیجہ شاہ کی میڈیکل اور فیملی سے ملاقات سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

    لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی اسیر رہنما خدیجہ شاہ کی میڈیکل اورملاقات سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیرحراست پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    وکیل خدیجہ شاہ سمیرکھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ جیل حکام سے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے اور خدیجہ شاہ کی فیملی کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ میڈیا پر خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں چل رہی ہیں اور خبریں سننےکی وجہ سےفیملی پریشان ہے کیونکہ جب سے خدیجہ شاہ گرفتار ہوئی ہے فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا۔

    اے ٹی سی عدالت نے پی ٹی آئی کی اسیر رہنماخدیجہ شاہ کی میڈیکل اورملاقات سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی تھی۔

    جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہے۔ خدیجہ شاہ 30 تاریخ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

    یاد رہے کہ 24 مئی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے اندر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کے لیے 7 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

    اس سے قبل بدھ کو عدالت میں پیشی کے موقع پر انھیں دو گھنٹے تک قیدیوں کے لیے مخصوص وین میں رکھا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے شکایت کی تھی کہ انھیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے، اور وہ دمہ کی مریضہ ہیں۔